Tag: عثمان بزدار

  • آندھی کے بعد کی صورت حال، عثمان بزدار بغیر پروٹوکول لاہور میں نکل آئے

    آندھی کے بعد کی صورت حال، عثمان بزدار بغیر پروٹوکول لاہور میں نکل آئے

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، اس دوران انھوں نے بارش اور آندھی سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار لاہور میں آندھی کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے شہر میں بغیر پروٹول کے نکل آئے، انھوں نے پانی کی نکاسی کے انتظامات پر اظہار اطمینان جب کہ بعض مقامات پر پانی کھڑا دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔

    وزیر اعلیٰ نے جیل روڈ، گلبرگ، کینال و مال روڈ اور دیگر علاقوں کا معائنہ کیا، اور واسا، انتظامی افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی، عثمان بزدار نے کہا کہ ایسے دوروں سے حقیقی معنوں میں صورت حال کا علم ہوتا ہے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کے لیے مون سون سیزن میں بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔

    پنجاب کا نیا بلدیاتی قانون منظور ہونے سے حقیقی تبدیلی کا خواب پورا ہوگا، وزیراعظم

    خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں سے جل تھل ایک ہو گیا ہے، صوبے میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہو چکا ہے، لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، راولپنڈی اور پشاور میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

    رات گئے سیالکوٹ، چنیوٹ، سرگودھا، جھنگ، بھکر، منچن آباد اور حویلی لکھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، شیخو پورہ میں بارش ہوئی، فیصل آباد میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق اور باپ زخمی ہو گیا۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مردان، چارسدہ، بنوں، ڈی آئی خان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    لاہور میں بادلوں نے لیسکو کے فیڈرز کی بھی چھٹی کرا دی، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، راولپنڈی میں بھی تیز بارش کے بعد بجلی بند ہو گئی۔

  • پنجاب میں ق لیگ کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے،عثمان بزدار

    پنجاب میں ق لیگ کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں ق لیگ کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، پنجاب اسمبلی کے نئے بلاک کی تعمیر کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے عناصر پیچھے رہ جائیں گے،تنقیدکرنے والے عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت پروپیگنڈا کر رہے ہیں،وزیراعظم کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ق لیگ کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح کے وہ کام کر رہے ہیں جو سابق حکمران برسوں میں نہ کر پائے،ماضی میں غلط ترجیحات کی وجہ سے صوبے کے عوام کا بے پناہ نقصان کیا گیا۔

    دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا کہ سابق دور حکومت میں صوبے کا حلیہ بگاڑا گیا،ماضی کی حکومت نے غلط پالیسی سے صوبے کو دیوالیہ کیا،فلاح عامہ کےمنصوبوں میں تاخیر کا نقصان صوبے کے عام آدمی کو ہوا۔

    پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور عوام کا ا پنا دور ہے،تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور مل کر فلاح عامہ کے لیے کام کرتے رہیں گے، اختلافات کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔

  • ممکنہ سیلاب کا خطرہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا ایمرجنسی پلان مرتب کرنے کا فیصلہ

    ممکنہ سیلاب کا خطرہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا ایمرجنسی پلان مرتب کرنے کا فیصلہ

    لاہور: ممکنہ سیلاب اور اربن فلڈنگ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ایمرجنسی پلان مرتب کرنے کا فصیلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیرڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالدمحمود نے ملاقات کی، اس موقع پر ممکنہ سیلاب اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات پر بات چیت کی گئی۔

    وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کو موثر انتظامات کی ہدایت کی۔ ملاقات کے موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر ضلع کا ایمرجنسی پلان مرتب کیا جائے گا، انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈوزٹ کررہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ خانکی ہیڈورکس کا دورہ کر کے زمینی حقائق کا خود جائزہ لیا، پی ڈی ایم اے کے انتظامات کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے، باقاعدگی سے اجلاس کر کے صورت حال کا جائزہ لیا جائے۔

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ انتظامات کے سلسلے میں کوتاہی یا غفلت برتنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

  • جنوبی پنجاب کی ترقی کا حقیقی سفر شروع ہوچکا: عثمان بزدار

    جنوبی پنجاب کی ترقی کا حقیقی سفر شروع ہوچکا: عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کا حقیقی سفر شروع ہوچکا ہے جو اب رکے گا نہیں، نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کا فیصلہ میرٹ پر کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر محسن لغاری نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے افسران کی تقرری پر مبارک باد دی۔

    ملاقات میں عثمان نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام ہماری حکومت کا وعدہ تھا جو پورا کیا، سیکرٹریٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو لاہور نہیں آنا پڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کاحقیقی سفر شروع ہوچکا ہے جور کے گا نہیں، نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کا فیصلہ میرٹ پر کریں گے، صوبے کے کسی علاقے کو نظر انداز کیا ہے نہ کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ راجن پور کی تحصیل جام پور کو ترقی کے سفر میں ساتھ لے کر چلیں گے۔

    خیال رہے کہ حالیہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کی ترقی کے لیے دو بڑے اقدام اٹھائے، اسپتالوں میں آکسیجن سلنڈرز کی بروقت فراہمی کے لیے پنجاب میں آکسیجن گیس کے لیے حکومت نے خود پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے سیٹ اپ کی منظوری بھی دی۔

  • پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے،عثمان بزدار

    پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں امن کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فرقہ واریت میں ملوث عناصرکی سرگرمیوں کو سختی سے کچلا جائےگا،کالعدم تنظیموں وسہولت کاروں پر چندہ جمع کرنےکی پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایاجائے،قانون شکن عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں این جی اوز کا آڈٹ مکمل ہوچکا ہے، اس کے علاوہ پنجاب چیئرٹی کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آن لائن رجسٹریشن کے لیے پورٹل بنایاگیا ہے،محکمہ داخلہ میں اسٹرٹیجک بورڈ فعال بنایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں اور فرقہ واریت میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔

  • عثمان بزدار کا ریسکیو عملے کے لیے بڑا اعلان

    عثمان بزدار کا ریسکیو عملے کے لیے بڑا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرونا ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو عملے کو یکم اپریل سے خصوصی الاؤنس دینے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو کے عملے کو کرونا الاؤنس دینے اور دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ریسکیو ملازمین کو شہیدپیکج دینے کی منظوری دے دی۔پنجاب حکومت نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو عملے کو یکم اپریل سے خصوصی الاؤنس دیا جائے گا، ایمرجنسی سروس کے افسروں، اہلکاروں کوتنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق ڈیوٹی پر مامور ریسکیو ملازمین کو وبا کے خاتمے تک خصوصی الاؤنس ملتا رہےگا،شہید ہونے والےگریڈ 16 تک کے ملازمین کے ورثا کو 40 لاکھ امداد دی جائے گی جبکہ گریڈ 17سے زائدگریڈ افسران کے لواحقین کو 80 لاکھ دیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہید پیکیج دینے کے لیے خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل ہوگا،کرونا ڈیوٹی پر تعینات ریسکیو ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ الاؤنس کا اجرا محنتی ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا،مشکل وقت میں ریسکیو ورکرز
    اداروں اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

  • اینٹی کرپشن پنجاب کی زبردست کارروائیاں، اربوں روپے کی رقم ریکور

    اینٹی کرپشن پنجاب کی زبردست کارروائیاں، اربوں روپے کی رقم ریکور

    لاہور: محکمہ انسداد بدعنوانی پنجاب نے ایک ماہ کے اندر زبردست کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ارب سے زائد رقم کی ریکوری کرلی جبکہ کنالوں سرکاری اراضی واگزار کروالی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر اینٹی کرپشن پنجاب نے زبردست ایکشن لیتے ہوئے جون 2020 میں 4 ارب 41 کروڑ 95 لاکھ روپے کی ریکوری کرلی۔

    اینٹی کرپشن پنجاب نے 1 ماہ میں 10 کروڑ 39 لاکھ روپے کی کیش ریکوری بھی کی، ایک ماہ میں 4 ہزار 856 کنال اور 16 مرلے سرکاری اراضی واگزار کروائی۔ واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت 3 ارب 36 کروڑ 3 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔

    1 ماہ میں 95 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری بھی کی گئی۔

    اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ 1 ماہ میں رپورٹ کرپشن ایپ پر 523 شکایات موصول ہوئیں، 315 شکایات کا فوری ازالہ کردیا گیا جبکہ دیگر پر ضروری کارروائی جاری ہے۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سابقہ شکایات سمیت 15 سو 74 شکایات کا 1 ماہ میں ازالہ کیا گیا، جون میں 324 انکوائریاں کی گئیں جبکہ 271 جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا گیا۔

    چھان بین کے بعد 97 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 99 جاری کیسز کا فیصلہ ہوا، 1 ماہ میں 59 چالان پیش کیے گئے۔ اینٹی کرپشن نے مجموعی طور پر 132 افراد کو گرفتار کیا، 1 ماہ میں ایک عدالتی مفرور اور 8 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدر آمد جاری ہے، کرپٹ مافیا کی ہر سطح پر سرکوبی کریں گے۔ کرپشن نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ہونے والی بے حساب کرپٹ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

  • عثمان بزدار سے ملاقات، ن لیگ ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس، پیپلزپارٹی ایم پی اے لوٹا قرار

    عثمان بزدار سے ملاقات، ن لیگ ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس، پیپلزپارٹی ایم پی اے لوٹا قرار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے پر پیپلزپارٹی نے اپنے ہی رکن پنجاب اسمبلی غضنفر لنگاہ کو لوٹا قرار دے دیا، مسلم لیگ ن نے بھی اپنے ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپنے رہی رکن پنجاب اسمبلی کو غضنفر لنگاہ کو لوٹا قرار دے دیا، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔

    پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب حسن مرتضیٰ نے غضنفر لنگاہ کا اسمبلی میں گھیراؤ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غضنفر لنگاہ اب ایوان میں نہیں بیٹھ سکیں گے۔

    واضح رہے کہ ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں کھلبلی مچ گئی ہے، ن لیگ نے ملاقات کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے کہا کہ حلقے کے مسائل پر بات کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پاس گئے تھے اس کے لیے پارٹی کی اجازت کی ضرورت نہیں تھی۔

    رکن اسمبلی نشاط ڈاہا نے شوکاز نوٹس کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی حلقے کے مسائل کے لیے عثمان بزدار سے ملاقات کے لیے جانا پڑا تو وہ جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی جس میں تنظیم سازی اور لیگی ارکان کی عثمان بزدار سے ملاقات پر بات چیت کی گئی اور ملاقات کرنے والوں کے خلاف کارروائی پر مشاورت کی گئی۔

  • ’ایسا نظام صحت لایا جا رہا ہے جہاں عام آدمی کو بھی معیاری علاج ملے گا‘

    ’ایسا نظام صحت لایا جا رہا ہے جہاں عام آدمی کو بھی معیاری علاج ملے گا‘

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے پہلے دن سے ہی شعبہ صحت پر توجہ دی، ایسا نظام صحت لایا جا رہا ہے جہاں عام آدمی کو بھی معیاری علاج ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور عوام کو شعبہ صحت سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ فوٹو سیشن کرنے والوں نے اپنے دور میں شعبہ صحت کا بیڑاغرق کیا، سابق دور میں اسپتالوں اور نہ ہی دینہ وبنیادی مراکز صحت پر توجہ دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ سستی شہرت کے شوقین شوبازیوں میں مصروف رہے، اپوزیشن والے شعبہ صحت کے عملی اقدامات کرتے تو علاج کے لیے باہر نہ جانا پڑتا، پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وتیرا ہے۔

    ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ منفی سیاست کو پروان چڑھانے والی اپوزیشن کی ساکھ ختم ہو چکی ہے، اپوزیشن کو پوائنٹ اسکورنگ چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔

    خیال رہے کہ حالیہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بلوچستان کے وزیر تعلیم یار محمد رند کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں صوبوں کے درمیان تعلقات میں فروغ کے لیے باہمی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں صوبے قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں گے، بلوچستان کے لوگ محب وطن اور محنتی ہیں۔ پنجاب حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

  • ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: عثمان بزدار

    ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بلوچستان کے وزیر تعلیم یار محمد رند کی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بلوچستان کے وزیر تعلیم یار محمد رند کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبوں کے درمیان تعلقات میں فروغ کے لیے باہمی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں صوبے قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں گے، بلوچستان کے لوگ محب وطن اور محنتی ہیں۔ پنجاب حکومت بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ بلوچ بہن بھائیوں کی جو بھی خدمت ہوگی پنجاب پیچھے نہیں رہے گا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میر چاکر اعظم رند کے مقبرے کی اصل حالت میں بحالی کے لیے فنڈز مہیا کر دیے، مقبرے کی بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاریخی مقبرے کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا، مقبرے کے ساتھ بنائی ہوئی دیوار کو ہٹا کر احاطے کو وسیع کیا جائے گا، مقبرے کی دیواروں اور بنیادوں کو محفوظ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ کے نواح میں ست گرہ کو سیاحتی مقام بنایا جائے گا، تاریخی حیثیت کو بحال رکھنا آثار قدیمہ کی حفاظت کا اولین تقاضہ ہے، ست گرہ گاؤں میں رابطہ سڑکیں اور سیوریج سسٹم بنایا جا رہا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے بلوچ بہن بھائیوں کو خیر سگالی کا پیغام دیا گیا ہے، مقبرے سے ملحقہ سڑکوں کی ترجیحی بنیادوں پر بحالی و مرمت کی جائے گی۔ بلوچستان کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

    وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں میر چاکر اعظم رند کا اپنا مقام ہے، پنجاب کو بھی اپنا گھر سمجھتے ہیں اور اس سے محبت کرتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے یار محمد رند کی طرف سے دورہ بلوچستان کی دعوت قبول کرلی، عثمان بزدار نے سردار یار محمد رند کو مقبرہ میر چاکر اعظم رند کی تصاویر کا تحفہ بھی پیش کیا۔