Tag: عبوری چالان

  • ملزم ارمغان کالز سینٹر سے ماہانہ کتنے لاکھ ڈالر کماتا تھا؟ عبوری چالان میں بڑا انکشاف

    ملزم ارمغان کالز سینٹر سے ماہانہ کتنے لاکھ ڈالر کماتا تھا؟ عبوری چالان میں بڑا انکشاف

    کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کے عبوری چالان میں انکشاف کیا گیا کہ ملزم کالز سینٹر سے ماہانہ 3سے 4لاکھ ڈالرز کماتاتھا اور اپنے اثاثے کرپٹو کرنسی میں بھی منتقل کیا کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کا عبوری چالان جمع کردیا گیا ، ایف آئی اے نے انسداددہشت گردی کی منتظم عدالت میں عبوری چالان جمع کرایا۔

    جس میں کہا ہے کہ ارمغان اور اس کے ساتھی امریکا کے مختلف اداروں کے اہلکار بن کر لوگوں سےبات کرتےتھے، ارمغان اپنے اثاثے کرپٹو کرنسی میں بھی منتقل کیاکرتاتھا اور اندازے کے مطابق کالز سینٹر سے ماہانہ 3 سے  4لاکھ ڈالرز کماتا تھا۔

    عبوری چالان میں کہا گیا کہ ارمغان کے پاس 8 گاڑیاں ہیں، جس کی مالیت 154 ملین سے زیادہ ہے، ملزم کے خلاف ثبوت 18لیپ ٹاپس میں موجودہیں، لوگوں کو بیوقوف بنانے والے اسکرپٹ بھی ملزم کیخلاف ثبوت ہیں۔

    مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کو منشیات فراہم کرنے والے ملزم کا دوران تفتیش اہم انکشاف

    ایف آئی اے نے کہا کہ ارمغان نے مختلف کال سینٹرزمیں کام کرنےکے بعد 2018میں اپنی ہی کمپنی رجسٹر کرالی تھی، ارمغان اورکامران قریشی دونوں منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

    عبوری چالان کے مطابق ارمغان کی جانب سے چھوٹے پیمانے پر ڈرگز کی خرید وفروخت کا کام بھی شروع کردیا گیا تھا، ڈارک ویب کااستعمال کرکےمختلف ممالک سےمنشیات منگوائی جاتی تھی،ادائیگی کرپٹو میں ہوتی تھی۔

    چالان میں مزید کہا گیا کہ امریکی شہریوں کو بیوقوف بنا کر ارمغان سالانہ  25بلین ڈالر کماتا تھا اور کال سینٹرز ایجنٹس کو75 ہزار بیسک سیلری پر رکھا جاتاتھا جبکہ کال سینٹرزایجنٹس کی سیلری کی رقم ساڑھے 4لاکھ تک بڑھ بھی جایا کرتی تھی۔

  • کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع

    کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع

    کراچی کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کا عبوری چالان جمع کرادیا گیا ، حملے میں 2 چینی باشندوں سمیت اورایک مقامی شہری جاں بحق ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کا عبوری چالان سی ٹی ڈی نے جمع کرادیا۔

    ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس کا عبوری چالان چار ماہ بعد پیش کیا گیا، چالان کے متن میں کہا کہ خود کش دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت اورایک مقامی شہری کی موت ہوئی، خودکش دھماکے میں خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔

    چالان میں کہنا تھا کہ ایئرپورٹ حملہ کیس میں جاوید اورگل نسا گرفتار، شاہ فہد نے خودکش دھماکا کیا جبکہ ماسٹر مائنڈ بشیر بلوچ عرف بشیر زیب اور عبد الرحمان عرف رحمان کل مفرورہیں، بشیر زیب ،رحمان کل نے ہی تنظیم کے رکن شاہ فہد کی ذہن سازی کی۔

    چالان کے متن میں کہا گیا کہ گرفتار ملزم جاوید نے حملے سے قبل ایئر پورٹ کی ریکی کی اور ملزمہ گل نسا نے بارود سے بھری کار بلوچستان سے کراچی لانے میں مدد کی۔

    پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے وقت گرفتار ملزم جاوید اور ساتھی سراج عرف دانش وقوع پر تھے اور خود کش دھماکے کے بعد ملزم جاوید اور سراج ایئرپورٹ سے فرار ہوگئے تھے، مفرور ملزمان کی گرفتاری کی کئی کوششیں کی گئیں لیکن کامیابی نہ ملی۔

  • ڈاکٹرماہا خودکشی کیس : تفتیشی پولیس نے عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا

    ڈاکٹرماہا خودکشی کیس : تفتیشی پولیس نے عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا

    کراچی : ڈاکٹرماہاخودکشی کیس میں تفتیشی پولیس نے عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا، جس میں بتایا گیا کہ خودکشی میں استعمال پستول ملزم تابش نے ڈاکٹر ماہا کو دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں ڈاکٹرماہا خود کشی کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت تفتیشی پولیس نےعبوری چالان عدالت میں پیش کردیا۔

    عبوری چالان میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرماہا کی خودکشی میں استعمال پستول 9جولائی کو خریدا گیا تھا، 12جولائی کو ملزم سعد نے لائسنس یافتہ پستول ملزم تابش کو فروخت کیا، ملزم سعد نے 55 ہزار روپے میں اپنا 9 ایم ایم پستول فروخت کیا۔

    عبوری چالان کے مطابق ملزم تابش نے سعد سے پستول خریدنے کی تصدیق کی، ملزم تابش نے تقریباً ایک ماہ قبل ڈاکٹر کو پستول دیا اور اسلحے کی فرانزک رپورٹ میں پستول قابل استعمال پایا گیا۔

    مزید پڑھیں : ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے میڈیکل بورڈ کیلئے درخواست دائرکردی

    چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم سعد کے لائسنس کی تصدیق کی رپورٹ موصول نہیں ہوسکی، ملزم تابش یاسین کے خلاف سندھ آرمزایکٹ کی دفعہ 24 اور ملزم سعدناصر کےخلاف سندھ آرمزایکٹ کی دفعہ25 ثابت ہوتی ہے

    تفتیشی پولیس نےعبوری چالان میں مقدمے سے دفعہ 109 خارج کردی ہے۔

    یاد رہے ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نےمیڈیکل بورڈ کیلئےدرخواست دائر کی تھی ، جس میں کہا تھا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے، پوسٹ مارٹم،مزیدمیڈیکل معائنے کی اجازت دی جائے۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر ماہا شاہ کو زہر یا زیادہ ڈرگس دی گئی ہے، مقدمہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں درج ہے اور مقدمے میں ملزم جنید ،وقاص، عرفان قریشی و دیگر نامزد ہیں۔