Tag: عبد العلیم خان

  • آئندہ 3 ماہ میں خوراک کے شعبے میں نئی پالیسی لا رہے ہیں،عبدالعلیم خان

    آئندہ 3 ماہ میں خوراک کے شعبے میں نئی پالیسی لا رہے ہیں،عبدالعلیم خان

    لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ آئندہ 3 ماہ میں خوراک کے شعبے میں نئی پالیسی لا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان سے فلورملز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں فلور ملز کو گندم جاری کرنےکی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

    عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ صرف فنکشنل فلور ملز کو گندم دیں گے، فہرستیں بن رہی ہیں،فلور ملز کی تصدیق کے لیے خفیہ اداروں سے مدد لے رہے ہیں۔

    وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر آٹے کی قیمت کم سے کم رکھنا چاہتے ہیں،آئندہ 3 ماہ میں خوراک کے شعبے میں نئی پالیسی لا رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جتنی گندم کم ہو گی اتنی درآمد کر لی جائے گی،آٹے کی ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی کام ہو رہا ہے۔

    پنجاب کے عوام کے لیےگندم کی قلت نہیں ہونے دیں گے،عبد العلیم خان

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ گندم خریدکا 45 لاکھ میٹرک ٹن کا سب سے بڑا ہدف مقرر کیاگیا،پنجاب کی تاریخ میں اتنی بڑی مقدار میں گندم پہلے نہیں خریدی گئی۔

    صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سےگندم دوسرے صوبوں میں اسمگل نہیں ہونے دیں گے۔

  • پنجاب کے عوام کے لیےگندم کی قلت نہیں ہونے دیں گے،عبد العلیم خان

    پنجاب کے عوام کے لیےگندم کی قلت نہیں ہونے دیں گے،عبد العلیم خان

    لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کے لیےگندم کی قلت نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 3.64 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل کر لی ہے، حکومت نے گزشتہ 3 برسوں میں اب تک سب سے زیادہ گندم خریدی۔

    وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ گندم خریدکا 45 لاکھ میٹرک ٹن کا سب سے بڑا ہدف مقرر کیاگیا،پنجاب کی تاریخ میں اتنی بڑی مقدار میں گندم پہلے نہیں خریدی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ 36 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خرید بڑے ٹارگٹ کا حصول ہے،گندم کی خرید میں کامیابی کے فلور ملز پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، جیسے ہی ہدف مکمل ہوگا، فلور ملز کا کوٹہ بڑھا دیں گے۔

    عبد العلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام کے لیےگندم کی قلت نہیں ہونے دیں گے،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی سے گندم خریداری کا ہدف آسان ہوا۔

    گھوسٹ فلور ملز بندکریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملےگا،علیم خان

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 28 اپریل کو وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گھوسٹ فلور ملز بندکریں گے،انہیں گندم کا سرکاری کوٹہ نہیں ملےگا۔

  • سیاست کا نہیں لوگوں کی عملی خدمت کا وقت ہے، عبد العلیم خان

    سیاست کا نہیں لوگوں کی عملی خدمت کا وقت ہے، عبد العلیم خان

    لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سیاست کا نہیں لوگوں کی عملی خدمت کا وقت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی مشکل ترین حالات کا سامنا ہے،حکومت صورتحال سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام شعبے مشکل میں ہیں،مل جل کر سامنا کرنا ہوگا، بےجا تنقید کوئی حل نہیں ہے، حالات کی نزاکت کو سمجھنا ہوگا۔عبد العلیم خان نے کہا کہ فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے لائق تحسین ہیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حالات بہتر کرنے کے لیے حکومت وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ہر شہری کو احتیاط کا دامن ہاتھ سےنہیں چھوڑنا ہوگا۔

    عبد العلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عام آدمی کا احساس کر رہے ہیں،سیاست کا نہیں لوگوں کی عملی خدمت کا وقت ہے۔

    پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 12723 ہو گئی، 269 جاں بحق

    واضح رہے کہ نئے اور مہلک وائرس کووِڈ 19 سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 269 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 12723 ہوگئی۔

  • فلور ملز مالکان مارکیٹ میں آٹے کی وافر فراہمی کو یقینی بنائیں،عبد العلیم خان

    فلور ملز مالکان مارکیٹ میں آٹے کی وافر فراہمی کو یقینی بنائیں،عبد العلیم خان

    لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ فلور ملز مالکان مارکیٹ میں آٹے کی وافر فراہمی کو یقینی بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے فلور ملزایسوسی ایشن نے ملاقات کی۔عبدالعلیم خان نے فلورملز مالکان سے رمضان میں رضاکارانہ آٹے کی قیمت میں کمی کی اپیل کی۔

    اس موقع پر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ گندم مل مالکان کے جائز تحفظات دور ہوں گے،حقیقت پسندانہ فیصلے کرتے ہوئے مالی بوجھ سے بچنا ہوگا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ فلور ملز مالکان مارکیٹ میں آٹے کی وافر فراہمی کو یقینی بنائیں، آٹے کی قلت کی خبریں شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بنتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب سے دیگر صوبوں میں گندم جانے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں گے، کوئی صوبہ گندم کی خریداری نہیں کرے گا، پنجاب خود دےگا۔

    وزیر خوراک پنجاب نے گندم خریداری کے ہدف میں 5 لاکھ ٹن اضافے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرے،کاروبار کریں،منافع کمائیں لیکن ناجائزکام نہیں ہونا چاہیے۔

    پنجاب سےگندم اسمگل نہیں ہونے دیں گے، عبدالعلیم خان

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب سےگندم دوسرے صوبوں میں اسمگل نہیں ہونے دیں گے۔

  • عبد العلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

    عبد العلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عبدالعلیم خان کل صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے پاس وزارت کونسی ہوگی یہ فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    علیم خان کو نیب حوالات منتقل کردیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان کو گرفتار کیا تھا۔

    نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد عبدالعلیم خان نے اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا تھا۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اور عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آف شور کمپنیوں کا مقدمہ ہے۔

  • پنجاب اسمبلی پر دھاوا بولنے والوں کو شرم آنی چاہیے، عبد العلیم خان

    پنجاب اسمبلی پر دھاوا بولنے والوں کو شرم آنی چاہیے، عبد العلیم خان

    لاہور: سینئر وزیر پنجاب عبد العلیم خان نے اپوزیشن جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی پر دھاوا بولنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ابا جی کے بعد ’بیٹے جی‘ کی باری ہے، حشر عبرت ناک ہوگا، جنھوں نے پنجاب اسمبلی پر دھاوا بولا، انھیں شرم آنی چاہیے۔

    [bs-quote quote=”احتجاج کرنا ہے تو کنٹینر لے کر دیتے ہیں شوق پورا کر لیں: سینئر وزیر” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    سینئر وزیرِ پنجاب نے مزید کہا کہ 10 سال ملک لوٹنے والوں کو ہر حال میں جواب دینا ہوگا، احتجاج کرنا ہے تو کنٹینر لے کر دیتے ہیں شوق پورا کر لیں۔

    عبد العلیم خان نے کہا کہ کل تک دوسروں کو بھاشن دینے والوں کو آج احتجاج کیوں یاد آ گیا؟ ن لیگ ریکارڈ درست کرلے کیسز موجودہ حکومت میں نہیں بنے۔

    تحریکِ انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ کسی کرپٹ کے ریمانڈ کے خلاف ایوان کے باہر احتجاج انوکھا اقدام ہے، ن لیگ کے کرپشن بچاؤ مہم کے غبارے سے جلد ہوا نکلے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:   شہباز شریف کی گرفتاری، ن لیگ کے رہنماؤں نے پنجاب اسبلی پر دھاوا بول دیا


    ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان خدا کا خوف رکھتے تو آج ملک مقروض نہ ہوتا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت کی پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے ملک پر قرضوں کا بے انتہا بوجھ آ پڑا ہے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز  شریف کی گرفتاری کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلائے جانے کے خلاف آج سہ پہر اسمبلی کی سیڑھیوں پر اجلاس بلایا گیا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا مرکزی گیٹ سیمنٹ کی بوریوں اور خاردار تاروں کے ذریعے بند کردیا گیا تھا۔

  • سردارعثمان بزدار کا فیصلہ عمران خان کا ہے، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، عبد العلیم خان

    سردارعثمان بزدار کا فیصلہ عمران خان کا ہے، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، عبد العلیم خان

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ سردارعثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ عمران خان نے کیا ہے، اس حوالے سے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کو پوری پارٹی کا اعتماد حاصل ہے، یہ فیصلہ عمران خان نے کیا ہے اس پر پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کیخلاف الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ہمیں ووٹ عمران خان کے نظریے کی وجہ سے ملا ہے، پاکستان کے عوام نے عمران خان کی وجہ سے ہی ہم پر اعتماد کیا ہے۔

    عمران خان نے جس شخص کا انتخاب کیا پارٹی اس کے پیچھے ہے، قائد کےحکم کے مطابق عثمان بزدار کو کامیاب کرائیں گے۔ عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونگے۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر قتل کا مقدمہ سامنے آگیا

    انہوں نے مزید کہا کہ22سال کی جدوجہد کے بعد آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے، عمران خان نے قوم سے تبدیلی کا جو وعدہ کیا ہے اسے پورا بھی کریں گے۔

  • علیم خان نے تمام سوالوں کے جواب نیب میں جمع کرا دیے

    علیم خان نے تمام سوالوں کے جواب نیب میں جمع کرا دیے

    لاہور: تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما علیم خان نے قومی احتساب بیورو کی طرف سے انھیں جاری کیے گئے سوال نامے کے جواب نیب لاہور میں جمع کرا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی طرف سے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما کو سوال نامہ دیا گیا تھا، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جمع کرائے گئے جوابات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق نیب پی ٹی آئی لیڈر کے جوابات کا جائزہ لے رہی ہے، اگر علیم خان کے جوابات سے مطمئن نہیں ہوئی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو تحریک انصاف کے رہنما علیم خان سے آف شور کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، اس سلسلے میں انھیں تین بار طلب بھی کیا جا چکا ہے۔

    نیب کوشواہد فراہم کر چکا ہوں، ایسی کوئی جائیداد نہیں، جو ڈکلیئر نہ کی ہو: علیم خان

    علیم خان دو دن قبل کہہ چکے ہیں کہ وہ نیب میں تین بار پیش ہوئے ہیں اور تمام ثبوت بھی فراہم کر دیے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کا کیس سپریم کورٹ میں ہے اور فیصلہ بھی سپریم کورٹ نے کرنا ہے، بیرون ملک اثاثوں اور چاروں فلیٹس کے دستاویزات نیب کو دیے جاچکے ہیں۔

    آف شورکمپنیوں کی تحقیقات : قومی احتساب بیورو نے علیم خان کو طلب کرلیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کے امیدوار عبد العلیم خان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

    تحریک انصاف کے امیدوار عبد العلیم خان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے این اے ایک سو بائیس میں ووٹوں کے ردو بدل پر صوبائی الیکشن کمیشن سے وضاحت مانگ لی اور ووٹوں کے ردو بدل کے ثبوت بھی الیکشن کمیشن کو جمع کروادیے۔

    تحریک انصاف نے این اے ایک سو بائیس کے ضمنی الیکشن پر بھی سوال اٹھادیا،پی ٹی آئی کا کہنا ہے ووٹوں کی ردوبدل سے نتائج تبدیل ہوئے، جس کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار عبد العلیم خان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا،جس میں ووٹوں کے ردوبدل کی وضاحت مانگی گئی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن دو ہزار تیرہ کے بعد پچیس ہزار دو سو سڑسٹھ ووٹ حلقے میں شامل کیے گئے تقریبا چار ہزار پانچ سو بیالیس ووٹ خارج کیے گئے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹروں کی جانب سے ووٹ داخل کرنے کی تحریری درخواست کی کاپیاں فراہم کرے،خارج کیے گئے ووٹر اگر وفات پاچکے ہیں تو ان کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹس بھی فراہم کیے جائیں۔