Tag: عثمان بزدار

  • ایک سال میں وہ کام کیا جو سابق حکومتیں کئی سال میں نہ کرسکیں ، عثمان بزدار

    ایک سال میں وہ کام کیا جو سابق حکومتیں کئی سال میں نہ کرسکیں ، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں ون مین شو تھا، فیصلے بغیرمشاورت کے کیے جاتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور نے ملاقات کی، راجہ بشارت نے محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی کارکردگی سے متعلو رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ایک سال میں وہ کام کیا جو سابق حکومتیں کئی سال نہ کرسکیں، پنجاب اسمبلی نے پہلے سال ریکارڈ قانون سازی کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے ایک سال میں انتہائی اہمیت کے 19 بل منظور کیے، تقریباً 32 اہم بل تیاری کے مراحل میں ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور کا نئی ویب سائٹ کا اجرا خوش آئند ہے، ماضی میں ون مین شو تھا، فیصلے بغیر مشاورت کے کیے جاتے تھے۔

    حوالات میں ملزمان سے ماورائے قانون کوئی اقدام برداشت نہیں ہوگا: عثمان بزدار

    یاد رہے کہ رواں ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس نظام میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ حوالات میں ملزمان سے ماورائے قانون کوئی اقدام برداشت نہیں ہوگا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے پولیس کے محکمے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، ہم اس میں موجود خامیوں کو درست کر کے عوام دوست پولیس نظام لائیں گے۔

  • وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات، سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات، سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، اس موقع پر صوبے کے سیاسی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا.

    ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں امن کی صورت حال پروزیر اعظم عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی.

    پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سےمتعلق بھی تبادلہ خیال ہوا، وزیر اعظم نے منصوبہ کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی.

    خیال رہے کہ یوم دفاع کے حوالے آج وزیر اعظم نے مصروف دن گزرا، وزیراعظم نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ قوم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم اور آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

    دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی جنگ نہیں چاہتے، البتہ اپنی سلامتی اورخودمختاری پرسمجھوتا نہیں کریں گے، دشمن کو بھر پورردعمل دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

    بعد ازاں وزیر اعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا. وزیر اعظم اور آرمی چیف ایل او سی پر جوانوں سے ملاقات کی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی  جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے 4 درجاتی حصار بنانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے 4 درجاتی حصار بنانے کی ہدایت

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم عاشورپرسخت حفاظتی اقدامات اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے 4 درجاتی حصار بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مذہبی ہم آہنگی کومزید فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت یوم عاشورہ کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم عاشور پر سخت حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی۔

    پنجاب میں 2 لاکھ 32 ہزارپولیس افسر واہلکار جبکہ 1 لاکھ 38ہزار رضاکار ڈیوٹی دیں گے ، صوبہ بھر میں 623 مقامات کو حساس قرار،سکیورٹی کو الرٹ کر دیا گیا ہے، پنجاب میں محرم کے دوران 9118 جلوس،26 ہزار مجالس منعقد ہوں گی۔

    عثمان بزدار نے کہا امن و امان کیلئےسیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کویقینی بنایاجائے، مجالس اور جلوسوں کے لئے روٹ اوروقت کی پابندی یقینی بنائی جائے۔

    وزیراعلیٰ کی جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے 4 درجاتی حصار بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا قابل اعتراض مواد کی اشاعت وتقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

    عثمان بزدار نے اشتعال انگیز تقاریرکرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ضابطہ اخلاق کی پابندی پرعملدرآمدہرصورت یقینی بنایا جائے، مذہبی ہم آہنگی کومزید فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مساجد،امام بارگاہوں اہم مقامات پراضافی نفری تعینات کی جائے، قانون نافذ کرنے والےادارےآپس میں قریبی رابطہ رکھیں، جلوسوں کے پرامن منتشر ہونے تک اہلکاروں کو موجود رہنا چاہیے۔

    خیال رہے ملک بھر میں محرم الحرام بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، شہر کے مختلف مقامات سے شھداء کربلا کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں مختلف امام بارگاہ میں مجلس منعقد کیے جا رہے ہیں۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی دہشت گردی کےخطرے سے نمٹنے کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

    حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا جس میں انسداد ڈینگی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدا ر نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا، صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے میں انسداد ڈینگی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈینگی پرقابوپانے کے لیے موثراقدامات کی ہدایت

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسداد ڈینگی کے لیے وضع پلان پر100فیصد عمل یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے سدباب کے لیے صوبے میں ادارے فعال کردار ادا کریں، کوتاہی جہاں نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی بخار کے مریض سامنے آنے لگے ہیں، سب سے زیادہ ڈینگی مریض اسلام آباد کے نواحی علاقے گلشن اقبال میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 100 ہے۔

  • حوالات میں ملزمان سے ماورائے قانون کوئی اقدام برداشت نہیں ہوگا: عثمان بزدار

    حوالات میں ملزمان سے ماورائے قانون کوئی اقدام برداشت نہیں ہوگا: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس نظام میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوالات میں ملزمان سے ماورائے قانون کوئی اقدام برداشت نہیں ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس رویوں میں بہتری لا کر ہم تھانہ کلچر کو تبدیل کریں گے، پولیس کو سائل کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنا چاہیے، پنجاب پولیس کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے پولیس کے محکمے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، ہم اس میں موجود خامیوں کو درست کر کے عوام دوست پولیس نظام لائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومت پولیس نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھا رہی ہے، پولیس میں کرپٹ افسروں اور اہل کاروں کی رتی بھر گنجایش نہیں، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پولیس حراست میں صلاح الدین کی ہلاکت، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

    واضح رہے کہ چند دن قبل گوجرانوالہ میں پولیس نے اے ٹی ایم توڑ کر پھنسے ہوئے کریڈٹ کارڈ چرانے والے ایک ایسے چور کو پکڑا تھا جس کے بارے میں اس کے والد کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی معذور تھا۔

    مذکورہ چور صلاح الدین بعد ازاں پولیس کی حراست میں جاں بحق ہوا، اس کے والد نے بیٹے کے قتل کا مقدمہ پولیس اہل کاروں کے خلاف درج کروایا۔

  • مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے ،عثمان بزدار

    مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے ،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مودی کی غلطی نے کشمیرکی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت بھی موجود تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مودی کی غلطی نے کشمیرکی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے، مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پیلٹ گنز، کرفیو اور لاک ڈاؤن جذبہ آزادی کو نہیں کچل سکے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں، مودی کو اپنےغیر آئینی اور غیر قانونی اقدام پرمنہ کی کھانا پڑے گی۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا کشمیری عوام کے ساتھ ہے، کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 28ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 28 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے، عثمان بزدار

    دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ زبردست عوامی اجتماعات سے کھلا پیغام گیا کہ پاکستان اور کشمیرجد انہیں ہوسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم یکجہتی کشمیرشاندارطریقے سے منانے پرعوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیرمیں پنجاب کےعوام کی بھرپورشرکت پران کا شکرگزار ہوں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ہر شہر میں بھارتی ظلم کے خلاف پر زور آواز بلند کی گئی، زبردست عوامی اجتماعات سے کھلا پیغام گیا کہ پاکستان اور کشمیرجدا نہیں ہوسکتے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے۔

    دنیا کشمیر سے آنکھیں نہیں چرا سکتی، بھارتی مظالم نہ رُکے، تو جنگ کا خطرہ ہے: عمران خان

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیویارک ٹائمز میں اپنے آرٹیکل کہا کہ دنیا کشمیر سے آنکھیں چرا نہیں سکتی، بھارتی مظالم نہ روکے گئے، تو جنگ کا خطرہ ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ مودی اور ان کے وزرا ایسی جماعت کے رکن ہیں، جو ہٹلر سےمتاثر ہے، آر ایس ایس دہشت گرد جماعت ہے، اس کی بنیاد مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے

  • افسوس ہے مقبوضہ کشمیر آگ میں جل رہاہے اور دنیا خاموش ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    افسوس ہے مقبوضہ کشمیر آگ میں جل رہاہے اور دنیا خاموش ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے وزیراعظم کی اپیل پرکل کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے باہرنکلیں گے، افسوس ہے مقبوضہ کشمیرآگ میں جل رہاہے اور دنیاخاموش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل کشمیریوں سےمحبت اوریکجہتی کابھرپوراظہار کریں گے ، کشمیریوں پربھارتی مظالم پرخاموش نہیں رہ سکتے، وزیراعظم کی اپیل پرکل کشمیریوں سےیکجہتی کیلئےباہرنکلیں گے۔

    عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ مودی سرکارکوغیرقانونی اقدام کی تاریخی غلطی کاخمیازہ بھگتناہوگا، افسوس ہےمقبوضہ کشمیرآگ میں جل رہاہےاوردنیاخاموش ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بھارت نےکشمیری عوام کوبنیادی انسانی حقوق سےمحروم رکھا، پاکستان کوکوئی کشمیرسےجدانہیں کرسکتا۔

    مزید پڑھیں : جمعے کے روز کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کا ابتدائی پروگرام تیار

    یاد رہے وزیراعظم نے اپنے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ آخری سانس تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، پاکستان کشمیر کے لیےہر حد اور ہر سطح تک جائےگا، اس جمعے سے ہر ہفتے آدھا گھنٹہ کشمیری بھائیوں کے نام کریں گے۔

    اس سلسلے میں ابتدائی پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے، وفاقی حکومت کا مرکزی اجتماع شاہراہ دستور پر ہوگا، جمعے کی نماز سے قبل 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ملک بھر میں ٹریفک روک دی جائے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، ملک بھر کے تمام اضلاع میں مخصوص مقامات پر احتجاج کیا جائے گا۔

  • انسداد پولیو کے لیے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، عثمان بزدار

    انسداد پولیو کے لیے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسداد پولیو کے لیے فعال ومتحرک انداز میں بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں انسداد پولیو کے لیے مربوط انداز میں موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لیے وضع کردہ پلان پر100 فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور فیلڈ میں موجود انسداد پولیو ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کی جائے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انسداد پولیو کے لیے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں تساہل کی کوئی گنجائش نہیں اور جہاں کوتاہی نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ کو ہر قیمت پر جیتنا ہے، ہم اپنے بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے ہر صورت بچائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو انسداد پولیو قطرے لازمی پلائیں، مشترکہ کاوشوں سے مرض کا خاتمہ کریں گے کیونکہ یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    انسداد پولیو ویکسین موذی مرض سے بچاؤ کا واحد حل ہے، بابر بن عطا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچانا ہر شہری کی قومی ذمے داری ہے۔

  • سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیاہے‘ عثمان بزدار

    سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیاہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیا ہے، متاثرہ لوگوں کی تکلیف میری اپنی تکلیف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا ہے کہ قصور، اوکاڑہ ، بہاولنگر اور پاکپتن کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں-

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کا انتظام کیاگیا ہے اور متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور امدادی کام ہمہ وقت جاری وساری ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتظامی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیکل کیمپس میں ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لیے چارے اور ونڈے کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے-

    انہوں نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی یا تکلیف کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے، متاثرہ لوگوں کی تکلیف میری اپنی تکلیف ہے اور اس مشکل گھڑی میں پنجاب حکومت متاثرہ دیہات کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور امدادی ادارے بڑھ چڑھ کر متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وقت گھر یا دفتر بیٹھنے کا نہیں بلکہ متاثرہ دیہات میں بہن بھائیوں کی مدد کا ہے۔