Tag: عثمان بزدار

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ملتان میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سینئر وزرا اور بیورو کریٹ سے مشاورت کے بعد پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں جلسے پر نہیں قانون ہاتھ میں لینے پر ہوئیں، کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے نہیں دیں گے، مسترد عناصر نے پہلے کرپشن کو پھیلایا اب یہ کورونا پھیلا رہے ہیں۔

    دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی مثال بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ جیسی ہے، ریاست کے خلاف جو بھی کھڑا ہوتا ہے ان کا انجام بھی سامنے ہے۔

    مزید پڑھیں: اپوزیشن نے طبل جنگ بجا دیا

    وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ذاتی مفاد کے لیے ملک کی دشمن بن چکی ہے، حزب اختلاف مہلک وبا کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے، اپوزیشن پہلے لاک ڈاؤن اور اب جلسوں پر بضد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ لاشوں کی معیشت کی تباہی پر سیاست چاہتے ہیں، وزیراعظم کے وژن سے پاکستان تباہی سے بچ گیا، تمام ادارے تباہ کرنے پر انہیں شرم آنی چاہئے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت نہیں روک سکتی کل پی ڈی ایم کا جلسہ ہوکر رہے گا، حکومت اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے، جیلیں بھر دیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

  • نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے دوسرا مرحلے کا آغاز

    نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے دوسرا مرحلے کا آغاز

    لاہور : نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ، دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 154دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عثمان بزدارکی ہدایت پرنیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے دوسرا مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے میں 14ارب روپےسےدیہی علاقوں میں کارپٹڈسڑکیں بنائی جائیں گی اور دوردرازدیہی علاقوں میں1076کلومیٹرسڑکیں تعمیرہوں گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 154دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی، دیہی سڑکوں کی تعمیر سے کھیت تامنڈی رسائی بہتر ہوگی، کاشتکارکو اپنی فصل بروقت مارکیٹ تک پہنچانےمیں مددملےگی۔

    انھوں نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی حکومت کافلیگ شپ پروگرام ہے،ماضی کی حکومت نےشوبازی زیادہ کی اورکام کم کئے ، ہماری حکومت نے عوام کی فلاح و بہبودکیلئےصرف کام ہی کئےہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں نیا پاکستان ، منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا تھا۔

    نیا پاکستان، منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کو پنجاب میں قانون سازی اورصحت کارڈز کے اجراء پر بریفنگ دی گئی تھی۔

  • لاہور میں یونیورسٹی آف چلڈرن ہیلتھ سائنسز بنانے کی منظوری

    لاہور میں یونیورسٹی آف چلڈرن ہیلتھ سائنسز بنانے کی منظوری

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں یونیورسٹی آف چلڈرن ہیلتھ سائنسز بنانے کی منظوری دے دی گئی، یونیورسٹی سے پنجاب بھر میں بننے والے تمام مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتالوں کو منسلک کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کی تقریباً 48 فیصد آبادی 18 سال سے کم ہے لیکن ہماری جامعات میں پیڈیا ٹرکس اسپیشلائزیشن کی سیٹیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے لاہور میں یونیورسٹی آف چلڈرن ہیلتھ سائنسز بنانے کی منظوری دے دی ہے، یونیورسٹی سے پنجاب بھر میں بننے والے تمام مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتالوں کو منسلک کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں صحت و تعلیم کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہے، گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کے 3 پروفیسرز کو دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل کر لیا گیا۔

    اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلی فورنیا کی جاری کر دہ فہرست کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ڈاکٹر خالد محمود، ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر محمد شریف اور شعبہ میتھمیٹکس کے ڈاکٹر محمد اکرم دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل ہوگئے۔

    بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں تمام شعبوں سے 1 لاکھ 60 ہزار محققین کو شامل کیا گیا ہے۔

  • ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اپنا وقت بھول گئے، عثمان بزدار

    ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اپنا وقت بھول گئے، عثمان بزدار

    حافظ آباد : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کو ایک ماڈرن صوبہ بنائیں گے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اپنا دور بھول گئے۔

    حافظ آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم پوری دیانت داری سے عوام کی خدمت کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب کو ایک ماڈرن صوبہ بنائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے تمام علاقوں میں برابر ترقیاتی کام ہوں، شمالی اور جنوبی پنجاب سمیت سب کو ان کاحق دینا چاہتے ہیں، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اپنا دور بھول گئے۔

    ،عثمان بزدار نے اپنے خطاب میں کہا کہ جلسہ گاہ آنے پر حافظ آباد کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، قوم مسئلہ کشمیر پر واضح مؤقف اختیار کرنے پر وزیراعظم کی شکر گزار ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہی عوام کو سکھایا کہ اپنا حق کیسے مانگا جاتا ہے، وزیراعظم نے اصولی سیاست کی اور ذاتی مفادات کو بیچ میں نہ آنے دیا۔

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے حافظ آباد جاتے ہوئے پہلے پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر ؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جس کے بعد وہ واپس حافظ آباد آئے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایک اور احسن اقدام

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایک اور احسن اقدام

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایک اور احسن اقدام کرتے ہوئے آثار قدیمہ مقامات اور پارکس میں داخلہ فیس میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی فار فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کمیٹی نے واسا فیصل آباد کے لیے 155 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالیں گے، فیصلہ وسیع تر عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں آثار قدیمہ مقامات اور پارکس میں داخلہ فیس میں اضافے کی تجویز مسترد کردی گئی، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آثار قدیمہ مقامات اور پارکس میں انٹری فیس میں اضافہ نہیں ہوگا۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وزیر اعلیٰ نے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت بزنس فرینڈلی حکومت ہے، صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔

  • اپوزیشن کے سینے میں عوام کا کوئی درد نہیں: عثمان بزدار

    اپوزیشن کے سینے میں عوام کا کوئی درد نہیں: عثمان بزدار

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیئے، اپوزیشن کے سینے میں عوام کا کوئی درد نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ملکی مفادات داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اپوزیشن کا حالیہ بیانیہ پاکستان کے بیانیے کے یکسر خلاف ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیئے، عوام ملک کے خلاف مذموم سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کرونا وائرس کے باوجود اجتماعات کی سیاست سے گریز نہ کیا، اپوزیشن رہنماؤں کے سینے میں عوام کا کوئی درد نہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل سے بے خبر اپوزیشن سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں لگی ہے، اپوزیشن نے عوام کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش کی۔ اپوزیشن کا منفی کردار قابل مذمت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ہے، اپوزیشن نے ذاتی مفاد کی خاطر پاکستان کے مفادات کو نظر انداز کیا، اپوزیشن رہنماؤں کو پاکستان مخالف بیانیے کا حساب دینا پڑے گا۔

  • بھکاری بچوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ

    بھکاری بچوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھکاری بچوں کی بہبود کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں سے بھیگ منگوانے والے گینگز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بے سہارا بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وسائل فراہم کریں گے اور بھیگ مانگنے والے بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے گا۔

    دریں اثنا، پنجاب حکومت نے آرگنائزیشن منیجنگ اکاموڈیشن رولز 2018 کی حتمی منظوری کابینہ سے لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، عثمان بزدار نے رولز کے ایجنڈے کو پنجاب کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اسٹاف کو الاؤنس دینے کا معاملہ بھی کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے، ڈائریکٹر ایڈمن کے خلاف شکایات کی انکوائری وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم سے کرائی جائے گی۔

    عثمان بزدار نے اس سلسلے میں ہدایت کی ہے کہ شکایات کی 15 روز میں انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے، انھوں نے بچوں کی حوالگی سے متعلق عدلیہ کی معاونت کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہنے والے بچے ہمارے بچے ہیں، سابق حکومت کی نااہلی اور بد انتظامی سے ہر شعبہ تباہ ہوا، 12 برس چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس نہیں ہوا، بچوں کے حقوق کے تحفظ سے زیادہ اہم کام کوئی نہیں ہو سکتا۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 350 سستے سہولت بازار قائم

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 350 سستے سہولت بازار قائم

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر 350 سستے سہولت بازار قائم کردیے گئے، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سستے سہولت بازاروں سے عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 350 سستے سہولت بازار قائم کردیے گئے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سہولت بازاروں میں سستے داموں اشیا کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ سہولت بازاروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 840 روپے میں دستیاب ہے، عام مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں مہیا کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چینی 85 روپے کلو کے حساب سے صارفین کو مل رہی ہے، سستے سہولت بازاروں سے عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل رہا ہے۔ تمام سہولت بازاروں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، کسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے تاجروں کو خوشخبری سنا دی

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے تاجروں کو خوشخبری سنا دی

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کاروبار دوست حکومت ہے، صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق کی ملاقات ہوئی۔ عثمان بزدار نے میاں طارق کو لاہور چیمبر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

    ملاقات میں صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو ہوئی، وزیر اعلیٰ نے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت بزنس فرینڈلی حکومت ہے، صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا دفتر آپ کے لیے ہمہ وقت کھلا ہے، کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ لاہور چیمبر میں ون ونڈو آپریشن کے ماڈل کو انڈسٹریل اسٹیٹس تک پھیلائیں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حج و عمرے کے لیے ٹور آپریٹرز کی سالانہ فیس کے خاتمے کا جائزہ لیں گے، واٹر ٹیرف کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔ لاہور میں نئے پارکنگ پلازے بنائیں گے، تاجر برادری پارکنگ پلازوں کے لیے جگہ کی نشاندہی کرے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

  • آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے پنجاب حکومت کا عوام دوست اقدام

    آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے پنجاب حکومت کا عوام دوست اقدام

    لاہور: حکومت پنجاب نے آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے عوام دوست اقدام کرتے ہوئے فلور ملز کے لیے گندم کے کوٹے میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر فلور ملز کے لیے گندم کے کوٹے میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 25 ہزار ٹن گندم روزانہ فلور ملز کو فراہم کرے گی، فیصلہ صوبے کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹا 860 روپے میں دستیاب ہے، آٹے کی قیمتوں اور فلور ملز کو گندم کے اجرا کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گندم کی نئی امدادی قیمت 1600 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    اس سے قبل امدادی قیمت 1400 روپے فی من مقرر تھی جس میں 200 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

    اجلاس میں گندم کی درآمد کا حجم 18 لاکھ میٹرک ٹن کرنے کی بھی منظوری دی گئی، شرکا کو بتایا گیا کہ جنوری 2021 تک ٹی سی پی 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرلے گا۔