Tag: عثمان بزدار

  • عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، سات نکاتی ایجنڈے پرغور

    عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، سات نکاتی ایجنڈے پرغور

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری ودیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی، وزیراعظم کے احکامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اجلاس میں پنجاب پنشن فنڈ کے جنرل منیجر کے عہدے پر شاہ نواز نادر شاہ کی تقرری کی منظوری دی گئی اور سیلاب کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر مقامی آبادیوں، زرعی اراضی اور باغات وغیرہ کو نقصانات سے بچانے کیلئے ہنگامی نوعیت کے فلڈ پروٹیکشن ورکس کی مجوزہ پالیسی کے مسودے کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب وٹنس پروٹیکشن رولز کی منظوری کے علاوہ پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول ترمیمی ایکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں ٹیوٹا ایکٹ 2010میں ترامیم کی منظوری دی گئی جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں راولپنڈی کے موضع تخت پڑی او ردیگر شاملات کے بارے میں قواعد وضوابط کے مطابق اقدامات کا فیصلہ کیاگیا۔

    وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ ادارے پیشگی انتظامات مکمل رکھیں اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کو ضروری وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ کفایت شعاری اور بچت کا آغاز وزیراعلیٰ آفس سے کر کے مثال قائم کی ہے۔

    مزید پڑھیں: اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

  • اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں،  وزیراعلیٰ پنجاب

    اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں، ان کا غیر فطری اتحاد جلد منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں، اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد جلد منطقی انجام کوپہنچ جائے گا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا انتشارپھیلانےکی ناکام کوشش کرنے والی اپوزیشن خودانتشارکاشکارہے، اے پی سی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہماری حکومت نے انسانی ترقی پر فوکس کیاہے، ذاتی نمودو نمائش کے منصوبوں کی بجائےانسانی ترقی کو محور بنایا ہے۔

    خیال رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈانہیں، کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کاحساب دینا ہوگا۔

    مزید پڑھیں : ن لیگ کے ناراض ارکان کی عثمان بزدار کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات: ذرائع

    یاد رہے گذشتہ روز پارٹی قیادت سےنالاں ن لیگی اراکین پنجاب اسمبلی نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقاتیوں میں غیاث الدین جانباز، حاجی اشرف انصاری،جمیل شرقپوری، نشاط ڈھا، اظہر خان،شعیب اویسی شامل تھے۔

    ذرائع کےمطابق لیگی اراکین کا کہنا تھا پارٹی قیادت اس وقت دو بیانیوں کے درمیان تذبذب کا شکار ہے اور لیگی اراکین اپنے قائدین کی سیاست کے باعث خود پارٹی سے الگ ہورہے ہیں۔

    وزیراعظم نےلیگی اراکین کی حمایت حاصل کرنےپرعثمان بزدارکی کارکردگی کوسراہا، ناراض لیگی اراکین کا دوسرا وفد وزیراعظم سے آئندہ ہفتےملاقات کرےگا۔

    معاون خصوصی نعیم الحق نےبتایا وزیراعظم سے لیگی ایم پی ایز کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی اور لیگی ارکان نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

  • ن لیگ کے ناراض ارکان کی عثمان بزدار کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات: ذرائع

    ن لیگ کے ناراض ارکان کی عثمان بزدار کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات: ذرائع

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ن لیگ کے ناراض ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے.

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم سے بنی گالا میں ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی.

    پارٹی ذرائع کے مطابق یہ ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب، سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ہوئی. وزیراعظم سے ملنے والے ارکان اسمبلی کا تعلق مختلف اضلاع سے تھا.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق شریف خاندان کے غیر سیاسی رویے پر ناراض اراکین نے عثمان بزدار کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے.

    مزید پڑھیں: یہ ہمیں سلیکٹڈ کس منہ سے کہتے ہیں ، یہ تاریخی خسارہ چھوڑ کر گئے، وزیراعظم

    تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ ن لیگ میں فارورڈ بلاک کا آغاز ثابت ہوسکتا ہے، ن لیگ بہ ظاہر دو بیانیوں میں تقسیم ہوگئی ہے.

    توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آنے والے دونوں میں ن لیگ کے مزید ناراض ارکان وزیر اعظم سے ملاقات کرسکتے ہیں.

    یاد رہے کہ آج ایوان میں وزیر اعظم نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن پر پیسے چوری کرنے کا الزام ہے وہ اسمبلی میں تقرریں کیسے کرسکتے ہیں ، یہ ہمیں سلیکٹڈ کس منہ سے کہتے ہیں ، یہ تاریخی خسارہ چھوڑ کر گئے، اور سوال بھی ہم سے کرتے ہیں۔

  • دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کاسلسلہ برقرار رکھے، عثمان بزدار

    دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کاسلسلہ برقرار رکھے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کاسلسلہ برقرار رکھے ، افغانستان کے خلاف کامیابی کے لیے نئے عزم کے ساتھ اترنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قومی کرکٹ ٹیم کےلیےنیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے کہا دعا ہے قومی ٹیم آج کامیابی حاصل کرکے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے، افغان ٹیم کو کمزور حریف نہیں سمجھنا چاہیے، افغانستان کے خلاف کامیابی کےلیےنئے عزم کے ساتھ اترنا ہو گا۔

    خیال رہے قومی کرکٹ ٹیم عالمی کپ میں ایک اور اہم میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گی، ٹاپ فور کا مضبوط امیدوار بننے کےلئے پاکستان ٹیم کو میچ جیتنا لازمی ہے، منیجمنٹ لیڈز کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے عماد وسیم کی جگہ فاسٹ بولر محمد حسنین یا حسن علی کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔

    قومی ٹیم افغانستان کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آجائے گی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اورافغانستان کے مابین میچ بہت دلچسپ ہوگا، وزیرخارجہ

    یاد رہے پاکستان اور افغانستان کے ورلڈکپ میچ پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ بہت دلچسپ ہوگا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم اچھی ہے ، انہوں نے پاکستان سے کرکٹ کھیلنا سیکھا، افغانستان کے مختلف کھلاڑی پاکستان کے تربیتی کیمپ میں رہے، پاکستان نے افغان کرکٹرزکو کھیل سے آشنا کیا۔

    ان کا کہنا تھا میرے خیال میں میچ اسی ماحول میں ہوگا جس میں ہم نے افغان حکام سے بات کی، میری تو دعا ہے کہ پاکستان جیتے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں نہ ہارنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دی۔

  • بچے ہمارا مستقبل ہیں، انہیں تحفظ دینا ریاست کی ذمے داری ہے، عثمان بزدار

    بچے ہمارا مستقبل ہیں، انہیں تحفظ دینا ریاست کی ذمے داری ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچوں سے زیادتی اور غیراخلاقی ویڈیوز کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں سے زیادتی اورغیراخلاقی ویڈیو بنانے پرسخت نوٹس لیتے ہوئے زیادتی اور غیراخلاقی ویڈیوز کے سدباب کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ گھناؤنے واقعات روکنے پرقابل عمل اور جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچوں سے زیادتی اور غیراخلاقی ویڈیوزکے واقعات پر بہت تشویش ہے، بچے ہمارا مستقبل ہیں، انہیں تحفظ دینا ریاست کی ذمے داری ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے، آر پی اوز اور ڈی پی اوز ایسے واقعات کا سدباب یقینی بنائیں۔

    پاکپتن: 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ رواں ماہ 16 جون کو پاکپتن کے گاؤں مگھر میں 4 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    ڈی پی او پاکپتن کا کہنا تھا کہ درندہ صفت ماموں نے بھانجی کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر کھیتوں سے بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

  • عثمان بزدار، پرویز الہیٰ ملاقات، عوام کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

    عثمان بزدار، پرویز الہیٰ ملاقات، عوام کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

    لاہور: آج وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی، چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیمبر میں ہوئی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، فلاح عامہ کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    ملاقات میں ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنانے پر گفتگو ہوئی اور صوبے کے عوام کی ترقی وخوش حالی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا.

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، وزیراعظم نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کاعزم کر رکھا ہے.

    سردار  عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کا ڈراما اب نہیں چلے گا، اتحادیوں سے مل کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے.

    مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سابق دور میں ترقی کے نام پر تماشا کیا گیا، خادم اعلیٰ کی شو بازیاں عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں.

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ سب کمیٹی پرائس کنٹرول کومصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلی‌ٰ پنجاب نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والےعناصرکے خلاف بلا امتیاز کارراوئی کی جائے، ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔

    سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ انتظامی افسران فیلڈ میں نکلیں اور فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔

    وزیر اعظم کی مہنگائی میں اضافے کے خلاف خصوصی مہم کی ہدایت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافےکا نوٹس لیا تھا۔

    وزیراعظم آفس نے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز اور چیف کمشنز اسلام آباد کو مہنگائی کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قیمتوں کے کنٹرول کے قوانین پر موثر عملدرآمد کے لیے فوری لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔

    وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی تھی کہ قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کررہے ہیں، عثمان بزدار

    وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کررہے ہیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 22 کروڑعوام نے اپوزیشن کےغیرجمہوری طرزعمل کومسترد کر دیا، اپوزیشن کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن لوٹ مارسے جمع دولت بچانے کی ناکام کوشش کررہی ہے، اے پی سی کا حشر اپوزیشن جماعتوں کے لیے نوشتہ دیوارہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کررہے ہیں، کرپٹ عناصر کے کڑے احتساب سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ناکام شو پرمنفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے، 22کروڑعوام نے اپوزیشن کےغیرجمہوری طرزعمل کومسترد کر دیا۔

    اپوزیشن کو کوششوں کے باوجود اقتدار کا چاند نظر نہیں آیا، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس 10 گھنٹے جاری رہ کر ناکام ہوگئی، حکومت کو گرانے، ڈرانے، دھکمانے والے کسی بیانیے پر متفق نہیں ہوسکے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مشترکہ اعلامیے میں کرپشن کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی، اپوزیشن کی بقا کرپشن سے جڑی ہے، اے پی سی میں کرپشن کے تدارک کے لیے کوئی بات نہیں کی گئی۔

  • نکاسی آب کے کاموں میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی،عثمان بزدار

    نکاسی آب کے کاموں میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ افسران خود فیلڈ میں نکلیں اورنکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارش کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ
    نشیبی علاقوں سے نکاسی آب پرتمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، نکاسی آب کے کاموں میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی، افسران خود فیلڈ میں نکلیں اورنکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔

    دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر کہروڑ پکا اور ٹبہ سلطان میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، کوہاٹ، کوئٹہ ، مکران، ملتان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش بارکھان میں 18 اور مالم جبہ میں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

  • صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کرکچھ عزیز نہیں، عثمان بزدار

    صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کرکچھ عزیز نہیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی، معیشت کی خراب حالت کی ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت نئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنائے گی، حکومت میں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کرآئے ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کر کچھ عزیز نہیں، عوامی خدمت کا شروع سفر رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی، معیشت کی خراب حالت کی ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین سے ملاقات کریں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشاورت اور ملاقاتیں عوامی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوں گی، مسائل کے فوری حل پراراکین سے رابطے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    عوام کے حالات بدلنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے حالات بدلنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں، ارکان اسمبلی کی تضحیک سابقہ حکمرانوں کا وتیرہ تھا. ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے.