Tag: عبرت ناک سزا

  • سعودی عرب میں خواتین کو چھیڑنے والوں کو کیا عبرت ناک سزا دی جا رہی ہے؟

    سعودی عرب میں خواتین کو چھیڑنے والوں کو کیا عبرت ناک سزا دی جا رہی ہے؟

    خواتین کا چھیڑنا معیوب عمل ہے اور سعودی عرب میں اس عمل کے مرتکب اوباشوں کو گرفتاری کے بعد کچھ مختلف مگر عبرت ناک سزا دی جاتی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ سبق کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے خواتین کو چھیڑنے کے جرم میں گرفتار افراد کو معاشرے میں عبرت کا نشان بنانے کے لیے مقررہ سزا کے علاوہ بھی انوکھی سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے خواتین کو چھیڑنے پر گرفتار ہونے والے اوباشوں کو مقررہ سزا دینے کے علاوہ ناموں کی تشہیر شروع کر دی ہے۔

    معاشرے سے انتہائی منفی رویہ کو ختم کرنے کے لیے مقررہ سزا کے علاوہ گرفتار شدہ شخص کا نام مقامی میڈیا میں جاری کیا جائے گا۔

    گزشتہ دنوں مکہ مکرمہ پولیس نے مصری تارک وطن ولید عبدالحمید کے نام کی تشہیر کی ہے جسے ایک خاتون کو چھیڑنے پر گرفتار کیا گیا تھا جب کہ جدہ پولیس نے ہادی حمد آل صلاح نامی سعودی شہری کو بھی ایک خاتون کو چھیڑنے پر گرفتار کیا جس کا نام میڈیا پر مشتہر کیا گیا۔

    سعودی شہری حلقوں کی جانب سے ایسی مذموم حرکت کرنے والے افراد کے ناموں کی میڈیا میں تشہیر کے اقدام کو سراہا ہے۔

    اس حوالے سے فیملی پروٹکٹ پروگرام کے رکن عبد الرحمن القراش نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں معاشرتی اقدار کا بڑا خیال رکھا جاتا ہے جہاں نام کی تشہیر بہت بڑی سزا تصور کی جاتی ہے۔

  • قوم کو یقین دلاتا ہوں قطرسےواپس آکر ساہیوال واقعے  کے قصورواروں کوعبرت ناک سزا دی جائے گی،وزیراعظم

    قوم کو یقین دلاتا ہوں قطرسےواپس آکر ساہیوال واقعے کے قصورواروں کوعبرت ناک سزا دی جائے گی،وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قطرسےواپس آکر نہ صرف ساہیوال واقعے کے قصورواروں کوعبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ پنجاب پولیس کے ڈھانچے پر نظرثانی اور اصلاحات کا عمل شروع کیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قطر روانگی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ساہیوال واقعہ پرعوام کا غم وغصہ قابل فہم ہے، میں قوم کو یقین دلاتا ہوں قطر سے واپس آکر نہ صرف  قصورواروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ پنجاب پولیس کےڈھانچے پر نظرثانی اور اصلاحات کاعمل شروع کروں گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ساہیوال واقعے پر ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں، پریشان ہوں، بچوں کی آنکھوں کے سامنے والدین کوگولیاں ماری گئیں، ان بچوں کی تمام تر ذمے داری ریاست اٹھائے گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف بہت اچھا کام کیا ہے لیکن قانون کے سامنے سب جوابدہ ہیں، جتنی جلدی جے آئی ٹی رپورٹ آئے گی اس پر کارروائی کی جائے گی، شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    مزید پڑھیں : ساہیوال واقعے پر ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں، وزیراعظم

    یاد رہے کہ ہفتے کے روز ر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے جبکہ سی ٹی ڈی نے متضاد بیان دیا تھا۔

    بعد ازاں ساہیوال واقعے پروزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو تحقیقات کرکے واقعے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے میں ملوث افراد کو مثال بنائیں گے، بچوں کی کفالت ریاست کے ذمہ ہوگی، انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائے گی۔

  • بچی کا قاتل عبرتناک انجام سےنہیں بچ سکے گا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    بچی کا قاتل عبرتناک انجام سےنہیں بچ سکے گا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ معصوم زینب کا قاتل عبرت ناک انجام سے نہیں بچ سکے گا، ایسے ملزم انسان نہیں درندے اور اس دھرتی کا بوجھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سات سالہ معصوم بچی زینب کے قتل میں ملزم کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائی جائے۔

    شہبازشریف نے پولیس کو ہدیت کی ہے افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزم کو فوری بلا تاخیر گرفتار کیا جائے جبکہ مظاہرین پرفائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ معصوم زینب کا قاتل عبرت ناک انجام سے نہیں بچ سکے گا، ایسے ملزم انسان نہیں درندے اور اس دھرتی کا بوجھ ہیں۔

    شہبازشریف کا کہنا ہے کہ واقعےکی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جے آئی ٹی میں فوج کےارکان بھی شامل ہیں۔


    وزیراعلیٰ پنجاب کی مقتولہ زینب کےگھرآمد‘ اہلِ خانہ سےتعزیت


    خیال رہے کہ گزشتہ روز رات گئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مقتولہ زینب کے گھر پر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


    قصور، زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی پری زینب سپرد خاک


    یاد رہے کہ گزشتہ روز زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ کمسن بچی زینب کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا تھا ننھی پری کی نمازجنازہ علامہ طاہرالقادری نے پڑھائی تھی۔