اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے لیجنڈری پاکستانی اسپنرعبدالقادر کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا عبدالقادرجینئیس اورعظیم لیگ اسپنرزمیں سے ایک تھے، وہ ڈریسنگ روم کی جان تھے ، عبدالقادرآج کے دور میں کرکٹ کھیلتے تو شین وارن جتنی وکٹیں حاصل کرتے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیجنڈری پاکستانی اسپنرعبدالقادر کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا میری دعائیں عبدالقادر کےاہل خانہ کے ساتھ ہیں، عبدالقادرجینئیس اورعظیم لیگ اسپنرزمیں سے ایک تھے، وہ ڈریسنگ روم کی جان تھے اور ٹیم کو اپنے مزاح اور ذہانت سے محظوظ کرتے تھے۔
Deeply saddened to hear of Abdul Qadir's passing. My prayers & condolences go to the family. Abdul Qadir was a genius, one of the greatest leg spinners of all time. And he was also the life of the dressing room entertaining the team with his wit & humour.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 7, 2019
عمران خان کا کہنا تھا کہ عبدالقادرکے بولنگ اعدادوشمارنے ان کی جنئیس سے انصاف نہیں کیا، جدید ڈی آرایس میں بیٹسمین کو فرنٹ فٹ پربھی آؤٹ قرار دیا جاتا ہے، عبدالقادر آج کے دور میں کرکٹ کھیلتے تو شین وارن جتنی وکٹیں حاصل کرتے۔
Qadir's bowling statistics do not do justice to his genius. Had he been playing cricket now with the modern DRS system, where batsmen can be given out on the front foot as well, Qadir would have gotten as many wickets as the great Shane Warne.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 7, 2019
یاد رہے گذشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، عبدالقادر کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی انتقال کرگئے۔
مزید پڑھیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر انتقال کرگئے
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عبدالقادر کی وفات سے پاکستان عظیم کرکٹر سے محروم ہوگیا ہے، عبدالقادر نے دنیا بھر میں وطن کا نام روشن کیا۔