Tag: عثمان ڈار

  • کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو روزگار فراہمی کا سب سے بڑا حکومتی منصوبہ بن گیا

    کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو روزگار فراہمی کا سب سے بڑا حکومتی منصوبہ بن گیا

    اسلام آباد: کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو روزگار فراہمی کا سب سے بڑا حکومتی منصوبہ بن گیا، بزنس لون اور اسکل اسکالر شپس حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا جبکہ کامیاب روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد بھی 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامیاب جوان کی ایک اور کامیاب کہانی شیئر کردی۔

    ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ خانیوال کے رہائشی محمد آصف نے ڈیری فارمنگ کا کامیاب کاروبارشروع کیا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کاروبار کے لیے بڑی سرمایہ کاری نہیں کامیاب بزنس پلان کی ضرورت ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سے لے کر کاروبار کے آغاز تک ہر شعبے میں نوجوانوں کی مدد کر رہے ہیں، نوجوان کاروبار کی بہترین منصوبہ بندی کر کے مالی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تازہ ترین اعداد و شمارحوصلہ افزا ہیں، بینکوں کو بلا تاخیر قرضوں کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو قرض کے حصول میں درپیش مشکلات سے آگاہ ہوں، شفافیت کے پیش نظر اسکروٹنی کا عمل طے شدہ منصوبے کے تحت جاری رہے گا۔

  • کامیاب جوان پروگرام ہزاروں باہمت خواتین کا سہارا بن رہا ہے: عثمان ڈار

    کامیاب جوان پروگرام ہزاروں باہمت خواتین کا سہارا بن رہا ہے: عثمان ڈار

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق خواتین کو معاشرے میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دینا حکومتی ترجیح ہے۔ کامیاب جوان پروگرام ہزاروں باہمت خواتین کا سہارا بن رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق خواتین کو معاشرے میں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دینا حکومتی ترجیح ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ گلگت کی رہائشی رضیہ خاتون نے مشکلات کے باوجود باعزت روزگار کے حصول کو ممکن بنا لیا۔ کامیاب جوان پروگرام ان جیسی ہزاروں باہمت خواتین کا سہارا بن رہا ہے۔

    انہوں نے رضیہ خاتون کی ویڈیو بھی ٹویٹ کی۔ ویڈیو میں رضیہ خاتون کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ میں ہنرتھا لیکن کاروبار کے لیے رقم نہیں تھی، کامیاب جوان پروگرام میں درخواست دی تو کاروبار کے لیے مطلوبہ رقم مل گئی۔

    رضیہ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے گلگت کی مارکیٹ میں کپڑوں کی سلائی کا کاروبار شروع کرلیا ہے، مشکلات کے باوجود ہمت نہ ہارنے کا صلہ ذاتی کاروبار کی صورت ملا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے رضیہ خاتون کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، وفاقی حکومت اب تک 17 ہزار نوجوانوں میں 20 ارب روپے تقسیم کر چکی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب جوان گلگت سے کراچی تک ملک بھر میں پھیل چکا ہے، کوشش ہے کہ ملک بھر کے نوجوانوں میں وسائل کی یکساں تقسیم کی جائے۔

  • کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کی تقسیم کا عمل مزید تیز

    کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کی تقسیم کا عمل مزید تیز

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرضوں کی تقسیم کا عمل مزید تیز ہوگیا، منصوبے کے تحت نوجوانوں میں 15 ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 13 ہزار 200 نوجوانوں کو ذاتی روزگار فراہم کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامیاب جوان کے تحت قرض پانے والے نوجوان کی ویڈیو شیئر کی۔

    اٹک کا رہائشی سجاد الرحمٰن اپنا روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا، سجاد کا کہنا تھا کہ اردو ادب میں ماسٹرز ڈگری ہونے کے باوجود وہ 10 سال تک بے روزگار رہا۔

    سجاد کا کہنا تھا کہ میرا خواب تھا کہ اپنا کاروبار کروں مگر وسائل کی کمی بڑی رکاوٹ بنی رہی، کامیاب جوان پروگرام میں قرض کے لیے اپلائی کیا تو بینک سے رقم مل گئی۔ آج کامیابی سے بڑے پیمانے پر بزنس کر رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسا لیڈر ہو تو نوجوان مایوس نہیں ہوں گے۔

    عثمان ڈار نے سجاد کو کامیاب کاروبار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 13 ہزار سےزائد نوجوانوں کو ذاتی روزگار کی فراہمی اہم سنگ میل ہے۔ کم از کم 1 لاکھ افراد براہ راست حکومتی منصوبے سے مستفید ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے منصوبے کو تیز کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، بینکوں کی جانب سے زبردست تعاون پر خصوصی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

  • کامیاب جوان پروگرام: اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی صوبیہ کی کہانی

    کامیاب جوان پروگرام: اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی صوبیہ کی کہانی

    اسلام آباد: کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار کی فراہمی کے حکومتی اقدامات جاری ہیں، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی صوبیہ بھی انہی میں سے ایک ہیں جو قرض حاصل کر کے اور اپنا کاروبار کھول کر والدین اور گھر والوں کی مالی مدد کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ڈاکومنٹری پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کامیاب جوان پروگرام بلا تفریق نچلے طبقے کی خوشحالی کو ممکن بنا رہا ہے۔

    عثمان ڈار نے لکھا کہ ایسی ہی ایک کہانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنی والی صوبیہ راشد گل کی ہے جس نے کامیاب جوان پروگرام قرضہ اسکیم کی بدولت اپنے کاروبار کو وسعت دی۔

    اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی صوبیہ گل نے اپنے ذاتی کاروبار کا خواب پورا کر لیا، صوبیہ نے کامیاب جوان پروگرام سے حاصل کی گئی رقم سے اپنے کاروبار کو وسعت دی۔

    صوبیہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کاروبار کے ذریعے والدین اور گھر والوں کی مالی مدد کرنا چاہتی تھیں، بیوٹیشن کا کام سیکھا مگر پارلر کھولنے کے لیے رقم نہیں تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام کے بارے میں پتہ چلا تو قرض کے لیے اپلائی کیا، بغیر کسی سفارش اور ضمانت کے کاروبار کے لیے قرض مل گیا۔ وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کی شکر گزار ہوں کہ خواب پورا کرنے میں مدد کی۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی سرپرستی میں کمزور طبقے کی خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں، بلا تفریق میرٹ پر تمام طبقات کو قرض کی فراہمی کا عمل جاری ہے، بنیادی مقصد کمزور اور پسے ہوئے طبقات کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 10 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 9 ارب روپے جاری کر چکے ہیں، آئندہ چند روز میں جاری قرض کی تفصیلات عوام کے سامنے لاؤں گا۔

  • قرضے کی حد اور اسکالر شپ ، عثمان ڈار  کا نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

    قرضے کی حد اور اسکالر شپ ، عثمان ڈار کا نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوجوانوں کو قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں، شخصی ضمانت پر قرضے کی حد کو بڑھا کر بیس لاکھ کرنے جارہے ہیں اور اسکالرشپ کو بڑھا کر 50 لاکھ تک لیکر جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت سرٹیفکیٹس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ حکومت نے 10لاکھ لیپ ٹاپس پراربوں خرچ کئے، عمران خان کا ویژن نوجوان کو جدید ٹریننگ دینا ہے ،ہم نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ پر پیسے خرچ کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو اسکالرشپ دے رہے ہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوجوانوں کو قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں ، 20لاکھ نوجوان ہر سال ملازمت کیلئے مارکیٹ میں آتے ہیں ،اتنی بڑی تعداد کو نوکریاں دینا حکومت کے بس کی بات نہیں۔

    معاوں خصوصی نے کہا پاکستان کے نوجوانوں کو مہارتیں سکھا کر آگے بڑھنے کا موقع دیں گے ، اسکالرشپ کو بڑھا کر 50 لاکھ تک لیکر جائیں گے ، نوجوان خود کاروبار کی سوچ پیدا کریں۔

    نوجوانوں کیلئے کامیاب بزنس لون اسکیم لیکر آئے ہیں ، نوجوانوں کو شخصی ضمانت پر دس لاکھ تک قرضے دیئے جارہے ہیں، شخصی ضمانت پر قرضے کی حد کو بڑھا کر بیس لاکھ کرنے جارہے ہیں۔

  • روزگار فراہمی، سندھ کے نوجوانوں کے لیے بڑی خوش خبری

    روزگار فراہمی، سندھ کے نوجوانوں کے لیے بڑی خوش خبری

    اسلام آباد: سندھ میں اسکل اسکالر شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، 21 ہزار سے زائد نوجوانوں نے تربیت کے بعد روزگار حاصل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گھروں کی تعمیر کے بعد روزگار کی فراہمی کا وعدہ پورا کرنے کے عزم کے تحت وزیر اعظم نے کامیاب جوان پروگرام پر کام تیز کر دیا ہے، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے بعد سندھ کے نوجوانوں کے لیے بھی خطیر رقم مختص کر دی گئی ہے۔

    وزیر اعظم آج سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب میں شرکت کریں گے، سندھ میں نوجوانوں کے لیے پروگرام کے تحت ساڑھے 3 ارب سے زائد کی رقم خرچ کی جا چکی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے 21 ہزار نوجوانوں میں ڈیڑھ ارب کی رقم تقسیم ہوئی، جب کہ وزیر اعظم تربیت پانے والے نوجوانوں میں خصوصی سرٹیفیکیٹ تقسیم کریں گے۔

    سندھ میں اسکل اسکالر شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا، 21 ہزار سے زائد نوجوانوں نے تربیت کے بعد روزگار حاصل کر لیا ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم کے لیے ڈھائی ارب روپے کا بجٹ بھی منظور کیا گیا ہے، 2200 نوجوانوں کو روزگار کے لیے رقم کی تقسیم کا عمل آج سے شروع ہوگا، وزیر اعظم کامیاب قرار پانے والے نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے سندھ کے نوجوانوں کے نام ویڈیو پیغام میں پروگرام کے تحت کامیاب ہونےوالے نوجوانوں کو مبارک باد دی، اور کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا وعدہ پورا ہونے لگا ہے.

    عثمان ڈار نے کہا اسکل اسکالر شپ پروگرام کے تحت ایک ارب سے زائد کی رقم دی گئی ہے، وزیر اعظم کی خاص ہدایات ہے کہ سندھ کے نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہے، نوجوانوں کو زندگی میں آگے بڑھنے کا پورا موقع دیں گے۔

    انھوں نے کہا سال کے آخر تک سندھ کے نوجوانوں کو مزید 10 ارب روپے فراہم کریں گے۔

  • عثمان ڈار کی ویکسینیشن کے لیے آئے بزرگ شہریوں سے ملاقات

    عثمان ڈار کی ویکسینیشن کے لیے آئے بزرگ شہریوں سے ملاقات

    سیالکوٹ: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اور ویکسین لگوانے کے لیے آئے بزرگ شہریوں سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں بزرگ شہریوں کی کرونا ویکسی نیشن کے لیے قائم سینٹر کا دورہ کیا۔

    عثمان ڈار نے انتظامیہ کے ہمراہ بزرگ شہریوں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا، انہوں نے ویکسین کے لیے آئے افراد سے انتظامات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سہولتیں اور انتظامات توقع سے کہیں زیادہ بہتر اور زبردست ہیں، شہریوں نے بتایا وہ انتظامات سے مطمئن اور خوش ہیں، ضلعی انتظامیہ اور بزنس کمیونٹی کے تعاون پر شکر گزار ہوں۔

    عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ بزرگ شہریوں سے درخواست ہے خود کو ویکسی نیشن کے لیے رجسٹر کروائیں، یقین دلاتا ہوں اپنے بزرگوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

  • ڈسکہ فائرنگ، لاٹھی چارج: عثمان ڈار، مریم نواز کے مخالفانہ ٹویٹس

    ڈسکہ فائرنگ، لاٹھی چارج: عثمان ڈار، مریم نواز کے مخالفانہ ٹویٹس

    ڈسکہ: سیالکوٹ کے شہر ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پُر تشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسکہ حلقہ این اے 75 میں گوئند کے پولنگ اسٹیشن کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ رانا ثنا اللہ نے مسلح غنڈوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کیا، میں تین گھنٹے سے پولنگ اسٹیشن میں محصور رہا۔

    عثمان ڈار نے ایک ٹویٹ میں کہا رانا ثنا اللہ مسلح غنڈوں کے ہمراہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ رقم کرنے پہنچا، اب تک گولیاں لگنے سے 7 افراد زخمی اور 2 کارکنان شہید ہو چکے ہیں، ڈسکہ میں پر امن انتخابی عمل کے دوران دہشت گردی کی گئی، دہشت گردی کی ایف آئی آر رانا ثنا اللہ اور مسلح غنڈوں کے خلاف درج کرائیں گے۔

    عثمان ڈار، جنھوں نے این اے 75 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا تھا، نے سوال اٹھایا کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر ن لیگی ایم پی اے اور ایم این اے کس حیثیت سے موجود رہے؟ چیف الیکشن کمشنر سے سوال ہے یہ پولنگ اسٹیشن کے باہر کیا کر رہے ہیں، دوپہر تک پولنگ پُر امن چل رہی تھی، رانا ثنا اللہ جیسے ہی مسلح جتھے کے ساتھ آئے صورت حال خراب ہو گئی۔

    این اے 71ضمنی الیکشن: پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ 2 افراد جاں بحق

    انھوں نے کہا ن لیگ نے ڈسکہ کا الیکشن لوٹنے کی تیاری کی، ہر پولنگ اسٹیشن کے باہر پولیس والے تعینات ہیں، لیکن جاوید لطیف، رانا ثنا جیسے لوگ حملہ کریں گے تو 10،8 پولیس والے کیا کریں گے، یہ ن لیگ کے کارکنوں کو ریاستی اداروں سے لڑا رہے ہیں۔

    ادھر رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے بھی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ڈسکہ کلاں پولنگ اسٹیشن میں ہمارے ووٹرز پر بدترین لاٹھی چارج کیا گیا۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ پولیس عوام کی ملازم ہے یا پی ٹی آئی کی؟ مریم نواز نے پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز پر پولیس اہل کاروں کے لاٹھی چارج کی ویڈیو بھی ٹویٹ کی۔

    ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ڈسکہ میں ہر جگہ خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی، لیکن ن لیگ کے کارکنوں نے ہر چیز کا مقابلہ کیا، فائرنگ کرا کر ووٹرز کو بھگانے کی کوشش کی گئی، ڈسکہ کی صورت حال پر پوری انتظامیہ خاموش ہے، ڈسکہ میں فائرنگ پولیس کی موجودگی میں کی گئی ہے۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی، سی سی پی او کہاں ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کہتے ہیں فائرنگ کرنے والے پر مقدمہ ہوگا، مقدمہ تو وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف درج ہونا چاہیے، انتظامیہ کی آنکھوں کے سامنے فائرنگ ہو رہی ہے، پولیس پولنگ رکوانے میں لگی ہو تو فائرنگ کون روکے گا۔

  • عثمان ڈار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا

    عثمان ڈار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد عثمان ڈار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑتے ہوئے این اے 75کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے وزیراعظم سےاجازت مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے انتخابی قوانین کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ دیا اور این اے 75کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے وزیراعظم سےاجازت مانگ لی۔

    عثمان ڈار کی خواہش پر کابینہ ڈویژن نے عثمان ڈار کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات مکمل ہونے کے بعد عثمان ڈار دوبارہ عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : این اے 75سیالکوٹ ضمنی انتخاب: ضابطے کی خلاف ورزی پر عثمان ڈار کو نوٹس جاری

    این اے 75 سیالکوٹ ضمنی انتخابی مہم پر الیکشن کمیشن نے حکومتی عہدہ رکھتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر عثمان ڈار کو نوٹس جاری کیا تھا۔

    خیال رہے این اے 75 میں ضمنی انتخاب کا معرکہ 19 فروری کو سجے گا ، علی اسجد ملہی تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے۔

  • این اے 75سیالکوٹ ضمنی انتخاب: ضابطے کی خلاف ورزی پر عثمان ڈار کو نوٹس جاری

    این اے 75سیالکوٹ ضمنی انتخاب: ضابطے کی خلاف ورزی پر عثمان ڈار کو نوٹس جاری

    سیالکوٹ : الیکشن کمیشن نے این اے 75 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب میں ضابطے کی خلاف ورزی پر معاون خصوصی عثمان ڈار کو نوٹس جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 75سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کی مہم حتمی مرحلےمیں داخل ہوگئی ہے ، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ارکان انتخابی مہم میں آمنے سامنے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں ضابطے کی خلاف ورزی پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا حکومتی عہدہ رکھتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ کیوں لیا؟

    الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں انتخابی امیدوار کے ہمراہ موجودگی الیکشن ایکٹ 2017کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عثمان ڈار کو ذاتی حیثیت میں ڈسکہ کے مقامی آفس پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

    انتخابی مہم میں اپوزیشن جماعتوں کےمنتخب ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی جبکہ احسن اقبال، رانا ثنااللہ،خرم دستگیر، جاویدلطیف بھی مہم میں شرکت کر چکے ہیں۔

    خیال رہے این اے 75 میں ضمنی انتخاب کا معرکہ 19 فروری کو سجے گا ، علی اسجد ملہی تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے۔