Tag: عثمان طارق

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار

    پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا۔

    ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ عثمان طارق نے پی سی بی کے منظور شدہ بائیو مکینکس لیب میں ٹیسٹنگ کروائی، ان کا بولنگ ایکشن 13 اپریل کو پی ایس ایل میچ میں مشتبہ قرار دیا گیا تھا۔

    ان کا بولنگ ایکشن لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران رپورٹ کیا گیا۔

    یہ پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ

    لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براؤن نے عثمان طارق کا ایکشن رپورٹ کیا۔

    ترجمان کرکٹ بورڈ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی درخواست پر پی سی بی نے تیسٹ کی اجازت دی، عثمان طارق نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کامیابی سے کلیئر کرلیا۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ، پابندی کا خطرہ

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ، پابندی کا خطرہ

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا، اسپنر کابولنگ ایکشن لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں رپورٹ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق فیلڈ امپائر احسن رضا اور کرس براؤن نے عثمان طارق کا ایکشن رپورٹ کیا، رولز کے تحت عثمان طارق پی ایس ایل میں بولنگ کر سکتے ہیں جبکہ اسپنر کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہونے پر پابندی عائدہو سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے اپنے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے دیے گئے 220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، رائلی روسو 44 اور کوشال مینڈس 28 رنز بناکر کچھ مزاحمت کرپائے، کوئٹہ کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    آل راؤنڈر فہیم اشرف نے آخر میں آؤٹ ہوئے انھوں نے 22 رنز کی اننگز کھیلی، شعیب ملک 14 رنز بنا پائے، عقیل حسین 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    لاہور کی طرف سے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے رشاد حسین نے 31 رنز دیکر کوئٹہ کے 3 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین آفریدی، سکندر رضا اور آصف آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل لاہورقلندرز نے پہلے کھیل کر 6 وکٹوں کے نقصان پر219 رنز بنائے، جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے 39 گیندوں پر67 رنز عمدہ اننگز کھیلی، سیم بلنگز نے 19 گیندوں پر 50 رنز کی جارحانہ اننگز سے لاہور کو بڑے ٹوٹل کا موقع فراہم کیا۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    لاہور کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق اور ڈیرل مچل نے 37،37 رنز کی اننگزکھیلی، سکندر رضا صرف 6 رنز بنا کر چلتے بنے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے ابرار احمد اور عقیل حسین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عثمان طارق اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پی ایس ایل: کوئٹہ کیلیے خوشخبری، عثمان طارق بولنگ کیلیے کلیئر قرار

    پی ایس ایل: کوئٹہ کیلیے خوشخبری، عثمان طارق بولنگ کیلیے کلیئر قرار

    پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں مشکوک ایکشن کے باعث بولنگ سے روکے جانے والے کوئٹہ کے اسپنر عثمان طارق کو بولنگ کی اجازت مل گئی ہے۔

    ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کا لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جائزہ لیا گیا جس کے بعد انہیں رواں پی ایس ایل میں اپنی بولنگ جاری رکھنے کی کلیئرنس  مل گئی ہے۔

    کوئٹہ گلیڈیئٹرز جو پی ایس ایل 9 کے پلے آف کے لیے بھی کوالیفائی کر چکی ہے آج ملتان سلطانز کے خلاف گروپ کا آخری میچ کھیلے گی اور اس اجازت کے بعد عثمان طارق آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف سلیکشن کے لیے اہل ہوں گے۔

    تاہم عثمان کو ان کے بولنگ ایکشن کے حوالے سے چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ کیونکہ امپائرز کی جانب سے دوبارہ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد ان پر بولنگ کرانے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے اور یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک وہ اس مسئلے کو درست کرنے کے ساتھ اس کے جائزہ ٹیسٹ میں کلیئر نہ قرار دے دیے جائیں۔

    واضح رہے کہ عثمان طارق کے ایکشن کو 6 مارچ کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب نے مشکوک قرار دیتے ہوئے رپورٹ کیا تھا۔

    عثمان طارق نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں تین میچ کھیل کر دو وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق امپائرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عثمان طارق کا ایکشن کراچی کنگز کے خلاف میچ میں رپورٹ کیا، ایکشن درست ہونے تک عثمان طارق پی ایس ایل نائن مزید نہیں کھیل سکیں گے۔

    عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر سوال اٹھایا گیا کہ بولنگ کرنے سے پہلے وہ تھوڑا رک جاتے ہیں، بولنگ کراتے ہوئے اسپنر اپنا ہاتھ 15 ڈگری تک بینڈ کرسکتا ہے لیکن عثمان کا ہاتھ محض 12 ڈگری تک جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق نے میگا ایونٹ میں تین میچ کھیل کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔