Tag: عثمان بزدار

  • سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے، عثمان بزدار

    سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے، انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں آنے والے سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیا ہے۔

    اس سلسلے میں قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، پاکپتن میں ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور دواؤں کا انتظام کردیا گیا ہے۔

    ریلیف کیمپس کی نگرانی انتظامی افسران کررہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مویشیوں کیلئے چارے اور ونڈے کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی یاتکلیف کاسامنا نہیں ہونا چاہیے۔

    کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پردنیا کی خاموشی بڑے سانحے کا باعث بن سکتی ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرپاکستان خاموش نہیں رہ سکتا۔

    بھارت نے جنت نظیر وادی کوکشمیر ی عوام کےلئے جہنم بنا دیا ہے، مودی سرکار کے خون آشام ہاتھ معصوم کشمیریوں کے لہو سے رنگے ہوئے ہیں، عالمی برادری کو انسانی المیے سے بچنے کے لیے کشمیری عوام کا ساتھ دینا ہو گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیری ہمارے ہیں اور ہم کشمیر کے ،کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

  • بھارت نے جنت نظیروادی کوعوام کے لیے جہنم بنا دیا ہے، عثمان بزدار

    بھارت نے جنت نظیروادی کوعوام کے لیے جہنم بنا دیا ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نام نہاد جمہوریت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، بھارت نے عالمی قوانین اورانسانی حقوق کو جوتے کی نوک پر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت نے جنت نظیر وادی کوعوام کے لیے جہنم بنا دیا ہے، مودی سرکار نے نہتے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے، مسلسل کرفیو اور کریک ڈاؤن کے باوجود جذبہ آزادی پہلے سے زیادہ بڑھا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، بھارت نےعالمی قوانین اور انسانی حقوق کوجوتے کی نوک پررکھا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مودی سرکار کے خون آشام ہاتھ کشمیریوں کے لہو سے رنگے ہیں، عالمی برادری کوانسانی المیے سے بچنے کے لیے کشمیریوں کا ساتھ دینا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اہم مسئلے پر دنیا کی مزید خاموشی کسی بڑے سانحے کا باعث بن سکتی ہے، امتحان عالمی برادری کا ہے کہ وہ امن کا ساتھ دے گی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پرپاکستان کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتا، کشمیری ہمارے ہیں اور ہم کشمیر کے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈینگی پرقابوپانے کے لیے موثراقدامات کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈینگی پرقابوپانے کے لیے موثراقدامات کی ہدایت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے سدباب کے لیے صوبے میں ادارے فعال کردار ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے وضع پلان پر100فیصد عمل یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈینگی کے سدباب کے لیے صوبے میں ادارے فعال کردار ادا کریں، کوتاہی جہاں نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی بخار کے مریض سامنے آنے لگے ہیں، سب سے زیادہ ڈینگی مریض اسلام آباد کے نواحی علاقے گلشن اقبال میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 100 ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں 13 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دیگر اضلاع سے 133 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 21 کا تعلق دوسرے صوبوں سے ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سرویلنس ٹیموں کی مانیٹرنگ مزید سخت کردی گئی ہے، ڈینگی پر جلد قابو پالیں گے۔

  • پنجاب کے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے، عثمان بزدار

    پنجاب کے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور متعلقہ امور جلد طے کر کے حتمی شکل دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کی فراہمی سے سرکاری ملازمین کو علاج معالجہ کی سہولت ملے گی۔سرکاری ملازمین ہسپتالوں میں تقریباً سوا 7لاکھ روپے تک علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے اور اس حد کو ضرورت پڑنے پر بڑھایا بھی جا سکے گا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو زندگی کے ہر طبقے کا احساس ہے۔سرکاری ملازمین کا احساس کرتے ہوئے انہیں صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اوریہ وہ کام ہیں جو 70سال میں اس سے قبل کسی حکومت نے نہیں کئے ۔

  • 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا: عثمان بزدار

    65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں، صوبے میں 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بزرگ شہریوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بزرگ ہمارا سرمایہ ہیں ان کےحقوق کا تحفظ سب کی ذمے داری ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بزرگوں کا احساس کرنا اور خیال رکھنا ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے، حکومت نے بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں، صوبے میں 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ باہمت بزرگ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، پروگرام کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    اس سے قبل ایک موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کر قیمتیں چیک کریں۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے فعال انداز میں کام کیا جائے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ زبانی جمع خرچ نہیں عوام کو ریلیف کے لیے اقدامات نظر آنے چاہئیں، متعلقہ محکموں اور اداروں کو خواب غفلت سے بیدار ہو کر ڈلیور کرنا ہوگا۔

  • مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، عثمان بزدار

    مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی پرقابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوریلیف دینے کے لیے فعال انداز میں کام کیا جائے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ زبانی جمع خرچ نہیں عوام کوریلیف کے لیے اقدامات نظر آنے چاہئیں، متعلقہ محکموں اوراداروں کو خواب غفلت سے بیدار ہو کر ڈلیور کرنا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں، مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    یاد رہے کہ 29 جون کو زیراعلی‌ٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والےعناصرکے خلاف بلا امتیاز کارراوئی کی جائے، ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔

    سردار عثمان بزدار نے مزید کہا تھا کہ انتظامی افسران فیلڈ میں نکلیں اور فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔

  • کشمیری عوام کیخلاف بھارتی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سردارعثمان بزدار

    کشمیری عوام کیخلاف بھارتی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سردارعثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے کیخلاف بھارتی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عالمی برادری کو سلگتے مسئلے پر متوجہ ہونا پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجازچوہدری سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے ظلم کی شب ختم ہونے کے قریب ہے۔

    کشمیر کی آزادی کا دن اب زیادہ دور نہیں، بھارت کو ہر سطح پر رسوائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں بندھےہیں۔؎

    آج نہیں تو کل کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم سیاہ کی ریلیوں میں شرکت پر پنجاب کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا پاکستان سے انمٹ رشتہ ہے، کڑے وقت اوربحران کی کیفیت میں کشمیر یوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلی عثمان بزدار اور اعجاز چودھری نے ایل او سی ہر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید فوجی جوانوں کی بہادری کو سلام پیش کیا۔

    انہوں نے کہا شہید فوجی جوان ہمار ے ماتھے کا جھومر ہیں، وطن پر نثار ہونے والے شہداء کی عظیم قربانی پر ناز ہے، پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، بھارت کا جارحیت پسند رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

  • آج نہیں تو کل کشمیر آزاد ہو کر رہے گا،عثمان بزدار

    آج نہیں تو کل کشمیر آزاد ہو کر رہے گا،عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں بندھےہیں ، پاکستان دنیا کی ہر عدالت میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا، آج نہیں تو کل کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم سیاہ کے موقع ہر اپنے پیغام میں کہا پورا پاکستان کشمیریوں پرمظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہے، پاکستان کابچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں بندھےہیں، پاکستان دنیا کی ہر عدالت میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا، آج نہیں تو کل کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔

    خیال رہے پاکستان بھر میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج یوم سیاہ منا یا جارہا ہے ، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں کردیئے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : بھارت کے یوم آزادی پر پاکستان بھر میں یوم سیاہ

    ایوان صدر، وزیراعظم آفس، سپریم کورٹ کی عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہیں پارلیمنٹ ہاؤس پربھی قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ شاہرادستور پر سیاہ جھنڈے لہرا دیے گئے ہیں، صوبائی حکومتوں نے بھی آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

    آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے شہروں، دیہاتوں اور گلی محلوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور ہر طرف کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج ہے۔

    واضح رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

  • کل بھارت کا یوم آزادی بطور یوم سیاہ منائیں گے، سردار عثمان بزدار کا ویڈیو پیغام

    کل بھارت کا یوم آزادی بطور یوم سیاہ منائیں گے، سردار عثمان بزدار کا ویڈیو پیغام

    لاہور : وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج پوری قوم متحد ہوکر یوم آزادی منا رہی ہے، کل بھارت کا یوم آزادی بطور یوم سیاہ منائیں گے، پاکستانی کشمیریوں کے جائز حقوق کی جدوجہد میں ساتھ کھڑے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کیا، وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ دنیا کا ہر صاحب ضمیر شخص بھارت کے متنازعہ اور غیر قانونی اقدام کو مسترد کر چکا ہے۔

    کشمیری عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں، بھارت نہیں جانتا کہ اس کا سامنا کس قوم سے ہے، ہم سینے میں گولی کھاتے ہیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پوری قوم یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے اور کل بھارت کا ہوم آزادی ہم یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، اس سلسلے میں کل بروز جمعرات کی شام یوم سیاہ پر ریلی منعقد کی جارہی ہے۔

    تمام پاکستانی کشمیریوں کے جائز حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وہ قوم ہے شہادت جس کا مطلوب و مقصود ہے، آزادی کی نعمت کا اندازہ وہی کر سکتے ہیں جو اس سے محروم ہیں، کل پوری قوم بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی۔

    آزادی کے لیے ہمارے بزر گوں نے لازوال قربانیاں دیں، قیام پاکستان کے بعد یہ قوم پھر ایک انقلاب آفرین دور سے گز رہی ہے، آج سب سے بڑی ضرورت اتحاد کی ہے۔

  • قوم عید الاضحیٰ پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کررہی ہے، عثمان بزدار

    قوم عید الاضحیٰ پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کررہی ہے، عثمان بزدار

    سرگودھا: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم عید الاضحیٰ پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مودی سرکار کے ظلم کے باعث کشمیری عید کی خوشیاں نہیں مناسکے ہیں، بھارت جتنا ظلم کرلے، کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب آچکی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، میں لاہور میں کشمیر ریلی کی قیادت کروں گا۔

    دوسری جانب عثمان بزدار نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل کے اہلخانہ سے ملاقات کی، عثمان بزدار نے کہا کہ شہید کانسٹیبل انصر جاوید نے فرض کی ادائیگی میں اپنی قیمتی جان قربان کی ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی مکاری کا پردہ فاش کردیا،عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہادت کا رتبہ پانے والے پولیس کانسٹیبل کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کے لواحقین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ہمیں آج شہدا کے اہلخانہ کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرگودھا میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب قوم کی آواز ہے، عمران خان نے بھارت کی مکاری کا پردہ فاش کردیا اور دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔