Tag: عبید شاہ

  • زلمی کے علی رضا اور سلطان کے عبید شاہ میں سے کون بہتر بولر؟

    زلمی کے علی رضا اور سلطان کے عبید شاہ میں سے کون بہتر بولر؟

    پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے علی رضا اور ملتان سلطانز کے عبید شاہ میں سے کون بہتر بولر ہے کرکٹ ایکسپرٹس نے بتادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں سابق پاکستانی کرکٹر اور موجودہ تجزیہ کار باسط علی سے میزبان نے پی ایس ایل میں دو ابھرتے ہوئے بولرز کے حوالے سے سوال کیا کہ عبید شاہ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جس پر باسط علی کا کہنا تھا کہ مجھے علی رضا زیادہ بہتر لگا۔

    باسط علی نے کہا کہ میں نے عبید شاہ کو بھی دیکھا ہے مگر مجھے سب سے زیادہ متاثر کن علی رضا لگا، ابھی میں عبید کو اس لائن میں نہیں دیکھ رہا۔

    سینئر اسپورٹس صحافی شاہد ہاشمی نے کہا کہ اس کی باڈی اچھی ہے اور پیس بھی زیادہ ہے، کل اس نے جارحانہ سلیبریشن کی مکہ ایسا گھمایا جو عثمان خان کو لگ گیا۔

    تاہم باسط علی ان کی بات سے متفق نظر نہیں آئے اور شاہد ہاشمی سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا کی پیس زیادہ ہے۔

    اس موقع پر سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ علی رضا کی پیس تھوڑی سی اوپر ہے، دونوں اچھے بولر ہیں کام کررہے ہیں اور محنتی بھی ہیں جبکہ دونوں ڈومیسٹک بھی کھیل رہے ہیں۔

  • عبید شاہ نے غلطی سے عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا، ویڈیو وائرل

    عبید شاہ نے غلطی سے عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا، ویڈیو وائرل

    پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے وکٹ لینے کے بعد غلطی سے وکٹ کیپر عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا۔

    ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 229 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بناسکی۔

    سکندر رضا کی 47 اور سیم بلنگز کی 43 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    فخر زمان 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد نعیم 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ڈیرل مچل 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے عبید شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسامہ میر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    تاہم 14.5 اوورز میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب عبید شاہ کی گیند پر کامران غلام نے سیم بلنگز کا کیچ پکڑا تو عبید شاہ نے جشن مناتے ہوئے ہاتھ عثمان خان کے منہ پر مار دیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبید شاہ کا ہاتھ لگنے کے بعد عثمان خان گر گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    وائرل ویڈیو پر کرکٹ شائقین کی جانب سے بھی تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’کرکٹ میچ دیکھ کر اس سے پہلے میں کبھی اتنا مسکرایا نہیں ہوں گا۔‘

    ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’نہیں بھائی عبید کو عثمان کے ساتھ کچھ ذاتی مسئلہ ہے۔‘ تیسرے صارف کا کہنا ہے کہ ’عبید شاہ نے عثمان کو سپر مین پنچ مارا ہے۔‘

  • آئی سی سی بھی عبید شاہ کا معترف، پاکستانی پیسر کو ’گیم چینجر‘ قرار دیدیا!

    آئی سی سی بھی عبید شاہ کا معترف، پاکستانی پیسر کو ’گیم چینجر‘ قرار دیدیا!

    آئی سی سی انڈر19 سپر سکس مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بولنگ کرنے والے عبید شاہ کو آئی سی سی نے گیم چینجر قرار دیدیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے آفیشل انسٹا گرام پیج پر پاکستانی انڈر19 پیسر عبید شاہ کی تباہ کن بولنگ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں عبید بنگلہ دیشی بیٹرز کو اپنی مہلک گیند پر آؤٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔

    کرکٹ کی عالمی باڈی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’عبید شاہ ایک بار پھر سے پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوئے۔‘‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)


    پاکستانی انڈر 19 فاسٹ بولر عبید شاہ کی آئی سی سی ایونٹ میں تباہ کن پرفارمنس جاری ہے، انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف بھی محض 44 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دیتے ہوئے آئی سی سی انڈر19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

    پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں بنگلہ دیش کو 5 رنز مات دی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 155 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 150 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔

    اس سے قبل پاکستان انڈر19 ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40.4 اوورز میں 155 رنز اسکور کیے تھے۔

  • ’’پاکستانی بھائیوں کی تباہ کن بولنگ!‘‘ آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

    ’’پاکستانی بھائیوں کی تباہ کن بولنگ!‘‘ آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

    آئی سی سی نے انڈر19 ورلڈکپ میں عبید شاہ کی بہترین بولنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انھیں اور نسسیم شاہ کو بیٹرز کے لیے تباہ کن قرار دے دیا۔

    پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ کھیلنے میں مصروف ہے، جہاں نوجوان پاکستانی پیسرز عمدہ بولنگ سے اپنا لوہا منواتے نظر آرہے ہیں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی بھی اس ایونٹ میں اپنی عمدہ پرفارمنس سے آئی سی سی کی نظروں میں آگئے۔

    کرکٹ کی عالمی باڈی نے اپنے آفیشل انسٹا گرام پیج پر نیوزی لینڈ کے خلاف عبید شاہ کی تباہ کن بولنگ کے ساتھ بھائی نسیم شاہ کی وکٹیں اڑانے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    آئی سی سی نے کیپش میں لکھا کہ ’تباہ کن بولنگ کرنے والے بھائی‘۔ اس کے علاوہ آئی سی سی نے عبید کی اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ بیٹر کو کلین بولڈ کرتے نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

    ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 141 رنز کا ہدف باآسانی 26 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا۔

    شاہ زیب خان نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، شامل حسین بھی 54 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور عرفات منہاس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، نوید احمد نے دو، محمد ذیشان اور علی اسفند نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔