Tag: عثمان بزدار

  • اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، عثمان بزدار

    اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا غیر جمہوری طرز عمل جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے، اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تشار کی سیاست نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے،منفی سیاست سے ملک آگے نہیں بلکہ پیچھے چلا جاتا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کا غیر جمہوری طرز عمل جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے، اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں پر ذمےداری ہے کہ وہ قومی مفادات کو مقدم رکھیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مختصر عرصے میں پائیدار ترقی کی بنیاد رکھی جا چکی ہے، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو افراتفری کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔

    انتشار کی سیاست میں وقت ضائع کرنا ملک وقوم سے ناانصافی ہے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انتشار کی سیاست میں وقت ضائع کرنا ملک وقوم سے ناانصافی ہے، موجودہ حالات میں بالغ نظری اور دوراندیشی کی ضرورت ہے۔

    سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ ترقی کے سفر کو افراتفری کی سیاست کی نذر کرنا دانشمندی نہیں ہے، تبدیلی سے خوف کھائے عناصر صرف تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔

  • کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے، عثمان بزدار

    کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے، عثمان بزدار

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی بینک اورحکومت پنجاب کے اشتراک سے 35 کروڑ ڈالرکے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پروگرام اور نئے ماسٹر پلانز میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، کلین گرین پنجاب کے تحت شہری آبادیوں میں شجرکاری کی جا رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹے 15 نومبرسے بند کر رہے ہیں، ٹائر جلانے والی فیکٹریاں سیل، فصلیں جلانے اورآلودگی پھیلانے پرجرمانے کر رہے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، محکمہ مال سمیت دیگر امور کا جائزہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، محکمہ مال سمیت دیگر امور کا جائزہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ مال کی کارکردگی سمیت پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی، اس دوران پنجاب میں پٹواری کے عہدے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پٹواری کو ولیج آفیسر کے عہدے کا نام دیا جائے گا، جبکہ ولیج آفیسر کو 14واں اسکیل ملے گا، بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی۔

    بھرتی کے بعد 6ماہ کی تربیت لازم ہوگی، وزیراعلیٰ نے ولیج آفیسر کو لیپ ٹاپ بھی دینے کی منظوری دے دی، جبکہ لاہور کی ایک تحصیل کو ریونیو کے حوالے سے ماڈل تحصیل بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انتشار کی سیاست میں وقت ضائع کرنا ملک وقوم سے ناانصافی ہے، عثمان بزدار

    دریں اثنا عثمان بزدار نے ہدایت جاری کی کہ کمشنر لاہور ایک ماڈل تحصیل بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں، 115 اراضی سینٹرز کے قیام کو دسمبر تک مکمل کیا جائے۔

    انہوں نے حکم دیا کہ لینڈریکارڈ سینٹرز پر ادائیگی کیلئے بینک کاکاؤنٹر بنایا جائے، رشوت لینے والے افسروں واہلکاروں کی جگہ جیل ہے، کسی صورت پیسے لینے سے متعلق شکایت برداشت نہیں کروں گا۔

  • انتشار کی سیاست میں وقت ضائع کرنا ملک وقوم سے ناانصافی ہے، عثمان بزدار

    انتشار کی سیاست میں وقت ضائع کرنا ملک وقوم سے ناانصافی ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انتشار کی سیاست میں وقت ضائع کرنا ملک وقوم سے ناانصافی ہے، ترقی کے سفر کو افراتفری کی سیاست کی نذر کرنا دانشمندی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ اراکین اسمبلی نے اپنے حلقوں کے مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتشار کی سیاست میں وقت ضائع کرنا ملک وقوم سے ناانصافی ہے، موجودہ حالات میں بالغ نظری اور دوراندیشی کی ضرورت ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ترقی کے سفر کو افراتفری کی سیاست کی نذر کرنا دانشمندی نہیں ہے، تبدیلی سے خوف کھائے عناصر صرف تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔

    کچھ عناصر نہیں چاہتے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر نہیں چاہتے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو انہیں سمجھنا ہوگا کہ ملک کو منفی سیاست نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اندرونی وبیرونی چیلنجزکے پیش نظر قومی مفاد کو سامنے رکھنا ہوگا، دھرتی ہم سے ان حالات میں اتحاد، یگانگت کا تقاضا کرتی ہے۔

  • والدین پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں، عثمان بزدار

    والدین پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ والدین پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں، پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیو کے مرض سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کا تسلسل اجتماعی ذمہ داری ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لیے مدارس، اسکولز اور ادارے مل کرکام کریں، والدین پولیو کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے آگاہی مہم چلا رہے ہیں، بچوں کے صحت مند مستقبل کے لیے ہرممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

    ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز سامنے آ گئے

    یاد رہے کہ رواں ہفتے ملک میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آئے تھے، جس کے بعد رواں برس کے مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 76 ہو گئی تھی۔

    لکی مروت کی یو سی سلمان خیل کی 7 ماہ کی بچی، پہاڑ خیل ٹھل کا 21 ماہ کا بچہ اور بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ پولیو سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں پولیو کے مرض سے آگاہی اور اس کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنا ہے۔ یہ دن ہر سال 24 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

  • بھارت بے بنیاد الزامات لگا کر خطے کوجنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے، عثمان بزدار

    بھارت بے بنیاد الزامات لگا کر خطے کوجنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بھارت بے بنیاد الزامات لگا کر خطے کوجنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے، شہری آبادی پر حملہ نہایت قابل مذمت فعل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، دونوں رہنمانوں نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کی جرأت کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاک فوج نے کئی بھارتی فوجی جہنم واصل کر کے دشمن کو سبق سکھایا، پاکستان کی مسلح افواج وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کمربستہ ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، 22 کروڑ عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرکے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، بھارت بے بنیاد الزامات لگا کر خطے کوجنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے، شہری آبادی پر حملہ نہایت قابل مذمت فعل ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہری آبادی پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، بھارت بزدلانہ کارروائیاں کرکے کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کےساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے۔

    دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بوکھلاہٹ کا شکار بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، بھارتی فوج نے کشمیریوں پرظلم کی انتہا کر کے سفاکیت کی نئی تاریخ رقم کی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف کشمیری جوانوں کی جدوجہد رنگ لائیں گی، کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔

  • لاہور: گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق، پولیس حدود کا تنازع

    لاہور: گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق، پولیس حدود کا تنازع

    لاہور: پتنگ بازی کے دوران ساندہ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر لاہور میں قاتل ڈور نے ایک اور شہری کی جان لے لی، نوجوان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کی، جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیا اور واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا واقعہ نا قابل برداشت ہے، پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق نوجوان کے خاندان سے دلی ہم دردی کا بھی اظہار کیا۔

    ادھر گردن پر ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر پولیس حدود کا تنازع بھی کھڑا ہوا، پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان کی گردن پر رومال سے ثابت ہوتا ہے کہ ڈور کہیں اور پھری، زخمی حالت میں آنے والا موٹر سائیکل سوار ساندہ میں گر کر جاں بحق ہوا۔

    بعد ازاں دونوں علاقوں کے ایس پیز کے درمیان حدود کے تعین پر جھگڑا ختم ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2189 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

  • غریب لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے، عثمان بزدار

    غریب لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ غریب لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے، غریبوں کی فلاح وبہبود کے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ غربت معاشرے میں بگاڑ کا بڑا سبب ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری حکومت نےغربت میں کمی کے لیے پروگرامز شروع کیے ہیں، غریب لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے معاشرے کا ہر فرد اپنا موثر کردار ادا کرے، غریبوں کی فلاح وبہبود کے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    غربت کے خاتمے کا عالمی دن

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ترقی پذیر ممالک سے غربت کا خاتمہ اور غریبوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔

    غربت کے خاتمے کا یہ دن منانے کا آغاز سنہ 1993 سے ہوا۔ اس دن دنیا بھر میں غربت، محرومی اور عدم مساوات کے خاتمے، غریب عوام کی حالت زار اور ان کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا پیغام اجاگر کیا جاتا ہے۔

  • انسداد ڈینگی کے اقدامات میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں، عثمان بزدار

    انسداد ڈینگی کے اقدامات میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لیے متعلقہ ادارے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں، انسداد ڈینگی کے اقدامات میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں ڈینگی صورت حال، مرض کے تدارک کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے مریضوں کو علاج کی سہولتیں مزید بہتر بنانے کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور انسداد ڈینگی وائرس کے لیے مؤثر انداز میں سرویلنس جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

    انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لیے متعلقہ ادارے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں، آؤٹ ڈور اوران ڈور سرویلنس پر پوری توجہ رکھی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریضوں کے علاج کے لیے کلینکل مینجمنٹ پرفوکس کیا جائے، انسداد ڈینگی کے اقدامات میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج کا کوئی جواز نہیں ہے، اسپتالوں میں مریضوں کا علاج کرنا ڈاکٹرزکی بنیادی ذمہ داری ہے، ہڑتال ڈاکٹر جیسے نوبل پروفیشن کو زیب نہیں دیتی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریضوں کو اسپتالوں میں علاج کے حوالے سے دقت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چلڈرن اسپتال کو یونیورسٹی کو درجہ دیا جائے گا۔

    ملک بھر میں ڈینگی کیسز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

    واضح رہے کہ وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، اب تک ڈینگی سے 47 اموات ہوچکی ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے 8 ہزار 245 کیس سامنے آئے۔ پنجاب میں 6 ہزار 629، سندھ میں 5 ہزار 109، خیبر پختونخواہ میں 5 ہزار 229، قبائلی اضلاع میں 463، بلوچستان میں 2 ہزار 776 اور آزاد کشمیر میں 13 سو 38 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔

  • محکمہ زراعت کاشتکاروں کی سفارشات کے مطابق پالیسیاں ترتیب دے، عثمان بزدار

    محکمہ زراعت کاشتکاروں کی سفارشات کے مطابق پالیسیاں ترتیب دے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کی سفارشات کے مطابق پالیسیاں ترتیب دے، محکمہ زراعت اورایگری کلچر مارکیٹنگ کسانوں سے روابط بڑھائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کسان اتحاد کے چیئرمین محمد انور اور دیگرعہدیداروں نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کسانوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کاشت کاروں سے مشاورت کے لیے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کاشت کاروں کے مسائل، سفارشات پرمبنی رپورٹ جلد پیش کرے۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ قصورمیں گنے کے کاشتکاروں کو واجبات کی ادائیگی میں تاخیرکو دور کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کی سفارشات کے مطابق پالیسیاں ترتیب دے، محکمہ زراعت اورایگری کلچر مارکیٹنگ کسانوں سے روابط بڑھائیں۔

    موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے آخر حد تک جائے گی، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی ہردلعزیزجماعت بن چکی ہے، پارٹی کے کارکن قیمتی سرمایہ ہیں ، کارکنوں کو جائزمقام ، مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کیے جائیں گے، کارکنوں کیلئے وزیراعلیٰ آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے آخر حد تک جائے گی، عوام کو ریلیف کے کاموں کی خود نگرانی کررہا ہوں، صوبائی وزراکو بھی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فیلڈ وزٹ کی ہدایت کردی ہے۔