Tag: عثمان بزدار

  • پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے سزا سے نہیں بچیں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب

    پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے سزا سے نہیں بچیں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، وکلا کی ہنگامہ آرائی کی انکوائری کا آغاز ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے والے سزا سے نہیں بچیں گے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے میں قانون کی عملداری یقینی بنائے گی۔ ہنگامہ آرائی اور تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، اسپتال میں توڑ پھوڑ، عملے، مریضوں اور ورثا پر تشدد قابل برداشت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مریضوں اور لواحقین پر تشدد کر کے بدترین فعل کا ارتکاب کیا گیا۔ دل کے اسپتال میں وکلا کی ہنگامہ آرائی کی انکوائری کا آغاز ہوگیا۔ کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کی نشاندہی کا عمل شروع کر دیا گیا۔

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ بروقت علاج نہ ہونے سے 3 مریضوں کی موت پر دکھ اور افسوس ہوا۔ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مریضوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں قانون دانوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دی تھیں، وکلا نے مبینہ طور پر ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اپنے خلاف ایک ویڈیو وائرل کیے جانے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا جس سے مریضوں اور تیمار داروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    وکلا نے ایمرجنسی میں توڑ پھوڑ کی، عمارت کے شیشے توڑ دیے جبکہ وکلا آپریشن تھیٹر میں بھی گھس گئے۔ وکلا نے ڈاکٹرز، مریضوں، اور ان کے لواحقین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

    وکلا نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ زراعت کا شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے حکومتی سرپرستی ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سردار عثمان بزادار نے کہا کہ عوامی منصوبوں خصوصاً زراعت کی ترقی کے اقدامات کر رہے ہیں۔

    اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کا شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے حکومتی سرپرستی ضروری ہے۔

    زرعی شعبے کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا حکومتی ترجیح ہے، وزیراعظم

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا حکومتی ترجیح ہے، کسانوں کو ہرممکنہ سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ملکی آبادی کا بڑاحصہ زرعی شعبے سے منسلک ہے، زرعی اجناس کی پیداوار کے بارےمیں جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

  • وکلاء کا پی آئی سی پردھاوا: واقعے پر انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا،عثمان بزدار

    وکلاء کا پی آئی سی پردھاوا: واقعے پر انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی آئی سی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ بلاجواز،غیر قانونی ہے، واقعے پرنہ صرف انصاف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی آئی سی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو ہرصورت بحال رکھا جائے گا، پی آئی سی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ بلاجواز،غیر قانونی ہے، جن وکلاء نے قانون ہاتھ میں لیا ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، مریضوں سے ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے، جن کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کے دوران مریضوں کے جاں بحق ہونے کا واقعے پر دکھ ہوا، حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق مریضوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ واقعے پرنہ صرف انصاف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا، سی سی ٹی وی کیمروں سے ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت مقدمات درج کیے جائیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اسپتال کو پہنچنے والے نقصانات کو بلا تاخیر درست کیا جائے، سب سے پہلی ترجیح مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی ہے۔

    وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا

    واضح رہے کہ وکلاء کی جانب سے آج پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان رپورٹ لینے کے لیے موقع پر پہنچے تو مشتعل وکلاء نے انہیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، آج انصاف پسند وکلاء بہت رنجیدہ اور دکھی ہوں گے۔

  • روضہ رسولﷺکے کلید بردار کی  کشمیریوں اور پاکستان کیلیے خصوصی دعا

    روضہ رسولﷺکے کلید بردار کی کشمیریوں اور پاکستان کیلیے خصوصی دعا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسےروضہ رسولﷺکےکلیدبردارشیخ نوری محمدعلی نے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں شیخ نوری محمدعلی نےپاکستان کی ترقی،خوشحالی،استحکام کیلئےخصوصی دعاکی جب کہ کشیرشیوں کی بھارتی تسلط سےآزادی کیلئےبھی دعاکی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب تاریخی،مذہبی رشتوں میں جڑےہیں سعودی عرب ہم سب کیلئےعقیدت کامحورہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نےہرمشکل گھڑی میں پاکستان کی مددکی ہے وزیراعظم کےدورمیں سعودی عرب سےتعلقات مزیدمستحکم ہوئےہیں۔

    معزز مہمان کلیدبردارشیخ نوری محمدعلی نے کہا کہ پاکستان آکرہمیشہ دلی خوشی ہوتی ہے، ہم آپ کے لیے دل سے دعا گو ہیں اور نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

  • عوام کو خوار نہ  ہونے دیں انہیں سہولیات فراہم کریں، وزیراعظم کے احکامات

    عوام کو خوار نہ ہونے دیں انہیں سہولیات فراہم کریں، وزیراعظم کے احکامات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی بیوروکریسی کو اہم ٹاسک دیتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں کہ عوام کوخوارنہ ہونےدیں اور ان کی دہلیزپرسہولیات پیداکریں۔

    وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پنجاب بیوروکریسی کااعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار، چیف سیکریٹری، متعددسیکریٹریز، اور ڈی جیزنے شرکت کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں زبردست ٹیم ہے اب ایکشن کی طرف آئیں،پنجاب کی تمام بیوروکریسی اورعوامی نمائندےمل کرکام کرنےپرتوجہ د یں۔

    انہوں نے کہا کہ ایزآٖف ڈوئنگ بزنس پرفوکس کریں اورکارروباری شخصیات کیلئےمواقع پیداکریں، عوام کوخوارنہ ہونےدیں،ان کی دہلیزپرسہولیات پیداکریں۔

    وزیراعظم نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بیوروکریسی عوام کیلئےمشکلات کم کرے، ون ونڈوآپریشن بہترکریں اس میں آنےوالی شکایات کاازالہ کیاجائے۔

    اجلاس کے بعد چیف سیکریٹری پنجاب نے بتایا کہ پنجاب کی بیوروکریسی کوٹاسک دیدئیےگئے جس پرعملدآمدشروع ہوچکا ہے۔

  • صحت کارڈ کی فراہمی فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    صحت کارڈ کی فراہمی فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کی فراہمی فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، ریاست مدینہ کے تصور کے تحت ریاست پر ہر خصوصی فرد کی ذمے داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ تحریک انصاف کا فلیگ شپ پروگرام ہے، نومبر تک ساڑھے 4 لاکھ افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحت کارڈ کی فراہمی فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، ریاست مدینہ کے تصور کے تحت ریاست پر ہر خصوصی فرد کی ذمے داری ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خصوصی بچوں کی خصوصی مراکز تک آمدورفت کے لیے 14 بسیں فراہم کی ہیں، خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں ساڑھے 3 کروڑ افراد میں صحت کارڈ تقسیم کر رہے ہیں، کارڈ پاکستان کے کسی کونے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

    وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے جگر، دل کے آپریشن سمیت تمام علاج ہوسکے گا، صحت کارڈ سے 7لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کرایا جاسکتا ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ صحت کارڈ کے پینل پر 140 اسپتال ہیں، صوبے کے 70 ہزار معذور افراد میں صحت کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

  • پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے متعدد ٹھوس اقدامات کیے ہیں: عثمان بزدار

    پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے متعدد ٹھوس اقدامات کیے ہیں: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے متعدد ٹھوس اقدامات کیے ہیں، ملازمتوں میں خصوصی افراد کے کوٹے پر عملدر آمد یقینی بنایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خصوصی افراد کے حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ خصوصی افراد نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے متعدد ٹھوس اقدامات کیے ہیں، خصوصی تعلیم کے 4 نئے ادارے تعمیر اور 8 اداروں کو اپ گریڈ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کے لیے 9 کروڑ روپے سے 14 نئی بسیں فراہم کی گئیں۔ ملازمتوں میں خصوصی افراد کے کوٹے پر عملدر آمد یقینی بنایا گیا ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عدم استحکام کی سازشیں کرنے والوں کے عزائم پورے نہیں ہوں گے، وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کو کرپشن سے پاک کریں گے۔

  • پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ذریعے پٹوار کلچرتبدیل کریں گے، عثمان بزدار

    پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ذریعے پٹوار کلچرتبدیل کریں گے، عثمان بزدار

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ذریعے پٹوار کلچر تبدیل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت نے پٹوارکلچرکے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل حل تلاش کیا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ذریعے پٹوار کلچر تبدیل کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی میں وزیرخزانہ، چیف سیکرٹری، سیکریٹریز لوکل گورنمنٹ، فنانس، قانون اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔

    کمیٹی ایک ہفتےمیں اجلاس بلا کر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ اور دیگرسفارشات دے گی، کمیٹی کی طے کردہ تاریخ اور دیگر سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ رواں سال 17 ستمبر کو صوبائی وزیر مال کرنل ریٹائرڈ ملک محمد انور کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل سسٹم نے پٹواری کے کردار کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کا سب سے بڑا اثاثہ زمین ہے، پنجاب حکومت تمام اضلاع میں اراضی ریکارڈ کا یکساں نظام متعارف کروا رہی ہے۔

    کرنل ریٹائرڈ ملک محمد انور کا کہنا تھا کہ زمین کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کسانوں کے لیے بھی آسانیاں پیدا کر رہی ہے، ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سے پٹوار سسٹم کے نقائص بھی دور ہو رہے ہیں۔

  • حکومت نے ملک کی سمت درست کرنے کے لیے بے پناہ محنت کی: عثمان بزدار

    حکومت نے ملک کی سمت درست کرنے کے لیے بے پناہ محنت کی: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے بے پناہ محنت سے ملک درست سمت میں گامزن کر دیا ہے، عدم استحکام کی سازشیں کرنے والوں کے عزائم پورے نہیں ہوں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، لیکن کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو، عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عدم استحکام کی سازشیں کرنے والوں کے عزائم پورے نہیں ہوں گے، اداروں میں تصادم کی خواہش رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کر کے اداروں کو کنگال کیا، وزیر اعظم عمران خان نے بڑے بڑے کرپٹ عناصر کو بے نقاب کر دیا ہے، ہم نے عزم کیا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کو کرپشن سے پاک کریں گے۔

    تازہ ترین:  آج دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ اور آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے

    دریں اثنا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈز ایک مہلک مرض ہے، اس سے بچاؤ کے لیے احتیاط لازم ہے، ایڈز سے متعلق مؤثر آگاہی مہم سے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، روک تھام کے لیے سب کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، مشترکہ کاوشوں سے ایڈز کے مرض کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی جس میں عثمان بزدار نے کابینہ ارکان کی کارکردگی پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب کے امور اور مجموعی ملکی صورتحال زیر غور آئی۔

    یہ ملاقات وزیر اعظم عمران خان کے ایک روزہ دورہ لاہور کے موقع پر ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے رواں ہفتے یہ تیسری ملاقات ہے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم نے اسلام آباد میں عثمان بزدار سے 2 دن میں 2 ملاقاتیں کی تھیں جن میں انہوں نے پنجاب کے انتظامی ڈھانچے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    وزیر اعظم نے کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب میں گورننس کی خامیوں پر برہمی کا اظہار کیا تھا، اراکین کور کمیٹی نے اس موقع پر تجویز دی کہ بہتر گورنس کے لیے بیورو کریسی کو متحرک ہونے پڑے گا۔

    بعد ازاں وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے علیحدہ ملاقات کی جس میں صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کا معاملہ زیر غور آیا، وزیر اعظم نے پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

    انہوں نے عثمان بزدار کو پنجاب میں انتظامی اصلاحات سے متعلق اہم فیصلوں کی ہدایت بھی کی تھی۔