Tag: عثمان مرزا کیس

  • فواد چوہدری نے عثمان مرزا کیس میں عمرقید کی سزا  کو خوش آئند قرار دے دیا

    فواد چوہدری نے عثمان مرزا کیس میں عمرقید کی سزا کو خوش آئند قرار دے دیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عثمان مرزا کیس میں عمرقید کی سزا کو خوش آئند قرار دے دیا اور کہا سیالکوٹ اوردیگرمقدموں میں بھی انصاف کے قریب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عثمان مرزا کیس میں متاثرہ لڑکی اور نوجوان منحرف ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود کیس میں عمرقید کی سزا اور کیس میں جدیدٹیکنالوجی کی بطورشہادت قبولیت بھی خوش آئند ہے،ٹوئٹ

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ وہی معاشرےترقی کازینہ چڑھتےہیں جہاں انصاف ہو، سیالکوٹ اوردیگرمقدموں میں بھی انصاف کےقریب ہیں.

    یاد رہے عدالت نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون لڑکا لڑکی ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 5 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ، ملزمان میں محب بنگش، ادراس قیوم بٹ، حافظ عطاء الرحمن اور فرحان شاہین شامل ہیں جبکہ دیگر دو ملزمان عمر بلال اور ریحان کو بری کر دیا۔

    خیال رہے اس مقدمے کا ٹرائل ساڑھے 5ماہ تک چلتا رہا، 21گواہان پر وکلا نے جرح کی، ایف آئی اے کی خاتون سمیت3اہلکار بطور گواہ شامل ہوئے، جبکہ متاثرہ جوڑا 11جنوری کو اپنے بیان سے منحرف ہو گیا ہے، 6جولائی کو ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

  • عثمان مرزا کیس میں اہم پیش رفت

    عثمان مرزا کیس میں اہم پیش رفت

    اسلام آباد : ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عثمان مرزا کیس میں شریک ملزم عمربلال کی بریت کی درخواست مسترد کردی، متاثرہ لڑکے اور لڑکی کے بیان سے منحرف ہونے کے بعد شریک ملزم نے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ میں عثمان مرزا کیس میں شریک ملزم عمر بلال کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت اہم پیش رفت ہوئی۔

    عدالت نے شریک ملزم عمر بلال کی بریت کی درخواست مسترد کردی اور ریمارکس دیئے کہ ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

    عدالت نے ملزمان کے وکلا کو کل کیس کے تفتیشی افسر کے بیان پر جرح کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    خیال رہے ای الیون لڑکا لڑکی تشدد کیس میں متاثرہ لڑکےلڑکی کے بیان سے منحرف ہونے کے بعد شریک ملزم نےبریت کی درخواست دائرکی تھی۔

    آپ بھی عثمان مرزا کے ساتھی ہیں؟

  • عثمان  مرزا کیس : ان کیمرہ سماعت میں واقعے کی ویڈیو دکھادی گئی

    عثمان مرزا کیس : ان کیمرہ سماعت میں واقعے کی ویڈیو دکھادی گئی

    اسلام آباد : عثمان مرزا کیس میں ان کیمرہ سماعت میں ویڈیو چلا دی گئی ، وکیل کی جرح کے دوران متاثرہ لڑکی اور لڑکے بیان سے مکر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ای الیون لڑکا لڑکی ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ، مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش کیا گیا۔

    مرکزی ملزم عثمان مرزا کےوکیل ملک جاوید عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل ملک جاوید نے استدعا کی کہ میں بیان پڑھنا چاہتا ہوں، جج کے حکم پر وکیل ملک جاوید وینس کوبیان پڑھنےکی اجازت دے دی گئی، وکیل ملک جاوید اقبال وینس نے کہا میری حد تک نل کر دیں۔

    عمر بلال کے وکیل شیر افضل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ ویڈیو چلائی جائے ، میں ویڈیو کا صرف ایک کلپ دکھانا چاہتا ہو ، جس پر
    وکیل ارباب عالم کا کہنا تھا کہ آپ کو ہوکیا گیا ہے آپ سب کے سامنے ویڈیو چلوارہے ہیں تو وکیل شیر افضل نے کہا ویڈیو میں صرف لڑکے کو اس کی شکل دکھانا چاہتا ہوں۔

    عدالت نے کمرہ عدالت سے سب کو باہر نکال کر ویڈیو چلوائی ، وکیل نے متاثرہ لڑکی سے سوال کیا کہ کیاآپ نےعدالت میں بیان کےلیے میرے کلائنٹ سےایک لاکھ لیے؟

    جس پر لڑکی نے بتایا نہیں میں نے کوئی پیسہ کسی سے نہیں لیا، واقعے کےوقت میں گھر میں رہتی تھی کیونکہ نوکری نہیں کرتی تھی، پولیس نے مجھ سے سفید کاغذ پر دستخط اور انگوٹھا لگوایا گیا۔

    متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ میراایک نکاح اسد رضا کے ساتھ ہوا، تاریخ یاد نہیں ،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میرا اور اسد رضا کا نکاح ہوا تھا، ویڈیو وائرل ہونے سے قبل اسد رضا اور میرا رشتہ ہو چکا تھا، میرےگھر میں اسد رضا کا رشتہ آیا تھا لیکن تاریخ یاد۔

    لڑکی نے مزید بتایا فیملی کی موجودگی میں ملاقات ہوتی رہتی تھیں، اسد رضا کے ساتھ اپارٹمنٹ میں رات گزارنے نہیں آئی تھی، ہم دونوں رشتہ دار نہیں تھے، اسد رضا سےارینج میرج ہوئی۔

    وکیل نے کہا ایف آئی اے کہتا ہے ویڈیو میں آواز اور موجودگی آپ کی ہے، جس پر متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ دنیا میں 7چہروں کے لوگ ایک طرح کے ہوتے ہیں، وکیل ملزم شیر افضل نے سوال کیا آواز کیسے آپ کی ہے؟ تولڑکی نے کہا مجھے نہیں معلوم۔

    ، متاثرہ لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ میرے خاندان کے حوالے سے سوال کیوں کیے جارہے؟ جس پر وکیل نے بتایا ہم جانناچاہ رہے ہیں آپ کو پیسوں کی ضرورت تھی یا نہیں تو لڑکی نے کہا ویڈیو وائرل ہونےپرخاندان والوں کوبتایاکہ ویڈیومیری نہیں۔

    اسلام آبا:متاثرہ لڑکی پر وکیل ملزم شیر افضل نے جرح مکمل کرلی، جس کے بعد متاثرہ لڑکے کو عدالت میں جرح کے لیے پیش کیا گیا۔

    متاثرہ لڑکا نے عدالت کو بتایا کہ جس دن ویڈیو بنی اس وقت میں اسلام آباد میں کام پر تھا۔ میں فری لانسر ریل اسٹیٹ ایجنٹ کا کام کرتا تھا، میں نے کرائے کے کافی سودے کرائے ،اپولو الیون میں سودا کروایا تھا، 8 منزلہ بلڈنگ ہے۔

    جس پر وکیل نے کہا جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ اپولو الیون میں 11 منزلیں ہیں بعد ازاں کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر مقدمہ کے تفتیشی افسر پر جرح ہوگی۔

  • عثمان مرزا کیس : ‘ملزموں پر وحشت ناک جرم کا الزام ہے، ضمانت کے حقدار نہیں’

    عثمان مرزا کیس : ‘ملزموں پر وحشت ناک جرم کا الزام ہے، ضمانت کے حقدار نہیں’

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عثمان مرزاکیس میں ضمانت پر موجود ملزمان کی جانب سے ٹرائل لٹکانے کی کوشش پر قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ملزموں پر وحشت ناک جرم کا الزام ہے ضمانت کے حقدار نہیں’.

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عثمان مرزا کیس کی سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے 3شریک ملزموں کی ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ، جسٹس محسن اخترکیانی نےچھ صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

    عدالت نے کہا کہ ملزموں پروحشت ناک جرم کاالزام ہےضمانت کےحقدار نہیں، ٹرائل کورٹ روزانہ سماعت کرکے2ماہ میں ٹرائل مکمل کرے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضمانت پرموجودملزمان کی جانب سے ٹرائل لٹکانے کی کوشش پر قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ملزمان فرحان شاہین، حافظ عطاالرحمان اور محمد ادارس ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ متاثرہ لڑکےاورلڑکی کیساتھ ملزمان نےجوکیا وہ فرانزک سےثابت ہوگیا، ایساایکٹ جس کاڈراوراثرسوسائٹی پرہےعدالت ضمانت نہیں دے سکتی، جرم کے ویڈیو کلپ موجودہیں جس پرملزمان کی گرفتاری ہوئی۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ عمر بلال مروت کوطالب علم ہونے کی وجہ سے ضمانت ملی، عمر بلال فلیٹ سے باہرتھا اس کا رول مختلف ہے جبکہ ریحان کے موبائل سے ویڈیو بنی فرانزک مثبت آئے تو ضمانت منسوخی کی جائے۔

  • اہم پیش رفت، عثمان مرزا کیس کا ٹرائل 2ماہ میں مکمل کرنے کا حکم، 3 ملزمان کی ضمانتیں خارج

    اہم پیش رفت، عثمان مرزا کیس کا ٹرائل 2ماہ میں مکمل کرنے کا حکم، 3 ملزمان کی ضمانتیں خارج

    اسلام آباد : اسلام ہائی کورٹ نے لڑکے لڑکی تشدد کیس میں 3شریک ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں اور کیس کا ٹرائل 2ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں لڑکے لڑکی تشدد کیس ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت ایک اور پیش رفت سامنے آئی۔

    عدالت نے 3شریک ملزمان کی ضمانتیں خارج کرتے ہوئے عثمان مرزا کیس کا ٹرائل 2ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا، ضمانتیں خارج ہونے والے ملزمان میں ادریس قیوم بٹ،حافظ عطا الرحمان،فرحان شاہین شامل ہیں۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نےدرخواست ضمانت پردلائل کےبعدفیصلہ سنایا۔

    اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے لڑکے لڑکی تشدد کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

    فرد جرم عائد ہونے والے دیگر ملزمان میں ریحان،عمر بلال ،محب بنگش،فرحان شاہین اور شریک ملزمان حافظ عطا الرحمن،ادریس قیوم بٹ شامل ہیں، فرد جرم کے بعد باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا ہے اور استغاثہ سےشہادتیں طلب کرلیں گئیں۔

    عدالت نے فرد جرم کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کرتے ہوئے پراسیکیوشن کےگواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے گواہوں کو نوٹسز جاری کردیئے۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عثمان مرزا کیس میں گرفتار ملزم عمر بلال کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا عثمان مرزا کیس میں گرفتار ملزم عمر بلال کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

    اسلام آباد : ای الیون میں لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر عثمان مرزا کیس میں گرفتار ملزم عمر بلال کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عثمان مرزا کیس میں گرفتار ملزم عمر بلال کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔

    درخواست گزار کی جانب سے عثمان طارق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل نے بتایا کہ عثمان مرزا کی لڑکے اور لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی فوٹیج وائرل ہوئی،پولیس نے مقدمہ درج کیا اور پانچ افراد کو ایف آئی آر میں ملزم نامزد کیا گیا۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ پٹیشنر نے جرم کا ارتکاب کیا اور نہ ہی موقع پر موجود تھا، ملزم کو ایف آئی آر میں نامزد بھی نہیں کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے 28 جولائی کو ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

    درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وکیل یونیورسٹی اسٹوڈنٹ ہے جس کے مفرور ہونے کا کوئی خدشہ نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ ضمانت منظور کرے۔

    جس پر عدالت نے عثمان مرزا کیس میں گرفتار ملزم عمر بلال کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کردیا اور سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی۔