Tag: عثمان بزدار کی گرفتاری

  • سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کی گرفتاری ٹل گئی

    سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کی گرفتاری ٹل گئی

    لاہور : قومی احتساب بیورو نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعلی کی گرفتاری کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہ کیا سکا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعلی کی گرفتاری ٹل گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ نیب ہیڈ کوارٹر نے سابق وزیر اعلی کی گرفتاری کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہ کیا، نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد قانونی نقاط پر کام جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ انکوائری کی سطح پر عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، عثمان بزدار کی گرفتاری کیلئے کیس انویسٹی گیشن سطح پر اپگریڈ ہونا ضروری یے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ عثمان بزدار کیس میں انکوائری کم از کم چھ ماہ چلنا ضروری ہے تاہم ان کو دوبارہ طلب کرنے کے حوالہ سے اعلی حکام نے سر جوڑ لئے۔

    یاد رہے نیب لاہور نے عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین نیب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے استدعا کی تھی، نئے آرڈیننس کےتحت عثمان بزدار کو دوران انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار پر نئےآرڈیننس کااطلاق کرنے کافیصلہ کیا گیا، عثمان بزدار طلبی کےباوجود 14ویں مرتبہ نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے۔

  • اینٹی کرپشن کی ٹیم عثمان بزدار کی گرفتاری  کیلئے پنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی

    اینٹی کرپشن کی ٹیم عثمان بزدار کی گرفتاری کیلئے پنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی

    لاہور : اینٹی کرپشن کی ٹیم ڈی جی خان میں سرکاری اراضی پر قبضے کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو گرفتار کرنے پنجاب یونیورسٹی پہنچ ‌گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں سرکاری اراضی پر قبضے کے معاملے پر اینٹی کرپشن کی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی گرفتاری کیلئےنجاب یونیورسٹی پہنچ گئی۔

    اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ عثمان بزدار پنجاب یونیورسٹی کےہاسٹل میں قیام پذیرہیں، ان کو ڈی جی خان میں درج مقدمہ میں گرفتار کرنا ہے۔

    یاد رہے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نیب آفس میں پیش ہوئے تھے۔

    نیب حکام کی جانب سے سردارعثمان بزدار کو آج طلب کیاگیا تھا اور گزشتہ پیشی پر عثمان بزدار سے جواب نامہ طلب کیا تھا تاہم عثمان بزدار نے گزشتہ پیشی پر سوالنامہ کے جوابات دینے سے معذرت کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب حکام نے تونسہ ،ڈی جی خان کےترقیاتی فنڈز کی تفصیلات بھی پوچھ رکھی ہیں جبکہ عثمان بزدار سے مبینہ فرنٹ مینوں کا بھی ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

    خیال رہے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں قصبہ بارتھی میں نجی زمین پر سرکاری خرچ سے ہال تعمیر کرانے کا الزام کی انکوائری بھی جاری ہے۔

    ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق ہال کی تعمیر میں 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کا خرچہ کیا گیا، لینڈ ایکوزیشن کی کوئی کارروائی کی گئی اور نہ ہی سرکار کے نام کوئی انتقال درج کیا گیا۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہال کو ذاتی استعمال میں رکھا ہوا ہے، مذکورہ ہال ان کے والد کی قبر کے ساتھ تعمیر کرایا گیا ہے۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق محکمہ بلڈنگ تونسہ شریف نے ورک آرڈر عزیز غلام اکبر بزدار اینڈ کمپنی کو دیا تھا۔