Tag: عبوری ضمانت خارج

  • پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج

    پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج

    لاہور : انسداددہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الٰہی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔

    ‌تفصیلات کے مطابق لاہور انسداددہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الٰہی کے گھر پولیس ریڈ کے دوران مزاحمت اور پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کےجج اعجاز احمد بٹرنےکیس پر سماعت کی ،عدالت نے پرویز الٰہی کی غالب مارکیٹ مقدمہ میں عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز الٰہی کی میڈیکل بنیاد پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کی۔

    پرویزالٰہی کےوکیل کی جانب سےحاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ غالب مارکیٹ پولیس نے پولیس پرحملہ کرنے کابے بنیاد الزام لگایا، ٹرائل کے حتمی فیصلے تک ضمانت قبل از گرفتاری بھی منظور کی جائے۔

    یاد رہے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویزالٰہی کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشت گردی،اقدام قتل سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں چوہدری پرویز الٰہی سمیت 19 افراد کو نامزد کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ مقدمہ اینٹی کرپشن انسپکٹرکی مدعیت میں درج کیا گیا ، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئےان کی رہائشگاہ پرچھاپہ مارا، رہائشگاہ کے اندر موجود 40 سے 50 افراد نے پتھراؤاور تشدد شروع کردیا۔

  • نیب دفترحملہ کیس : کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت خارج

    نیب دفترحملہ کیس : کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت خارج

    لاہور : سیشن عدالت نے نیب دفترحملہ کیس میں کیپٹن (ر) صفدر سمیت16لیگی کارکنان کی عبوری ضمانت خارج کردی اور کہا دہشت گردی دفعات کے بعد سیشن کورٹ درخواست ضمانت پرسماعت نہیں کرسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں نیب دفترحملہ کیس میں کیپٹن(ر) صفدر سمیت 16 لیگی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

    کیپٹن صفدر اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے ، ،وکیل نےکہا چوہنگ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا، نیب دفتر پر حملےکا الزام بے بنیاد ہے۔

    پولیس نے مؤقف میں کہا کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر لی گئیں، جس پر عدالت نے کہا دہشت گردی دفعات کے بعد سیشن کورٹ درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کرسکتی۔

    عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر سمیت 16لیگی کارکنان کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

    بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت خارج ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق صرف مریم نواز کو انکوائری کیلئےبلایا گیا ،پراسیکیوٹر نے بتایا کیپٹن(ر)صفدرسمیت بڑی تعدادنیب دفترپہنچی۔

    تحریری فیصلہ میں کہا گیا تفتیشی افسرکےمطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد جمع کئےگئے ، جس سے ثابت ہوتا ہے، ان کا مقصد خوف پھیلانا تھا، عدالت کو بتایا گیا مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات ہیں، دہشت گردی کی دفعات ہونے پرسیشن کورٹ درخواست نہیں سن سکتی۔
    .
    فیصلے کے مطابق دہشت گردی کی دفعات کے بعدمتعلقہ عدالت اے ٹی سی ہے، سیشن کورٹ کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت خارج کرتی ہے۔

    خیال رہے سیشن کورٹ میں کیپٹن (ر) صفدر سمیت 16لیگی کارکنوں نے درخواست دی تھی۔