لاہور : سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو این اے 71 اور پی پی 46 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کاغذات مسترد اور منظوری کے خلاف اپیلوں پرسماعتیں جاری ہے، ایپلٹ ٹریبونل میں عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
جسٹس شکیل احمد پر مشتمل الیکشن ایپلٹ بنچ نے سماعت کی، درخواست میں موقف اپنایا کہ سیاسی بنیادوں پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، 40 مرلہ اراضی جعلسازی سے ہتھیانے کا الزام لگایا گیا۔
ایپلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، این اے 70 سیالکوٹ سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کرلی۔
عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی این اے 71 اور پی پی 46 سے منظور کئے، ریحانہ ڈار نے آر او کے فیصلے کولاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔