Tag: عثمان خالد بٹ

  • عثمان بٹ کا شادی سے متعلق سوال کرنے والوں کو دو ٹوک جواب

    عثمان بٹ کا شادی سے متعلق سوال کرنے والوں کو دو ٹوک جواب

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل فنکار عثمان خالد بٹ نے ذاتی زندگی سے متعلق سوال کرنے والوں کو دو ٹوک جواب دیا ہے۔

    عثمان خالد ایک اداکار، مصنف، ہدایت کار اور کریوگرافر ہیں، ان کے ٹیلنٹ سے پر ایک واقف ہیں لیکن وہ ٹیلی ویژن اسکرین پر اس قدر نظر نہیں آتے جتنا ناظرین انہیں  دیکھنا چاہتے ہیں۔

    عثمان خالد بٹ اس وقت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اپنے قریبی شوبز گروپ میں ان چند افراد میں شامل ہیں جو ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں جس کے باعث ان سے انٹرویو اور سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق سوال کیا جاتا ہے۔

    حال ہی میں وہ علی سفینہ کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں ایک بار پھر ان کی شادی کے موضوع پر سوال کیا گیا، اس بار اداکار عثمان نے نہایت دو ٹوک اور سنجیدہ انداز میں جواب دیا ہے۔

    اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ میں شادی نہیں کر رہا کیونکہ میں اس کے لیے کوئی کوشش ہی نہیں کر رہا، میں ایک ”نان کنفارمسٹ” (یعنی روایتی سماجی تقاضوں سے ہٹ کر جینے والا) انسان ہوں اور مین صرف معاشرے کو خوش کرنے کے لیے شادی نہیں کرسکتا۔

    عثمان خالد بٹ نے انٹرنیٹ پر مسلسل شادی سے متعلق سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھئی میں تھک چکا ہوں کہ لوگ ہر وقت میری شادی کے بارے میں پوچھتے ہیں، انہیں اپنی زندگیوں پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ میری ذاتی زندگی میں دخل دینا چاہیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Osman Khalid Butt (@aclockworkobi)

  • میری شادی کی فکر نہ کریں اپنا گھر سنواریں، عثمان خالد بٹ

    میری شادی کی فکر نہ کریں اپنا گھر سنواریں، عثمان خالد بٹ

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ بار بار شادی کرنے کے سوال سے تنگ آگئے۔

    اداکار عثمان خالد بٹ نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی شادی کب ہوگی جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر یہی سوال پوچھتے ہیں آپ اپنا گھر سنواریں میری شادی کی فکر نہ کریں، میرے گھر کی کیوں پرواہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے لیے رشتہ ڈھونڈیں پھر باتیں سب کرتے ہیں رشتہ کوئی نہیں لاتا۔

    عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ وہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ تو نہیں کر چکے لیکن وہ جلد شادی کے ارادے سے رشتہ وغیرہ نہیں دیکھ رہے۔

    ان کے مطابق انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر ان کی شادی سے متعلق بہت پوچھا جاتا ہے اور وہ کبھی بھی سماجی دباؤ میں آکر شادی نہیں کریں گے۔

    اداکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شوبز میں ان کے ساتھ کام کرنے والی زیادہ تر مرکزی اداکارائیں بھی تاحال غیر شادی شدہ ہیں، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

    عثمان خالد بٹ کا کہنا تھا کہ وہ ایسی خاتون سے شادی کریں گے جو کہ خاندانی روایات کو سمجھتی ہو اور روایات کو آگے بڑھائے۔

  • احمد علی اکبر اور عثمان خالد بٹ کی ڈانس ویڈیو وائرل

    احمد علی اکبر اور عثمان خالد بٹ کی ڈانس ویڈیو وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی یہ ہینڈسم بوائز کی جوڑی اداکار عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبر نے مقبول ترین گانے پر پُرجوش رقص کر کے محفل لوٹ لی۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے  معروف اداکار عثمان خالد بٹ اور احمد علی اکبر نے ایک شادی کی تقریب میں شاندار رقص کر کے سب سے تعریفیں سمیٹ لیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دونوں خوبروں اداکار مشہور پاکستانی گانے ’شکر ونڈا سے‘ پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Showbiz Hut (@showbiz_hut)

    اسی شادی کی تقریب سے وائرل دوسری ویڈیو میں عثمان خالد بٹ جھومکا گرا رے اور تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا پر زبردست ڈانس پرفارمنس دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Stylem Magazine (@stylem_magazine)

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان ویڈیوز کو ناصرف بہت پسند کیا جا رہا ہے بلکہ پاکستانی اداکاروں کی ڈانس پرفارمنس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

  • عثمان خالد بٹ میرے جگر کا ٹکڑا ہے، مریم نفیس

    عثمان خالد بٹ میرے جگر کا ٹکڑا ہے، مریم نفیس

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ اداکار عثمان خالد بٹ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نفیس نے سوال جواب کا سیشن رکھا اس دوران مداحوں نے ان سے شادی، دوستی اور ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالات کیے۔

    عثمان خالد بٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نفیس نے اداکار کو جگر کا ٹکڑا قرار دیا۔

    ایک مداح نے پوچھا کہ ’آپ کو منہ دکھائی میں کیا تحفہ ملا تھا؟۔ اداکارہ نے بتایا کہ ’مجھے منہ دکھائی کی رسم میں سپلیمنٹری کریڈٹ کارڈ ملا تھا۔‘

    ولیمے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نفیس نے کہا کہ ’میں نے ولیمے کی تقریب یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ منائی تھی۔‘

    ایک مداح نے پوچھا کہ کیا نکاح کے وقت دستخط کرتے ہوئے ہاتھ گھبراہٹ سے کانپے تھے؟

    مریم نفیس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نکاح کے وقت گھبرائی ہوئی تھی لیکن اس کے ساتھ خوشی بھی تھی۔‘

    ایک مداح نے پوچھا کہ پہلے کس نے پرپوز کیا تھا؟

    اداکارہ نے شوہر امان احمد کے ہمراہ پہلی بار لی گئی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ شوہر نے پروپوز کیا اور بتایا کہ پہلی ملاقات ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ مریم نفیس نے مارچ 2022 میں دیرینہ دوست، ہدایت کار اور فوٹوگرافر امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

  • نیتن یاہو تمھاری موت بھی بدتر اور دردناک ہوگی: عثمان خالد بٹ

    نیتن یاہو تمھاری موت بھی بدتر اور دردناک ہوگی: عثمان خالد بٹ

    اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بے دریغ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

    ایسے وقت میں دنیا بھر کے نامور  اداکار و اداکارہ اور کے کئی ممالک کے سربرام کی جانب سے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے آواز بلند کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں وہ دن دیکھوں گا جب اس جنگی مجرم (نیتن یاہو) کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا مقصد حماس کو ختم کرنا نہیں بکلہ وہ ہمیشہ سے فلسطین کو تباہ و برباد کرنا چاہتا تھا اور آج وہی ہورہا ہے۔

    عثمان خالد بٹ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ صرف غزہ پر ختم نہیں ہوگی بلکہ آپ کی موت بھی بدتر، طویل اور دردناک ہوگی۔

    واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ پر زمینی اور فضائی حملے شروع کردیئے ہیں، جس کے باعث بڑے پیمانے پر شہادتوں اور تباہی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، شدید بمباری کے باعث مواصلاتی نظام تباہ ہوچکا ہے، جس کے باعث غزہ کا دنیا بھر سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوچکا ہے۔

    عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ میں 100 سے زائد فضائی طیاروں کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے، جبکہ ٹینکس اور توپوں کے ذریعے بھی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔