Tag: عثمان بزدار

  • قدرتی آفات میں عوام کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمےداری ہے، عثمان بزدار

    قدرتی آفات میں عوام کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمےداری ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نقصان کے ازالے اور ریلیف کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فعال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال سے قدرتی آفات کے نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نقصان کے ازالے اور ریلیف کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فعال کیا، قدرتی آفات میں عوام کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمے داری ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج قدرتی آفات سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن 1978 سے ہر سال 13 اکتوبر کو منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی آفات، ناگہانی سانحات، سیلاب، زلزلے، وبائی امراض پھوٹنے سمیت دیگر ایسے ہی واقعات کے بارے میں عوام کو مختلف عوامل سے آگاہ کرنا ہے۔

    اس دن کے حوالے سے تنظیم شہری دفاع، رضاکاروں تنظیموں، ریسکیو آرگنائزیشنز، سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کی جاتی ہیں جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے آگاہی کی غرض سے پمفلٹ اور معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔

    دنیا بھر میں قدرتی آفات، زلزلوں، سیلاب، سونامی اور آتش فشاں پھٹنے سے لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔

  • عوام میں ذہنی بیماریوں سے بچاؤ اوراحتیاطی تدابیر کا شعور پیدا کرنا ہے، عثمان بزدار

    عوام میں ذہنی بیماریوں سے بچاؤ اوراحتیاطی تدابیر کا شعور پیدا کرنا ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، ذہنی امراض میں مبتلا افراد کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ذہنی صحت کےعالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تندرست زندگی کا براہ راست تعلق صحت مند دماغ سے ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غربت، بیروزگاری، معاشی مسائل سے ذہنی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے، موبائل فون، کمپیوٹر کا بے تحاشا استعمال بھی ذہنی بگاڑ کا باعث بن رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اعتدال کے ساتھ زندگی بسرکرنے سے ذہنی صحت برقرار رہتی ہے، جسمانی ورزش، تفریحی سرگرمیاں اوراچھا ماحول دماغی صحت کے لیے ضروری ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ذہنی امراض میں مبتلاافرادکی بحالی حکومت کی ترجیح ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، عوام میں ذہنی بیماریوں سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کا شعورپیدا کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں آج ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، یہ دن منانے کا مقصد عالمی سطح پر ذہنی صحت کی اہمیت اور دماغی رویوں سے متعلق آگاہی بیدار کرنا ہے۔

  • پنجاب کے تین کروڑ شہریوں میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے جائیں گے، عثمان بزدار

    پنجاب کے تین کروڑ شہریوں میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے جائیں گے، عثمان بزدار

    چکوال : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہمی اولین ترجیح ہے، صوبے کے تین کروڑ شہریوں میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکوال میں صحت انصاف کارڈز کی تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سردارعثمان بزدارنے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سےتین کروڑ شہریوں میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے جائیں گے، اب تک 1لاکھ سے زائد شہری اس سہولت سے مستفید ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہمی حکومت کے منشورکا حصہ ہے، صحت انصاف کارڈز سے شہری باآسانی اپنا علاج کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتال سے مفت کرواسکیں گے۔

    کارڈ کے تحت7لاکھ روپے تک کے اخراجات حکومت برداشت کریگی، غریب اور مستحق افراد کے علاج معالجے کے لئے یہ ایک بہترین منصوبہ ہے، جہلم میں تین جبکہ چکوال میں چار لاکھ شہریوں میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔

    علاوہ ازیں وزیراعلی نے دورہ چکوال اور جہلم کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جس میں انٹرٹینمنٹ اور پارک اور واٹر سپورٹس منصوبے شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ انہوں نے پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے بی ایس بلاک کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا جبکہ دھارابی جھیل میں ریزاٹ اور رابطہ سڑک کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

  • عام آدمی کے مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں، عثمان بزدار

    عام آدمی کے مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی فلاح کے وہ کام کر رہی ہے جو ماضی میں نہیں کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی، انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے، اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تنقید کی پرواہ نہیں، عوام کی خدمت کا مشن آگے بڑھا رہا ہوں ، میرا سرمایہ عام لوگ ہیں ،ان کے مسائل ذاتی طور پر سنتا ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابق ادوارمیں اشرافیہ کو نوازا گیا، سابق ادوارمیں نمائشی منصوبوں پروسائل ضائع کیے گئے، ہماری حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں پر فوکس کیا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی ہے، میں خود دورے کرکے بھی عام آدمی کے مسائل کا جائزہ لیتا ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی اور ایجنڈا لے کر نہیں آئے صرف عوامی خدمت ہمارا مقصد ہے، حکومت عوامی فلاح کے وہ کام کر رہی ہے جوماضی میں نہیں کیے گئے۔

  • ٹی 20 سیریزجیتنے کے لیے آج قومی ٹیم کو فتح حاصل کرنی ہوگی،عثمان بزدار

    ٹی 20 سیریزجیتنے کے لیے آج قومی ٹیم کو فتح حاصل کرنی ہوگی،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ میچ کی ہار سے سبق سیکھ کر آج میدان میں اترنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ٹی 20 سیریزجیتنے کے لیے آج قومی ٹیم کو فتح حاصل کرنی ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ میچ کی ہار سے سبق سیکھ کر آج میدان میں اترنا ہوگا، امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم عمدہ کھیل پیش کرے گی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شائقین کے لیے سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا نے میچ باآسانی جیت لیا

    یاد رہے کہ 5 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    اس سے قبل تین وڈے میچز کی سریز کراچی میں کھیلی گئی تھی جو پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی جبکہ پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

  • ڈینگی کی روک تھام پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عثمان بزدار

    ڈینگی کی روک تھام پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عثمان بزدار

    ساہیوال : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عملہ مستعد اور چوکس رہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال میں صفائی اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس حکام جرائم کی روک تھام کیلئے نوٹالرنس کا رویہ اپنائیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب ملتان سے واپسی پر اچانک ساہیوال پہنچے اور شہر میں صفائی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔

    بعد ازاں سرکٹ ہاؤس ساہیوال میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس بھی ہوا جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈینگی پر مکمل کنٹرول کرنے کیلئے عملہ ہر وقت مستعد اور چوکس رہے، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کی ذمہ داری ہر حال میں پوری کی جائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو جرائم پر کنٹرول کیلئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کیے جائیں گے، عوام کے حقیقی مسائل سے آگاہی کیلئے فیلڈ کے دورے جاری رہیں گے۔

    مزید پڑھیں : ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، مزید 2 مریض جاں بحق

    واضح رہے کہ ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے ہیں، آج راولپنڈی میں ڈینگی میں مبتلا بچے سمیت مزید دو مریض انتقال کر گئے۔

    12سال کا ساجد بے نظیر بھٹو اسپتال جب کہ بزرگ شخص ہولی فیملی میں زیر علاج تھے، ایک کا تعلق راولپنڈی دوسرے کا مانسہرہ سے ہے۔اسپتال ذرایع کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے شہر میں اب تک 28 اموات ہو چکی ہیں۔

  • انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پرمانیٹر کیا جا رہا ہے، عثمان بزدار

    انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پرمانیٹر کیا جا رہا ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈینگی پرقابو پانے کے لیے ضروری وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نشتر اسپتال ملتان کا دورہ کیا اور ڈینگی کے مریضوں کی عیادت کی،علاج کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈینگی پرقابو پانے کے لیے ضروری وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج کے حوالے سے ہر طرح کی سہولت دی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پرمانیٹر کیا جا رہا ہے۔

    ڈینگی کی وبا پرعوام کے تعاون کے بغیر قابو نہیں پایا جاسکتا، میاں اسلم اقبال

    یاد رہے کہ تین روز قبل صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت ڈینگی سے متعلق آگاہی پیدا کرسکتی ہے لیکن حکومت تنہا ڈینگی سے نہیں لڑ سکتی ہےاس کے لیے عوام کا تعاون درکار ہوگا۔

    میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 3200 سے زائد ڈینگی کے کیسز آئے ہیں، رواں سال ڈینگی سے متعلق خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ڈینگی سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل دستیاب ہیں، ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لیے بھرپور اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔

  • نئے پاکستان میں اساتذہ کو ان کا اصل مقام دیا گیا ہے، عثمان بزدار

    نئے پاکستان میں اساتذہ کو ان کا اصل مقام دیا گیا ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اللہ نے مجھے جس مقام پرفائزکیا ہے اس میں اساتذہ کا بڑا کردار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اساتذہ کی عزت و احترام کرنے والی اقوام نے ہی دنیا میں نام پیدا کیا۔

    سرادر عثمان بزدار نے کہا کہ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں، نئے پاکستان میں اساتذہ کو ان کا اصل مقام دیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ نےمجھے جس مقام پرفائز کیا ہے اس میں اساتذہ کا بڑا کردار ہے، اپنے اساتذہ کوسلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے میری رہنمائی کی۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’اساتذہ کا عالمی دن‘ منایا جا رہا ہے۔ اساتذہ کا عالمی دن ہر سال 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کی ابتداء 1994 سے ہوئی تھی۔ یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اس دن جہاں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے وہاں ان مسائل کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے جو انہیں درپیش ہیں۔

    استاد ایک اچھے تعلیمی نظام کا بنیادی عنصر، اس کی روح ہیں اور جب تک اساتذہ کو معاشرے میں عزت نفس نہیں ملتی، وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہیں، وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام نہیں دے سکتے۔

  • صدر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات

    صدر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات

    لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی جس میں صوبے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے صدر مملکت کو سانحہ چونیاں کے ملزم کی گرفتاری اور سانحہ چونیاں جیسے واقعات کے تدارک کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے انسداد ڈینگی اقدامات سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی جبکہ سڑکوں کے پروگرام ’نیا پاکستان منزلیں آسان‘ کے خدوخال سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر برائے صحت یاسمین راشد اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا بھی موجود تھے۔ وزیر صحت یاسمین راشد نے پنجاب میں صحت کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق شعبہ صحت میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

  • ہندو انتہا پسندی کی وجہ سے بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، عثمان بزدار

    ہندو انتہا پسندی کی وجہ سے بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسندی کی وجہ سے بھارت میں اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں، وزیراعظم نے آر ایس ایس کے پیچھے چھپے مودی کا چہرہ بے نقاب کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تنازع کشمیر کا پر امن حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے، وزیراعظم کی ولولہ انگیز تقریر نے کشمیریوں کو نیا حوصلہ دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دبنگ تقریر سے مودی سرکار کے ایوانوں میں زلزلہ طاری ہوگیا ہے، عمران خان نے ہندو انتہاپسندی کا واشگاف الفاظ میں پردہ چاک کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے پیچھے چھپے مودی کا چہرہ بے نقاب کیا ہے، عمران خان نے اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: اقوام متحدہ دو نیوکلیئر طاقتوں‌ کے آمنے سامنے آنے سے پہلے اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 5 اگست سے کرفیو نافذ کررکھا ہے جس کے باعث وادی میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے جبکہ موبائل فون، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ اور تشدد سے اب تک 15 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں اور حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو حراست لیا جاچکا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پردہ چاک کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے 50 روز سے زائد جاری کرفیو ہٹائے۔