Tag: عثمان بزدار

  • عوام کے حالات بدلنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں: عثمان بزدار

    عوام کے حالات بدلنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں: عثمان بزدار

    لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے حالات بدلنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی خواتین ارکان اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر کیا.

    اس میٹنگ میں عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں، خواتین اراکین کو مزید بااختیار بنانے پر گفتگو ہوئی. وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکو متوازن بجٹ پیش کرنے پرخواتین ارکان اسمبلی نے مبارک باد دی.

    ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ نامساعد اقتصادی حالات کے باوجود بہترین بجٹ پیش کیا گیا، معاشرے کے تمام طبقات کی ضروریات کو مد نظررکھا گیا، آپ بہترین وزیراعلیٰ ہیں، اراکین اسمبلی کوعزت دیتےہیں،مسائل حل کرتے ہیں.

    خواتین ارکان نے مزید کہا کہ ہمیں فخرہے کہ پنجاب میں آپ جیسا وزیراعلیٰ موجود ہے.

    مزید پڑھیں: جنوبی پنجاب صوبےکےحوالےسے پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی فیصلہ

    اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ خواتین ارکان نے قانون سازی کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، خواتین ارکان اسمبلی کو ان کا جائز حق دیں گے، خواتین ارکان ا سمبلی کی رہائش کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے.

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ضلعی سطح پربننے والی کمیٹیوں میں خواتین ارکان کو شامل کیا جائے گا، فیصلے سب کی مشاورت سے کئے جا رہے ہیں.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے حالات بدلنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں، ارکان اسمبلی کی تضحیک سابقہ حکمرانوں کا وتیرہ تھا. ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے.

  • اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

    اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بجٹ تقریر میں غیر پارلیمانی رویے کا مظاہرہ کیا، اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں طارق بشیر چیمہ اور رکن اسمبلی مونس الہٰی بھی موجود تھے۔

    وزیر اعلیٰ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو متوازن اور بہترین بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے بجٹ تقریر میں ایوان کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بجٹ تقریر میں غیر پارلیمانی رویے کا مظاہرہ کیا، اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔

    اسپیکر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے غلط پالیسی سے صوبے کو دیوالیہ کیا۔

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بجٹ تقریر میں غیر پارلیمانی رویے کا مظاہرہ کیا، اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے۔

  • سابق حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث ملک کنگال ہوا، عثمان بزدار

    سابق حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث ملک کنگال ہوا، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی سے زیادہ کچھ مقدم نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ملک کنگال ہوا، ماضی میں زبانی جمع خرچ سے کام چلایا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی سے زیادہ کچھ مقدم نہیں ہے، ہر لمحہ عوام کو بہتر مستقبل دینے کے لیے وقف ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان کی جدوجہد میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، عوام جلد مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔

    ماضی کی حکومت کی ساری ترقی اشتہارات تک محدود تھی،عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شوبازیوں سے خادم اعلیٰ کا جعلی میڈل سینے پر نہیں سجایا جاسکتا، اس کے لیے بےلوث خدمت،عام آدمی کے مسائل کا احساس کرنا پڑتا ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شوبازیوں سے خادم اعلیٰ کا جعلی میڈل سینے پر نہیں سجایا جاسکتا، اس کے لیے بےلوث خدمت،عام آدمی کے مسائل کا احساس کرنا پڑتا ہے۔

  • ماضی کی حکومت کی ساری ترقی اشتہارات تک محدود تھی،عثمان بزدار

    ماضی کی حکومت کی ساری ترقی اشتہارات تک محدود تھی،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شوبازیوں سے خادم اعلیٰ کا جعلی میڈل سینے پر نہیں سجایا جاسکتا، اس کے لیے بےلوث خدمت،عام آدمی کے مسائل کا احساس کرنا پڑتا ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ہمیں شوبازیاں آتی ہیں نہ جعلی کام کرتے ہیں، ماضی کی حکومت کی ساری ترقی اشتہارات تک محدود تھی۔

    انہوں نے کہا کہ غلط پالیسیوں سے نظام میں سرایت کی گئی خرابیاں ٹھیک کررہے ہیں، نظام کو بھی درست کریں گے اورخرابیوں کو بھی درست کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مختصر مدت میں وہ کام کیے جو سابق حکومتیں 5 سال میں نہ کرسکیں، سابق حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے بنائے جن سے عوام کو فائدہ نہیں ہوا۔

    تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کو درست کررہی ہے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں شوبازیاں ہوتی رہیں اورجعلی کام کیےگئے، تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کودرست کررہی ہے، جس میں وقت لگےگا۔

  • پنجاب کے سیاحتی مقامات کو ترقی دے کر ٹورازم سینٹرز بنائیں گے: عثمان بزدار

    پنجاب کے سیاحتی مقامات کو ترقی دے کر ٹورازم سینٹرز بنائیں گے: عثمان بزدار

    ڈی جی خان: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے سیاحتی مقامات کو ترقی دے کر ٹورازم سینٹرز بنائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار بارتھی کے دورے کے بعد ڈی جی خان گئے، جہاں سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں انھوں نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کو زیر تکمیل اور نئے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، عثمان بزدار کو کوہِ سلیمان میلے کے انتظامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا، انھوں نے متعلقہ حکام کو کوہ سلیمان کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ہدایت کی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کوہ سلیمان میلہ منعقد کرایا جائے گا، میلے میں فوڈ اسٹریٹ اور لوک موسیقی کا اہتمام کیا جائے گا، 3 روزہ میلے میں کیمپنگ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، پیرا گلائیڈنگ کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ڈاکٹر انور سجاد کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے بارتھی میں علاقہ معززین اور عمائدین کی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ نے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں نے پنجاب کے پس ماندہ علاقوں کو یکسر نظر انداز کیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں دور دراز علاقوں کے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوا، نمایشی حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے شروع کیے، جن سے عوام کو فائدہ نہیں پہنچا بلکہ وسائل ضایع کیے گئے۔

    انھوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام کی بنیادی ضرورتیں پورا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، حکومت ہر علاقے کی یکساں اور متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

  • تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کو درست کررہی ہے، عثمان بزدار

    تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کو درست کررہی ہے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ماضی میں شوبازیاں ہوتی رہیں اورجعلی کام کیےگئے، تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کودرست کررہی ہے، جس میں وقت لگےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ماضی میں شوبازیاں ہوتی رہیں اورجعلی کام کیےگئے ، صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام بنیادی ضروریات سےمحروم ہیں، تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیوں کودرست کررہی ہے، برسوں کی خرابیاں دورکرنے میں وقت لگےگا۔

    مزید پڑھیں :  70 سال کی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا،وزیراعلیٰ پنجاب 

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اورنہ کبھی کرے گی، ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے،  ماضی کی لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا، 70 سال کی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا، حکومت کے درست اقدامات ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

    اس سے قبلعثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ سابق ادوار میں کرپشن کا دور دورہ تھا، ماضی میں غلط پالیسیوں سے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا،  گزشتہ 10 برس کے دوران ریکارڈ قرض لیے گئے، قرض ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے استعمال نہیں کیے گئے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑرہا ہے،  تحریک انصاف کی حکومت ملک کو درست سمت میں لے کرجا رہی ہے، ہماری جدوجہد ملک سدھارنے اورعوام کو خوشحال کرنے کی ہے، ہمارا ہر قدم وطن عزیز کی بہتری کے لیے اٹھ رہا ہے۔

  • پنجاب حکومت کا انجینئرز کو بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الاؤنس دینے کا اعلان

    پنجاب حکومت کا انجینئرز کو بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الاؤنس دینے کا اعلان

    لاہور: پنجاب حکومت نے مخصوص محکموں کے انجینئرز کو بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الاؤنس دینے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سعودی عرب میں قیام کے دوران ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ مخصوص محکموں میں انجینئرز کو بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الاؤنس ملے گا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ہم پنجاب میں پروفیشنلز کو بھرپور مواقع فراہم کرنے پرعمل پیرا ہیں، پبلک سیکٹر میں پروفیشنلز کے دیرینہ مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انجینئرز کے لیے ٹیکنیکل الاؤنس کی منظوری ان کی قابلیت کا اعتراف ہے، امید ہے کہ اب انجینئرز پہلے سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  دہشت گردی کو اسلام سے علیحدہ کرنا ہوگا، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان

    خیال رہے کہ عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان اور دیگر وزرا کے ہم راہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں، آج انھوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے ہم راہ مدینے میں روضۂ رسولﷺ کے متولی اور کلید بردار شیخ نوری محمد احمد علی سے خصوصی ملاقات کی۔

    واضح رہے کہ آج مکے میں وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی تعاون کی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد پر دہشت گردی کا لیبل درست نہیں، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی جمعۃالوداع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جمعۃالوداع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جمعۃالوداع پر وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من وعن عملدرآمد کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی عرب سے کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہ رکھی جائے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے، پولیس افسران انتظامات کوخود مانیٹرکریں، فیلڈ میں موجود رہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پرمن وعن عملدرآمد کیا جائے۔

    جمعۃالوداع پرملک بھر میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی اور سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج یوم القدس بھی منایا جائے گا جس کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مظاہرے ہوں گے۔

  • غربت کے خاتمے کے لئے چین کے ماڈل کو پنجاب میں نافذ کریں گے، عثمان بزدار

    غربت کے خاتمے کے لئے چین کے ماڈل کو پنجاب میں نافذ کریں گے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لئے چین کے ماڈل کو پنجاب میں نافذ کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا لازوال رشتہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب میں چین کے نائب صدر  وانگ کشان سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا، دونوں شخصیات کی ملاقات میں پاک چین تعلقات، سی پیک پر پیشرفت اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر صنعت، زراعت، سیاحت اور دیگرشعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق اور اس کے علاوہ پنجاب اور چین کے شہروں کے مابین اشترا ک کار کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تعلقات دو ملکوں کے نہیں بلکہ دو بھائیوں کے درمیان لازوال دوستی کا رشتہ ہے، چین نے بہتر حکمت عملی سے70کروڑ لوگوں کو20برس میں غربت سے نکالا۔

    مزید پڑھیں : چین کے نائب صدر کی پاکستان آمد باعث فخروانبساط ہے، عثمان بزدار

    ان کا مزید کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کے لئے چین کے ماڈل کو پنجاب میں نافذ کرینگے، علاقائی خودمختاری اور قومی سلامتی پر چین کا تعاون قابل قدر ہے۔

  • صوبہ پنجاب کا دیت ادا نہ کرپانے والے قیدیوں کے لیے اہم قدم

    صوبہ پنجاب کا دیت ادا نہ کرپانے والے قیدیوں کے لیے اہم قدم

    لاہور:حکومت پنجاب نے جرمانہ،دیت وغیر ادا کرنے کی مالی استطاعت نہ رکھنے والے قیدیوں کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ذاتی دلچسپی سے پنجاب کی جیلوں میں بند 657نادار اورمفلس قیدی رہائی پاکر اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب کی جیلوں سے جرمانوں وغیر ہ کے عدم ادائیگی کی وجہ سے بند قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیاگیاہے۔صوبہ بھر کی  جیلوں میں 657قیدی جرمانہ،دیت وغیرہ ادا نہ کرنے کے باعث جیل کاٹنے پر مجبور تھے۔

    وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر فوری اقدامات شروع کیے اورمخیر حضرات کی طرف سے 3کروڑ82لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا اہتمام کیا گیا اور514 قیدیوں کو رہا کردیاگیا۔مزید143قیدیوں کو عید سے قبل22کروڑ30لاکھ روپے جرمانہ ادا کرکے رہاکردیا جائے گا۔

    نادار او رمفلس قیدیوں کی طرف سے جرمانے کی رقم کی ادائیگی حکومت کرے گی۔عید سے قبل پنجاب کی جیلوں سے جرمانہ ادا کرنے کی مالی استطاعت نہ رکھنے والے تمام قیدی رہا کردیئے جائیں گے اور یہ قیدی جیل سے باہر آزاد فضاؤں میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منا سکیں گے۔

    وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دیگر طبقات کیساتھ ساتھ قیدیو ں کی فلاح و بہبود کے ایجنڈ ے پربھی عمل پیرا ہے۔صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں گاہے بھگاہے دورے کر کے جیلوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ زمینی حقائق کے مطابق فلاحی اقدامات کیے جاسکے۔