Tag: عثمان بزدار

  • گنے کے کاشتکاروں کا کسی صورت استحصال نہیں ہونے دیں گے، عثمان بزدار

    گنے کے کاشتکاروں کا کسی صورت استحصال نہیں ہونے دیں گے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کا کسی صورت استحصال نہیں ہونے دیں گے، گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورامعاوضہ دلایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس ہوا۔ سیکرٹری خوراک نے کابینہ کو گنے کے کرشنگ سیزن پر بریفنگ دی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ گنے کے کاشت کاروں کا کسی صورت استحصال نہیں ہونے دیں گے، گنے کے کاشت کاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 10 جنوری تک بند شوگر ملیں ہر صورت چلائی جائیں۔ انہوں نے گنے کی صورت حال کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی کی ہدایت کر دی۔

    صوبائی کابینہ نے ویمن ہوسٹل اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی، بینک آف پنجاب کے صدر کے لیےعاطف باجوہ کی تقرری کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    کابینہ نے پنجاب میں تشکیل مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری کا فیصلہ کر لیا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کی تشکیل کا اختیار کابینہ سب کمیٹی امن و امان کو ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کے کالجو ں میں ای روز گار سینٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بھورے اور کالے تیتر پالنے کے لیے لائسنس فیس میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

  • پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے اب یہ سفر نہیں رکے گا، عثمان بزدار

    پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے اب یہ سفر نہیں رکے گا، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے اب یہ سفر نہیں رکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور پی ٹی آئی عہدیداران نے ملاقات کی، عثمان بزدار نے کہا کہ خلوص نیت اور محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 30 برس کے دوران آنے والی حکومتوں نے مسائل کے انبار لگائے ،ہم نے پنجاب میں کفایت شعاری اور بچت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے عوام کے مفاد میں جو کچھ بن پڑا وہ کر گزریں گے، عوامی فلاح کے وہ کام کررہے ہیں جو سابق حکمران برسوں نہ کرپائے۔

    مزید پڑھیں: پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے،عثمان بزدار

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے اب یہ سفر نہیں رکے گا، یہ تبدیلی عوام کی بہتری کے لیے ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے، 8 یونیورسٹیوں پر اسی سال کام شروع ہوچکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں کوہسار یونیورسٹی مری، راولپنڈی یونیورسٹی، نارتھ پنجاب یونیورسٹی چکوال، تھل یونیورسٹی بھکر، میانوالی، باباگرونانک، ساؤتھ پنجاب لیہ، آئی ٹی یونیورسٹی راولپنڈی بھی شامل ہیں۔

  • عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر اتفاق

    عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر اتفاق

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں نے اتفاق کیا کہ رکاوٹوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ نے اسمبلی کی کارروائی بطریق احسن چلانے پر اسپیکر پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ رکاوٹوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

    اسپیکر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئے سال میں بھی اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اپوزیشن کے پاس ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے مختصر عرصے میں ریکارڈ قانون سازی کی۔ پنجاب اسمبلی کا قانون سازی کا ریکارڈ دیگر صوبوں میں سب سے بہتر ہے۔

  • پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے،عثمان بزدار

    پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے، 8 یونیورسٹیوں پر اسی سال کام شروع ہو چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد پنجاب کی یونیورسٹیوں کی اصلاحات پر کام کیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ 16وی سیز، ٹاپ مینجمنٹ میرٹ پر لائے، نئے کورسز تیار کیے اور امتحانی نظام کی بہتری کے لیے پلاننگ کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ یونیورسٹی، انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹی بنائیں گے، 8 یونیورسٹیوں پراسی سال کام شروع ہو چکا ہے، بنیادی قانونی ضروریات بھی پوری کی جا چکی ہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں کوہسار یونیورسٹی مری، راولپنڈی یونیورسٹی، نارتھ پنجاب یونیورسٹی چکوال، تھل یونیورسٹی بھکر، میانوالی، باباگرونانک، ساؤتھ پنجاب لیہ، آئی ٹی یونیورسٹی راولپنڈی بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور اسی مقصد کو پورا کرنے کے لیے 8 نئی یونیورسٹیاں بنا رہی ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یہ یونیورسٹیاں ان علاقوں میں بنائی جائیں گی جہاں اعلیٰ تعلیم کی مناسب سہولیات نہیں ہیں۔

  • کلین اینڈ گرین پروگرام کو پنجاب میں بھرپوراندازمیں چلایا جائے گا، عثمان بزدار

    کلین اینڈ گرین پروگرام کو پنجاب میں بھرپوراندازمیں چلایا جائے گا، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کو پنجاب میں بھرپوراندازمیں چلایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم ماحولیاتی تحفظ کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں، عالمی مالیاتی بینک کے ساتھ مل کر مہم شروع کی جا رہی ہے،ماحولیاتی تبدیلی پر خاص طور پر پنجاب کو متاثر کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کو پنجاب میں بھرپوراندازمیں چلایا جائے گا، رکشوں کے کٹس سے متعلق منصوبہ الگ ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین انڈیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب لاہور میں ترقیاتی کام ہو رہے تھے تو کسی نے نہیں سوچا کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے، پچھلے 10 برسوں کے اندر لاہور کے 70 فیصد درخت کاٹے گئے، اس کا نتیجہ تو آنا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں لاہور میں بڑا ہوا، 30 سے 35 سال قبل تک لاہور ایک بڑا صاف شہر تھا مگر آج یہاں سانس لینا مشکل ہوچکا ہے۔

  • چھت اور کھانا فراہم کر کے ریاست اپنی ذمے داری پوری کر رہی ہے، عثمان بزدار

    چھت اور کھانا فراہم کر کے ریاست اپنی ذمے داری پوری کر رہی ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمے داری پوری کر رہی ہے، پناہ گاہوں کی تعمیر کے منصوبے کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ میں پناہ گاہ کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ یہ نیکی کا کام ہے،اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پناہ گاہ کا منصوبہ بے گھر افراد کے لیے نعمت کے مترادف ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پناہ گاہ کا دائرہ پورے پنجاب تک بڑھائیں گے، بے گھرافراد کو شدید سردی میں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمےداری پوری کر رہی ہے، معاشرے کے پسے افراد کے لیے صلہ رحمی کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی طور پر پناہ گاہوں کی تعمیر کے منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں۔

    یاد رہے کہ رواں سال 23 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مسافروں کے لیے بنائی گئی مستقل پناہ گاہ کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے یہ احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔

  • وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا گیا

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا گیا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے وکالت کے لائسنس معطل کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بار نے عثمان بزدار اور راجہ بشارت کے لائسنس معطل کر دیے ہیں، بار کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار اور راجہ بشارت نے عہدہ سنبھالنے سے قبل بار کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اس معاملے میں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اسماعیل شاہ نواز نے ایکشن لیا ہے، پنجاب بار کونسل نے 4 جنوری کو عثمان بزدار اور راجہ بشارت کو طلب بھی کر لیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  فروغ نسیم کی وکالت کا لائسنس معطل

    خیال رہے کہ پی آئی سی پر وکلا کی جانب سے افسوس ناک حملے کے واقعے کے بعد وزیر اعلی عثمان بزدار اور راجہ بشارت نے سخت رویہ اپنایا تھا۔

    اس سے قبل 2 دسمبر کو پاکستان بار کونسل نے وفاقی وزیر قانون کا حلف اٹھانے کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم کی وکالت کا لائسنس بھی معطل کر دیا تھا۔ پاکستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد وکالت نہیں کر سکتے، اُن کا لائسنس وزارت سے استعفے کے بعد بحال کر دیا گیا تھا۔ وزارت ختم ہونے پر فروغ نسیم کو لائسنس بحالی کے لیے پاکستان بار کو دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔

    خیال رہے کہ کسی سرکاری عہدے یا وزارت کے ساتھ بہ طور وکیل کوئی بھی شخص عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا اور نہ اُسے کوئی کیس لڑنے کا اختیار ہوتا ہے، سرکاری نوکری یا وزارت ملنے کی صورت میں مذکورہ شخص کو عدالتی قوانین کے تحت وکالت کا لائسنس معطل کرانا پڑتا ہے۔

  • پولیو قومی مسئلہ ہے، نمٹنے کے لیے سب مل کر کام کر رہے ہیں: عثمان بزدار

    پولیو قومی مسئلہ ہے، نمٹنے کے لیے سب مل کر کام کر رہے ہیں: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے سب مل کر کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 2 کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، 50 ہزار سے زائد خصوصی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔

    انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو خود جا کر انسداد پولیو مہم کی نگرانی کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرا کو بھی انسداد پولیو مہم کے لیے ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ والدین سے اپیل ہے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنائیں گے۔ پولیو کے بعض کیس سامنے آنے پر بہت تشویش ہے۔ یہ قومی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے سب مل کر کام کر رہے ہیں۔

    صوبہ پنجاب میں آج سے خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے جو 5 روز جاری رہے گی، یاسمین راشد سمیت صوبائی وزرا نے بھی بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے۔

    خیال رہے کہ رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 100 ہوگئی ہے، یہ شرح سنہ 2015 سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    صرف خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کیے گئے پولیو کیسز کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔ 16 کیسز سندھ میں، 7 بلوچستان اور 5 پولیو کیسز پنجاب میں سامنے آچکے ہیں۔

  • ہنر مند نوجوان ہر ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں: عثمان بزدار

    ہنر مند نوجوان ہر ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہنر مند نوجوان ہر ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں، نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر گھرانوں میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مند نوجوان پروگرام کے لیے ڈیڑھ ارب رکھے گئے ہیں۔ ایک لاکھ نوجوانوں کو مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز کروائیں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پچھلے ادوار میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سیکٹر پر فوکس نہیں کیا گیا، عدم توجہی پر افرادی قوت ضرورت کے مطابق ہنر مند نہیں بن سکی۔

    انہوں نے کہا کہ ہنر مند نوجوان ہر ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں، پروگرام کے تحت 9 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا۔ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر گھرانوں میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 4 ٹیکنیکل یونیورسٹیز پر بھی کام کر رہی ہے، پروگرام کے تحت سی پیک میں نوجوانوں کو روزگار مہیا ہوگا۔ پنجاب حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے متعدد ٹھوس اقدامات کیے ہیں، خصوصی تعلیم کے 4 نئے ادارے تعمیر اور 8 اداروں کو اپ گریڈ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ خصوصی بچوں کے لیے 9 کروڑ روپے سے 14 نئی بسیں فراہم کی گئیں۔ ملازمتوں میں خصوصی افراد کے کوٹے پر عملدر آمد یقینی بنایا گیا ہے۔

  • پنجاب حکومت کا اسپتالوں، ڈاکٹرز اور عملے کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا اسپتالوں، ڈاکٹرز اور عملے کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے اسپتالوں، ڈاکٹرز اور عملے کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہیلتھ پروفیشنلز سیکیورٹی بل کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی سی ہنگامہ آرائی کیس پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں اسپتال کو فنکشنل کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ پی آئی سی کی بحالی کے لیے دن رات کام ہورہا ہے، آج رات تک پی آئی سی ایمرجنسی سروسز کو بحال کردیا جائے گا۔

    عثمان بزدار کو بریفنگ دی گئی کہ جاں بحق مریضوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کردئیے گئے ہیں، جن ڈاکٹرز، شہریوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا انہیں بھی معاوضہ ادا کردیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ آج رات پی آئی سی کو کھول دیا جائے گا، نقصانات کا جائزہ لینے والی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد ہوگا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ کیا حملہ منصوبہ بندی کے ساتھ تھا اس کی تحقیقات ہوں گی، اقدام کیا پنجاب حکومت کو غیرمستحکم کرنا تھا اس کو بھی دیکھا جائے گا۔

    انہوں ںے کہا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایس او پیز طے کیے جارہے ہیں۔