Tag: عثمان بزدار

  • پنجاب ہاؤس مری اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ

    پنجاب ہاؤس مری اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ

    لاہور: حکومت نے پنجاب ہاؤس مری اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی کو 16 ستمبر کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک اور عوامی اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب ہاؤس مری اور فاریسٹ ریسٹ ہاؤس بھوربن عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی کو 16 ستمبر کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، عوام پنجاب ہاؤس مری اور گورنر انیکسی میں رقم ادا کر کے قیام کرسکیں گے۔ دونوں جگہوں پر کمرے کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ہاؤس مری سے ایک ماہ میں تقریباً 10 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔ گورنمنٹ ہاؤس مری کو کچھ عرصہ قبل ہی عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مختلف محکموں کے177 گیسٹ ہاؤس عوام کے لیے کھول چکی ہے، سرکاری عمارتوں کو عوام کے کیے کھولنا وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی طرف قدم ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اقدام سے سرکاری ریسٹ اور گیسٹ ہاؤسز کو آمدن ہوگی۔

  • شہباز گل نے استعفیٰ کیوں دیا، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    شہباز گل نے استعفیٰ کیوں دیا، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے استعفیٰ کیوں دیا ہے اس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کو بیوروکریسی اور صوبائی وزراء سے اختلافات لے ڈوبے ہیں، شہباز گل کو وزیراعلیٰ نے عمرہ روانگی سے پہلے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردئیے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے وزیراعظم ہاؤس سے رابطوں کی کوشش کی تھی، رابطوں میں سرد مہری کے بعد آج سہ پہر استعفیٰ تحریر کیا گیا۔

    شہباز گل کی جانب سے 11 ستمبر کو کی جانے والی پریس کانفرنس نے معاملے کو مزید گھمبیر کیا، انہوں نے پریس کانفرنس میں صوبائی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ متعدد صوبائی وزراء، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو شہباز گل کی مداخلت کی شکایت کرچکے تھے۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل مستعفی، عون چوہدری برطرف

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے مختلف امور پر تحفظات کےسبب اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو پیش کیا تھا جبکہ عون چوہدری کو انتظامی امور بہتر بنانے کے لیے انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کو صوبے میں گورننس اور پولیس کے نظام پر قیادت سے تحفظات تھے ، جس کے سبب انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، ان کی جگہ ابھی تک کسی کا نام وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے مشیرعون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے، آصف محمود پنجاب ہارٹی کلچر اورٹورازم سے متعلق امور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونت کریں گے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک اسدکھوکھرکوکابینہ میں شامل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کل عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب کل عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوں گے

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے.

    تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے جمعے کے لیے روز سعودی عرب کا رخ کریں گے.

    وزیراعلیٰ پنجاب مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر بھی حاضری دیں گے اور مسجد نبوی  میں نوافل ادا کریں گے.

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی. اس موقع پر انھوں نے وزیر اعطم کو پنجاب پولیس میں‌ اصلاحات سے متعلق آگاہ کیا.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پنجاب میں پولیس کی کارکردگی سے سخت ناخوش تھے، جس پر انھوں نے وزیر اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کیا۔

    مزید پڑھیں: تنقید کی پرواہ نہیں عوامی خدمت کا ایجنڈا لے کر بڑھ رہے ہیں: عثمان بزدار

    یاد رہے کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی ملاقات ہوئی تھی.

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تنقید کی پرواہ نہیں عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر بڑھ رہے ہیں، اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔

  • تنقید کی پرواہ نہیں عوامی خدمت کا ایجنڈا لے کر بڑھ رہے ہیں: عثمان بزدار

    تنقید کی پرواہ نہیں عوامی خدمت کا ایجنڈا لے کر بڑھ رہے ہیں: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تنقید کی پرواہ نہیں عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر بڑھ رہے ہیں، اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے قائم مقام گورنر و اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ورکنگ ریلیشن شپ پر گفتگو ہوئی۔

    ملاقات میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چلیں گے، تنقید کی پرواہ نہیں عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر بڑھ رہے ہیں۔ اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔ سابق دور میں عوام کی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔ عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گزر چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں غلط ترجیحات سے عوام کا بے پناہ نقصان کیا گیا، سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دی گئی۔ پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے۔ نیا بلدیاتی نظام عوامی خدمت کو نئی جہت دے گا۔ ایسا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ مل جل کر صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کام کریں گے۔ سابق دور میں ترقی کے نام پر تماشہ کیا گیا۔ خادم اعلیٰ کی شوبازیاں عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، بدقسمتی سے ماضی کی حکومت نے صوبے کو دیوالیہ کردیا۔ میرے دور کے مفاد عامہ کے منصوبوں کو ذاتی انا کی بھینٹ چڑھایا گیا۔

  • مودی آج کا یزید بن چکا ہے، یزیدیت کا یہ دور جلد انجام کو پہنچے گا، عثمان بزدار

    مودی آج کا یزید بن چکا ہے، یزیدیت کا یہ دور جلد انجام کو پہنچے گا، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مودی آج کا یزید بن چکا ہے،یزیدیت کا یہ دور جلد انجام کو پہنچے گا، مودی کا نظریہ ہٹلر ازم بھارت کو لے ڈوبے گا، کشمیریوں کا لہورنگ لائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑارہاہے، 39 روز سے جاری کرفیو سے مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مودی آج کا یزید بن چکا ہے،یزیدیت کا یہ دور جلد انجام کو پہنچے گا، عالمی برادری کی خاموشی بڑے انسانی سانحہ کو جنم دے سکتی ہے، مقبوضہ کشمیر کیلئے اقوام عالم کو خواب غفلت سے جاگنا ہوگا۔

    عثمان بزدار نے کہا بھارت جتناظلم کرلے کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گلا نہیں گھونٹ سکتا، مودی کا نظریہ ہٹلر ازم بھارت کو لے ڈوبے گا، کشمیریوں کا لہو رنگ لائے گا۔

    مزید پڑھیں : مودی سرکار نے گھناؤنے اقدامات کرکے وادی کو جہنم بنادیا، عثمان بزدار

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں، بھارت نے معصوم کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کردیا، بھارت کا ہر حربہ کشمیری عوام کی آواز کو دبانے میں ناکام رہا ہے، دنیا جانتی ہے بھارت نے مقبوضہ و جموں کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کیا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے ایک بار پھر خطے میں امن کو داؤ پر لگادیا ہے، مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔

    خیال رہے  جنت نظیر وادی کو قابض فورسز نے چھاونی میں بدل دیا ہے ،  انتالیس روز سے جاری کرفیو کے باعث کشمیری گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں اور نہ کسی سے بات کرسکتے ہیں، گھروں میں کھانے پینے کی اشیا کا بحران ہے۔

      انٹرنیٹ، فون اور موبائل سروس بند ہونے سے کشمیری دہری اذیت کا شکار ہیں، رات کے اندھیرے میں بھارتی فورسز کشمیری گھر میں گھس کر لڑکوں کو گرفتار اور خواتین کی عصمت دری کررہی ہے جبکہ حریت قیادت سمیت آٹھ ہزار سے زائد کشمیری اسیر ہیں۔

  • وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات: عثمان بزدار نے پولیس اصلاحات سے آگاہ کیا

    وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات: عثمان بزدار نے پولیس اصلاحات سے آگاہ کیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے، جس میں پنجاب حکومت سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انھیں صوبے میں پولیس اصلاحات سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پنجاب میں پولیس کی کارکردگی سے سخت ناخوش تھے، جس پر انھوں نے وزیر اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں پنجاب پولیس ریفارمز کے معاملے پر وزیراعظم کو ون آن ون ملاقات میں بریفنگ دی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش ، وزیراعلیٰ پنجاب کواسلام آباد طلب کرلیا

    ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پنجاب میں پولیس گردی کے واقعات پر شدید ناراضگی اور تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    یاد رہے پنجاب میں 8 ماہ میں پولیس کی حراست میں 17 ملزمان کی ہلاکتوں کا انکشاف ہوا تھا ، ذرایع کے مطابق 14 ہلاکتوں پر 84 پولیس افسران و اہل کاروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں، پنجاب پولیس ناقص کارکردگی کو بچانے کے لیے واقعات کو دبانے پر مصروف عمل ہے۔

    آج وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پولیس تشدد اور ٹارچر کے لیے نہیں عوام کی خدمت کے لیے ہے، پنجاب پولیس میں کچھ اصلاحات فوری اور کچھ لانگ ٹرم میں لائیں گے، آیندہ کبھی ٹارچرسیل ملا تو ڈی ایس پی اور ڈی پی او پر مقدمہ ہوگا۔

  • پنجاب حکومت نے امن برقرار رکھنے کے بہترین انتظامات کیے ہیں، عثمان بزدار

    پنجاب حکومت نے امن برقرار رکھنے کے بہترین انتظامات کیے ہیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جلوسوں اورمجالس کی نگرانی کے لیے جدید نظام وضع کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لاہور کا فضائی دورہ کیا، راجہ بشارت اور آئی جی پنجاب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

    وزیر اعلیٰ نے مختلف علاقوں میں یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، وزیر اعلی نے جلوسوں کے روٹس اور پولیس کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے امن برقرار رکھنے کے بہترین انتظامات کیے ہیں، پولیس اور انتظامیہ سیکورٹی پلان پر ہرصورت عملدرآمد یقینی بنائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دشمن کےناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے پوری فورس چوکس ہے، جلوسوں اورمجالس کی نگرانی کے لیے جدید نظام وضع کیا گیا ہے۔

    ملک بھر میں آج یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • مسئلہ کشمیر پر دنیا بھر کے سکھ  پاکستان کے مؤقف کی حمایت کررہے ہیں، عثمان بزدار

    مسئلہ کشمیر پر دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کررہے ہیں، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کررہے ہیں، ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھ برادری کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ہاؤس لاہور میں سکھ برادری کے وفد نے سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

    وفد کی سربراہی صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم کررہے تھے، وفد نے ننکانہ صاحب میں سکھ لڑکی کی شادی کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

    وفد کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل میں آپ کی کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے۔

    سکھ برادری کو پاکستان میں مذہبی رسومات کی مکمل آزادی ہے، ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ،مسئلہ کشمیر پر دنیا بھر کے سکھ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کررہےہیں،۔

  • آج پاک بحریہ کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،عثمان بزدار

    آج پاک بحریہ کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے 8 ستمبر 1965 کو بھارتی نیوی کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم پاک بحریہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر 1965 کو پاک بحریہ نے دشمن پر بہادری کی دھاک بٹھائی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آج پاک بحریہ کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاک بحریہ نے بھارتی نیوی کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک بحریہ نے سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئےدشمن کو شکست دی۔

    ملک بھرمیں یومِ بحریہ آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

    انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبرکا دن پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔

  • عثمان بزدار سادہ انسان ہیں، عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

    عثمان بزدار سادہ انسان ہیں، عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا یے، وہ سادہ انسان ہیں جبکہ پنجاب کے عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار سادہ انسان ہیں۔

    پنجاب کے عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے سردار عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا یے جو ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    صرف عوام کا دوست ہی پی ٹی آئی حکومت کا دوست ہوگا، ویڈیو اسکینڈل ہر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ویڈیو پیش نہیں کرسکی ‘ عدالتی فیصلہ آئیں و قانون کے مطابق ہے، پنجاب کے عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے۔

    اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزیر اطلاعات اسلم اقبال نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی۔

    ہسپتالوں میں ایمرجنسی میں مفت علاج ہوگا ٹیسٹ اور ادویات بھی مفت ملیں گی، ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت ہسپتالوں کو مالی اور انتظامی خودمختاری دی جارہی ہے تاکہ انتظامیہ اپنی کارکردگی پر جوابدہ ہوں۔

    میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت صحت عامہ پر سالانہ 275ارب روپے کی خطیر رقم خرچنے کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو ہورہے، ایم ٹی ائی عام آدمی کو فائدہ دینے کے لیے لایا گیا ہے۔