Tag: عثمان ڈار

  • آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے نوجوان ہزاروں ڈالرز کما رہے ہیں، عثمان ڈار

    آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے نوجوان ہزاروں ڈالرز کما رہے ہیں، عثمان ڈار

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے نوجوان ہزاروں ڈالرز کما رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کو تحریک کی طرح لے کر چلوں گا، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 1 سے 10 لاکھ روپے قرض دیاجا رہا ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان کامیاب جوان پروگرام کے تحت اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں، ایسے پروگرامز سے پاکستان کے باصلاحیت نوجوان آگے آئیں گے، وزیراعظم عمران خان نوجوانوں پر سرمایہ لگا رہے ہیں۔

    آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق معاون خصوصی برائے امور نوجوان کا کہنا تھا کہ یہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کا پروگرام تھا، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے نوجوان ہزاروں ڈالرز کما رہے ہیں۔

    ماضی کی حکومتوں نے جوانوں کو نظرانداز کیا، عثمان ڈار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت میرٹ پر نوجوانوں کو قرضے دیے جا رہے ہیں، ماضی کی حکومتوں نے جوانوں کو نظرانداز کیا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد نوجوانون کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے،ماضی کی حکومتوں نے چھوٹے کاروبار کو بری طرح متاثر کیا۔

  • ترقیاتی منصوبے زیادہ ٹیکس دینے والے شہریوں کے نام کرنے کا فیصلہ

    ترقیاتی منصوبے زیادہ ٹیکس دینے والے شہریوں کے نام کرنے کا فیصلہ

    سیالکوٹ: ملک بھر میں ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے نئی مہم شروع کرنے کا منصوبہ، ترقیاتی منصوبے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری کے نام سے منسوب کیے جائیں گے، منصوبوں کا افتتاح بھی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہری کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے، نوجوان پروگرام کی ذمہ داری نعیم الحق کی وجہ سے مجھے سونپی گئی۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نعیم الحق وزیر اعظم عمران خان اور پارٹی کے وفادار ساتھی تھے، نعیم الحق کو خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے ضمیر فروشی نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں کمزور معیشت ملنے کے باوجود ہم نے ترقیاتی کام جاری رکھے، پانی کے منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ سول اسپتال کے آئی سی یو میں 4 وینٹی لیٹر بیڈ لگائے گئے ہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے ٹیکس دہندہ کے پیسوں سے مکمل کیے جاتے ہیں، ٹیکس دہندہ کو کبھی وہ عزت نہیں دی گئی جو دینی چاہیئے، پاکستان کے ٹیکس دہندہ اس ملک کا اثاثہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ محسوس ہو رہا ہے ٹیکس ہدف سے کم اکٹھا ہوگا، 70 ہزار ٹیکس فائلرز کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے شہر، دیہات اور گلی محلوں تک نئی مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، ترقیاتی منصوبوں کو زیادہ ٹیکس دینے والے کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر مہم کا آغاز سیالکوٹ سے کیا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہری کرے گا۔

    منصوبے کے مطابق گلیوں اور سڑکوں سے لے کر ہر ترقیاتی منصوبے پر ٹیکس پیئر کے نام کی تختی ہوگی۔ مذکورہ منصوبے پر عملدر آمد ایف بی آر اور نادرا کے اشتراک سے کیا جائے گا، دونوں ادارے گلی محلے کی سطح پر بھی ٹیکس دہندگان کی شناخت کریں گے۔

    عثمان ڈار کے مطابق مہم کا آغاز گلی، وارڈ، یونین کونسل اور شہرکی سطح پر بیک وقت ہوگا۔ مقامی افراد کو اپنے اپنے شہروں کی ترقی کا شراکت دار بنائیں گے۔

  • "وزیراعظم نے فضل الرحمان کےخلاف آرٹیکل 6 کی بات نہیں کی”

    "وزیراعظم نے فضل الرحمان کےخلاف آرٹیکل 6 کی بات نہیں کی”

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل 6 کی بات نہیں کی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی گفتگو کو غلط انداز میں لیا گیا ہے، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل 6 کی بات نہیں کی لیکن خواجہ آصف سیاسی قد بڑھانے کیلئے آرٹیکل 6 کی بات کررہےہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

    عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف کو میں نےیاد دلایا آرٹیکل 6 کس پر چلنا چاہیے، وزیر دفاع ہوتے ہوئےدوسرے ملک میں نوکری کر رہےتھے، خواجہ آصف یواےای کی کمپنی میں20 لاکھ کی نوکری کررہےتھے، یہ کہتے تھے پارٹیاں بدلنے والوں پر آرٹیکل 6 لگناچاہیے۔

    انہوں نے کہا کہخواجہ آصف معاملات کو سیاسی طور پر ہوا دینےکی کوشش کررہےہیں، خواجہ آصف کیخلاف حکومت آرٹیکل6کےتحت کوئی کارروائی نہیں کررہی۔

    واضح رہے کہ صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان بتائیں کہ انہیں کس نے منتخب جمہوری حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

  • عثمان ڈار کی خواجہ آصف کو بڑی پیشکش

    عثمان ڈار کی خواجہ آصف کو بڑی پیشکش

    اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو کامیاب جوان پروگرام میں شمولیت کی پیشکش کردی اور کہا جو بویا وہ کاٹنا پڑے گا، ذرا بھی حیاء ہوتی تو اقامہ پھینک کر قوم سے معافی مانگتے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے لیگی رہنماء خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئےکہا خواجہ آصف نے جو بویا وہ کاٹنا پڑے گا، وہ بطور وفاقی وزیر ملک کی شرم ساری کا باعث بنے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے پاس دفاع اور خارجہ امور جیسی حساس وزارت کا قلمدان تھا ، وزیر دفاع ہوتے ہوئے کسی اور ملک کا اقامہ کیوں رکھا گیا؟ قومی وقار کو بالائے طاق رکھ کر غیر ملکی کمپنی کے ملازم بنے اور ایسی ملازمت کی جس میں کام نہ کرنے پر 20 لاکھ تنخواہ ملی۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ سر فخر سے بلند نہیں شرم سے جھک جانے کا مقام ہے، ذرا بھی حیاء ہوتی تو اقامہ پھینک کر قوم سے معافی مانگتے, اقامہ رکھنے پر خواجہ آصف کے نام نہاد لیڈر کو نا اہل کر دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف قوم کو بتائیں دبئی کی کمپنی میں کیا بیچتے تھے؟ ایسا کونسا ہنر تھا جس کے بدلے لیبر نمبر 303 لیا؟ خواجہ آصف کے پاس ہنر ہے تو اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل ہوں اور کامیاب جوان پروگرام میں شامل ہو کر ہنر مند پاکستان کا حصہ بنیں۔

  • ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی: عثمان ڈار

    ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی: عثمان ڈار

    سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے سب سے بڑے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، 12 فروری کو سیالکوٹ میں گوجرانوالہ کے کامیاب نوجوان تشریف لائیں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ سے 22 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، گوجرانوالہ ڈویژن سے 77 ہزار سے زائد درخواستوں پر کام جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث جو بھی ہوا اس کے خلاف ایکشن ہوگا، کمیٹی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی۔ کمیٹی کی ایک رپورٹ آچکی، دوسری بھی آنے والی ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو ساڑھے 6 کروڑ جرمانے کیے ہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 2 ہزار کے قریب مزید یوٹیلٹی اسٹورز یو سی کی سطح پر بنائیں گے، مہنگائی کا علم ہے، کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ عوام کو بھی کرپٹ عناصر کی نشاندہی کرنا ہوگی۔ بجلی چوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کی نشاندہی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں اختیارات کا ناجائز استعمال ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی اس کا نشانہ بنا۔ اسحٰق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنانا اچھا اقدام ہے۔ اسحٰق ڈار آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔

  • شریف خاندان اور اسحاق ڈار لندن میں پناہ لے کر بیٹھے ہیں، عثمان ڈار

    شریف خاندان اور اسحاق ڈار لندن میں پناہ لے کر بیٹھے ہیں، عثمان ڈار

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار لندن میں پناہ لے کر بیٹھے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ شریف خاندان،اسحاق ڈار سے زیادہ پناہ گاہ کا کسی کو اندازہ نہیں، شریف خاندان اور اسحاق ڈار لندن میں پناہ لے کر بیٹھے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدالتوں سے انہیں ریلیف مل رہا ہے آکر سامناکریں، یوکے میں بے روزگاری الاؤنس دیا جاتا ہے، تو کیا روزگار نہیں دیا جاسکتا، اپوزیشن کو تکلیف ہےعمران خان غریبوں کے لیے کیوں سوچ رہا ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ روپےکی قدرگرنے کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا، مفتاح اسماعیل کہہ چکے ہیں روپے کی قدرمصنوعی رکھی گئی، اسحاق ڈار نے روپے کی قدر گرنے نہیں دی اس لیے نقصان ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ 7 ارب روپے یوٹیلٹی اسٹورز کو سبسڈی کی مد میں دیا گیا ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں، حکومتی اقدامات کے ثمرات آئندہ چند ماہ میں نظرآئیں گے، حکومت کسان کو گنے کے 180 سے 220 روپے دے رہی ہے۔

  • نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی سے متعلق حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

    نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی سے متعلق حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نوجوانوں کا ایک اور درینہ مطالبہ پورا کرنے جا رہی ہے، اس سلسلے میں اسلامی بینکنگ کے تحت نوجوانوں کو قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وفاقی حکومت نے نوجوانوں کو اسلامی بینکاری کے تحت قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، آج گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی اس سلسلے میں اہم ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں نوجوانوں کو اسلامی بینکنگ کے ذریعے قرضوں کی فراہمی پر حکمت عملی طے کی گئی، کامیاب جوان پروگرام کا اسلامی بینکنگ پر مشتمل مرحلہ بھی اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس پروگرام کے لیے تمام نجی بینکوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

    کامیاب جوان پروگرام کے بعد کامیاب دکاندار پروجیکٹ شروع کریں گے: عثمان ڈار

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اسلامی بینکنگ کے تحت قرض کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا، گورنر اسٹیٹ بینک اور اسٹیک ہولڈرز سے اس سلسلے میں مشاورت مکمل کر لی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے تحت دی گئی درخواستوں کی اسکروٹنی جاری ہے، دوسرے مرحلے میں نوجوان اسلامی بینکنگ کے تحت قرض حاصل کر سکیں گے، جب کہ کامیاب درخواست گزاروں کو قرض کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔

  • یو اے ای کا پاکستانی نوجوانوں کے لیے 200 ملین ڈالرز کی رقم دینے کا اعلان

    یو اے ای کا پاکستانی نوجوانوں کے لیے 200 ملین ڈالرز کی رقم دینے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کی عالمی سطح پر زبردست پذیرائی دیکھنے میں آ رہی ہے، یو اے ای حکومت نے پاکستان کو اس پروگرام میں تعاون کی بڑی پیش کش کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے یو اے ای سفیر حماد عبید ابراہیم نے ملاقات کر کے پاکستانی نوجوانوں کے لیے 200 ملین ڈالرز کی رقم دینے کا اعلان کیا، رقم کا وعدہ ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے حالیہ دورے میں کیا تھا۔

    متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات میں کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحیت دیکھی ہے، ہم پاکستان سے مل کر نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کریں گے، اس سلسلے میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے عملی اقدامات کا آغاز جلد کیا جا رہا ہے۔

    دریں اثنا، یو اے ای نے پاکستان کے ساتھ یوتھ ایکس چینج پروگرام شروع کرنےکا بھی اعلان کیا، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستانی نوجوانوں کا وفد تربیت کے لیےمتحدہ عرب امارات بھیجا جائے گا، جہاں انھیں انٹرنشپ سمیت آرٹیفشل انٹیلی جنس مہارت سکھائی جائے گی، یواے ای نے پاکستانی نوجوانوں کو دبئی ایکسپو 2020 میں بھی شراکت داری کی پیش کش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دبئی ایکسپو میں پاکستانی نوجوانوں کو خصوصی پویلین دیے جائیں گے۔

    سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، مستقبل میں ہنرمند نوجوانواں کو شان دار مواقع فراہم کریں گے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے پروگرام میں تعاون کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق نوجوان طبقے کو اوپر اٹھانا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں پر خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، نوجوان آنے والے برسوں میں ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی بنیں گے۔

  • عمران خان ہر صورت آٹا بحران کے ذمہ داروں کے نام سامنے لائیں گے،عثمان ڈار

    عمران خان ہر صورت آٹا بحران کے ذمہ داروں کے نام سامنے لائیں گے،عثمان ڈار

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر صورت آٹا بحران کے ذمہ داروں کے نام سامنے لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ آٹے کے بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی، حکومتی معاملات کو پبلک ہونا چاہیے یہ عوام کا حق ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو مافیا کا معلوم ہے تو کھل کر ان کا ذکر کریں، کابینہ کا حصہ ہوتا اور مافیا کا پتہ ہوتا تو وزیراعظم عمران خان کو ضرور آگاہ کرتا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ آٹے کا بحران آیا تو اس مسئلے کو حل بھی کیا، آٹے بحران پر رپورٹ آئی ہے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی، 5سال کے لیے آئے ہیں اچھی معیشت دے کر جائیں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جہاں بھی مافیاز ہیں کوئی نہیں بچ سکتا، تھوڑا وقت درکار ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہر صورت آٹا بحران کے ذمہ داروں کے نام سامنے لائیں گے۔

    وزیراعظم کو آٹا بحران سے متعلق رپورٹ بھجوا دی گئی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کو آٹا بحران سے متعلق رپورٹ بھجوائی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ آٹا بحران باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے تحت پیدا کیا گیا۔

    رپورٹ میں آٹا بحران کے ذمہ دار بیوروکریٹس، سیاسی شخصیات کی نشاندہی کی گئی تھی،رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ محکمہ خوراک پر سیاسی دباؤ اور انتظامی نااہلی سے آٹا بحران پیدا ہوا

  • سندھ میں یوتھ منسٹر ہی نہیں، نوجوان کہاں جائیں: عثمان ڈار

    سندھ میں یوتھ منسٹر ہی نہیں، نوجوان کہاں جائیں: عثمان ڈار

    کراچی: وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ایک بار پھر سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا حال یہ ہے کہ صوبے میں یوتھ منسٹر ہی نہیں۔

    وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کر رہے تھے، عثمان ڈار نے کہا کہ سندھ میں یوتھ منسٹر نہیں ہے، کراچی اور سندھ کے نوجوان بڑی تعداد میں ہیں، وہ کہاں جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ وزیر اعظم کے ساتھ ایک پیج پر ہیں، لیکن سندھ کے وزیر اعلیٰ وزیر اعظم کے ساتھ ایک پیج پر نہیں، دیگر صوبوں میں آئی جی تبدیل ہوئے تو اتفاق سے کیے گئے، یہاں صورت حال ویسی نہیں، سندھ حکومت بار بار اٹھارویں ترمیم کے پیچھے نہ چھپے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ ریلوے کا خسارہ 40 ارب تھا جو شیخ رشید 32 ارب روپے پر لے آئے، پی ٹی آئی حکومت تباہ حال اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پی آئی اے بھی خسارے کا شکار تھی جسے ٹھیک کر رہے ہیں۔ اداروں کی تباہ حالی کے بارے میں ان 2 پارٹیوں سے پوچھا جائے جو 35،40 سال سے جو حکمرانی میں رہیں۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے کراچی میں دو دن قبل نوجوانوں کو قرضے دینے کا ایک پروگرام لانچ کر دیا ہے، کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب میں نوجوانوں کو قرضے بھی دیے گئے، عثمان ڈار نے کہا کہ جیسے ہی اسکیم کا آغاز ہوا تو 15 دن میں ساڑھے 12 لاکھ نوجوانوں نے درخواست دی۔