Tag: عثمان ڈار

  • ٹرمپ نے سچ ہی کہا، کشمیر کے معاملے پر بھارت کو مذاکرات کرنا ہوں‌گے، عثمان ڈار

    ٹرمپ نے سچ ہی کہا، کشمیر کے معاملے پر بھارت کو مذاکرات کرنا ہوں‌گے، عثمان ڈار

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کو جنگی جنون کا جواب 27 فروری کو دے چکے، کشمیر کے معاملے پر  ٹرمپ نے سچ پر منبی بات کہی اب مودی سرکار کو مذاکرات کی طرف آنا ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سچ پرمبنی ہی بات کریں گے، کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کو ظلم و ستم کر کے دبایا نہیں جاسکتا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو ڈائیلاگ کی طرف آنا ہی ہوگا، وزارت خارجہ نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ  کو خط لکھ کرتحفظات سے آگاہ کردیا، آج بھارت میں سیاسی انتشار ہے اور وہاں کی جماعتیں سلیکشن کے خلاف آوازیں اٹھا رہی ہیں۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: ’’جذبہ حقِ خودارادیت کا مقابلہ فوج بڑھا کر نہیں کیا جاسکتا‘‘

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مقبوضہ کشمیر کےمسئلےکوسنجیدگی سےدیکھ رہی ہے، ہم کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اُن کے لیے ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بھارت پاکستان کو کبھی بھی خوش حال نہیں دیکھ سکتا، کلبھوشن کی صورت میں بھارت کی دہشت گردی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا اور دنیا کے سامنے آیا، اب مودی سرکار کو بھی امن کےساتھ معاملات حل کرنے کے لیے آگے بڑھنا چاہیے، بھارت یاد رکھے کہ فوجی دباؤسےکشمیریوں کی تحریک کو ختم کرنا کسی صورت ممکن نہیں ہے۔

  • مریم نواز کے ثبوت غلط ثابت ہوئے، تو کارروائی ہونی چاہیے: عثمان ڈار

    مریم نواز کے ثبوت غلط ثابت ہوئے، تو کارروائی ہونی چاہیے: عثمان ڈار

    کراچی: زیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مریم نوازکےثبوت غلط ثابت ہوئےتوکارروائی ہونی چاہیے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. عثمان ڈار نے کہا کہ جج صاحبان ثبوتوں پر فیصلہ کرتے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ کے ساتھ 40 انڈسٹریز اٹیچ ہیں، ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی ڈیمانڈ موجود ہے، رواں ماہ سے ہاؤسنگ پروجیکٹ پر کام شروع ہوجائے گا.

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لئے 100ارب روپے رکھے گئے ہیں، نوجوانوں نے ایمان داری، نیک نیتی ،ذمہ داری سے کام کرنا ہے. ملک میں ہرسال7سے 8 لاکھ نوکریوں کی ضرورت پڑتی ہے.

    مزید پڑھیں: صحت، روزگار اور اصلاحاتی پروگرام سمیت اکنامک خود مختاری پر کام جاری ہے: عثمان ڈار

    انھوں نے پروگرام کے میزبان کے مختلف دل چسپ سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان بہترین وزیراطلاعات ہیں.

    ان کے مطابق آصف زرداری 100 فیصد کرپٹ ہیں، کرپشن چارجزمیں آصف زرداری بھی جیل میں ہیں، کرپشن چارجزپر نوازشریف بھی جیل میں ہیں.

    انھوں نے خواجہ آصف اور سعید رفیق پر بھی تنقید کرتے ہوئے انھیں بدعنوان قرار دیا. ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو جو مینڈیٹ ملا، وہ اس کے مطابق ڈیلیور نہیں کرسکے.

  • وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کی پہلی یوتھ کونسل قائم کردی

    وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کی پہلی یوتھ کونسل قائم کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود میں وفاقی حکومت نے اہم سنگ میل عبور کرلیا، پہلی بار نوجوانوں کوقومی فیصلہ سازی میں شراکت دار بنایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کی پہلی یوتھ کونسل قائم کر دی، کونسل کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین عثمان ڈار ہوں گے۔

    کھیل، تعلیم، مذہب،معیشت اورآرٹس اینڈ کلچرل سے وابستہ شخصیات کونسل کا حصہ ہیں، بہادری کی تاریخ رقم کرنے والا پاک فوج کا جوان بھی کونسل کا حصہ ہوگا۔

    آپریشن ضرب عضب کے غازی میجر تنویر شافی کونسل کے پہلے رکن ہیں، کرکٹرحسن علی ، ثنامیر، اداکارحمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان، منیبہ مزاری بھی یوتھ کونسل کا حصہ ہیں۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح وبہبود میں وفاقی حکومت نے اہم سنگ میل عبورکرلیا، پہلی بارنوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی میں شراکت دار بنایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قومی یوتھ کونسل کی اصولی منظوری دی ہے، چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان کے یوتھ منسٹرز کونسل میں شامل ہوں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ کونسل کا ایجنڈا صرف نوجوانوں کی ترقی ہوگا، ملکی نوجوانوں کو قومی سطح پر فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے گا، کونسل ارکان پالیسی گائیڈ لائن اورفریم ورک کی تیاری میں حصہ لیں گے۔

  • صحت، روزگار اور اصلاحاتی پروگرام سمیت اکنامک خود مختاری پر کام جاری ہے: عثمان ڈار

    صحت، روزگار اور اصلاحاتی پروگرام سمیت اکنامک خود مختاری پر کام جاری ہے: عثمان ڈار

    لزبن: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ملکی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھوں بدلے گی، صحت، روزگار اور اصلاحاتی پروگرام سمیت اکنامک خود مختاری پر کام جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کا ورلڈیوتھ منسٹرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نوجوانوں کے لیے تیزی سے اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلی بار نوجوانوں کیلئے اسٹریٹیجک روڈمیپ تشکیل دیا، "کامیاب نوجوان پروگرام” موجودہ حکومت کا لینڈمارک منصوبہ ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم نوجوانوں کی تعمیروترقی میں مددگار ثابت ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر پوری توجہ ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کے لیے “نیا پاکستان یوتھ پروگرام”لانچ کرنے کا فیصلہ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 68فیصد نوجوان ملکی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں وفاقی حکومت نے کہا تھا کہ ملک بھر میں نوجوانوں کے لیے بڑا پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم منصوبے کا باقاعدہ اعلان خود کریں گے، عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کےقیام میں نوجوانوں کا کردارفراموش نہیں کرسکتے۔

  • پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا دیکھنے کے لیےبے تاب ہوں، عثمان ڈار

    پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا دیکھنے کے لیےبے تاب ہوں، عثمان ڈار

    اسلام آباد : معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیشہ پاکستان اور بھارت کا میچ میدان میں جا کر دیکھا۔

    تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار نے لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان اور بھارت کا میچ میدان میں جا کر دیکھا، اس دفعہ بھی میچ گراونڈ میں دیکھوں گا اپنی ٹیم کوبھرپورسپورٹ کروں گا۔

    معاون خصوصی امور نوجوانان نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی کی طرح بھارت کوورلڈکپ میں بھی شکست دیں گے، میچ کو میچ سمجھ کر دیکھنا ہے جنگ نہ سمجھا جائے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ سارے کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں پوری ٹیم فیورٹ ہے، ٹیم بھارت کے خلاف ہمیشہ جذبے اورمورال کے ساتھ کھیلتی ہے، اکیلا ہی میچ دیکھنے لندن جا رہا ہوں،خرچہ ذاتی طور پر کر رہا ہوں۔

    ورلڈ کپ 2019 : پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا آج ہوگا

    واضح رہے کہ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا، اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے پنجہ آزمائی کی تیاری مکمل کرلی۔

  • خواجہ آصف کےخلاف ٹھوس ثبوت ہیں، کرپشن اورمنی لانڈرنگ بےنقاب کریں گے،  عثمان ڈار

    خواجہ آصف کےخلاف ٹھوس ثبوت ہیں، کرپشن اورمنی لانڈرنگ بےنقاب کریں گے، عثمان ڈار

    لاہور : معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا خواجہ آصف کےخلاف میرےپاس ٹھوس ثبوت ہیں، کرپشن اورمنی لانڈرنگ بےنقاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان ان کوڈیل تو کیا ڈھیل بھی نہیں دے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سابقہ ادوار میں منصوبوں کی آڑ میں کرپشن اورمنی لانڈرنگ کی گئی، خواجہ آصف کےخلاف میرے پاس ٹھوس ثبوت ہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا ن لیگ نےاپنےدورمیں 480 ارب کاگردشی قرض واپس کیا، سیالکوٹ میں منصوبوں کے لیے 18 سے 20 ارب لیےگئے، سیالکوٹ کاآج حال دیکھیں توایک سڑک سلامت نہیں ہے۔

    خواجہ آصف کےخلاف میرےپاس ٹھوس ثبوت ہیں، کرپشن اورمنی لانڈرنگ بےنقاب کریں گے

    معاون خصوصی امور نوجوانان نے کہا یو اے ای کی کمپنی ان کو20 لاکھ روپےکس چیز کے دیتی تھی، 20 لاکھ کی تنخواہ لینے والے اس وقت ملک کے وزیر دفاع تھے، 10 سال میں 24 ہزار ارب کے قرض کا کیا کیاگیا۔

    ان کا کہنا تھا ہمارے پاس ثبوت ہیں کرپشن اورمنی لانڈرنگ بےنقاب کریں گے، پرویزمشرف کےدورمیں این آراوملتاتھا،اس حکومت میں نہیں ملتا، پرویز مشرف کےدور میں دونوں جماعتوں کوڈیل مل گئی تھی، وزیراعظم عمران خان ان کوڈیل تو کیا ڈھیل بھی نہیں دے رہے۔

    وزیراعظم عمران خان ان کوڈیل تو کیا ڈھیل بھی نہیں دے رہے

    عثمان ڈار نے کہا وزیراعظم جب بھی پارلیمنٹ آتےہیں روکنےکی کوشش کرتےہیں، ان کی کوشش ہوتی ہےکہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں خطاب نہ کرسکیں، میرے پاس جو بھی ثبوت ہیں وہ انکوائری کمیشن میں پیش کروں گا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا سابق حکومت کےدورمیں اقامہ کی آڑمیں کرپشن اورمنی لانڈرنگ کی گئی، آج عمران خان کے نئے پاکستان میں کسی کو این آر او نہیں مل رہا۔

    انھوں نے مزید کہا وزیراعظم نے ہائی پاورڈ انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا، 10سالوں میں حکومتوں نے24000ارب روپےقرض لیا، ساراقرضہ کہاں گیااس کی تحقیقات کافیصلہ خوش آئندہ ہے، اربوں روپےکہاں گیا تحقیقات سابق وفاقی وزراسےبھی ہونی چاہیے۔

    آج عمران خان کےنئےپاکستان میں کسی کواین آراونہیں مل رہا

    عثمان ڈار کا کہنا تھا سیالکوٹ میں کوئی یونیورسٹی نہیں بنی،کوئی اسپتال نہیں بنا، قوم جانناچاہتی ہےاربوں روپےکہاں گئے؟ سابق وفاقی وزیر خارجہ کی کرپشن کے ثبوت ساتھ لایاہوں، خواجہ آصف نےگردشی قرضوں کی مدمیں اربوں کہاں خرچ کیے، 480ارب روپےکاگردشی قرضہ کہاں گیا؟۔

    معاون خصوصی نے کہا خواجہ آصف کانندی پورپاورپروجیکٹ کاریکارڈکیوں جلایاگیا؟، سیالکوٹ کےلئےترقیاتی اسکیموں کے لئے 18ارب جاری ہوئے، ایک بھی ترقیاتی منصوبہ نہیں لگا، امید ہے کمیشن پوچھےگاخواجہ آصف نے کیسے خورد بردکی۔

    ان لوگوں کا ایک ہی ایجنڈاہےہم نےکرپشن کس طرح بچانی ہے

    ان کا مزید کہنا تھا ان کاایک ہی ایجنڈاہےہم نےکرپشن کس طرح بچانی ہے، وزیراعظم کوایوان میں خطاب کرنے نہیں دیاجاتا، میں کمیشن کے سامنے تمام ثبوت رکھوں گا، خواجہ آصف کے اوپر جے آئی ٹی بننی چاہیےتھی، خواجہ آصف بیرون ملک کیسے ملازمت کرتےرہے؟ اور پاکستان سے پیسہ غیرملکی اکاونٹس میں کیسے منتقل کیاگیا، اقامہ کی آڑ میں ملک سے پیسہ لوٹ کر منی لانڈرنگ کی گئی۔

    مریم نوازکےیوتھ پروگرام کی بھی تفتیش ہونی چاہیے

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا میرا کیس بنیادی طور پر 62 ون ایف کاتھا، آمدن سے زائد کا کیس تھا، اس کی تفتیش ہونی چاہیے، مریم نواز کے یوتھ پروگرام کی بھی تفتیش ہونی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا جو بھی کمیشن بنےگا آئندہ ہفتےتک وجودمیں آجائےگا، قوم ک وپتہ چلناچاہیے آخرکار 24ہزار ارب کیساتھ کیا ہوا، ڈھائی سال پہلےاس معاملے پر نیب گیاتھا ، وزیراعظم عمران خان کے کمیشن کو فائلز دینا چاہتا ہوں۔

    عثمان ڈار نے کہا خواجہ آصف سےمیری کوئی ذاتی دشمنی نہیں لیکن انھوں نے میرے ملک کونقصان پہنچایا ہے۔

  • بلاول کے لیے شرم کا مقام ہے پورا خاندان ہی کرپٹ نکلا، عثمان ڈار کا ردعمل

    بلاول کے لیے شرم کا مقام ہے پورا خاندان ہی کرپٹ نکلا، عثمان ڈار کا ردعمل

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے لیے شرم کا مقام ہے پورا خاندان ہی کرپٹ نکلا، والد اور بھوپھی جن الزامات میں گرفتار ہوئے بلاول کو منہ چھپانا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے بلاول بھٹو کی جانب سے والد اور پھوپھی کی کرپشن کا دفاع کیا جارہا ہے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ بلاول کو مشرف اور عمران خان کے دور میں فرق پتا چل جانا چاہئے تھا، مشرف کے دور میں این آر او ملتا تھا، عمران خان کے دور میں نہیں، پی ٹی آئی حکومت میں سب چور جیل جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں باورچیوں سمیت پورا خاندان لندن، جدہ بھاگ جاتا تھا، پرویز مشرف نے ڈیل کی تھی عمران خان ڈھیل بھی دینے کو تیار نہیں ہیں۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں کرپشن اور احتساب پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول، وزیراعظم اور حکومت پر تنقید کے بجائے کیسز کی پیروی کریں۔

    واضح رہے کہ بلاول بھٹو کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے آمروں کے ہر دور کا مقابلہ کیا یہ کیا چیز ہیں، حکومت غریبوں کا معاشی قتل کررہی ہے ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی حکومت کو آج بھی گراسکتے ہیں مگر نہیں گرا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔

  • خواجہ آصف کی تقریر پر پی ٹی آئی اور جہانگیر ترین کا رد عمل

    خواجہ آصف کی تقریر پر پی ٹی آئی اور جہانگیر ترین کا رد عمل

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں تقریر پر پی ٹی آئی اور جہانگیر ترین کا رد عمل سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں آج خواجہ آصف کی تقریر پر جہانگیر ترین نے کہا کہ خواجہ آصف کی جھوٹ بولنے پر مکمل تاریخ موجود ہے، انھوں نے بے شرمی سے جھوٹ بولا۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے کہا چیئرمین نیب کے خلاف کلپ چلانے والے چینل میں شراکت دار ہوں، میری کسی میڈیا چینل میں شراکت تو دور کی بات ایک شیئر تک نہیں۔

    جہانگیر ترین نے مطالبہ کیا کہ میرے بارے میں خواجہ آصف اپنا بولا ہوا جھوٹ فوراً واپس لیں۔

    ملاحظہ کریں:  خواجہ آصف نے قومی اسمبلی تقریر میں کیا کہا تفصیل یہاں پڑھیں

    دوسری طرف تحریک انصاف کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے ایک لفظ نہیں کہا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میرانشاہ میں کل کے واقعے پر قومی اداروں کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی گئی، ریاست مخالف عناصر کے لیے ہم دردی بھرا لہجہ سمجھ سے باہر ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے خود ہمیشہ فوج مخالف بیانیے کو ہوا دی ہے۔

  • اقوام متحدہ کی”کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش

    اقوام متحدہ کی”کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش

    اسلام آباد: اقوام متحدہ نے "کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کردی ، حکام نے کہا اقوام متحدہ مالی اورتکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کا کہنا تھا عثمان ڈاراقوام متحدہ کےساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے "کامیاب جوان پروگرام”کی منظوری کے بعد اقوام متحدہ نےبھی پروگرام کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کردی ہے۔

    اقوام متحدہ کے حکام کی وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں یو این ڈی پی کےریجنل ڈائریکٹر،پاکستان میں ریزیڈنٹ آفیسرشریک تھے۔

    ملاقات میں پروگرام کےتحت نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی کےمختلف منصوبوں پرغورکیاگیا جبکہ نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی، ہنر مند بنانے کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اقوام متحدہ کے حکام نے کہا پاکستانی نوجوانوں میں بےپناہ ٹیلنٹ ہے، نوجوانوں کی تعمیری صلاحیتیوں کومثبت استعمال میں لاناہوگا، اقوام متحدہ مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری دے دی

    اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کامیاب جوان حکومت کانوجوانوں کیلئےسب سےبڑامنصوبہ ہے، کم از کم 10لاکھ نوجوان براہ راست مستفیدہوسکیں گے۔

    عثمان ڈار نے مزید کہا پروگرام کےتحت نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ فریم ورک مرتب کیاجاچکاہے، اقوام متحدہ کےساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری تھی ، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

  • نوازشریف قرضوں کا پہاڑ عمران خان پر ڈال کر چلے گئے ہیں، عثمان ڈار

    نوازشریف قرضوں کا پہاڑ عمران خان پر ڈال کر چلے گئے ہیں، عثمان ڈار

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا نوازشریف قرضوں کا پہاڑ عمران خان پر ڈال کر چلے گئےہیں، سیاسی جدوجہد کیلئےمریم صفدر سے مریم نواز کا سہارا لینا پڑا ، اپوزیشن سڑکوں پر ضرور آئیں مگر اپنی کارکردگی بھی ساتھ لائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا نوازشریف نے 30ہزارارب قرضوں تک پہنچادیا اور قرضوں کا پہاڑ عمران خان پر ڈال کر چلے گئےہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا قومی ادارے سب کے سامنے ہیں جوکہاں سےکہاں پہنچ گئے، سیاسی جدوجہد کیلئےمریم صفدر سے مریم نواز کا سہارا لینا پڑا، کوئی ایک ادارہ بتادیں جو یہ منافع بخش چھوڑ کر گئے ہوں۔

    انھوں نے کہا اپوزیشن کا مہنگائی اور آئی ایم ایف کا چورن بک نہیں رہا ہے ، اپوزیشن سڑکوں پر ضرور آئیں مگر اپنی کارکردگی بھی ساتھ لائیں، کوئی ایک ادارہ بتادیں جو یہ منافع بخش چھوڑ کر گئے ہوں۔

    یاد رہے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستانی ان رہنماؤں کی باتوں کو بھولے نہیں ہیں، ماضی میں یہ ایک دوسرے کے دست و گریبان تھے، آج بلاول اور مریم بہن بھائی کی شکل میں سامنے آ رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : آصف زرداری کا کرپشن کے خلاف تحریک چلانا قیامت کی نشانی ہے: عثمان ڈار

    انھوں نے کہا تھا کہ آصف زرداری کا کرپشن کے خلاف تحریک چلانا قیامت کی نشانی ہے، ن لیگ نے 5 سال پورا ملک سبسڈی کے ساتھ چلایا، کوئی عوامی سیکٹر کا ادارہ نہیں جس سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہو۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ معاشی دہشت گرد ہیں، بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ان کو خوف ہے عمران خان سال ڈیڑھ سال میں معیشت کو مستحکم کر دیں گے، معاشی دہشت گردوں کا محاسبہ کیا جا رہا ہے اس لیے یہ سب اکٹھے ہیں۔