Tag: عثمان ڈار

  • مفرور اور اشتہاری لوگ پاکستانی قوم کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں: عثمان ڈار

    مفرور اور اشتہاری لوگ پاکستانی قوم کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں: عثمان ڈار

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ اسحٰق ڈار جیسے مفرور اور اشتہاری لوگ مسلسل پاکستان اور پاکستانی قوم کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جس بری طرح اسحٰق ڈار کل پوری پاکستانی قوم کے سامنے ایکسپوز ہوئے ہیں مجھے انتہائی خوشی ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ دکھ اس بات کا ہے کہ یہ مفرور اور اشتہاری لوگ مسلسل پاکستان اور پاکستانی قوم کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ علاج کا بہانہ بنا کر 3 سال سے یہ لوگ وہاں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں شرکت کی تھی جس کے میزبان اسٹیفن سکر نے ان سے تند و تیز سوالات کیے۔

    اسحٰق ڈار نے اینکر کو بتایا کہ میری صرف پاکستان میں ایک جائیداد ہے جو موجودہ حکومت نے ضبط کرلی ہے، جس پر اینکر نے کہا کہ کیا آپ کی یا آپ کے خاندان کی لندن اور دبئی میں کوئی جائیداد نہیں جس پر اسحٰق ڈار نے کہا کہ صرف میرے بچوں کی ملکیت میں ایک ولا ہے۔

    اینکر نے سوال کیا تھا کہ اگر آپ کی صرف ایک جائیداد اور اکاونٹس کلیئر ہیں تو آپ واپس جا کر کیسز کا سامنا کیوں نہیں کرتے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میری طبعیت خراب ہے علاج کےلیے آیا ہوں۔

  • یوتھ کونسل: وزیر اعظم کی جانب سے نوجوانوں کے لیے ایک اور بڑی خبر

    یوتھ کونسل: وزیر اعظم کی جانب سے نوجوانوں کے لیے ایک اور بڑی خبر

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل یوتھ کونسل میں نوجوانوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نوجوانوں کو عالمی سطح پر ملکی نمائندگی کا موقع دینے کے لیے حکومت نے نوجوانوں سے یوتھ کونسل میں شمولیت کے لیے کوائف طلب کر لیے ہیں۔

    اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے نوجوانوں کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    ویڈیو پیغام میں عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نے یوتھ کونسل میں نوجوانوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ملکی نوجوان اب عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے، نوجوانوں کو عالمی پلیٹ فارمز پر مسائل کے حق میں وکالت کا موقع دیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا نوجوان نیشنل یوتھ کونسل کے پلیٹ فارم سے آگے بڑھیں، پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے، کونسل کو نوجوانوں کی ترقی کے لیے پالیسی سازی میں شامل کیا جائے گا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے آن لائن نوجوانوں سے کوائف مانگے ہیں، نوجوان اپنے کوائف کا اندراج کر کے نیشنل یوتھ کونسل کا حصہ بنیں۔

    انھوں نے کہا یوتھ کونسل ممبران کا انتخاب میرٹ، شفافیت کے مطابق کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اسد عمر کی زیر صدارت وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا تھا جس میں معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے نیشنل یوتھ کونسل، اسکلز فار آل، یوتھ انٹرپرنیور شپ (کاروباروں قرضوں کا پروگرام) اور ٹائیگر فورس کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

    معاونِ خصوصی نے بتایا کہ ملک بھر کے نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروبار کے لیے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس کے تحت ملک بھر سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کے لیے قرضہ جات کی ادائیگی کامیابی سے جاری ہے، جب کہ 50 ہزار نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ تکنیکی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

  • عثمان ڈار نے لیگی رہنما کے الزامات پر اسپیکر قومی اسمبلی سے کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کر دیا

    عثمان ڈار نے لیگی رہنما کے الزامات پر اسپیکر قومی اسمبلی سے کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کر دیا

    اسلام آباد: لیگی رہنما خواجہ آصف کے وزیر اعظم عمران خان اور عثمان ڈار پر الزامات کے سلسلے میں معاون خصوصی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر خواجہ آصف کے الزامات کی تحقیق کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    خط میں انھوں نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے وزیر اعظم اور مجھ پر انھیں جانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا، کہا گیا کہ وزیر اعظم کے احکامات پر انھیں جسمانی نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

    عثمان ڈار نے خط میں لکھا خواجہ آصف کے الزامات بے بنیاد اور ان کی ذہنی اختراع پر مبنی ہیں، میں ان گھٹیا الزامات کی واضح طور پر تردید کر چکا ہوں، یہ الزامات وزیر اعظم عمران خان اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    معاون خصوصی کا مؤقف تھا کہ الزامات میں جانی نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے اس لیے اس معاملے پر قومی اسمبلی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے، اور اس کمیٹی کو خواجہ آصف سے الزامات کی تحقیقات کا مکمل اختیار دیا جائے۔

    خط میں عثمان ڈار نے مطالبہ کیا کہ کمیٹی خواجہ آصف سے الزامات کے ثبوت طلب کرے، اور ثبوت فراہم نہ کیے جانے کی صورت میں آرٹیکل 62 کے تحت خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    واضح رہے کہ اس خط کے ساتھ خواجہ آصف کے الزامات پر مبنی ویڈیو کلپ بھی اسپیکر کو بھجوا دیا گیا ہے۔

  • وفاقی حکومت کا کم پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ایک اور منصوبہ

    وفاقی حکومت کا کم پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ایک اور منصوبہ

    لاہور: نوجوانوں کو کاروبار اور روزگار کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے کم پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ذاتی کاروبار کا ایک اور منصوبہ شروع کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں منعقد ہوا، اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب اور اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ملک بھر میں ’شاپ آن وہیل‘ منصوبہ شروع کرنے کی تیاری کے بارے میں گفتگو ہوئی، چھوٹے کاروبار کا منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع ہوگا۔

    اجلاس میں پنجاب سے منصوبے کی رجسٹریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت کم پڑھے لکھے نوجوانوں کو ذاتی کاروبار کا موقع دیا جائے گا، ٹھیلوں اور پتھاروں کے بجائے ڈیزائن کروائی گئی خصوصی وہیکلز فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ گاڑی کی خریداری کے لیے قرض وفاقی حکومت دے گی، نوجوان چھوٹا مگر باعزت روزگار حاصل کر سکیں گے۔ منصوبے کا دائرہ کار مرحلہ وار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔

  • کامیاب جوان پروگرام: 1 سے 10 لاکھ روپے تک کا قرض کس طرح دیا جائے گا؟

    کامیاب جوان پروگرام: 1 سے 10 لاکھ روپے تک کا قرض کس طرح دیا جائے گا؟

    گجرات: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ 10 لاکھ نوجوانوں کو 100 ارب روپے قرض دیا جائے گا، یہ قرض ذاتی ضمانت اور 4 فی صد سود پر دیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آج گجرات میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں عثمان ڈار نے کہا کہ ایک لاکھ سے 10 لاکھ تک ذاتی ضمانت پر نوجوان کو قرض ملے گا، جب کہ 10 لاکھ سے ایک کروڑ قرض 4 فی صد مارک اپ پر دیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا پہلے فیز میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیں گے، تاحال 3 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، گجرات کے مزید 10 ہزار 500 نوجوانوں نے قرض کی درخواست دی ہے۔

    عثمان ڈار نے کہا ’ہم گولڈن ٹرائی اینگل گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کی صنعت کے مسائل حل کریں گے، کاٹیج اندسٹری اور چھوٹے کاروبار کامیاب جوان پروگرام کا ہدف ہے، پہلے تین تھے اب پروگرام میں 18 نئے بینک شامل ہو چکے ہیں۔‘

    معاون خصوصی کا کہنا تھا گجرات چیمبر آف کامرس میں کامیاب جوان پروگرام کا ڈیسک بنایا جا سکتا ہے، چیمبر آف کامرس کے ارکان کو قرض کے لیے ترجیح دی جائے گی۔

    انھوں نے کہا ایس ایم ای سیکٹر ہی ملازمت پیدا کر سکتے ہیں، ہم اس سلسلے میں ایک لاکھ جوانوں کو فنی تعلیم دے رہے ہیں، ٹائیگر فورس اپنے علاقوں میں مسائل کی نشان دہی کر رہی ہے، ہم اس طرح نوجوانوں کو پالیسی سازی میں حصہ دار بنا رہے ہیں۔

  • تاریخ میں ٹائیگر فورس کا نام سنہری حروف سے لکھاجائے گا، عثمان ڈار

    تاریخ میں ٹائیگر فورس کا نام سنہری حروف سے لکھاجائے گا، عثمان ڈار

    نارووال: معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ تاریخ میں ٹائیگر فورس کا نام سنہری حروف سے لکھاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگرفورس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے احسن اقبال کو آج اپنے حلقے میں ٹائیگر فورس نظر آگئی ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس ایک جذبے سے نارووال کے عوام کی خدمت کر رہی ہے،تاریخ میں ٹائیگر فورس کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے بعد ٹائیگر فورس ڈے منایا جائے گا، پنجاب حکومت کے تعاون سے ٹائیگرفورس ایپ بنائی گئی ہے،ملک میں حقیقی تبدیلی نوجوان ہی لاسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 100 ارب کی لاگت سے نوجوانوں کے لیے پروگرام شروع کیا گیا،نوجوانوں کو ایک سے 10 لاکھ تک قرض بغیر سفارش، گارنٹی دیے جائیں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 12 اگست سے کامیاب جوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے جا رہا ہے،پروگرام کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو مختلف تکنیکی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

  • ‘وزیراعظم کےوژن  کے مطابق نظام انصاف میں تبدیلی لائیں گے’

    ‘وزیراعظم کےوژن کے مطابق نظام انصاف میں تبدیلی لائیں گے’

    سیالکوٹ : معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کےوژن کےمطابق نظام انصاف میں تبدیلی لائیں گے اور شہریوں کی دہلیزتک انصاف پہنچائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ ریاض نذیر نے مراد پور ماڈل تھانے کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار ، اور صوبائی وزیر چوہدری اخلاق سمیت دیگرحکام موجود تھے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ اورپنجاب کےلوگوں سےاپناوعدہ پوراکریں گے، میرٹ پرپنجاب کےعوام کوانصاف فراہم کیا جائے گا، ہمارےدورمیں کوئی ایک کیس بھی سیاسی بنیادپرنہیں بنایاگیا۔

    سیالکوٹ کےشہریوں کی دہلیزتک انصاف پہنچائیں گے، ماضی میں شہری تھانوں میں جانےسےگھبرایاکرتےتھے، وزیراعظم کےوژن کےمطابق نظام انصاف میں تبدیلی لائیں گے۔

    پنجاب پولیس میں اصلاحات کاآغازہوچکاہے،دائرہ بڑھایاجارہاہے، ماڈل پولیس اسٹیشن کاآغازوزیراعظم نےمیانوالی سےکیا، ماڈل پولیس اسٹیشن بنانےکےلیےبچت کوبھی مدنظررکھاجارہاہےہے۔

    تھانہ کینٹ پاکستان کا پہلا تھانہ تھا جسے آئی ایس او سرٹیفکیٹ ملا ، پولیس میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے ، ماڈل تھانہ جات پولیس اصلاحات کی جانب پہلا قدم ہے ، شہری انصاف کے لیےسب سے پہلے پولیس کا دروازہ کھٹکٹاتےہیں۔

    ماضی کی حکومتوں نے سیاسی پرچے درج کرائے ، میرے بھائیوں پراغواکے پرچے درج کرائے گئے ، 2 سالوں میں ایک بھی سیاسی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، لوگوں کو ان کی دہلیز تک انصاف پہنچائیں گے۔

  • ٹائیگر فورس ڈے: نوجوان ایک دن میں ملین درخت لگائیں گے

    ٹائیگر فورس ڈے: نوجوان ایک دن میں ملین درخت لگائیں گے

    اسلام آباد: ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، وزیر اعظم نے اس سلسلے میں مشاورت کے لیے معاون خصوصی عثمان ڈار کو طلب کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں 1 کروڑ پودے لگانے کے لیے رضا کاروں کے تعاون پر مشاورت کے لیے وزیر اعظم نے عثمان ڈار کو ملاقات کے لیے بلا لیا ہے، وزیر اعظم عمران خان آج نوجوانوں کے لیے اہم پیغام بھی ریکارڈ کرائیں گے۔

    دوسری طرف ٹائیگر فورس ایپلیکیشن میں گرین سیلفی کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے ذریعے پودا لگانے والا رضا کار شجر کاری مہم کی تصاویر اپلوڈ کر سکے گا، خصوصی دن پر رضا کار نوجوان 1 دن میں ریکارڈ 1 ملین (دس لاکھ) درخت لگائیں گے۔

    وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل پنجاب بیوروکریسی کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں معاونین خصوصی عثمان ڈار، ملک امین اسلم اور چیف سیکریٹری پنجاب، صوبے کے کمشنرز، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منصور شریک ہوئے۔ اجلاس میں ٹائیگر فورس ڈے اور شجر کاری مہم کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

    اجلاس میں ٹائیگر فورس ڈے کے سلسلےمیں انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا، یہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹائیگر فورس ڈے پر بڑے پیمانے پر شجر کاری کے لیے تقریبات کا انعقاد ہوگا۔ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کے لیے رضا کاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے موبائل فون ایپ سے رجسٹریشن چند روز میں کھول دی جائے گی۔

  • شجر کاری مہم: وزیر اعظم عمران خان کے اہم فیصلے

    شجر کاری مہم: وزیر اعظم عمران خان کے اہم فیصلے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں شجر کاری مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، مہم کے لیے ٹائیگر فورس رضا کاروں کی خدمات لی جائیں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج اپنے معاون خصوصی عثمان ڈار اور مشیر ماحولیات ملک امین اسلم سے خصوصی ملاقات کی، جس میں شجر کاری مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

    ملاقات میں ٹائیگر فورس رضا کاروں کو نئی ذمہ داریاں دیے جانے پر مشاورت کی گئی، رضا کاروں کی رجسٹرڈ تعداد بڑھانے کے لیے مختلف آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے عید کے فوری بعد ’ٹائیگر فورس ڈے‘ منانے کا فیصلہ کیا۔

    فیصلے کے مطابق ٹائیگر فورس رضا کار ملک بھر میں شجر کاری کی مہم میں حصہ لیں گے، نوجوان رضا کار مون سون پلانٹیشن کے دوران ایک کروڑ درخت لگائیں گے۔

    دریں اثنا، عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو نوجوان رضا کاروں کے تازہ اعداد و شمار اور ذمہ داریوں پر بریفنگ دی، ملک امین اسلم نے شجر کاری منصوبوں کے لیے صوبوں سے مشاورت پر اعتماد میں لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم بدھ کو نوجوانوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کریں گے، جس میں وہ نوجوانوں سے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل کریں گے۔

    آج ہونے والی ملاقات میں رضا کاروں کی تعداد بڑھانے کے لیے رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، رجسٹریشن آئندہ چند روز میں ایپ کے ذریعے کھول دی جائے گی۔

    ملاقات کے بعد عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ نوجوان تیاری کریں، وزیر اعظم نئی ذمے داریوں کا اعلان کرنے والے ہیں، ٹائیگر فورس نے کرونا وبا میں ذمے داریاں زبردست انداز میں نبھائیں، میں شان دار خدمات پر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    انھوں نے کہا نوجوانوں کو تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے کا بھرپور موقع دینا چاہتے ہیں، اس لیے وہ سیاسی وابستگی اور نظریات سے بالاتر ہو کر صرف ملک کا سوچیں۔

  • لیگی دور میں نوجوانوں کے نام پر تاریخ ساز کرپشن ہوئی، عثمان ڈار

    لیگی دور میں نوجوانوں کے نام پر تاریخ ساز کرپشن ہوئی، عثمان ڈار

    اسلام آباد: معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ لیگی دور میں نوجوانوں کے نام پر تاریخ ساز کرپشن ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما عطا تارڈ کی پریس کانفرنس پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عطا تارڑ کے مطابق کامیاب جوان پروگرام نواز شریف کا وژن تھا،نوازشریف کا اصل ویژن کرپشن،لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں تھا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ لیگی دور میں نوجوانوں کے نام پر تاریخ ساز کرپشن ہوئی، مریم نواز نے وزیراعظم آفس میں بیٹھ کر کرپشن،کک بیکس منصوبے بنائے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں طے ہوتا تھا رشتے داروں میں لیپ ٹاپ کیسے بانٹیں،لیپ ٹاپ اسکیم کے نام پر نوجوانوں کو دھوکا،خزانے کو نقصان پہنچایاگیا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ بتائیں یوتھ اسکیم کے نام پر کتنے نوجوانوں کو روزگار دیا،لیگی رہنما حکومت کے ہر اقدام کا کریڈٹ لینےکی روایت ترک کریں۔انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے پاکستان بنانے کے خواب کا کریڈٹ بھی نواز شریف کو نہ دے دیں۔