Tag: عتیق احمد

  • مقتول مسلم رہنما عتیق احمد کے وکیل کے گھر کے باہر بم دھماکا

    مقتول مسلم رہنما عتیق احمد کے وکیل کے گھر کے باہر بم دھماکا

    نئی دہلی: دو روز قبل ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں پولیس کسٹڈی میں قتل کیے جانے والے مسلم رہنما عتیق احمد کیس کی پیروی کرنے والے وکیل کے گھر بم دھماکا ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتول مسلم رہنما عتیق احمد قتل کیس کی پیروی کرنے والے وکیل دیا شنکر مشرا کے گھر کے قریب بم پھینکا گیا ہے۔

    یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ وکیل کو متقول عتیق احمد کے کیس سے دستبراری کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور یہ بم دھماکا بھی اسی کا شاخسانہ ہے۔

    ادھر مقامی پولیس کا دعویٰ ہے کہ بم دھماکے کا ہدف عتیق کا وکیل نہیں تھا، گوبر گلی میں دو فریقین میں جھگڑے کے دوران یہ بم پھینکا گیا۔

    واضح رہے کہ آج ہی عتیق کے وکیل نے اشرف کی جانب سے قبل از مرگ چیف جسٹس آف انڈیا اور چیف منسٹر کو لکھے گئے خط کا ذکر کیا تھا جسکے کچھ گھنٹوں بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

    عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو ہفتے کی رات حملہ آوروں نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب پولیس دونوں کو طبی معائنے کیلئے میڈیکل کالج لے جایا جارہا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بھائیوں کو پولیس کے سامنے صحافیوں سے گفتگو کے دوران نشانہ بنایا گیا، تینوں حملہ آوروں نے گرفتاری کے بعد جے شری رام کے نعرے لگائے۔

  • قتل سے کچھ دن پہلے عتیق احمد کے بھائی اشرف نے میڈیا سے کیا کہا تھا، ویڈیو دیکھیں

    قتل سے کچھ دن پہلے عتیق احمد کے بھائی اشرف نے میڈیا سے کیا کہا تھا، ویڈیو دیکھیں

    نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ روز ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں پولیس کسٹڈی میں قتل کیے جانے والے اشرف احمد کی پرانی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق قتل ہونے والے ایک ماہ قبل عتیق احمد کے بھائی اشرف احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اتر پردیش کے ایک سینئر پولیس آفیسر کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ ہمیں کسی بہانے جیل سے نکالیں گے اور گولی مار کر ہلاک کر دیا جائے گا۔ 

    https://twitter.com/SpeakMdAli/status/1647511071161458688?s=20

    اشرف احمد نے کہا تھا کہ  مجھے خبر ملی ہے کہ دو ہفتے بعد جیل سے باہر لے جایا جائے گا اور ہمیں نمٹا دیا جائے گا، انہوں نے کہا تھا کہ میں پولیس افسر کا نام نہیں بتا سکتا۔ 

    واضح رہے کہ جس طرح اشرف احمد نے کہا تھا ویسا ہی ہوا عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو ہفتے کی رات حملہ آوروں نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب پولیس دونوں کو طبی معائنے کیلئے میڈیکل کالج لے جایا جارہا تھا۔ 

    مزید پڑھیں : مسلمان سابق ایم ایل اے کا بھائی سمیت قتل، ویڈیو سامنے آگئی

    اتر پردیش کے شہر پریاگ راج (الہٰ آباد) میں سابق رکن اسمبلی عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کو پولیس کی بھاری نفری اور میڈیا کے کیمروں کی موجودگی میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

    https://twitter.com/ANI/status/1647293175780761601?s=20

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بھائیوں کو پولیس کے سامنے صحافیوں سے گفتگو کے دوران نشانہ بنایا گیا، تینوں حملہ آوروں نے گرفتاری کے بعد جے شری رام کے نعرے لگائے۔