Tag: عجیب الخلقت

  • خاتون کے ہاں 4 ٹانگوں والی بیٹی کی پیدائش، اسپتال کا عملہ حیران

    خاتون کے ہاں 4 ٹانگوں والی بیٹی کی پیدائش، اسپتال کا عملہ حیران

    گوالیار: بھارت میں ایک خاتون کے ہاں 4 ٹانگوں والی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جسے دیکھ کر اسپتال کا عملہ حیران رہ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک خاتون نے چار ٹانگوں والی بچی کو جنم دیا، سکندر کمپو علاقے سے تعلق رکھنے والی آرتی کشواہا نے بدھ کو کملا راجہ اسپتال میں عجیب الخلقت بچی کو جنم دیا۔

    ڈاکٹروں کے مطابق بچی کا وزن پیدائش کے وقت 2.3 کلو گرام تھا، اور بچی پوری طرح صحت مند ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق پیدائش کے وقت بچی کی چار ٹانگیں تھیں، بچی جسمانی خرابی کا شکار ہے، کبھی کبھی کسی بچے میں کچھ جنین اضافی ہو جاتے ہیں، جسے طبی سائنس کی زبان میں اسچیوپیگس کہتے ہیں۔

    جب ایمبریو (جنین، نامکمل بچہ) دو حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے تو جسم کی نشوونما دو جگہوں پر ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے اس بچی کی کمر کے نیچے والا حصہ دو اضافی ٹانگوں کے ساتھ نشوونما پا چکا ہے، لیکن وہ ٹانگیں غیر فعال ہیں۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نومولود بچی کا معائنہ کر رہے ہیں کہ آیا جسم کے کسی حصے میں کوئی اور خرابی تو نہیں ہے، اگر وہ صحت مند پائی گئی تو آپریشن کے ذریعے غیر فعال ٹانگیں ہٹا دی جائیں گی۔

    یہ بچی فی الحال کملا راجہ اسپتال کے شعبہ اطفال کے خصوصی نوزائیدہ کیئر یونٹ میں داخل ہے، جہاں اس کی صحت کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

    بچی کا علاج کرنے والے ڈاکٹر برجیش لاہوتی کے مطابق یہ بچہ اس جوڑے کا پہلا بچہ ہے، اس سے قبل سونوگرافی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دو بچے ہیں، لیکن ایسا نہیں تھا، یہ ایک نایاب کیس ہے، بچی کی زندگی زیادہ لمبی نہیں ہوگی، بچی کا وزن تقریباً 3 کلوگرام ہے، اور اس کی دو ریڑھ کی ہڈیاں اور ایک پیٹ ہے، اور یہ ایک بہت ہی پیچیدہ حالت ہے، جسے ڈایاسپھالک پیرا پیگس کہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں مدھیہ پردیش کے رتلام میں ایک خاتون نے دو سر، تین بازو اور دو ٹانگوں والے بچے کو جنم دیا تھا۔

  • بھارت کے گاؤں میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش، حیرت انگیز تصاویر

    بھارت کے گاؤں میں عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش، حیرت انگیز تصاویر

    نئی دہلی: بھارت میں ایک کسان کی گائے نے 3 آنکھوں والے بچھڑے کو جنم دیا ہے جس کے بعد لوگ اس کی پوجا کرنے کے لیے پہنچ گئے، بچھڑے کے نتھنوں میں بھی 4 سوراخ موجود ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش ریاست چھتیس گڑھ کے گاؤں راج نند میں ہوئی ہے جہاں ایک گائے نے 3 آنکھوں اور نتھنے میں 4 سوراخوں والے بچھڑے کو جنم دیا ہے۔

    اس عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش نے پورے گاؤں میں ایک ہلچل پیدا کردی ہے، لوگ جوق در جوق اسے دیکھنے آرہے ہیں۔

    کچھ اس کی پیدائش کو مذہبی معجزہ سمجھ کر اس کی پوجا کر رہے ہیں اور پیسوں کے چڑھاوے بھی چڑھا رہے ہیں۔

    گائے کا مالک ہیمنت چندیل نام کا شخص ہے جو کھیتی باڑی کے علاوہ مویشی بھی پالتا ہے۔

    اس کا کہنا ہے کہ گاؤں کے افراد قطاریں لگا کر اسے دیکھنے کے لیے کھڑے ہیں، فی الحال یہ بچھڑا صحت مند ہے اور اس کی جان کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

  • عجیب الخلقت لگنے کے جنون نے نوجوان سے کیا قیمتی شے چھین لی؟

    عجیب الخلقت لگنے کے جنون نے نوجوان سے کیا قیمتی شے چھین لی؟

    میڈرڈ: اسپین میں عجیب الخلقت (ایلین) لگنے کے جنون نے ایک نوجوان سے اس کی قیمتی شے چھین لی، جسے اب وہ دوبارہ پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جسم میں تبدیلیاں کرنے والے جنونی مختلف نظر آنے کے لیے کوئی بھی پاگل پن کر سکتے ہیں، اسپین میں 32 سالہ ایک نوجوان نے عجیب و غریب نظر آنے کے لیے اپنے چہرے میں خطرناک تبدیلیاں کر ڈالیں، جس کی وجہ سے اس کی قوت گویائی ختم ہو گئی۔

    انتھنی لوفرڈو نے اعتراف کیا کہ جسم میں نئی تبدیلیوں کے بعد اب وہ بولنے کی جدوجہد میں لگا ہوا ہے، نوجوان نے مختلف نظر آنے کے لیے اپنے پورے بدن کو ٹیٹوز سے بھر دیا ہے، صرف یہی نہیں، زبان اور چہرے پر بھی اس نے خطرناک تبدیلیاں کر ڈالیں۔

    جب سے لوفرڈو نے اپنی ناک اور اوپری ہونٹ ہٹا دیے ہیں، تب سے اس کی بولنے کی صلاحیت متاثر ہو گئی ہے، اس کی شدید خواہش تھی کہ وہ ’بلیک ایلین‘ یعنی سیاہ عجیب مخلوق دکھائی دینا چاہتا تھا۔

    لوفرڈو کے حالیہ پروسیجر میں اس نے اوپری ہونٹ کا ایک حصہ اور نتھنے کٹوائے، جس کے بعد اس کے دانت ہر وقت دکھائی دینے لگے ہیں، لیکن ساتھ ہی اس کی قوت گویائی بھی مستقل طور پر تبدیل ہو گئی ہے۔

    لوفرڈو نے بتایا کہ اس نے تو یہ بھی سوچا تھا کہ اپنے پورے بدن کی جلد ہٹا کر اس کی جگہ دھات چڑھائے۔

    اس نے ایک اخبار کو بتایا کہ یہ تو اب عام بات ہو چکی ہے، حتیٰ کہ وہ غیر شعوری طور پر عجیب و غریب چیزوں کے منصوبوں پر سوچتا رہتا ہے، مجھے ایک ڈراؤنے کردار کا روپ دھارنا اچھا لگتا ہے، میں اکثر اندھیری راتوں میں اسی طرح کا روپ دھار کر سڑکوں پر نکلتا ہوں۔

    اگرچہ وہ شکل سے بہت عجیب لگتا ہے تاہم اسٹاگرام پر اس کے فالوورز 2 لاکھ 27 ہزار ہو چکے ہیں، سوشل میڈیا پر وہ اپنے فالوورز کے سوالوں کے جواب بھی دیتا ہے۔

  • امریکا میں دو سر والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

    امریکا میں دو سر والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

    واشنگٹن : امریکا کی ریاست مونٹانا میں عجیب الخلقت گائے کے بچے کی پیدائش ہوئی، یہ نایاب گائے کا بچہ دو سروں کا حامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا کے ایک کیٹیل فارم کا مالک جب صبح اپنے فارم میں معمول کے کام سے گیا تھا جسے عجیب و غریب قسم کا گائے کا نایاب بچہ ملا تھا، جسے دفتر قدرتی وسائل کے حوالے کردیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیٹیل فارم کے مالک ہیتھر ہرمن کا کہنا تھا کہ ’میں دو سر والے کو دیکھ کر حیران رہ گیا، میں معمول کے کام سے فارم میں گیا تھا جب میں اسے پایا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بچھڑا بلکل نارمل تھا اور اس نے صحت بھی بہتر تھی لیکن اس کے باوجود وہ زندہ نہیں رہ سکا اور کچھ وقت بعد ہی مرگیا۔

    فارم کے مالک ہیتھر ہرمن کا کہنا تھا کہ ’یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ ہمارے کیٹیل فارم میں دو سر والا بچھڑے کا بچہ پیدا ہوا ہو لیکن اس بچے کی پیدائش قبل از وقت تھی‘۔

    مزید پڑھیں : امریکا میں دو سروں والا عجیب و غریب ہرن کا بچہ برآمد

    بھارت میں ایک آنکھ والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ’دو سروں والے گائے کے دھانچے کے مطابق ان کا زندہ رہنا ممکن ہی نہیں تھا۔

  • بھارت میں ایک آنکھ والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

    بھارت میں ایک آنکھ والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

    کولکتہ: بھارت ریاست مغربی بنگال میں عجیب الخلقت گائے کے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی ایک آنکھ ہے، مقامی افراد نے بچھڑے کی پوجا پاٹ شروع کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے برہمان میں اتوار کے روز گائے نے ایک بچہ دیا جو دکھنے میں غیر معمولی تھا کیونکہ اس کی ایک آنکھ تھی اور سر بھی دیگر کے مقابلے میں بہت عجیب تھا۔

    مقامی لوگوں نے جب بچھڑے کو دیکھا تو اسے اپنا مذہبی پیشوا تسلیم کر کے عبادت شروع کردی، گائے کے  مالک کا کہنا تھا کہ اُس کے گھر لوگوں کا تانتا بند گیا جو زیارت اور پوجا کے لیے آرہے ہیں اور بھاری نذرانے دے رہے ہیں۔

    مالک کا مزید کہنا ہے کہ مقامی افراد اسے معجزہ قرار دے رہے ہیں اور اُن کا ماننا ہے کہ یہ بچھڑا انہیں مسائل سے نکال سکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بکری کے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش، لوگ خوفزدہ

    بچھڑے کی پیشانی پر ایک آنکھ جبکہ اُس کی ناک بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے اُسے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا بھی ہے۔

    جینیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچھڑے کی پیدائش کوئی معجزہ نہیں بلکہ یہ بیماری ہے جو ماں کے رحم سے اسے لگی۔

    ماہرین کے مطابق رحم میں موجود بچے کے داہنے اور باہنے حصے علیحدہ نہیں ہوپاتے جس کی وجہ سے اُس کی دونوں آنکھیں ایک جگہ آجاتی ہیں اور دیکھنے میں یہ ایک ہی آنکھ معلوم ہوتی ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: ملتان میں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

    جینیاتی ماہرین کے مطابق سائیکلوپیا کے ساتھ پیدا ہونے والا بچہ بصارت سے محروم ہوتا ہے، اس طرح کے پیدا ہونے والے بچہ جلد مرجاتا ہے کیونکہ یہ ٹھیک طریقے سے سانس نہیں لے سکتے۔