Tag: عبد الرزاق داؤد

  • جولائی میں ملکی برآمدات ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں: مشیر تجارت

    جولائی میں ملکی برآمدات ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں: مشیر تجارت

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ گزشتہ جولائی کی نسبت رواں سال جولائی میں ملکی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا، ملکی برآمدات پہلے ماہ ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ جولائی میں ملکی برآمدات ایک ارب 88 کروڑ ڈالر رہیں۔ گزشتہ جولائی کی نسبت رواں سال جولائی میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات پہلے ماہ ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں، مارکیٹ میں ہیجانی کیفیت کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہوا۔ حکومت کسی صورت کاروبار کی رجسٹریشن نہیں روکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمدات میں 71، گارمنٹس میں17 اور ٹیکسٹائل میں 14 فیصد کمی ہوئی، ملکی درآمدات 18 فیصد کمی کے ساتھ 3 ارب 84 کروڑ ڈالر رہی۔ معدنی پیداوار میں 23 اور گاڑیوں کی درآمدات میں 42 فیصد کمی ہوئی۔

    عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ 20 سے 30 اگست کو افغان صدر کی دعوت پر افغانستان جاؤں گا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے ہماری معیشت کو نقصان ہوا۔ ملائیشیا، انڈونیشیا اور یورپی ممالک سے مارکیٹ رسائی کا معاہدہ ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار رجسٹر کرنا پڑے گا، سیلز ٹیکس قانون میں تبدیلی نہیں ہوگی۔

  • پاکستان اور چین کے درمیان فری ٹریڈاگریمنٹ دوئم پر 28 اپریل کو دستخط ہوں گے، عبد الرزاق داؤد

    پاکستان اور چین کے درمیان فری ٹریڈاگریمنٹ دوئم پر 28 اپریل کو دستخط ہوں گے، عبد الرزاق داؤد

    اسلام آباد : مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان اورچین کےدرمیان فری ٹریڈاگریمنٹ دوئم پر 28 اپریل کو دستخط ہوں گے، پاکستان نے چین کو ڈیوٹی فری رسائی دینے کامطالبہ مسترد کردیا، چین پاکستان کو 313اشیا پرڈیوٹی فری رسائی دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس ہوا، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا پاکستان نے چین کو ڈیوٹی فری رسائی دینے کامطالبہ مسترد کردیا، چین کوصرف کچھ اشیاپرڈیوٹی فری رسائی دیں گے۔

    عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا چین نے ڈیوٹی فری رسائی دینے کے بدلے ڈیوٹی فری رسائی مانگی، چین آسیان کی طرزپرپاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے پر آمادہ ہے، پاکستان کو 313اشیا پرڈیوٹی فری رسائی دے گا، پاکستان اور چین میں آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پر28اپریل کو دستخط ہوں گے۔

    امریکانے پاکستان کوڈیوٹی فری رسائی دینے کا مطالبہ مسترد کردیا

    مشیر تجارت نے کہا امریکانے پاکستان کوڈیوٹی فری رسائی دینے کا مطالبہ مسترد کردیا، ٹرمپ انتظامیہ کےبعد ڈیوٹی فری رسائی کی کوشش کریں گے، پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی ترکی کوبرآمدمیں مشکلات کاسامنا ہے۔

    ترکی پاکستانی مصنوعات کےلیےکوئی رعایت دینے کو تیار نہیں

    ان کا کہنا تھا ترکی پاکستانی مصنوعات کےلیےکوئی رعایت دینے کو تیار نہیں ، ترکی کی جانب سے ہماری مصنوعات پر 27 فیصد ڈیوٹی لگا دی گئی۔

    عبد الرزاق داؤد نے بریفنگ میں کہا حکومت نےاسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے قوانین میں ترامیم کافیصلہ کیا ہے، درآمد مصنوعات کا سرٹیفکیٹ آف اوریجن دیکھا جائے گا، دبئی سےدرآمدات کیں تو دیکھیں گے کہ اس نے مال کہاں سے خریدا۔