Tag: عبور

  • سنیتا مارشل نے انسٹاگرام پر سنگ میل عبور کرلیا

    سنیتا مارشل نے انسٹاگرام پر سنگ میل عبور کرلیا

    معروف پاکستانی اداکارہ اور سُپر ماڈل سنیتا مارشل نے انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’ بےبی باجی‘ میں دوسری بہُو کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سنیتا مارشل کی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 1 ملین ہوگئی جس پر انہوں نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    ’بے بی باجی‘ کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہے، سنیتا مارشل

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر اداکارہ کا بتانا ہے کہ اُن کے اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 1 ملین ہوگئی ہے، اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آج میرا خاندان 1ملین کا ہے، میں ہر ایک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، آپ سب کے لیے پیار۔

    ڈرامہ بےبی باجی میں عصمہ کا کردار اداد کرنے والی سنیتا مارشل آج کل اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیرو تفریح میں مصروف ہیں انہوں نے نے اپنے شوہر، اداکار حسن احمد اور بچوں کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، سیدہ طوبیٰ انور فائزہ خان، فضل حسین، عینا آصف ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    اس ڈرامے کی کہانی منصور احمد خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض تحسین خان نے انجام دیے ہیں۔

    بے بی باجی میں دکھایا گیا ہے کہ ماں باپ کس طرح گھر والوں کو اکٹھا کرکے رکھتے ہیں اور بہوؤں کے آنے کے بعد گھر کا بٹوارہ شروع ہوجاتا ہے۔

  • پہلے نابینا شخص نے بحر الکاہل عبور کرکے ریکارڈ قائم کردیا

    پہلے نابینا شخص نے بحر الکاہل عبور کرکے ریکارڈ قائم کردیا

    ٹوکیو : جاپان سے تعلق رکھنے والے نابینا شخص نے بغیر قیام کیے 2 ماہ میں بحرالکاہل عبور کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا، 52 سالہ میٹشرویو الوموٹو نے مجموعی طور پر 14 ہزار کلومیٹر کا سمندری سفر طے کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی باشندے نے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا سے 24 فروری کو اپنی 40 فٹ لمبی کشتی پر سمندری سفر کا آغاز جس کو مکمل کرنے کے لیے انہیں دو مہینے کا عرصہ لگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بتایا گیا کہ سمندری راستوں کی رہنمائی کے لیے ان کے ہمراہ امریکی جہاز ران (سمندری راستوں کی آگاہی رکھنے والا) ڈاگ اسمیتھ تھے۔

    واضح رہے کہ میٹشر ویو الوموٹ نے آخری مرتبہ 2013 میں بحرالکاہل عبور کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ان کی کشتی وہیل سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئی تھی، تاہم جاپانی ملٹری نے ریسکیو کرکے انہیں بیس پر پہنچایا تھا۔

    بحرالکاہل عبور کرنے کے بعد جاپان کی کیڈو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری کوشش میں سمندری سفر مکمل کرنا ’خواب کو حقیقت‘ مل جانے کے مترادف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں پوری دنیا میں سب سے خوش نصیب شخص ہوں، دوسری جانب جاپان کی بلائنڈ سیلنگ ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا کہ وہ پہلے نابینا شخص ہیں جنہوں نے بغیر رکے بحرالکاہل عبور کیا۔

    خیال رہے کہ میٹشرویو الوموٹو 16 برس کی عمر میں بنیائی سے محروم ہو گئے تھے، اس حوالے سے بتایا گیا کہ میٹشرویو الوموٹو نے کشی رانی کے تمام مراحل اکیلے طے کیے تاہم اس دوران ڈاگ اسمیتھ نے صرف ہوا کی سمت اور خطرات سے زبانی آگاہ کیا۔