Tag: عثمان مختار

  • پاکستانی اداکار ساتھی اداکاراؤں کے لیے خوش قسمتی کا باعث قرار

    پاکستانی اداکار ساتھی اداکاراؤں کے لیے خوش قسمتی کا باعث قرار

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستانی اداکار کو خواتین اداکاراؤں کے لیے خوش قسمتی کا باعث قرار دیا جارہا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ اداکار عثمان مختار نے جس اداکارہ کے ساتھ کام کیا وہ حقیقی زندگی میں دلہن بن رہی ہے اور یہ اتفاق ہمیشہ سے ہی ان کے ساتھ ہی ہوا ہے۔

    عثمان نے بہت سی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا اور چند ماہ یا سال کے بعد ان کی بھی شادی ہوگئی۔

    انہوں نے پہلے اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ اسکرین شیئر کی پھر ان کی شادی اداکار حمزہ علی عباسی سے ہوگئی۔

    عثمان مختار نے اداکارہ سارہ خان کے ساتھ ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کی شادی بھی گلوکار فلک شبیر سے ہوگئی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

    اداکار نے ماہرہ خان اور کبریٰ خان کے ساتھ بھی مرکزی کردار نبھایا جس کے بعد ماہرہ کو دوسرا جیون ساتھی مل گیا اور اب کبریٰ کی بھی گوہر رشید کے ساتھ شادی ہورہی ہے۔

    حال ہی میں ماورا حسین نے بھی عثمان مختار کے ساتھ اداکاری کی اور اب وہ بھی امیر گیلانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔

    عثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں لکھا کہ ’انہیں رشتے کروانے کے لیے کوئی ویب سائٹ نہیں بنالینی چاہیے۔؟‘

    عثمان مختار

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کے اس پیغام پر رائے دی جارہی ہے۔

  • کبریٰ اور گوہر کا رشتہ کرانے میں کس کا ہاتھ ہے؟ اہم انکشاف

    کبریٰ اور گوہر کا رشتہ کرانے میں کس کا ہاتھ ہے؟ اہم انکشاف

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

    ان خبروں کے دوران معروف اداکار عثمان مختار نے بھی انٹری دیتے ہوئے خود کو رشتے کروانے والی باجی سے تشبیہہ دے دی۔

    رپورٹس کے مطابق کبریٰ خان اور گوہر رشید کے درمیان دوستی کا رشتہ دیکھتے ہی دیکھتے اتنا مضبوط ہوگیا کہ نئے سال کا آغاز ہونے کی دیر تھی کہ دونوں کی جانب سے شادی کا اعلان بھی سامنے آگیا۔

    دونوں کی جانب سے شادی کا باضابطہ اعلان سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین جوڑے کی آنے والی زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے نظر آئے، لیکن کہانی میں اس وقت ایک ٹوئسٹ آیا جب اداکار عثمان مختار نے سوشل میڈیا پر انٹری دی۔

    عثمان مختار نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کبریٰ کی ریل ری شیئر کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشاف کیا اور لکھا کہ،’آپ دونوں کے لیے بے حد خوش ہوں!!! بس سب کو بتا دیں، کس نے رشتہ کرانے والے کا کردار ادا کیا تھا؟؟؟‘۔

    اس کے بعد کبریٰ سے بھی نہ رہا گیا اور اسٹوری ری شیئر کرتے ہوئے ڈراما سیریل ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے کو اسٹار عثمان مختار کی تصویر کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’یہی وہ شخص ہے۔‘

    کوہلی اور انوشکا نے نئے گھر کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

    ساتھ ہی کبریٰ نے لکھا،’خواتین و حضرات، آپ نے یہ خبر براہِ راست ذریعے سے سنی ہے۔’

  • عثمان مختار کا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام

    عثمان مختار کا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام

    معروف اداکار عثمان مختار نے نئی زندگی شروع کرنے کے بعد اپنی اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کردیا، دونوں اسی ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

    اپنی شادی کے دو دن بعد عثمان مختار نے انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ شادی کی تقریب کے دوران کھنچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا۔

    عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں شادی کے لیے ان کا انتخاب کرنے پر زنیرہ انعام کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان بھی قرار دیا۔

    عثمان مختار نے اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے زندگی میں جو بھی فیصلے کیے، وہ چاہے غلط تھے یا صحیح، انہوں نے جیسے بھی دن گزارے، وہ سب چیزیں اکٹھی ہوکر انہیں ان کی اہلیہ تک لے گئیں۔

    انہوں نے زنیرہ انعام سے رشتہ طے ہونے اور شادی ہونے پر خود کو نہ صرف خوش قمست ترین شخص قرار دیا بلکہ یہ اعتراف بھی کیا کہ جب بھی وہ اہلیہ کے ہمراہ ہوتے ہیں، تب ہی وہ خود کو مکمل محسوس کرتے ہیں۔

    اپنی پوسٹ میں انہوں نے زنیرہ انعام کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ ان سے محبت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

    عثمان مختار نے پوسٹ میں شادی کی تقریبات کے انتظامات کرنے والے افراد اور ان میں شرکت کرنے والے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی دعائیں دینے پر مداحوں کی بھی تعریفیں کیں۔

    یاد رہے کہ عثمان مختار اور زنیرہ انعام 23 اکتوبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، ان کی شادی کی تقریبات 20 اکتوبر کو شروع ہوئی تھیں لیکن دونوں نے نکاح رواں برس مارچ میں کیا تھا۔