Tag: عثمان ڈار

  • کامیاب جوان پروگرام: نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری

    کامیاب جوان پروگرام: نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری

    کراچی: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان کا دوسرا مرحلہ نوجوانوں کے لیے اہم سہولت ہے، پروگرام کے تحت کوشش ہے جلد سے جلد 2 لاکھ نوجوانوں کو 100ارب روپے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 100 ارب میں سے 25ارب نوجوان خواتین کے لیے رکھے گئے ہیں، پہلے مرحلے کے تحت 40سے50ہزار نوجوانوں کو قرضہ ملے گا جن میں تقریباً 4 سے 5ہزار خواتین بھی شامل ہیں جنہیں رقم دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں یہ پروگرام پاکستان کے تمام نوجوانوں کے لیے ہے، اس پروگرام میں یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ اس کا تعلق کس پارٹی سے ہے، دنیا نے نوجوانوں پر کام کرکے ترقی حاصل کی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جرمنی، جاپان اور چین کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں، مذکورہ ممالک نے ہنرمند نوجوانوں پر خرچ کیا، جنگ عظیم لڑنے کے بعد یہ قومیں تباہ ہوگئی تھیں لیکن اب ترقی یافتہ ممالک میں ان کا شمار ہوتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جوان پروگرام کے تحت پہلے فیس میں دو لاکھ نوجوانوں کو ٹریننگ دینے جارہے ہیں، ملک بھر میں 100ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کھولنے جارہے ہیں، جہاں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

  • این ڈی ایم اے کی سیالکوٹ کیلئے150ملین روپے کا طبی سامان فراہم،عثمان ڈار کا اظہار تشکر

    این ڈی ایم اے کی سیالکوٹ کیلئے150ملین روپے کا طبی سامان فراہم،عثمان ڈار کا اظہار تشکر

    سیالکوٹ : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)   کی  جانب سے سیالکوٹ کیلئے150ملین روپے کا طبی سامان فراہم کردیا گیا ، جس پر جس پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے اظہارتشکر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سےملک بھر میں حفاظتی سامان کی ترسیل کاکام جاری ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈارکی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیالکوٹ کیلئے150ملین روپے کاطبی سامان فراہم کیا، طبی سامان میں 5ہزار ٹیسٹنگ کٹس، 20وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری آلات شامل ہیں۔

    این ڈی ایم اے نے طبی سامان کی منتقلی کا عمل چند گھنٹے میں مکمل کرلیا، جس پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے اظہارتشکر کیا۔

    اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ میں تاجربرادری کےتعاون سےٹیسٹنگ لیب قائم کرچکےہیں، این ڈی ایم اےکےتعاون سے طبی شعبےکی صلاحیت میں بھرپوراضافہ ہو گا۔

    مزید پڑھیں : معاون خصوصی عثمان ڈار کا کرونا کے مریضوں کے لیے مثالی قدم

    ماضی میں سیالکوٹ کوصحت کے شعبےکوبری طرح نظر انداز کیا گیا، خواجہ آصف علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال کوایک وینٹی لیٹر تک نہیں دےسکے، اسپتالوں کی حالت زاربہتربنانے کیلئےدن رات محنت کررہےہیں، 125 ہائی فلوآکسیجن بیڈز اسپتالوں میں پہنچا دئیےگئے ہیں۔

    یاد رہے سیالکوٹ کے مخیر حضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت جدید ترین سہولیات حاصل کی تھیں اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے 125 ہائی فلو آکسیجن بیڈز کا انتظام کیا جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے 3 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین ٹیسٹنگ لیب بھی قائم کی گئی۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا کہ سیالکوٹ کے عوام نے نا قابل یقین کارنامہ سر انجام دیا ہے، مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا، آئندہ چند دنوں میں 75 آکسیجن بیڈز مزید حاصل کر لیں گے۔

  • مشکل حالات کے باجود نوجوانوں کے لیے100ارب روپے مختص کیے،عثمان ڈار

    مشکل حالات کے باجود نوجوانوں کے لیے100ارب روپے مختص کیے،عثمان ڈار

    اسلام آباد: معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باجود نوجوانوں کے لیے100ارب روپے مختص کیے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں نوجوانوں کے لیے تاریخی اقدامات جاری ہیں،نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا بڑا منصوبہ شروع کیا گیا، مشکل حالات کے باجود نوجوانوں کے لیے 100ارب روپے مختص کیے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے رقم کی حد50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کی،رقم پرمارک اپ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر لانے کا فیصلہ کیا ہے،فنی تربیت اورمہارت کی فراہمی کے لیے30 ارب الگ سے جاری کیےگئے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے اقدامات کے اعتراف میں پاکستان کی عالمی رینکنگ بہتر ہوئی،عالمی اداروں نے شفافیت کے پیش نظر یوتھ پروگرامز میں تعاون کی پیشکش کی۔

    انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ نوجوانوں کا یوتھ ایکسچینج پروگرام کامیابی سے جاری ہے،نوجوانوں کو ملکی تعمیر وترقی کا پورا موقع فراہم کر رہے ہیں،کامیاب جوان پروگرام کا دوسرامرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • سیالکوٹ میں حکومتی فنڈ کے بغیر کرونا وائرس کی جدید ترین ٹیسٹنگ لیب قائم

    سیالکوٹ میں حکومتی فنڈ کے بغیر کرونا وائرس کی جدید ترین ٹیسٹنگ لیب قائم

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں کرونا وائرس مریضوں کے لیے 125 ہائی فلو آکسیجن بیڈز اور 3 کروڑ روپے سے جدید ٹیسٹنگ لیب قائم کردی گئی ہے، تمام انتظامات حکومتی فنڈز کے بغیر تاجر برادری کے تعاون سے کیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومتی تعاون کے بغیر مثالی اقدامات کر رہے ہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت جدید ترین سہولیات حاصل کرلی ہیں، کرونا وائرس مریضوں کے لیے شہر میں 125 ہائی فلو آکسیجن بیڈز کا انتظام کر لیا گیا، 75 آکسیجن بیڈز فوری طور پر اسپتالوں میں دستیاب ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 3 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین ٹیسٹنگ لیب بھی قائم کردی گئی ہے، تمام انتظامات حکومتی فنڈز کے بغیر تاجر برادری کے تعاون سے کیے، کرونا سے صحتیاب ڈاکٹر محمد احمد نے خود آکسیجن وارڈ کا افتتاح کیا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے یہ ممکن ہوا، آئندہ چند دن میں 75 آکسیجن بیڈز مزید حاصل کرلیں گے۔

    عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو مل کر عوامی خدمت کی بھی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کا منتخب نمائندہ عوام کو کرونا وائرس سے لڑتا چھوڑ کر خود فرار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف عوامی خدمت کی بجائے کرپٹ لیڈر کے دفاع میں مصروف ہیں، یہ وقت سیالکوٹ کے عوام کی خدمت کرنے کا تھا۔ کرپٹ لیڈر کے دفاع سے زیادہ عوام کی خدمت اہم ہے۔ سیاست بعد میں کر لیں گے مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیں۔

  • معاون خصوصی عثمان ڈار کا کرونا کے مریضوں کے لیے مثالی قدم

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کرونا کے مریضوں کے لیے مثالی قدم

    سیالکوٹ: کرونا وائرس انفیکشن میں مبتلا مریضوں کے لیے حکومتی تعاون کے بغیر پہلی بار مثالی قدم سامنے آیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے مخیر حضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت جدید ترین سہولیات حاصل کر لیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے 125 ہائی فلو آکسیجن بیڈز کا انتظام کیا۔

    مخیر حضرات کے تعاون سے 3 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین ٹیسٹنگ لیب بھی قائم کی گئی ہے، تمام انتظامات حکومتی فنڈز کے بغیر تاجر برادری اور مخیر حضرات کے تعاون سے کیے گئے، کرونا سے صحت یاب ڈاکٹر محمد احمد نے آکسیجن وارڈ کا افتتاح کیا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام نے نا قابل یقین کارنامہ سر انجام دیا ہے، مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا، آئندہ چند دنوں میں 75 آکسیجن بیڈز مزید حاصل کر لیں گے۔

    انھوں نے کہا عوامی نمائندے چاہیں تو حکومتی مدد کے بغیر بھی عوامی فلاح کے اقدامات ممکن ہیں، حلقے کا منتخب نمائندہ عوام کو کرونا سے لڑتا چھوڑ کر اسلام آباد بھاگ گیا ہے، خواجہ آصف عوامی خدمت کی بجائے پارلیمنٹ میں کرپٹ لیڈر کے دفاع میں مصروف ہیں، جب کہ یہ وقت سیالکوٹ کے عوام کی خدمت کرنے کا تھا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا خواجہ آصف کو دعوت دیتا ہوں آؤ مل کر عوام کی خدمت کریں، کرپٹ لیڈر کے دفاع سے زیادہ عوام کی خدمت اہم ہے، سیاست بعد میں کر لیں گے ابھی مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیں۔

  • ملک میں ٹیکس کلچر کے نظام کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم

    ملک میں ٹیکس کلچر کے نظام کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم

    اسلام آباد: ملک میں ٹیکس کلچر کے نظام کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے، ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی بجائے ٹیکس دہندگان کے نام کی تختی لگے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ترقیاتی اسکیموں کو ٹیکس پئیرز کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارمہم کا آغاز آج سیالکوٹ سے کریں گے۔ عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعظم کے ویژن کے تحت ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ منصوبوں کو زیادہ ٹیکس دینے والے شخص یا ادارے کے نام سےمنسوب کیا جائے گا، شروعات1 ارب کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے سے کررہے ہیں، کارپوریٹ سیکٹر کے زیادہ ٹیکس دینے والے ادارے ک انتخاب کیا گیا ہے، ادارے نے 90 کروڑ روپے کا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات

    معاون خصوصی نے بتایا کہ ماضی میں منصوبوں کو سیاستدانوں نے اپنی تشہیر کے لیے استعمال کیا، سیالکوٹ میں خواجہ آصف نے بھی ٹیکس کے پیسوں سےخاندان کی مشہوری کی، سیالکوٹ میں تمام ترقیاتی منصوبے باپ کے نام سے منسوب کر دئیے گئے، یہ کلچر ختم کر رہے ہیں، میرے اپنے نام کی بھی کوئی تختی نہیں لگے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں انہیں قومی خدمت کا بھرپور موقع دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو ٹائیگرز فورس کے موثر استعمال کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ٹائیگرز فورس کی ذمہ داریوں کے طریقہ کار پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ٹائیگرز فورس کی ایپلیکشن لانچ کرنےکی منظوری دے دی۔

    وزیراعظم پاکستان نے جیو ٹیگنگ پر مشتمل موبائل ایپلی کیشن ملک بھر میں لانچ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان رضا کاروں کو بہترین سہولت اور آسانیاں فراہم کی جائیں،نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں انہیں قومی خدمت کا بھرپور موقع دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی نشاندہی،موقع پر کارروائی ضروری ہے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان خود آئندہ ہفتے ملک گیر سطح پر ایپ لانچ کریں گے۔

    اس سے قبل عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ٹائیگرزفورس کی ذمہ داریوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنرز،ایس ایچ او ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ایپ سےمنسلک ہوں گے۔

  • بجلی کی لوڈ شیڈنگ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا وزیر توانائی سے شکوہ

    بجلی کی لوڈ شیڈنگ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا وزیر توانائی سے شکوہ

    اسلام آباد: کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنیوں نے من مانی کرتے ہوئے عوام پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کر رکھا ہے، گیپکو کی جانب سے بھی گوجرانولہ میں شدید لوڈ شیڈنگ اور کنکشن کاٹنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس سلسلے میں وزیر توانائی عمر ایوب سے رابطہ کر کے شکوہ کیا کہ سی ای او گیپکو عوام کے ساتھ نا انصافی کر رہے ہیں، اور سرکاری محکموں کی نا اہلی کا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا سرکاری محکمے پیسے ادا نہیں کر رہے تو غریب عوام کا اس میں کیا قصور ہے، بجلی کاٹنی ہے تو نادہندہ سرکاری محکموں کی کاٹی جائے۔ انھوں نے وزیر توانائی سے کہا کہ سخت گرمی میں عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بچایا جائے، عوام کے ٹیکس کے پیسے سے ہی یہ سرکاری محکمے چل رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”25 لاکھ سے زائد صارفین اووربلنگ اور مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں: عتیق میر” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    عثمان ڈار کی شکایت پر وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سی ای او گیپکو کو معاملات فوری بہتر کرنے کی ہدایت کر دی۔

    کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے کا اعلان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے بڑے شہر کراچی میں بھی کے الیکٹرک نے اضافی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کیا ہے، جب کہ عوام نے تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف حب روڈ بند کر کے احتجاج کیا، لیکن کراچی کے شہریوں کو تاحال کسی وزیر کی توجہ حاصل نہیں ہو سکی ہے، کے الیکٹرک کی ظالمانہ من مانی جاری ہے۔

    گزشتہ روز ذرایع ایس ایس جی سی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ کے الیکٹرک کو معاہدے سے کئی گنا زیادہ گیس دی جا رہی ہے، معاہدہ صرف 10 ایم ایم سی ایف ڈی کا ہے لیکن کے الیکٹرک کو اس وقت بھی 240 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جا رہی ہے، نیز کے الیکٹرک ایس ایس جی سی کی اربوں روپے کی نادہندہ بھی ہے۔

    چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کراچی کے شہریوں پر برقی عذاب نازل کر رکھا ہے، شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے شہر کے بیش تر بازار ویران ہو گئے ہیں، 25 لاکھ سے زائد صارفین اووربلنگ اور مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے الیکٹرک کی بدترین کارکردگی اور صارفین کے خلاف زیادتیوں کا نوٹس لیں، عوام اور تاجروں کی موجودہ مالی مشکلات کے پیش نظربجلی کی قیمتیں کم کی جائیں۔

  • عثمان ڈار نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز قرار دے دیا

    عثمان ڈار نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز قرار دے دیا

    اسلام آباد: معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے سے متعلق لیگی رہنما خواجہ آصف کے بیان پر عثمان ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف بتائیں پاناما کیس کے فیصلےمیں کونسا باب رقم ہواتھا؟ اخلاقی جرات ہے تو تسلیم کریں نوازشریف کی نا اہلی کا فیصلہ درست تھا۔

    انہوں نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شرم و حیا کا لیکچر آپ کے منہ سے اچھا نہیں لگتا،آپ سزا یافتہ مجرم کے لیے قائدمحترم،قائدمحترم کی تسبیح کرتے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفے کا خواب دیکھنا چھوڑیں،عوامی خدمت پر دھیان دیں،سیالکوٹ کےعوام دیکھ رہے ہیں مشکل وقت میں آپ بھاگے ہوئے ہیں۔

    جسٹس قاضی فائز عیسٰی ریفرنس؛ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن ہے، شہزاد اکبر

    یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ آئین میں عدلیہ، مقننہ، انتظامیہ میں آزادی بھی ہونی چاہیے، کسی جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل خود بھی نوٹس لے سکتی ہے۔

  • عثمان ڈار کا سیالکوٹ میں جدیدترین کرونا ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا اعلان

    عثمان ڈار کا سیالکوٹ میں جدیدترین کرونا ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا اعلان

    سیالکوٹ: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں جدید ترین کرونا ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیالکوٹ کے اسپتالوں کے دورے کے دوران کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے اسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے مزید وینٹی لیٹرز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا،حکومتی مدد کے علاوہ ذاتی حیثیت،دوستوں کے تعاون سے سہولیات دیں گے۔

    معاون خصوصی نے دورے کے دوران سیالکوٹ میں جدیدترین کرونا ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے لیے موبائل ایپلی کیشن مانیٹرنگ سسٹم لانے کا عندیہ بھی دیا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے موثر استعمال کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم آفس کے ذریعے رضا کاروں کو خصوصی کارڈز فراہم کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضا کاروں نے ایس او پیز پرعمل درآمد کے لیے’’نو ماسک نو سروس‘‘مہم شروع کر دی تھی۔