Tag: عثمان خواجہ

  • عثمان خواجہ نے بھارتی ویزا نہ ملنے پر دلچسپ میم شیئر کردی

    عثمان خواجہ نے بھارتی ویزا نہ ملنے پر دلچسپ میم شیئر کردی

    آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ویزا ایشو کے باعث بھارت نہ جا سکے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق عثمان خواجہ کا ویزا کلیئر ہو جائے گا اور توقع ہے وہ آج بھارت روانہ ہوں گے ۔

    پاکستان میں پیدا ہونے والے عثمان خواجہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں واحد کھلاڑی ہیں جو تیم کے ساتھ سفر نہیں کرسکے کیونکہ انکا ویزا وقت پر نہیں پہنچا تھا۔

    عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر ٹیم کے ہمراہ بھارت نہ جانے کا لکھا اور نیٹ فلکس کی فلم نارکوس کی میم بھی شیئر کرکے اس صورتحال کے بارے میں بتایا۔

    کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں ویزا کا انتظار کر رہا ہوں، یہ ایسے ہے جیسے میں پھنسا ہوا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Usman Khawaja (@usman_khawajy)

    عثمان خواجہ کو 2011 میں بھی بھارت جانے کے لیے ویزا ایشو کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہیں 2011 میں چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے بھارت جانا تھا۔

    آسٹریلوی بیٹر نے 2011 میں بھی ویزا نہ دینے پر آواز اٹھائی تھی، عثمان خواجہ نے کہا تھا کہ انڈیا ویزا ڈپارٹمنٹ کو اپنے ایشوز حل کرنے چاہیئں۔

    2011 میں دیے گئے بیان پر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ہونے پر مجھے بھارت جانے سے انکار کیا گیا ہے،مجھے اس لیے بھارت جانے نہیں دیا گیا کہ میں یہاں آسٹریلیا میں پیدا نہیں ہوا۔

  • پاکستان نے ثابت کیا کہ وہاں سیکیورٹی صورتحال اچھی ہے: آسٹریلوی کرکٹر

    پاکستان نے ثابت کیا کہ وہاں سیکیورٹی صورتحال اچھی ہے: آسٹریلوی کرکٹر

    سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کا مکمل دورہ کرنا چاہیئے، بین الاقوامی کرکٹرز نے پاکستان میں کھیلا ہے اور وہ سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن اور خوش تھے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کا مکمل دورہ کرنا چاہیئے۔

    اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار پانچ سالوں کے دوران پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہاں سیکیورٹی کی صورتحال بہت اچھی ہے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران بین الاقوامی کرکٹرز نے پاکستان میں کھیلا ہے اور وہ سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن اور خوش تھے۔

    عثمان خواجہ نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ انگلینڈ بھی اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، یہ کرکٹ کے لیے بہت اچھی خبر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک لمبے عرصے تک ابو ظہبی میں کرکٹ کھیلی ہے، اب انہیں اپنے گھر میں ہی کرکٹ کھیلنی چاہیئے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت آسٹریلیا نے اگلے سال فروری میں پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا، عثمان خواجہ ورلڈ کپ سے باہر

    آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا، عثمان خواجہ ورلڈ کپ سے باہر

    مانچسٹر: آسٹریلوی ٹیم کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے اور بلے باز عثمان خواجہ انجری کے سبب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کوچ جسٹن لینگر نے مڈل آرڈر بلے باز عثمان خواجہ کی انجری کی تصدیق کردی ہے، عثمان خواجہ کی جگہ میتھیو ویڈ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    آسٹریلوی کوچ کا کہنا تھا کہ میتھیو ویڈ اچھی فارم میں ہیں انہوں نے حال ہی میں دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔

    [bs-quote quote=”آل راؤنڈر مارکس اسٹونس بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    گزشتہ روز کھیلے جانے والے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں عثمان خواجہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے، وہ دوبارہ بیٹنگ کے لیے آئے اور صرف 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    واضح رہے کہ عثمان خواجہ نے ورلڈ کپ کے 9 میچز میں 316 رنز اسکور کیے ہیں۔

    دوسری جانب آل راؤنڈر مارکس اسٹونس بھی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور وہ ورلڈ کپ کے دومیچز میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔

    آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر نے کہا کہ مارکس اسٹونس کے حوالے سے ٹیم انتظامیہ 24 سے 48 گھنٹوں میں کوئی فیصلے لے گی، مچل مارچ کو اسٹونس کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

    آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

  • کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملہ، کرکٹ ستارے بھی نمازیوں کی شہادت پر اشکبار

    کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملہ، کرکٹ ستارے بھی نمازیوں کی شہادت پر اشکبار

    کراچی: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والے حملے کے بعد دنیائے کرکٹ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے مذمت کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی اور شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

    شاہد آفریدی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹویٹ کہا کہ انہوں نے بنگلہ دیشی کھلاڑی تمیم اقبال سے بات کی ہے تمیم کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم بالکل محفوظ ہے۔

    اسٹار آل راؤنڈر نے متحد ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے سے نفرت بند کی جائے، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے، انہوں نے کرائسٹ چرچ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

    کمار سنگاکارا

    سری لنکن کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والے سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

    شعیب اختر

    سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ شہید ہونے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اس طرح کے کرب سے گزشتہ 20 سالوں کے دوران گزرا ہے۔

    محمد حفیظ

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا کہ دہشت گرد حملے کا سن کر بہت افسوس ہوا، ہمدردیاں اور دعائیں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کا کوئی مذہب نہیں ہے، ہمیں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے متحد ہونا پڑے گا۔

    عثمان خواجہ

    پاکستانی نژاد آسٹریلوی اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے کہا کہ کرائسٹ چرچ حملے کا بہت دکھ ہے، تمام ہمدردیاں اور دعائیں مارے جانے والے افراد اور گھر والوں کے ساتھ ہیں۔

  • عثمان خواجہ کی ’اسٹرائیک‘، آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    عثمان خواجہ کی ’اسٹرائیک‘، آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    دہلی: پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ میچز کی سیریز کا آخری ون ڈے دہلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز اسکور کیے۔

    آسٹریلیا کی ٹیم کو 76 رنز کی اوپنز شراکت داری ملی، عثمان خواجہ اور اے جے فنچ نے مل کر گراؤنڈ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلے، جدیجا نے پہلا آؤٹ کیا جس کے بعد فنچ کو 27 رنز پر پویلین جانہ پڑا۔

    مزید پڑھیں: عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ، بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست، سوشل میڈیا صارفین کی کوہلی الیون پر تنقید

    بعد ازاں عثمان خواجہ اور پی ایس پی ہینڈسکوپ نے 99 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، 33 ویں اوور میں عثمان خواجہ 106 گیندوں پر 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    مجموعی اسکور میں تین رنز اضافے کے بعد میکسویل بھی پویلین روانہ ہوئے، اس کے بعد آسٹریلیا کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہیں کرسکا۔ آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 100 رنز بنا کر نمایاں بلے باز جبکہ کمار تین وکٹیں لے کر نمایاں بلے باز رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کو دھول چٹانے والے عثمان خواجہ پائلٹ نکلے

    ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے باز میدان میں آئے تو 15 کے مجموعی اسکور پر اوپنر دھون آؤٹ ہوئے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے۔

    آر جے شرما 56، کمار 46 اور  کے ایم جادوؤ 44 نمایاں بلے باز رہے جبکہ زمپا نے تین بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کوہلی الیون مقررہ پچاس اوورز میں صرف 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں آسٹریلیا نے 35 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

    میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر عثمان خواجہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کو دھول چٹانے والے عثمان خواجہ پائلٹ نکلے

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو دھول چٹانے والے عثمان خواجہ پائلٹ نکلے

    سڈنی : بھارتی کرکٹ ٹیم کو انہی کے ہوم گراؤنڈ پر شکست سے فاش کرنے والے عثمان خواجہ ایک کمرشل اور انسٹرومنٹل پائلٹ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ رانچی کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پہلے مسلمان کرکٹر عثمان خوانہ نے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف 104 رنز کی شاندار انگرز کھیلی۔

    غیر ملکی خبر راساں ادارے کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ نے پائلٹ کی تربیت اور ایوی ایشن کی ڈگری آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز سے حاصل کی تھی تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے پائلٹ کا لائسنس  ڈرائیونگ لائسنس سے بھی پہلے حاصل کرلیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ آسٹریلیا کی قومی کرکٹ میں شامل ہونے سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا چکے ہیں جہاں سے انہیں قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع میسر آیا۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عثمان خواجہ سمیت آٹھ دیگر  غیر ملکی کھلاڑی بھی آسٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

    عثمان خواجہ

    خیال رہے کہ میچ شروع ہونے سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی میدان میں آئے اور انہوں نے ویرات کوہلی سمیت تمام کھلاڑیوں کو فوجی کیپس دیں، انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ شروع ہونے سے قبل یہی ٹوپی لگا کر پریکٹس کی اور پھر میچ کھیلا تھا۔

    کینگروز نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے، آسٹریلیا کی جانب سے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے 113 گیندوں پر 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فنچ نے بھی 3 چھکو اور 10 چوکوں کی مدد سے 99 گیندوں پر 93 رنز اسکور کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

    آسٹریلیا کو اوپننگ بہت اچھی ملی اور اُن کا پہلا کھلاڑی 193 کے مجموعی اسکور پر 32ویں اوور میں آؤٹ ہوا بعد ازاں عثمان خواجہ 239 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، کینگروز کی تیسری وکٹ 258، چوتھی ، پانچویں 263 پر گری۔

  • عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ، بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست، سوشل میڈیا صارفین کی کوہلی الیون پر تنقید

    عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ، بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست، سوشل میڈیا صارفین کی کوہلی الیون پر تنقید

    رانچی: پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ نے فوجی کیپ پہن کر میچ کھیلنے والی بھارتی ٹیم کے ارمان خاک میں ملا دیے، اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ رانچی کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، میچ شروع ہونے سے قبل کرکٹ کی تاریخ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی میدان میں آئے اور انہوں نے ویرات کوہلی سمیت تمام کھلاڑیوں کو فوجی کیپس دیں، انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ شروع ہونے سے قبل یہی ٹوپی لگا کر پریکٹس کی اور پھر میچ کھیلا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اس اقدام کا مقصد مودی کے جنگی جنون کو پروان چڑھانا اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تھا جس پر شائقین کرکٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کا جنگی جنون، فواد چوہدری نے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا

    یاد رہے کہ سن 2015 میں انگلینڈ کے کھلاڑی معین اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے ہاتھ میں ایک بینڈ پہنا تھا جس پر آئی سی سی نے نوٹس لیا تھا، جس کے بعد ان پر ایک میچ کھیلنے اور اُس میچ میں حصہ نہ لینے کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    قدرت کو شاید کچھ اور ہی منظور تھا کیونکہ بھارتی ٹیم کا غرور اُسی کے ہوم گراؤنڈ پر خاک میں مل گیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔

    کینگروز نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے، آسٹریلیا کی جانب سے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے 113 گیندوں پر 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فنچ نے بھی 3 چھکو اور 10 چوکوں کی مدد سے 99 گیندوں پر 93 رنز اسکور کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

    مکمل اسکور بورڈ دیکھنے کے لیے کلک کا لفظ دبائیں

    آسٹریلیا کو اوپننگ بہت اچھی ملی اور اُن کا پہلا کھلاڑی 193 کے مجموعی اسکور پر 32ویں اوور میں آؤٹ ہوا بعد ازاں عثمان خواجہ 239 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، کینگروز کی تیسری وکٹ 258، چوتھی ، پانچویں 263 پر گری۔

    ہدف کے تعاقب میں خوش فہمی کا شکار بھارتی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 11 کے مجموعی اسکور پر پہلا کھلاڑی آؤٹ ہوا، بعد ازاں 15 پر دوسرا، 27 پر تیسرا کھلاڑی آؤٹ ہوا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ہیلمٹ پہن کر  محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی مگر جیسے ہی انہوں نے آرمی کیپ لگائی انہیں زمپا نے کلین بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھا دی۔

    بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 123 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ کیومنز، رچرڈسن اور زمپا نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بھارتی کپتان کی سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، کینگروز نے میزبان ٹیم کو 32 رنز سے شکست دی۔ عثمان خواجہ کو میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    عثمان خواجہ کی بیٹنگ کو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سرجیکل اسٹرائیک قرار دیا اور اُن کے نام کے ساتھ میجر عثمان خواجہ لگا کر طنز و مزاح سے بھرپور دلچسپ ٹویٹس کیے۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ ٹاپ 10 میں شامل

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ ٹاپ 10 میں شامل

    دبئی:  آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دبئی میں جاری ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی  ہے۔

    دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ پہلی بار ٹاپ ٹین بیٹسمین میں شامل ہوگئے۔

    اپنی بہترین اننگز کے بدولت عثمان خواجہ نو درجے بہتری کے بعد پہلی بار بیٹسمین رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے، واضح رہے کہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔

    بولرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد عباس کی پوزیشن بہتر ہوگئی، محمدعباس اس وقت 13 ویں نمبر پرموجود ہیں۔


    مزید پڑھیں: امید تھی میچ جیت جائیں گے، بدقسمتی سے نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا، سرفراز احمد


     یاسر شاہ تنزلی کے بعد اکیسویں نمبر پر چلے گئے ہیں، بولرز رینکنگ میں بھی پاکستان کا کوئی کھلاڑی ابتدائی دس کی فہرست کا حصہ نہیں۔

    دوسری جانب دبئی ٹیسٹ میں خراب کارکردگی کے باعث اظہر علی کی رینکنگ میں تنزلی ہوگئی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز اختتام پذیر ہونے والے ٹیسٹ میچ میں عثمان خواجہ پاکستان اور جیت کے درمیان رکاوٹ بن گئے تھے، جس کی وجہ سے میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔