Tag: عثمان بزدار

  • نئے بلدیاتی نظام سے موجودہ اسٹیٹس کو ختم ہوجائے گا: عثمان بزدار

    نئے بلدیاتی نظام سے موجودہ اسٹیٹس کو ختم ہوجائے گا: عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام سے موجودہ اسٹیٹس کو ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں نئے بلدیاتی نظام سےمتعلق تجاویزکا تفصیلی جائزہ لیا گیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں اور خواہشات کےمطابق ہوگا، بلدیاتی نمائندوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا جائے گا.

    عثمان بزدار نے کہا کہ مسائل دہلیز پر حل کرنے کے  عمل میں نظام اہم کردارادا کرے گا، بلدیاتی اداروں میں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائےگا.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے نظام میں شفافیت کو ہر قیمت پرملحوظ خاطررکھا جائے گا، ایسانظام وضع کیاجارہاہے، جس سے مسائل نچلی سطح پرحل ہوں گے.


    پتنگ بازی پرپابندی کےقانون پرعمل نہ کرانا افسوس ناک ہے‘ عثمان بزدار


    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام عوام کا نظام ہوگا اور وہی اس میں بااختیارہوں گے، نیا نظام موجودہ اسٹیٹس کو ختم کرے گا.

     واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب نے بھاٹی گیٹ میں ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے تعزیت کی ور پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی تھی۔

  • پنجاب حکومت کے بہترین اقدامات سے یوم عاشور پرامن رہے گا، عثمان بزدار

    پنجاب حکومت کے بہترین اقدامات سے یوم عاشور پرامن رہے گا، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے انشاءاللہ یوم عاشور پرامن رہے گا، دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹیریٹ میں محرم کے مرکزی کنٹرول روم کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہامن و امان برقرار رکھنے کیلئے پنجاب حکومت نے بہترین انتظامات کئے ہیں۔

    پولیس اور انتظامیہ وضع کردہ سیکورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں، دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔

    عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ جلوسوں، مجالس کی نگرانی کیلئے جدید نظام وضع کیا گیا ہے، جلوسوں کی ہیلی کاپٹروں کی مدد سے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے، پنجاب حکومت کے اقدامات سے انشاءاللہ یوم عاشور پرامن رہے گا۔

    واضح رہے کہ لاہور کا مرکزی جلوس نثارحویلی سے نکالا گیا جو مقرر کردہ راستوں پر گامزن ہے، عزاداران حسین نے جلوس کے راستے میں سینہ کوبی کی اور زنجرر زنی کی۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کے تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کرتے ہوئے ہر داخل ہونے والے ہر شخص کی میٹیل ڈیٹیکٹو کے ذریعے جامہ تلاشی لی جا رہی ہے۔

  • مسائل کے حل کے لیے اقدامات ہماری اولین ترجیح ہے، عثمان بزدار

    مسائل کے حل کے لیے اقدامات ہماری اولین ترجیح ہے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی و چیف سیکریٹری کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران اپنے دروازے عوام کے لیے کھلے رکھیں، عوامی شیاکات اور حل کے لیے 2 گھنٹے مختص کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیف سیکریٹری، آئی جی اور اداروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے اقدامات ہماری اولین ترجیح ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کو افسران و اہلکاروں کے رویّے میں تبدیلی کا احساس ہونا چائیے اور افسران بھی اپنے دروازے عوام کے لیے کھلے رکھیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی شیاکات اور حل کے لیے 2 گھنٹے مختص کیے جائیں، عوامی شکایات کے اوقات کو نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثما بزدار کا کہنا تھا کہ معاشرے کی ترقی اور عوام کے خدمت کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، مسائل کے لیے حل پر مانیٹرنگ کا جامع نظام وضع کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے،عثمان بزدار


    یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کاسفر شروع ہو چکاہے، ان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈی جی خان اور قبائلی علاقوں کے وفود سے ملاقات میں کہنا تھا کہ عوام کی نبض پرہمارا ہاتھ ہے، میں عوام سے ہوں اور ان کے مسائل جانتا ہوں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 100 روزہ ایجنڈا عوام کی خدمت کا ایجنڈا ہے، پوری تندہی سے اس ایجنڈے کو مکمل کریں گے، میرے دروازے کھلے ہیں، عوام سے ہروقت رابطہ رکھتا ہوں۔

  • نئے بلدیاتی نظام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب

    نئے بلدیاتی نظام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا انتخاب براہ راست ہوگا۔ نئے بلدیاتی نظام کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں صدر کے انتخاب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسمبلی میں صحافیوں سے ملاقات کی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا کے معاملے پر اجلاس بلایا تھا، دروازے سب کے لیے کھلے ہیں جو بھی آتا ہے مسئلہ حل کرتا ہوں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ آئی جی آپ کے کہنے پر تبدیل ہوا جس پر انہوں نے کہا کہ میں اب اس پر کیا کہوں، معاملہ عدالت میں ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج آخری ووٹ تک اسمبلی میں موجود رہوں گا، بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا انتخاب براہ راست ہوگا۔ نئے بلدیاتی نظام کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ 56 کمپنیز میں کرپشن کا معاملہ نیب میں ہے۔ صاف پانی کی فراہمی کا ٹاسک چوہدری سرور کو دیا ہے۔ چیف سیکریٹری اکبر درانی کو تبدیل نہیں کیا جا رہا۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سنجیدہ کیس ہے آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔ آئندہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کو ترجیح دی جائے گی، اورنج لائن سمیت اچھے منصوبے جاری رہیں گے۔ کسی کے منصوبوں پر تختی لگانے کا شوق نہیں۔

  • میں نہیں بلکہ میرے تمام اراکینِ اسمبلی وزرائے اعلیٰ ہیں، عثمان بزدار

    میں نہیں بلکہ میرے تمام اراکینِ اسمبلی وزرائے اعلیٰ ہیں، عثمان بزدار

    لاہور: پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ارکانِ اسمبلی کے لیے ان کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے، انھوں نے کہا ’میں نہیں بلکہ میرے تمام اراکینِ اسمبلی وزرائے اعلیٰ ہیں۔‘

    وہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے اجلا س سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے صدارتی امیدوارعارف علوی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

    عثمان بزدار نے اپنے اراکینِ اسمبلی پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں بلکہ پنجاب اسمبلی کے تمام اراکین اپنی جگہ وزرائے اعلیٰ ہیں۔

    پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ پی ٹی آئی صدارتی امیدوار عارف علوی کو اکثریت کے ساتھ کام یاب کرائیں گے، وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر کہا ’ڈاکٹرعارف علوی ایک نفیس شخصیت کے مالک ہیں۔‘


    مزید پڑھیں:  نیا بلدیاتی نظام لائیں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب


    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب کے معرکے میں بھی سرخرو ہوں گے، تحریکِ انصاف پاکستان میں تبدیلی کے ایجنڈے کو پورا کرے گی، ہم نے اپنے دور میں مثبت جمہوری روایات کو فروغ دینا ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ کابینہ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، دوسرے مرحلے کو آئندہ چند روز میں مکمل کیا جائے گا، ہر ضلع کو پنجاب کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سےامریکی قونصل جنرل کولین کرین ویلج کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سےامریکی قونصل جنرل کولین کرین ویلج کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستان کےعوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے، ہمارا ایجنڈا صرف کام، کام اورکام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے امریکی قونصل جنرل کولین کرین ویلج نے ملاقات کی، اس موقع پر سماجی شعبوں کی ترقی اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    امریکی قونصل جنرل نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات کئی دہائیوں پرمشتمل ہیں اور دہشت گردی کے خلاف دونوں ملکوں میں شراکت داری ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کےعوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے، ہمارا ایجنڈا صرف کام،کام اورکام ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کے لیے حکومت نے کمیٹی قائم کردی، بلدیاتی اداروں کوبھی نچلی سطح تک اختیارات دیے جائیں گے۔

    امریکی قونصل جنرل کولین کرین ویلج نے کہا کہ سماجی شعبوں کی ترقی کے لیے شراکت کو بڑھائیں گے، نئی حکومت کے ساتھ پارٹنرشپ مزید مضبوط ہوگی۔

    عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

  • پاکپتن: وزیراعلیٰ‌ پنجاب کے پروٹوکول کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا

    پاکپتن: وزیراعلیٰ‌ پنجاب کے پروٹوکول کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا

    پاکپتن: وزیراعلیٰ‌ پنجاب عثمان بزدار کے پروٹوکول کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پولیس گردی نامنظور کے نعرہ لگے گئے.

    تفصیلات کے مطابق آج وزیراعلیٰ پنجاب پاکپتن کے دورے پر آئے، تو ان کا قافلہ سائرن بجاتی سترہ گاڑیوں پر مشتمل تھا، . وزیراعلیٰ پنجاب نے بابا فرید گنج شکرکے مزار پرحاضری دی.

    پروٹوکول کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، واپسی پر پولیس گردی مردہ باد کے نعرے لگ گئے، عثمان بزدار میڈیا سے بات کیے بغیر ہی چلے گئے.

    عوام کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ وہ تبدیلی نہیں، جس کا انتظار تھا.


    مزید پڑھیں: میاں چنوں: اسپتال میں وزیرِ اعلیٰ پروٹوکول کے باعث بچی جاں بحق

    یاد رہے کہ آج وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ پاکپتن پر کوئی سڑک بند نہیں کی گئی، زائرین کی وجہ سے ٹریفک جام ہوا.

    یاد رہے کہ وزیرِ اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی  آمد پر ٹی ایچ کیو اسپتال، میاں چنوں میں خصوصی پروٹوکول کے باعث ایک سال کی بچی ڈاکٹرز کی توجہ نہ ملنے کے سبب جاں بحق ہو گئی۔

  • عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، عثمان بزدار

    عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقیاتی میں اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب کو ترقیاتی پروگرام اور بجٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں آیا ہوں اسی طرح ہر محکمے میں خود جاؤں گا، پنجاب میں ہر محکمے سے براہ راست رابطہ رکھوں گا، ضلعی اور ڈویژنل ہیدکوارٹرز کے بھی دورے کروں گا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا کوئی کردار نہیں ہے، عمران خان کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے، سب نے مل کر عوام کی خدمت کے مشن کو پورا کرنا ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مشاورت سے فیصلے ہوں گے، جب بھی نئی حکومت آتی ہے تو ردوبدل ہوتا ہے، یقین دلاتا ہوں ہم نے ردوبدل نہیں کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر محکمے سے براہ راست رابطہ رکھوں گا، جنوبی پنجاب کو حقیقی معنوں میں اوپر لے کر جانا ہے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کی حالت زار کا احساس ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نئے جذبے کے تحت عوام کی خدمت کریں گے، میرے ساتھ مل کر تبدیلی کے سفر کی تکمیل کریں، ہم نے پنجاب میں حقیقی تبدیلی لانی ہے لیکن یہ تبدیلی اسی وقت ہوگی جب ہم ایک ساتھ چلیں گے۔

  • وزیراعظم، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت مکمل

    وزیراعظم، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت مکمل

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، ایک سے دو روز میں کابینہ کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ عثمان بزار کی پنجاب میں حکومت سازی پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، چوہدری سرور، عبدالعلیم خان، محمود الرشید کو بھی اعتماد میں لیا گیا، پنجاب کابینہ کی تعداد 15 سے 20 اراکین تک ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان اور محمود الرشید میں سے ایک کو سینئر وزیر بنایا جائے گا جبکہ عبدالعلیم خان، محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، یاسمین راشد کے وزیر بننے کا امکان ہے۔

    ڈاکٹر مراد راس، جہانزیب، اجمل چیمہ، فیصل جبوانہ، تیمور بھٹی، حافظ عمار یاسر، راجہ یاسر ہمایوں کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آشفہ ریاض، رحیم یار خان سے ہاشم جواں بخت کے نام فائنل کرلیے گئے جبکہ راولپنڈی سے راجہ بشارت، ڈی جی خان سے محسن لغاری کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے، فیاض الحسن چوہان کو وزیر اطلاعات بنایا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں عمران خان نے پنجاب پولیس کلچر کو تبدیل کرنے اور کفایت شعاری اپنانے پر زور دیا. اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

  • وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، کابینہ کی تشکیل پرمشاورت

    وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، کابینہ کی تشکیل پرمشاورت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس میں‌ اہم امور زیر بحث آئے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات میں پنجاب کابینہ کی تشکیل اور متوقع وزراپرتفصیلی مشاورت کی گئی.

    دونوں رہنماؤں میں وزر اکےمحکموں سےمتعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو 100 روزہ پلان کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    اس اہم ملاقات کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پیر تک پنجاب کابینہ کے ناموں کوحتمی شکل دے دی جائے گی.

    ملاقات میں عمران خان نے پنجاب پولیس کلچر کو تبدیل کرنے اور کفایت شعاری اپنانے پر زور دیا. اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


    وزیراعظم نے کل کابینہ اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع، دفتر خارجہ کا بھی دورہ کریں گے


    یاد رہے کہ عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ‌ پنجاب کے نام کا اعلان خاصی تاخیر سے کیا گیا تھا.

    جب تونسہ سے تعلق رکھنے والے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا، تو  فیصلے پر شدید تنقید ہوئی، البتہ عمران خان اپنے فیصلے پر قائم رہے.

    وزارت اعلیٰ کے لیے عثمان بزدار کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز سے تھا، جنھیں‌ انھوں نے بہ آسانی شکست دے دی.