Tag: عثمان بزدار

  • حمزہ شہباز ،  عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کتنے اثاثوں کے مالک ؟ تفصیلات جاری

    حمزہ شہباز ، عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کتنے اثاثوں کے مالک ؟ تفصیلات جاری

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 41 کروڑ43 لاکھ روپے کے اثاثوں ، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ سے زائد اثاثوں اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی 23 کروڑ 14 لاکھ کے اثاثوں کے مالک نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں ، جس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 41 کروڑ43 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے 13 کروڑ64 لاکھ روپےکے 11 رہائشی گھر ظاہر کئے، ان کی 3 زرعی زمین کی مالیت 3 کروڑ97 لاکھ روپے ہے جبکہ انھوں نے خود کو 9کروڑ71 لاکھ روپے کا مقروض ظاہر کیا۔

    حمزہ شہباز کی پہلی اہلیہ مہروالنسا50 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک اور حمزہ شہباز کی دوسری اہلیہ رابعہ حمزہ 3 کروڑ74 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک نکلی۔

    سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ، علیم خان ایک ارب 70 کروڑ سے زائد اثاثوں کے ، سابق صوبائی وزیرمراد راس 38 لاکھ روپے کے اثاثوں اور میاں محمود الرشید 18 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی 23 کروڑ 14 لاکھ کے اثاثوں کے مالک نکلے ، پرویز الٰہی نے 6کروڑ سے زائد کی غیر زرعی زمین ملکیت اور فلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہر کی جبکہ پرویز الٰہی کی اہلیہ 10 کروڑ کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ سے زائد ہیں ، سبطین خان نے زرعی اراضی کی مالیت ظاہر نہیں کی جبکہ صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

    رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے 9 کروڑ94 لاکھ کے اثاثے ظاہر کئے ، حنا پرویز بٹ کو2 عدد گھر تحفے میں ملے تاہم تحفے میں ملنے والے گھروں کی مالیت ظاہر نہیں کی۔

    رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے 35 لاکھ مالیت کے اثاثے ظاہر کئے، عظمیٰ بخاری 24 لاکھ روپے مالیت کی اثاثوں کی مالک ہیں ، ان کے پاس 70تولہ سونا بھی ہے۔

    ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری 2 کروڑ سے زائد اثاثوں اور سابق وزیرصحت یاسمین راشد 2 کروڑسے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک ہیں۔

  • وزرا تیاری پکڑیں اور اپنے دفاتر کا چارج سنبھالیں، عثمان بزدار ڈٹ گئے

    وزرا تیاری پکڑیں اور اپنے دفاتر کا چارج سنبھالیں، عثمان بزدار ڈٹ گئے

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزرا کو اپنے دفاتر کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ آئینی طور پر بحال ہوچکے ہیں، ڈر کس چیز کا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈٹ گئے اور ہدایات جاری کی کہ وزرا تیاری پکڑیں اور اپنے دفاتر کا چارج سنبھالیں، تمام وزرا اپنے سیکریٹریزکو بلائیں اور آج کےایجنڈےپرمیٹنگ کریں۔

    ذرائع نے بتایا کہ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آپ آئینی طورپر بحال ہوچکےہیں ڈرکس چیزکا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں ڈھائی بجے وکلا کو طلب کر لیا ہے ،عثمان بزداروکلاسےموجودہ صورت حال پرمشاورت کریں گے جبکہ پرویزالٰہی دوپہر ڈیڑھ بجے پنجاب اسمبلی پہنچیں گے۔

    دوسری جانب عثمان بزدارکا پروٹوکول واپس لےلیاگیا ، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پروٹوکول کے بغیر اسمبلی سے روانہ ہوگئے۔

  • عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلی پنجاب بحال کیا جائے، عدالت میں درخواست دائر

    عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلی پنجاب بحال کیا جائے، عدالت میں درخواست دائر

    لاہور : عثمان بزدار کا بطوروزیراعلیٰ استعفی منظوری کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس میں استدعا کی ہے کہ عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلی پنجاب بحال کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ استعفی منظوری کے اقدام کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    ایڈووکیٹ ندیم سرور نے درخواست دائرکردی ، درخواست میں عمران خان،عثمان بزدار، حمزہ شہباز،عمر سرفرازچیمہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار نے اپنا استعفی اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کو بھجوایا، قانون کے مطابق وزیراعلی استعفی گورنر کو بھجوا سکتا ہے۔

    دائر درخواست میں کہا ہے کہ سابق گورنر چوہدری سرور نے غیر قانونی طورپرعثمان بزدار کا استعفی منظورکیا۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ عثمان بزدارکااستعفی منظورکرنے کا نوٹی فکیشن اور وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کا عمل کالعدم قرار دے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلی کام کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلی پنجاب بحال کیا جائے۔

  • عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130 کی شق 8 کی خلاف ورزی ہے: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

    عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130 کی شق 8 کی خلاف ورزی ہے: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

    لاہور: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130 کی شق 8 کی خلاف ورزی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے گورنر پنجاب کے خط کا جواب دے دیا۔

    اے جی پنجاب نے خط میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130 کی شق 8 کی خلاف ورزی ہے، عثمان بزدار کا استعفیٰ غلط منظور کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اے جی سے عثمان بزدار کے استعفے پر آئینی رائے مانگی تھی، اے جی پنجاب کے جواب کے بعد گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ اجلاس میں آئینی ماہرین شرکت کریں گے، اجلاس میں اے جی پنجاب کے جواب کا جائزہ لے کر آئین کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

  • پنجاب کے ترقیاتی پروگرام میں غیر معمولی اضافہ

    پنجاب کے ترقیاتی پروگرام میں غیر معمولی اضافہ

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی پروگرام کا حجم 645 ارب روپے تک بڑھایا گیا، یہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ پروگرام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ترقیاتی پروگرام میں غیر معمولی اضافے کا اعزاز ہماری حکومت کو حاصل ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی پروگرام 22-2021 کے حجم میں 85 ارب روپے کا اضافہ ہوا، اضافے سے ترقیاتی پروگرام کا حجم 645 ارب روپے تک بڑھایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ پروگرام ہے، اسکیموں کے آغاز سے مکمل ہونے کا ٹائم فریم مرتب کیا گیا اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کا بروقت اور شفاف استعمال یقینی بنایا گیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر عملدر آمد کی خود نگرانی کی، فنڈز لیپس کے منفی کلچر کی بھی حوصلہ شکنی کی گئی۔

  • اپوزیشن ارکان کے خاتون اول  اور فرح خان پر بے بنیاد الزامات  مسترد

    اپوزیشن ارکان کے خاتون اول اور فرح خان پر بے بنیاد الزامات مسترد

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار نے اپوزیشن ارکان کی جانب سے خاتون اول  بشریٰ بی بی اور فرح خان پر بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ خاتون اول اور فرح خان پربے بنیاد الزامات کو قطعی مسترد کرتا ہوں اور علیم خان، چوہدری سرور سمیت اپوزیشن ارکان کے الزامات کی تردید کرتاہوں۔

    عثمان بزدار نے بلا ثبوت الزام تراشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا پنجاب میں تقرروتبادلےمیرٹ اورقواعد و ضوابط کےمطابق ہوتے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کےبے تاج بادشاہوں کا ایک وطیرہ رہا ہے ، سیاسی میدان میں مات کھائیں تو حریفوں اوراداروں پر الزامات لگاتے ہیں ، سیاسی میدان میں شکست خوردہ من گھڑت الزامات لگاکرخفت نہیں چھپا سکتے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ الحمد للہ ایک اور انٹرنیشنل ٹیم کا ٹور آج مکمل ہوا ، پاکستان کےلیےعالمی سپورٹس ایونٹس کےدروازے کھل جائیں گے، اپنی ٹیم، پی سی بی، ضلعی انتظامیہ،پولیس اوردیگراداروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

  • میرے دور میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا: عثمان بزدار

    میرے دور میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا: عثمان بزدار

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے اعزاز میں منعقد الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دور میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا، ذاتی تشہیر کا قائل ہوں نہ کبھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سی ایم آفس، پولیس اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔

    اعلیٰ حکام نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ جائز کام کیے، میرٹ کو مد نظر رکھ کر فیصلے کیے، اللہ تعالیٰ کے ساتھ عوام کو بھی جوابدہ ہوں۔ کسی کو کبھی بھی غلط کام کا نہیں کہا، ضمیر مطمئن ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرے دور میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا، ذاتی تشہیر کا قائل ہوں نہ کبھی کی، خاموشی سے کام کرنے کا عادی ہوں۔ مشکل فیصلے کرنے سے کبھی نہیں گھبرایا۔

    انہوں نے کہا کہ نیک نیتی سےعوام کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کی، عوام کے بہترین مفاد میں خود استعفیٰ دیا۔ عمران خان نے جو فیصلہ کیا اس کی تائید اور حمایت کرتے ہیں۔

  • بطور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کس آخری تقریب میں شرکت کریں گے؟

    بطور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کس آخری تقریب میں شرکت کریں گے؟

    اسلام آباد: وقارالنساء ڈگری کالج برائے خواتین راولپنڈی کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر آج 31 مارچ کو لاہور میں وقارالنساء یونیورسٹی چارٹر پر دستخط کریں گے۔

    شیخ رشید احمد نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور میں وقار النساء یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، بطور وزیر اعلیٰ پنجاب یہ ان کا آخری ایونٹ ہوگا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی دعوت پر اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

    ‘پردے کے پیچھے بیٹھ کرکام کرتا ہوں ‘، وزیراعلیٰ پنجاب کا تہلکہ خیز انٹرویو

    انھوں نے کہا راولپنڈی پاکستان کا وہ واحد شہر ہوگا جہاں صرف خواتین کی چار یونیورسٹیز ہوں گی، انھوں نے یہ بھی کہا کہ تقریب کے بعد وہ ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے۔

    وزیر داخلہ نے کہا وقار النساء کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے پر وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا شکر گزار ہوں۔

  • عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا: عثمان بزدار

    عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا، وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل چیز پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے، وزارت اعلیٰ کا منصب عمران خان اور عوام کی امانت ہے۔ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا، وزیر اعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور سپاہی رہوں گا۔ عمران خان میرے قائد ہیں، ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا، وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل چیز پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے۔

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ محض عوام کی خدمت کے لیے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا، عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر عمران خان کا ساتھ نبھائیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سردار عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا ہے، وزیر اعظم نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • رمضان میں آٹے اور چینی سمیت متعدد اشیا کم قیمت پر دستیاب ہوں گی

    رمضان میں آٹے اور چینی سمیت متعدد اشیا کم قیمت پر دستیاب ہوں گی

    لاہور: صوبہ پنجاب میں رمضان کے لیے 8 ارب روپے کے ریلیف کا اعلان کردیا گیا، رمضان بازاروں میں آٹے اور چینی سمیت 13 اشیائے خور و نوش کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے 8 ارب روپے رمضان پیکج کی منظوری دی ہے، صوبائی کابینہ رمضان پیکج 2022 کی منظوری دے چکی ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے کم نرخ پر دستیاب ہوگا، حکومت پنجاب عوام کو سستے آٹے کی فراہمی پر 4 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

    انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو کم نرخ پر فراہم کی جائے گی، رمضان بازاروں میں 13 اشیائے خور و نوش، سنہ 2021 کے ریٹ پر ملیں گی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 317 رمضان بازار قائم کیے جا رہے ہیں، زرعی فیئر پرائس شاپس قائم ہوں گی، سبزیاں اور پھل مارکیٹ سے سستے داموں دستیاب ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ رمضان پیکج پر عملدر آمد کی خود نگرانی کروں گا، پیکج کے تحت حقداروں کو ان کا حق پہنچائیں گے۔