Tag: عثمان بزدار

  • پولیس کسی وقت بھی گرفتار کر سکتی ہے، عثمان بزدار

    پولیس کسی وقت بھی گرفتار کر سکتی ہے، عثمان بزدار

    لاہور: پنجاب کے سابطق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ خدشہ ہےکہ پولیس کسی وقت بھی گرفتار کر سکتی ہے۔

    تفصیلاے کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی طرف سے عثمان بزدار کی گرفتاری کے معاملے پر حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کوعثمان بزدار کی گرفتاری سے روک رکھا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن انکوائری میں پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے تاہم وہ آج بھی پیش نہیں ہوئے جس پر  عدالت نے کہا کہ اگر آج وہ پیش نہ ہوئے تو ضمانت کی درخواست خارج کردیں گے۔

    تاہم دوسری جانب عدالت نے اینٹی کرپشن کے وکیل کی عثمان بزدار کو گرفتار ی کرنے کا حکم واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کل تک توسیع کردی ہے۔

    سماعت سے قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ نگران حکومت سیاسی بنیادوں پر کیسز درج کررہی ہے، اینٹی کرپشن میں جاری انکوائریوں میں پیش ہورہا ہوں، گزشتہ روز اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کرنے کی کوشش کی مجھے خدشہ ہےکہ پولیس کسی وقت بھی گرفتار کر سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ متعلقہ عدالت سے ضمانت اور شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں، اس لیے میری استدعا ہے کہ عدالت ڈی جی اینٹی کرپشن کو درج مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنےکا حکم دے۔

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: عثمان بزدار کی ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: عثمان بزدار کی ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں ان کی ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کیس میں، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

    عثمان بزدار نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، عثمان بزدار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سوال نامے کا جواب تیار کرلیا ہے آج نیب آفس میں جمع ہوگا۔

    احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ فیصلہ میرٹ پر ہوگا اگر آپ کا حق بنتا ہوا تو آپ کو انصاف ملے گا، اگر میرٹ پر پورا نہیں اترتے تو ضمانت نہیں ملے گی۔

    جج نے کہا کہ اگر عثمان بزدار نے اپنے آفس کو صاف شفاف طریقے سے استعمال کیا ہے تو ٹھیک ہے، اگر اس میں کوئی غلط یا غیر قانونی کام ہوا تو رپورٹ میں لکھا جائے۔

    عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا کہ 20 اگست 2018 سے 16 اپریل 2022 تک وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر رہا، اس دوران کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

    عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کی ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔

  • عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی ‘ایڈوائس’ نہیں دونگا، فواد چوہدری

    عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی ‘ایڈوائس’ نہیں دونگا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری نے عثمان بزدار کو دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی مخالفت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس خود چیئرمین پی ٹی آئی تقسیم کررہے ہیں، انتخابی ٹکٹس پر بہت سے سرپرائز ہیں، کئی لوگوں کو ٹکٹ نہیں دئیے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ میری اطلاعات کے مطابق پرویزالٰہی،عثمان بزدارکوٹکٹ دیاگیاہے،شہبازگل کوٹکٹ نہیں دیاگیا۔

    اس موقع پرمیزبان کاشف عباسی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ‘کیا پی ٹی آئی دوبارہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدہ دے گی جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ میں عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ پنجاب بنانےکیلئےایڈوائس نہیں کروں گا۔

    میزبان نے سوال کیا کہ کیا عمران خان دوبارہ عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ بنائیں گےتو کیاآپ کو حیرت ہوگی؟، جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ جی یقینی طورپرحیرت ہوگی لیکن یہ عمران خان کافیصلہ ہوگا۔

    آج سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق ہونے والی سماعت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آج اٹارنی جنرل نےجواب دیناتھاانہوں نےدیا،سیاسی قائدین کی افطارکےبعد میٹنگ کاسوچ رہےتھی لیکن نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ چاہتی ہےبہترماحول میں کام ہوجائے اسی لئے عدالت عظمیٰ قانونی اورسیاسی دونوں پہلو دیکھ رہی ہے۔

    پی ڈی ایم رہنماؤں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کہتی تھی کہ بینچ کابائیکاٹ کرینگے،آج عدالت میں جب بینچ نےکہا کہ آپ بائیکاٹ کررہےہیں تو کہنےلگے’نہیں’، پی ڈی ایم میں کنفیوژن ہےایک لیڈرالگ دوسرا لیڈرالگ بات کرتاہے،پی ڈی ایم باہرعدالت کو اسکینڈلائزاوراندرساتھ لےکرچلناچاہتی ہے۔

  • سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس تعمیر، عثمان بزدار کو محکمہ اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

    سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس تعمیر، عثمان بزدار کو محکمہ اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

    لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کرلیا، اینٹی کرپشن کے مطابق عثمان بزدار نے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے بزدار ہاؤس تعمیر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری اراضی پر بزدار ہاؤس کی تعمیر کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا، اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار کو 30 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

    اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے فورٹ منرو میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کیا، قبضہ شدہ سرکاری اراضی کے 2 کنال رقبہ پر بزدار ہاؤس تعمیر کیا گیا۔

    اینٹی کرپشن کے مطابق اختیارات کے ناجائز استعمال اور عملے کی ملی بھگت سے 2 کنال کمرشل اراضی پر قبضہ کیا گیا۔

    اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے جعلسازی سے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

    اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ محکمہ مال کے افسران کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اراضی و تعمیر کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

  • سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب پیشی پر متعدد سوالات پر لاعلمی کا اظہار کیا اور بعض سوالوں پر قانونی مشاورت کیلئے وقت مانگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    نیب ذرائع نے کہا کہ نیب ٹیم نےعثمان بزدار کو 20 صفحات پر مشتمل سوالنامہ دیا، عثمان بزدار سوالوں کے جواب میں کہتے رہے معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے متعدد سوالات پر لاعلمی کا اظہار کیا اور بعض سوالوں پر قانونی مشاورت کیلئے وقت مانگا۔

    نیب ذرائع نے کہا کہ نیب نے عثمان بزدار کیخلاف مختلف محکموں سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو آئندہ ہفتے پھر طلب کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے، نیب لاہور کو عثمان بزدار کے خلاف 10 ارب کے اثاثے بنانے کی شکایت موصول ملی۔

    نیب نے عثمان بزدار سے سوال کیا کہ اسپین میں بھی آپ نے جائیدادیں بنائی ہیں، جس پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے روبرو تمام ریکارڈ جمع کرایا ہواہے، دیکھ لیں۔

  • عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع ، نیب کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم

    عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع ، نیب کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم

    لاہور : احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار  کی عبوری ضمانت میں7مارچ تک توسیع کرتے ہوئے نیب کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    عثمان بزدار کو انکوائری کی کاپی نہ دینے پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی سرزنش کی، فاضل جج نے کہا کہ ملزم کوعلم ہوناچاہیےان پر کیا الزام ہے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عثمان بزدارنےتحریری جواب نیب کوبھجوایاہےشامل تفتیش نہیں ہوئے ، جس پر عدالت نے عثمان بزدار سے استفسار کیا کہ آپ شامل تفتیش کیوں نہیں ہو رہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ میں جلدشامل تفتیش ہوجاؤں گا، جس پر فاضل جج کا کہنا تھا کہ آج ہی جاکرشامل تفتیش ہو۔

    عثمان بزدار نے عدالت کو بتایا کہ آج ڈیرہ غازی خان میں ایک شادی کی تقریب ہے مہلت دیں تو فاضل جج نے جواب دیا کہ آپ بہانےنہ بنائیں شادی کوئی بہانہ نہیں ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیب والے کہتے ہیں میرے10ارب کےاثاثےہیں، میرے پورے قبیلے کے 10ارب کےاثاثےنہیں ہیں۔

    فاضل جج نے کہا کہ بزدارصاحب نےشادی میں کیاکرناہے10دن کی تاریخ مانگ رہےہیں ، آپ شامل تفتیش نہیں ہوتےتوآپ مجھ سےریلیف کانہیں کہنا۔

    احتساب عدالت نے عثمان بزدارعبوری ضمانت میں7مارچ تک توسیع کردی اور عثمان بزدارکونیب کےپاس شامل تفتیش ہونےکاحکم دے دیا۔

  • میرے سینے میں بھی بہت سے راز دفن ہیں لیکن یہ مناسب وقت نہیں، عثمان بزدار

    میرے سینے میں بھی بہت سے راز دفن ہیں لیکن یہ مناسب وقت نہیں، عثمان بزدار

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ میرے سینے میں بھی بہت سے راز دفن ہیں لیکن یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

    لاہورکی احتساب عدالت کے باہر سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ پرویز الٰہی نےکہا ہے کہ عثمان بزدارساری خرابیوں کے ذمہ دارہیں۔

    اس پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال سے زیادہ صوبےکی خدمت کی میرا ضمیرمطمئن ہے، ہم نے صوبے بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بہترین گڈ گورنس تھی، کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، میں دوستوں ‍کا احترام کرتا ہوں، مستقبل میں بھی ساتھ مل کر چلیں گے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ میرے سینے میں بھی بہت سے راز دفن ہیں لیکن یہ مناسب وقت نہیں، یہ ہر کسی کے اپنے ظرف کی بات ہے، میں نےکبھی کسی کیخلاف کوئی بات نہیں کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور اس صوبے کی خدمت کی ہے، لیکن جب کوئی مجھ پر تنقید کرتا تو اس کا مطلب وہ پاکستان تحریک انصاف اور اسکے بیانیے پر تنقید کررہا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جب میں تحصیل ناظم بنا اس وقت چوہدری پرویزالٰہی وزیر اعلیٰ نہیں تھے، میں دوسری بار بھی تحصیل ناظم منتخب ہوا، جب میں ہار گیا تو منتخب کیسے ہوا، ہم نے صوبے میں ہر ضلع کو فنڈز جاری کیے، کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی اس لیے دوبارہ منتحب ہوا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

     

  • شراب لاٸسنس اجراء کیس:  نیب کی  عثمان بزدار کے خلاف  انکواٸری بند کرنے کی سفارش

    شراب لاٸسنس اجراء کیس: نیب کی عثمان بزدار کے خلاف انکواٸری بند کرنے کی سفارش

    لاہور : نیب نے سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے خلاف نجی ہوٹل کو لائسنس اجرا کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے خلاف شراب لائسنس کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی، نیب نے نجی ہوٹل کو لائسنس اجرا کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کردی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نجی ہوٹل کے خلاف شراب لائسنس اجراء کے کیس کی سماعت کی۔

    نجی ہوٹل کی جانب سے اعجاز اعوان ایڈووکیٹ پیش ہوکر بتایا کہ ہاٸی کورٹ نے اپنے فیصلے میں شراب لائسنس اجرا کو قانون کے مطابق قرار دیا، تین سال سے بے مقصد تحقیقات جاری ہیں جسے بند کیا جائے۔

    اعجاز اعوان کا کہنا تھا کہ نٸے قانون کے تحت یہ تحقیقات جاری نہیں رہ سکتیں، پراسیکیوٹر نیب نے ریکارڈ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ریجنل جنرل میٹنگ میں انکوائری کو بند کرنے کی سفارش کی گٸی ہے۔

    پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ معاملہ چیرمین نیب کو بھجوا دیا ہے تاکہ وہ حتمی فیصلہ کریں،عدالت نے ڈی جی نیب کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس :  عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس : عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع

    لاہور: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں تیرہ دسمبر تک توسیع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ نیب نےعثمان بزدارکےوارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیےہیں، نیب کوابھی عثمان بزدارکی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

    عدالت نے عثمان بزدارکی عبوری ضمانت میں13دسمبرتک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرانکوائری کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    عثمان بزدار نے سماعت کے بعد واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت میں سیاسی گفتگونہیں ہونی چاہیے، سیاسی گفتگو اسمبلی میں کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ سماعت میں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سابق وزیراعلیٰ کی 30نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سردار عثمان بزدار نے شراب لائسنس کیس میں احتساب عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

  • عثمان بزدار کے خلاف درج  مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

    عثمان بزدار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

    لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں، ایک مقدمہ 474 کنال 12 مرلے اور دوسرامقدمہ 413 کنال 14 مرلے کی جعلسازی سے منتقلی کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارپر سرکاری اراضی جعل سازی سے منتقل کرانے کے الزام میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ بزدار خاندان کے خلاف 2مقدمات درج کیے گئے، ایف آئی آرنمبر 119مئی 2022 میں اور ایف آئی نمبر  120جون 2022 میں درج ہوئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ایک مقدمے میں عثمان بزدار اور ان کے بھائی نامزدہیں جبکہ دوسرے مقدمےمیں عثمان بزدارکے2بھائی نامزد ہیں ، ایک مقدمہ 474 کنال 12 مرلےکی جعل سازی سےمنتقلی کا ہے اور دوسرامقدمہ 413 کنال 14 مرلے کی جعلسازی سےمنتقلی کاہے۔

    اینٹی کرپشن حکام نے کہا کہ بشیرچوہان نامی شخص نےبزدارخاندان کےخلاف 1986 میں درخواست دی تھی، دونوں مقدمات بشیر احمد کی درخواست پر درج کئے گئے۔

    حکام کے مطابق مقدمات اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد چانڈیوکی مدعیت میں درج کیے گئے ، 900کنال سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ1982  میں ہوئی، اراضی پر گرداوریاں 1992 میں تبدیل کی گئیں۔

    سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کے وقت عثمان بزدار کی عمر13 برس ، عمر بزدار کی عمر 12 ، طاہر بزدار کی عمر 3 سال تھی، مارشل لا قانون  کے تحت12 ایکڑ سے زیادہ زمین والےکوالاٹمنٹ نہیں کی جا سکتی تھی اور زرعی اراضی کی گرداوری نہ رکھنےوالےکوبھی الاٹمنٹ کی اجازت نہ تھی۔