Tag: عبرت ناک انجام

  • نئی نویلی دلہن کو قتل کرنے والے سفاک شوہر کا عبرت ناک انجام

    نئی نویلی دلہن کو قتل کرنے والے سفاک شوہر کا عبرت ناک انجام

    تلنگانہ: بھارت میں شوہر نے شک کے بنا پر اپنی بیوی پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے بعد خود بھی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر تنلگانہ کے ضلع بنگاری گوڈہ میں پیش آیا، جہاں ارون نے اپنی چار ماہ کی دلہن کو قتل کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن جارہا تھا کہ سڑک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق بنگاری گوڑہ سے تعلق رکھنے والے ارون کی شادی چار ماہ قبل نظام آباد ضلع کے بالکنڈہ سے تعلق رکھنے والی دیپا کے ساتھ ہوئی تھی۔

    اور ارون اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا جس کے باعث اکثر ان دونوں کے درمیان جھگڑے ہوا کرتے تھے تاہم جمعرات کی رات بھی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، ارون نے آج صبح دیپا کو چاقو سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا ۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد ارون خود کو پولیس کے حوالے ہونے کے لئے اپنی بائک پر اسٹیشن جا رہا تھا کہ اس کی بائیک کھڑی ہوئی  گاڑی سے ٹکرا گئی۔

    پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجہ میں ارون شدید زخمی ہو گیا اور وہ  موقع پر ہی دم توڑ گیا، مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

  • خاتون کے ہاتھوں جنسی ہراساں کرنے والے شخص کا عبرت ناک انجام

    خاتون کے ہاتھوں جنسی ہراساں کرنے والے شخص کا عبرت ناک انجام

    حیدرآباد: بھارت کے شہر حیدرآباد میں میں ایک نشے میں مدہوش شخص کو خاتون نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بدویل میں پیش آیا، جہاں ‌مقامی سرینواس نامی شخص رات دیر گئے جیہ نامی خاتون کے گھر میں گھس گیا اور اسکے ساتھ زبردستی جنسی ہراسانی کی کوشش کی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ اس دوران خاتون نیند سے بیدار ہوئی تو سرینواس بھاگنے لگا تاہم توازن کھو جانے کی وجہ سے وہ گرپڑا جس کے بعد خاتون نے اس پر پائپ سےحملہ کردیا اس حملے میں اس شخص کی جان چلی گئی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بُری طرح سے پٹائی کے نتیجے میں شراب کے نشہ میں مدہوش سرینواس کی موت کے بعد خاتون اپنے گھر میں چلی گئی اور دروازہ بند کرکے سو گئی۔

    جب صبح پڑوسیوں نے خاتون کے مکان کے سامنے نعش دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔ بعد ازاں خاتون ن اپنے شوہر کے ساتھ راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں سرینڈر کردیا۔

  • ساس سے نفرت، سفاک بہو کے ہاتھوں کمسن بیٹے کا بھیانک قتل

    ساس سے نفرت، سفاک بہو کے ہاتھوں کمسن بیٹے کا بھیانک قتل

    نئی دہلی: بھارت میں کمسن بیٹے کا دادی سے پیار کرنا جرم بن گیا، سفاک بہو نے نفرت میں آکر اپنے بچے کو موت گھاٹ اتار دیا اور خود بھی گھر سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں ماں نے سفاکی کی تمام حدیدں پار کردیں، اپنے ہی معصوم بچے کو اس بنیاد پر قتل کردیا کہ وہ ماں سے زیادہ دادی سے پیار کرتا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ماں نے 6 سالہ بچے کو چھری کے پے درپے وار کرکے ہلا کردیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچہ ماں سے زیادہ دادی کے قریب تھا اور اس سے زیادہ پیار کرتا تھا جو اس کی ماں کو برداشت نہ ہوا اور قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ماں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی اور گھر سے چھلانگ لگا دی تاہم اسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔ ’کلوندر‘ نامی خاتون کا شوہر ’سرجیت سندھ‘ یورپی ملک اٹلی میں ملازمت کرتا ہے، وہ اپنے بیوی بچے کو اپنے پاس بلانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

    ساس اور بہو کے درمیان ماضی سے ہی گھریلوں ناچاکیاں رہی تھیں اور آپس میں لڑنا جھگڑنا معمول بن چکا تھا۔ پولیس نے بچے کے قتل کا مقدمہ ماں کے خلاف درج کرلیا ہے۔