Tag: عثمان شنواری

  • شاندار کارکردگی : بابراعظم اورعثمان شنواری کے نام نیشنل اسٹیڈیم اونر بورڈ میں شامل

    شاندار کارکردگی : بابراعظم اورعثمان شنواری کے نام نیشنل اسٹیڈیم اونر بورڈ میں شامل

    کراچی : اسٹار کرکٹرز بابراعظم اور عثمان شنواری کے نام نیشنل اسٹیڈیم اونر بورڈ میں شامل کرلیے گئے، سیریز کا تیسرا اورآخری میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں عثمان شنواری نے اپنی تباہ کن بولنگ کے نتیجے میں5وکٹیں حاصل کیں اور بابراعظم نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے115رنز اسکور کیے۔

    اسٹار کرکٹرز بابراعظم اور عثمان شنواری کو زبردست کارکردگی پر انعام مل گیا، سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بہترین پرفارمنس پر دونوں کھلاڑیوں کے نام نیشنل اسٹیڈیم اونر بورڈ میں شامل کرلیے گئے۔

    علاوہ ازیں پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دوسرے میچ میں ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم نے لنکا ڈھادی۔

    فخر امام کی نصف سنچری نے ٹیم کو جاندار آغاز فراہم کیا جبکہ نائب کپتان بابراعظم نے کیرئیرکی گیارہویں سنچری بنائی اور ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنائی۔

    پاکستان نے مقررہ اوورز میں تین سوپانچ رن بنائے، بالرز نے ابتدائی اوورز میں ہی حریف ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا اور اٹھائیس رنز پر آدھی ٹیم ٹھکانے لگادی تھی۔

    سری لنکا کے لوئر آرڈر نے ٹیم کو کچھ امید دلائی لیکن اکتالیسویں اوور میں شنواری نے شراکت توڑ دی، مہمان ٹیم سینتالیسویں اوورمیں دوسواڑتیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

  • مصباح سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا دکھ تھا: عثمان شنواری

    مصباح سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا دکھ تھا: عثمان شنواری

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری نے کہا ہے کہ انھیں مصباح الحق کے ساتھ کھیل کر ان سے بہت کچھ سیکھنےکو ملا۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر عثمان شنواری نے کہا ہے کہ مصباح الحق نے ہمیشہ انھیں اعتماد دیا ہے، مصباح کے ساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے کیمپ جاری ہے، سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانا ہمارا ہدف ہے۔

    شنواری نے کہا کہ جب آپ محنت کر رہے ہوں اور اچانک ٹیم سے باہر ہو جائیں تو دکھ ہوتا ہے، مجھے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا دکھ تھا مگر یہ کھیل کا حصہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

    کرکٹر عثمان شنواری نے کہا کہ کھلاڑی کے کیرئیر میں ہمیشہ اتار چڑھاؤ آتا ہے، میں جتنا کھیلا ہوں، اب تک اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

    اپنی بولنگ اور کوچنگ سے متعلق فاسٹ بولر نے کہا کہ وقار یونس کے بالنگ کوچ بننے سے میری پرفارمنس بہتر ہوگی۔

    واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 4 روزہ تربیتی کیمپ کا ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کی نگرانی میں آغاز ہو چکا ہے۔

    سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوینٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی، سرفراز احمد 2017 سے تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، دو روز قبل سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • دورہ انگلینڈ، سرفراز احمد، محمد عامر، اور عثمان شنواری نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا

    دورہ انگلینڈ، سرفراز احمد، محمد عامر، اور عثمان شنواری نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا

    لاہور: ورلڈ کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیس لیے گئے، ذرائع کے مطابق سرفراز احمد، محمد عامر اور عثمان شنواری نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشن ورلڈ کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فاسٹ بولر محمد عامر اور عثمان شنواری نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا ہے۔

    کپتان سرفراز احمد نے فٹنس ٹیسٹ میں 5.17 اور محمد عامر نے یویو ٹیسٹ میں 18 اسکور کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر محمد نواز اور عماد وسیم اس سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرچکے ہیں، پی سی بی کی جانب سے 17 اپریل کو فٹنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ورلڈکپ : پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کب لگے گا

    واضح رہے کہ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کے ساتھ5 ریزروکھلاڑیوں کا بھی اعلان کیاجائے گا، آئی سی سی رولز کے مطابق کسی انجری کی صورت میں ٹیمیں 21 مئی تک اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہیں، اس کے بعد کسی کھلاڑی کے متبادل کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 23 اپریل کو لندن روانہ ہوگی جہاں انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلی جانی ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ 8 مئی کو اوول، گیارہ مئی کو ساؤتھمپٹن، 14 مئی کو برسٹل، 17 مئی کو ٹرینٹ برج اور 19 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

    ورلڈ کپ 30 مئی سے شروع ہوگا اور قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 31 مئی کو ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

  • وسیم بھائی نے ہدایت کی تھی کہ چھکے بھی پڑیں گے گھبرانا نہیں، عثمان شنواری

    وسیم بھائی نے ہدایت کی تھی کہ چھکے بھی پڑیں گے گھبرانا نہیں، عثمان شنواری

    کراچی : کراچی کنگز کے مایہ ناز بالر عثمان شنواری نے کہا ہے کہ وسیم بھائی نے ہدایت کی تھی کہ سونا نہیں، ٹی ٹوئنٹی ہے چھکے بھی پڑیں گے لیکن گھبرانا نہیں۔

    یہ بات انہوں نے مین آف دی میچ قرار دینے کے بعد رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، آخری اوور میں میچ کا پانسہ پلٹنے والے مین آف دی میچ عثمان شنواری کا کہنا ہے کہ پلان کے مطابق بالنگ کی۔

    گیند ریورس ہورہی تھی جس کا فائدہ اٹھایا، شائقین نے شاندار انداز میں سپورٹ کیا، جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، شائقین کرکٹ سے گزارش ہے کہ کرکٹ کو ایسا ہی سپورٹ کریں۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ میچ سے پہلے وسیم اکرم بھائی نے ہدایت کی تھی کہ گراؤنڈ میں سونا نہیں، ٹی ٹوئنٹی ہے چھکے بھی پڑیں گے لیکن گھبرانا نہیں، آخری بال تک لڑنا ہوگا۔

    یاد رہے کہ عثمان شنواری کے ایک اوور نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا، کوئٹہ کو چھ گیندوں پر صرف پانچ رنز درکار تھے، شنواری نے احمد شہزاد کو سینچری بنانے سے روکا اور کوئٹہ کو بڑا جھٹکا دیا، تیسری گیند پر انور علی کو بھی پویلین بھیج دیا۔

    پانچویں گیند پر کپتان سرفرازاحمد کو بولڈ کردیا، آخری گیند پر شائقین کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں لیکن کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی ٹیم دو رنز نہ بناسکی اور کراچی پی ایس ایل کے سپرفور مرحلے میں پہنچ گیا۔

  • چوتھا ون ڈے، پاکستان نے جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    چوتھا ون ڈے، پاکستان نے جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    جوہانسبرگ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو چوتھے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی، عثمان شنواری کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 165 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنر نے شاندار پارٹنر شپ قائم کی، گرین شرٹس کی پہلی وکٹ 70 رنز پر گری جب فخر زمان 44 رنز بنا کر لیگ اسپنر عمران طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    امام الحق 71 رنز بنا کر ربادا کی گیند پر ڈی کوک کو کیچ دے بیٹھے،  بابر اعظم نے ناقابل شکست  41 رنز بنائے، محمد رضوان 4 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے لیگ اسپنر عمران طاہر اور ربادا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پرمشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں عثمان شنواری کی شاندار باؤلنگ کی بدولت قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو 164 رنز تک محدود کردیا۔

     چوتھے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم کی جانب ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا۔

    نوجوان فاسٹ باؤلرشاہین آفریدی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کے مجموعی اسکور پر کوئنٹن ڈی کوک کو ایل بی ڈبلیو کیا، وہ کوئی رنز نہ بناسکے جبکہ 18 کے مجموعی اسکور پرریزا ہینڈرکس بھی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    بعد ازاں جنوبی افریقا کی دوسری وکٹ 18 کے مجموعی اسکور پر گری، ہاشم آملہ اور کپتان ڈوپلیسی نے شراکت داری قائم کی اور اسکور 119 تک پہنچایا البتہ ڈوپلیسی شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین گئے، عماد وسیم نے 130 کے مجموعی اسکور پر اوپنر آملہ کو کلین بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔

    نئے آنے والے کھلاڑی ملر صرف چار زنز کی انفرادی اننگز کھیل سکے اور وہ محمد عامر کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین روانہ ہوئے یوں 32ویں اوور میں 140 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

    عثمان شنواری نے 38 ویں اوور میں تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کا نقشہ ہی پلٹ دیا، انہوں نے پہلے ڈوسسین، اسٹین، ربادا کی وکٹیں حاصل کیں اگلے اوور میں پاکستانی باؤلر نے ایک اور وکٹ حاصل کی۔

    مجموعی طور پر جنوبی افریقا کی ٹیم 41 ویں اوور میں 164 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی، عثمان شنواری نے چار، شاہین آفریدی اور شادان خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، میزبان ٹیم کے 7 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    اسکور کارڈ باؤلرز کی کارکردگی

    بگ بیش کھیل کر قومی ٹیم کو جوائن کرنے والے پاکستانی باؤلر نے اپنی شاندار کارکردگی کینسر کے مریضوں کے نام کردی۔

     

    یاد رہے کہ آئی سی سی نے سرفراز احمد پر چار میچز کی پابندی عائد کردی جس کے بعد  شعیب ملک قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں۔

    شعیب ملک کا کہنا ہے کہ سرفرازدوسرے ون ڈے میں ہونے والے واقعے کی وجہ سے نہیں کھیل رہے، سرفرازسے متعلق آئی سی سی کا فیصلہ آنا ہے، مزید بات نہیں کرنا چاہتا۔

    دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ بتایا گیا ہے سرفرازاحمد 4 میچزکے لیے باہرہے، سرفرازاحمد سے متعلق آئی سی سی کا فیصلہ جلد آجائے گا۔

    اسکواڈ پاکستانی ٹیم

    قومی ٹیم محمد حفیظ، بابر اعظم، امام الحق، کپتان شعیب ملک، شاداب خان، حسن علی، رضوان احمد حسین طلعت، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے۔

    جنوبی افریقا ٹیم اسکواڈ

    دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک، کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، ریزا ہینڈرک، ریسی وین دیر ڈیسن، اینڈلے فلکوایو، ڈیوڈ ملر، ڈیل اسٹین، کگیسورا بادا، بیرون ہینڈرکس، اور تبریز شمسی پرمشتمل ہے۔

    ڈک ورتھ لوئس قانون: پاکستان کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست

    یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت میزبان ٹیم کو 13 رنز سے فتح یاب قرار دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

  • کراچی کنگز کے فاسٹ بولر عثمان شنواری نے شعیب اختر کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا

    کراچی کنگز کے فاسٹ بولر عثمان شنواری نے شعیب اختر کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا

    کراچی: کراچی کنگز کے پیسر، باصلاحیت کھلاڑی عثمان خان شنواری نے دنیا کے تیز تر بولر شعیب اختر کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی اسپورٹس کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رفتار کے میدان میں وہ عظیم شعیب اختر کی پیروی کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ شعیب اختر کو سو میل فی گھنٹے کی رفتار سے بولنگ کا انوکھا اعزاز حاصل ہے۔

    عثمان شنواری گذشتہ برس نومبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں بیک انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے چھ ماہ کرکٹ سے دور رہے، مگر اب وہ دوبارہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے تیر رفتار بولر نے اپنی فٹنس حاصل کرلی ہے اور وہ کراچی کنگز کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

    اے آروائی اسپورٹس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں کہا،’میں سخت محنت کر رہا ہوں، کوشش ہے، خود کو زیادہ سے زیادہ بہتر بناﺅں، جب کپتان اور کوچ مجھے کھیلانے کا فیصلے کریں گے، میں بھرپور ایکشن میں نظر آﺅں گا۔‘

    23 سالہ پیسر عماد آل رائونڈر وسیم کی کپتانی میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ وہ ان کے ساتھ قومی ٹیم میں بھی کھیل چکے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ تجربہ متاثر کن رہے گا۔ ’میں پہلے بھی ان کے خلاف اور ان کے ساتھ کھیل چکا ہوں، تو ان کے ساتھ کھیل کر مزہ آئے گا، وہ ایک جارح کپتان ہیں، امید ہے کہ نتائج مثبت رہیں گے۔‘

    معروف اداکارعدنان صدیقی کراچی کنگزکی حمایت میں میدان میں آگئے

    کراچی کنگز کے تمام نوجوانوں کھلاڑیوں کی طرح وہ بھی لیجنڈ کھلاڑی شاہد خان آفریدی کے ساتھ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ انھیں خوشی ہے کہ وہ کراچی کنگز کا حصہ ہیں۔عثمان کے بہ قول،’شاہد بھائی لیجنڈ ہیں۔ ان کی ٹیم میں موجودگی ہی سے دوسری ٹیم دباﺅ میں آجاتی ہے۔ تو ہمیں خوشی ہے کہ وہ کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔‘

    انھیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہورہا ہے اور انھیں یقین ہے کہ اگر کراچی کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو عوام کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔

    پی ایس ایل 3: کس میں کتنا ہے دم، ایونٹ میں شریک ٹیموں کا ماہرانہ تجزیہ

    شنواری کہتے ہیں،’یہ کراچی والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہوگا۔ اگر کراچی کنگر فائنل تو پہنچی، تو یہ سونے پر سہاگہ ہوگا اور مجھے امید ہے کہ ہم اچھا پرفام کریں گے۔‘


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میرا مقابلہ اپنےآپ سےہے‘ محمدعامر

    میرا مقابلہ اپنےآپ سےہے‘ محمدعامر

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی محمد عامرنے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پرقوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب کی محنت کی وجہ سے پاکستان نمبرون ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرمحمدعامرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان شنواری اورحسن علی کی پرفارمنس سے کوئی خوف نہیں ہے، میرا مقابلہ اپنے آپ سے ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کا کہنا ہے کہ مسلسل 2 سال کرکٹ کھیلی ہے، انجریزکھیل کا حصہ ہیں جبکہ ون ڈے سیریزان فٹ ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل سکا۔

    فاسٹ باؤلرمحمد عامر نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں ہونی چاہئیں پاکستان میں گراؤنڈز کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی جیتنا میرے لیے یادگارلمحہ تھا۔


    پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبرپرآگیا


    یاد رہے کہ دو روز قبل انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی تھی جس کے مطابق پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔