Tag: عثمان بزدار

  • وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید کی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید کی ملاقات

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں فلاح عامہ کے منصوبوں اور سیاسی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج عثمان بزدار اور شیخ رشید نے ملاقات کی جس میں صوبے میں فلاح عامہ کے منصوبوں اور سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں صوبے میں میرٹ کے نام پر اقربا پروری کے کلچر کو فروغ دیا گیا، سابق ادوار کی غلط پالیسیوں سے ہی قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا، کرپشن کے ناسور نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا، ملک کو مقروض بنانے والے کس منہ سے رہنمائی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  یوم شہادت حضرت علیؓ پرجلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے،عثمان بزدار

    عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کرپشن فری پاکستان کا نعرہ قوم کے دل کی آواز بن گیا ہے۔

    خیال رہے کہ آج یوم شہادت حضرت علیؓ پر صوبے میں نکلنے والے جلوسوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے سخت سیکورٹی انتظامات کی ہدایت جاری کی ہے، انھوں نے کہا کہ جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور طے شدہ سیکورٹی پلان پرعمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

  • یوم شہادت حضرت علیؓ پرجلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے،عثمان بزدار

    یوم شہادت حضرت علیؓ پرجلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ پر جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم شہادت حضرت علیؓ پرسخت سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جان ومال کے تحفظ اور امن کے لیے ہرضروری اقدام اٹھایا جائے،  قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ امن و امان کے قیام سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔

    انہوں نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ پر جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے، طے شدہ سیکیورٹی پلان پرعملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

    لاہور میں یوم علیؓ کے موقع پر شہر بھر میں مقامی تعطیل ہوگی جلوس کربلا گامے شاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، پانچ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہوں گے۔

    پولیس، اسکاؤٹس کے ساتھ سول ڈیفنس کے 115 رضا کار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے، ریسکیو 1122 کی 54 ایمبولینس 300 موٹرسائیکل ایمبولینس 18 فائربریگیڈ کی گاڑیاں بھی جلوس کے روٹ پر موجود ہوں گی۔

  • جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، عثمان بزدار

    جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کا قیام عمل میں لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں آئندہ بجٹ اور ترقیاتی پروگرام کے اہم خدوخال پربریفنگ دی گئی۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ نئے مالی سال کابجٹ عوام کی امنگوں کا ترجما ن ہوگا، بجٹ میں نئے پاکستان کی حقیقی جھلک نظر آئے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، وسائل کے اندر رہتے ہوئے ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کا قیام عمل میں لائیں گے۔

    تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں، ہمت نہیں ہاریں گے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں مگر ہمت نہیں ہاریں گے، وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں مگر حوصلے بلند ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں تعلیم، صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، نئے پاکستان کی منزل میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے، عوام کے مسائل حل کرنے کا وعدہ پورا کریں گے۔

  • عید پر پنجاب میں قیدیوں کے لیے 2 ماہ کی معافی کا اعلان

    عید پر پنجاب میں قیدیوں کے لیے 2 ماہ کی معافی کا اعلان

    لاہور: عید کے موقع پر پنجاب میں قیدیوں کے لیے 2 ماہ کی معافی کا اعلان کر دیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کر کے سہولتوں کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی آمد کی خوشی میں پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کا اعلان کر دیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کر کے قیدیوں سے ان کے مسائل سنے اور صورت حال دریافت کی۔

    جیل میں کم عمر بچے کو قتل کیس میں قید دیکھ کر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے از سر نو تفتیش کی ہدایت کی اور کہا کہ جیل حکام بچوں کے لیے ٹی وی فراہم کریں۔

    یہ بھی پڑھیں:  عیدالفطر 5 جون کو ہوگی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    وزیر اعلیٰ نے ملاقاتی شیڈ پہنچ کر قیدیوں اور ان کے ملاقاتیوں سے بات چیت کی، عثمان بزدار نے ان سے رشوت لیے جانے کے بارے میں بھی استفسار کیا۔

    دریں اثنا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے جیل کے کچن کا معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات کی ہدایت کی۔

    خیال رہے کہ آج محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور عید الفطر 5 جون کو ہوگی، پورے ملک میں 4 جون کو چاند کی رویت ممکن ہے۔

  • نئے پاکستان میں خواتین کوحقیقی معنوں میں با اختیار بنایا جائے گا، عثمان بزدار

    نئے پاکستان میں خواتین کوحقیقی معنوں میں با اختیار بنایا جائے گا، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ خواتین کو ترقی کے مساوی حقوق دینا تحریک انصاف کا مشن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے خواتین بااختیاری نے ملاقات کی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں خواتین کوحقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جائے گا، خواتین کو با اختیار بنانے کے دعوے نہیں عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خواتین کو ترقی کے مساوی حقوق دینا تحریک انصاف کا مشن ہے، پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں خواتین کو معاشی مضبوط بنائیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خواتین کی تعلیم اور صحت کے نئے پروگرام پر کام شروع کر دیا ہے۔

    تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں، ہمت نہیں ہاریں گے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں مگر ہمت نہیں ہاریں گے، وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں مگر حوصلے بلند ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں تعلیم، صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، نئے پاکستان کی منزل میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے، عوام کے مسائل حل کرنے کا وعدہ پورا کریں گے۔

  • عثمان بزدار اعجاز شاہ ملاقات: مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    عثمان بزدار اعجاز شاہ ملاقات: مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی، جس میں امن عامہ کی بہتری کے لیے پنجاب اور وفاق میں مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں صوبے میں سیکورٹی صورت حال کی مزید بہتری سے متعلق اقدامات پر غور کرتے ہوئے مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی، قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا، اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ پنجاب کے بعد دیگر صوبوں کے بھی دورے کروں گا، امن و امان کے حوالے سے پنجاب حکومت کو سپورٹ کریں گے۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں ای ویزے کے اجرا اور داخلی سلامتی کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔

  • تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں، ہمت نہیں ہاریں گے، عثمان بزدار

    تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں، ہمت نہیں ہاریں گے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں مگر ہمت نہیں ہاریں گے، وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں مگر حوصلے بلند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے وسائل اب صرف عوام پر خرچ ہوں گے، عوام کے خوابوں کی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے، ہم سب نے مل کر نیا پاکستان بنانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں تعلیم، صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، نئے پاکستان کی منزل میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے، عوام کے مسائل حل کرنے کا وعدہ پورا کریں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی دور دراز تحصیلوں اور اضلاع کے دورے کررہا ہوں، عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے، عثمان بزدار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اورنہ کبھی کرے گی، ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا، 70 سال کی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا، حکومت کے درست اقدامات ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

    عثمان بزدارز کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑا جاسکتا، عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لئے متعلقہ ادارے متحرک رہیں۔

  • پی ٹی آئی نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے، عثمان بزدار

    پی ٹی آئی نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی لوٹ مارکا دور کبھی واپس نہیں آئے گا، پی ٹی آئی نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اورنہ کبھی کرے گی، ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے۔

    پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ شفافیت کا اعتراف ہرسطح پر کیا جارہا ہے۔

    تبدیلی سے خوفزدہ عناصر حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں، قومی خزانے کو لوٹنے والے عناصر قوم کے مجرم ہیں، ایک سوال کے جواب میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کی لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئےگا،70سال کی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا، حکومت کےدرست اقدامات ملک کی تقدیربدل دیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چینی اور گندم ذخیرہ کرنیوالوں کے خلاف12اضلاع میں کارروائی کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ گندم اورچینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، صوبے کے عوام کو ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑا جاسکتا، عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لئے متعلقہ ادارے متحرک رہیں

  • سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑرہا ہے، عثمان بزدار

    سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑرہا ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری جدوجہد ملک سدھارنے اورعوام کو خوشحال کرنے کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق ادوار میں کرپشن کا دور دورہ تھا، ماضی میں غلط پالیسیوں سے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ 10 برس کے دوران ریکارڈ قرض لیے گئے، قرض ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے استعمال نہیں کیے گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مہنگے قرض لے کرذاتی نمود و نمائش کے منصوبے شروع کیے گئے، سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کوبھگتنا پڑرہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کو درست سمت میں لے کرجا رہی ہے، ہماری جدوجہد ملک سدھارنے اورعوام کو خوشحال کرنے کی ہے، ہمارا ہر قدم وطن عزیز کی بہتری کے لیے اٹھ رہا ہے۔

    لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نمائشی منصوبوں اور بلندوبانگ دعوؤں کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، ماضی کے بوئے ہوئے کانٹے چن چن کر صاف کررہے ہیں۔

  • لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، عثمان بزدار 

    لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، عثمان بزدار 

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نمائشی منصوبوں اور بلندوبانگ دعوؤں کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو عوام الیکشن میں مسترد کرچکے ہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ایسے عناصرعوام میں ساکھ کھوچکے، انہیں نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے، بولتے کم اور کام زیادہ کرتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نمائشی منصوبوں اور بلند وبانگ دعوؤں کی سیاست پریقین نہیں رکھتے، شعبدہ بازوں نے نمائشی منصوبوں کے ذریعے صوبے کو کنگال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، ماضی کے بوئے ہوئے کانٹے چن چن کر صاف کررہے ہیں۔

    عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا ، تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی دولت کو بے دردی سے ضائع کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو شفاف قیادت ملی ہے ۔