Tag: عجیب و غریب

  • آسمان میں سیاہ انگوٹھی کا پراسرار نشان نمودار ہونے پر لوگ خوف زدہ، ویڈیو وائرل

    آسمان میں سیاہ انگوٹھی کا پراسرار نشان نمودار ہونے پر لوگ خوف زدہ، ویڈیو وائرل

    ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا کے آسمان میں سیاہ انگوٹھی کا پراسرار نشان نمودار ہونے پر لوگ خوف زدہ ہو گئے، سیاہ انگوٹھی نما نشان کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    اس ہفتے ورجینیا کے نیلے آسمان پر ایک پراسرار سیاہ انگوٹھی نمودار ہوئی جسے لوگوں نے ’بدشگونی‘ قرار دیا، اور یہ تقریباً 10 منٹ تک فضا میں منڈلاتی رہی، اور پھر پراسرار طور پر غائب ہو گئی۔

    یہ واقعہ ورجینیا کے شہر ولیمزبرگ میں منگل کی صبح گیارہ بجے پیش آیا، لوگوں نے ایک بڑی شاہراہ پر فضا میں ایک ’مکرو‘ دائرہ دیکھا، شہریوں کے بیانات کے مطابق دھوئیں کے اس حلقے کو میلوں تک لوگوں نے دیکھا۔

    کہا جاتا ہے کہ اس طرح کے سیاہ حلقوں کی ممکنہ وجہ آگ لگنا یا دھماکے ہو سکتی ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں آتش زدگی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس طرح کی کوئی چیز آسمان میں تیرتی ہوئی دیکھی گئی ہو۔ جون میں وینزویلا کے اوپر ایک ایسا ہی انگوٹھی کے سائز کا بادل دیکھا گیا تھا۔ جولائی میں ٹیکساس کے علاقے پرل لینڈ کی فضا میں بھی ایسی ہی ایک تیرتی سیاہ انگوٹھی دیکھی گئی تھی۔

    تاحال کسی نے بھی سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ یہ کیا چیز ہے، یا کہاں سے اور کیسے آئی، تاہم اس سے متعلق کچھ نظریات ہیں، ماہرین نے آتش زدگی یا کسی قسم کے دھماکے کی طرف اشارہ کیا ہے، کہ ممکنہ طور پر یہ اس وجہ سے بن سکتی ہے۔

  • سائنس کا ناقابل یقین تجربہ، آدمی جب بند خول سے 3 ماہ بعد نکلا تو 10 سال چھوٹا ہو چکا تھا

    سائنس کا ناقابل یقین تجربہ، آدمی جب بند خول سے 3 ماہ بعد نکلا تو 10 سال چھوٹا ہو چکا تھا

    جوزف دیتوری دنیا کا پہلا آدمی ہے جو سائنس کے ایک ناقابل یقین اور خطرناک تجربے سے گزرنے کے بعد اس حیران کن نتیجے کے ساتھ آیا کہ وہ 10 سال چھوٹا ہو گیا تھا۔

    سائنس دانوں نے پانی کے اندر انتہائی دباؤ والے ماحول میں رہنے پر انسانی جسم پر اس کے اثرات جاننے کے لیے ایک ریسرچ کی، اور اس کے لیے امریکی بحریہ کے سابقہ کمانڈر جوزف ڈیٹوری نے 3 ماہ سے زیادہ کا عرصہ پانی کے اندر ایک بالکل بند خول (compact pod) میں گزارا۔

    یہ ایک غیر معمولی ریسرچ اسٹڈی تھی، اس کے اختتام پر سائنس دان یہ جان کر حیران رہ گئے کہ بحر اوقیانوس کی گہرائیوں میں تین ماہ تک رہنے کے بعد، جب جوزف اپنے کمپیکٹ پوڈ سے باہر نکلا تو وہ ’10 سال چھوٹا‘ ہو گیا تھا۔

    ڈی این اے میں کیا تبدیلی آئی؟

    بند خول سے باہر نکلنے کے بعد جب جوزف کا تفصیلی طبی جائزہ لیا گیا تو سائنس دانوں نے حیرت انگیز طور پر پایا کہ کروموسومز کے سروں پر موجود ڈی این اے کیپس (جنھیں ٹیلومیرز telomeres کہتے ہیں) تین ماہ قبل کے مقابلے میں 20 فی صد بڑی ہو گئی تھیں، یہ کیپس عمر کے ساتھ ساتھ سکڑ جاتی ہیں۔

    صرف یہی نہیں بلکہ سائنس دانوں نے دیکھا کہ جوزف کے اسٹیم سیل کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا تھا، اور ان کی مجموعی صحت میں قابل ذکر تبدیلی دیکھنے میں آئی۔

    مزید حیرت انگیز تبدیلیاں

    جوزف کی نیند کا معیار بہتر ہوا، اس کے کولیسٹرول کی سطح میں 72 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، اور ان کے جسم میں سوزش کے امکانات نصف حد تک کم ہو گئے تھے، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلیاں پانی کے اندر دباؤ کی وجہ سے پیدا ہوئی ہیں۔ زیر آب دباؤ کے بارے میں پہلے ہی سے یہ بات سائنس دان جانتے ہیں کہ اس کے انسانی جسم پر مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    جوزف ڈیٹوری نے بتایا کہ ان کے میٹابولزم میں بھی بہتری آ گئی ہے، حالاں کہ پانی کے اندر گزارے گئے دنوں کے دوران انھوں نے صرف اپنے ایکسرسائز بینڈز کی مدد سے ہفتے میں پانچ دن ایک گھنٹے کے لیے ورزش کی۔

    جوزف ڈیٹوری نے اپنی 93 دن کے اس تجربے کے دوران ایک اور بڑا کارنامہ بھی انجام دے دیا ہے، انھوں نے پانی کے اندر رہنے کا پچھلا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا، جو 73 دن کا تھا۔

  • دلہن نے 2 کا پہاڑا نہ سنانے پر دلہے کے ساتھ کیا کیا؟

    دلہن نے 2 کا پہاڑا نہ سنانے پر دلہے کے ساتھ کیا کیا؟

    بھارت میں ہونے والی شادیوں میں اس طرح کے عجیب و غریب واقعات ہونا معمول کی بات ہے۔ ان شادیوں میں کبھی کبار دلہا دلہن یا باراتوں میں معمولی بات پر جھگڑے بھی ہو جاتے ہیں۔

    تاہم اب بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مہوبا کے ایک گاؤں میں شادی کی ایک تقریب کے دوران دلہن نے دلہے سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کی، جس کے بعد بارات واپس لوٹا دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے چند افراد شامل تھے، دلہن کو دلہا کی تعلیمی قابلیت پر شبہ تھا جس بنا پر اس نے پھولوں کی مالا پہنانے سے پہلے دلہا سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کر دی۔

    گرم حلوہ پوری نہ ملنے پر شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی

    جب دلہا پہاڑا سنانے میں ناکام ہوا تو دلہن نے مالا پہنانے سے انکار کر دیا اور منڈپ سے نیچے اتر گئی، دلہن کے اہل خانہ نے اسے منانے کی بہت کوشش کی، مگر دلہن نہیں مانی اور دلہا باراتیوں سمیت واپس چلا گیا۔

    مئی 2021 میں پیش آنے والا یہ حیرت انگیز واقعہ انٹرنیٹ پر دوبارہ سے توجہ حاصل کر رہا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کا سلسلہ جاری ہے۔

    صارف نے لکھا کہ ’’کس کس نے 2 کا پہاڑ ابھی یاد کیا ہے‘‘۔ دوسرے صارف کہا کہ ’’اب سارے لڑکے 2 کا پہاڑا یاد کر کے آئیں گے اپنی شادی میں ‘‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’یار مجھے دو کا پہاڑا نہیں آتا‘‘۔

  • عجیب و غریب واردات کی ویڈیو وائرل

    عجیب و غریب واردات کی ویڈیو وائرل

    تلنگانہ: بھارت میں ایک عجیب و غریب واردات کی ویڈیو وائرل ہوگئی، نوجوان لڑکے نے لڑکی کے ساتھ مل کر سڑک کنارے ایک خاتون کو لوٹ لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے ضلع میں دو نوجوان لڑکا لڑکی نے مل کر دن دھاڑے سڑک پر گزرنے والی خاتون کے گلے سے زیور چھین کر فرار ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس عجیب و غریب واردات میں ملوث لڑکا لڑکی گرل فرینڈ بوائے فرینڈ بتائے گئے ہیں، خاتون کی چینخ و پکار سن کر وہاں موجود افراد اس ڈکیت جوڑے کو پکڑنے کی کوشش کی۔

     اس دوران ایک نوجوان نے بائک پر انھیں پکڑنے کے لئے کافی دور تک تعاقب کیا لیکن وہ دونوں انتہائی برق رفتاری کے ساتھ اسکوٹی پر فرار ہونے کامیاب ہوگئے۔

    تعاقب کرنے والے نوجوان نے ویڈیو بھی ریکارڈ کیا بعد ازاں نوجوان متاثرہ خاتون کو مری گوڈہ پولیس اسٹیشن لے گیا اور شکایت درج کروائی۔

  • سعودی عرب: عجیب و غریب ویڈیو وائرل

    سعودی عرب: عجیب و غریب ویڈیو وائرل

    سعودی عرب کے شہر میں ٹرک کے پچھلے حصے سے لٹک کرسفر کرنے والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    سعودی دارالحکومت ریاض میں میں ایک عجیب و غریب ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو ایک ٹرانسپورٹ گاڑی کے پچھلے دروازوں سے لٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو  پر لوگ حیرت کا اظہار کررہے، خاتون شہر کے مرکزی تجارتی علاقے میں تیز رفتار ٹریک سے گزرنے والے ٹرک کے  پچھلے حصے کے دروازے کو پکڑے ہوئے کھڑی ہے۔

    ٹرک ڈرائیور نے ایک پیڈسٹرین برج پر گاڑی روکی  تو خاتون تیزی سے اتر کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔

    وائرل ویڈیو پر ایک خاتون نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ’ٹرک کے  پچھلے حصے کے دروازے کو پکڑ کر سفر کرنے والی خاتون کا تعلق انڈونیشیا کی ہے‘, ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’خدانخواستہ اس کا ہاتھ اگر پھسل جاتا اور وہ گرتی تو بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔

  • گارڈن کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد خاتون پر دہشت طاری ہو گئی (ویڈیو دیکھیں)

    گارڈن کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد خاتون پر دہشت طاری ہو گئی (ویڈیو دیکھیں)

    واشنگٹن: رات میں عجیب آوازوں سے پریشان خاتون نے صبح گارڈن کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو اس کے ہوش اڑ گئے، یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد تیزی سے وائرل ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اکثر لوگ عجیب و غریب واقعات کی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو جب سوشل میڈیا پر آئی تو بڑی تیزی سے وائرل ہو گئی۔

    یہ ویڈیو ایک خاتون نے شیئر کی تھی، خاتون کو کئی دنوں سے راتوں کو پیچھے والے گارڈن سے عجیب و غریب آوازیں سنائی دے رہی تھیں، جن سے وہ کافی پریشان تھی، جب خاتون نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز چیک کیں تو اس پر دہشت طاری ہو گئی۔

    اس ویڈیو میں گھر کے پائیں باغ میں ایک واضح اور عجیب سی پرچھائیں ٹہلتی نظر آ رہی ہے، سوشل میڈیا پر اسے کسی نے بھوت والی ویڈیو کہا تو کسی نے کہا یہ دراصل روشنی سے پیدا ہونے والا ہیولا ہے۔

    Can you see in the beginning, the ghost in the upper right corner? Even the horse in the middle left by the tree turns to look at it. from r/Ghosts

    واشنگٹن کے قریب کنٹری سائڈ علاقے میں رہنے والی خاتون نے بتایا کہ اس کے گھر کے پیچھے جانوروں کا چارہ رکھنے کے لیے لکڑی کا ایک بڑا احاطہ ہے، اس احاطے سے گزشتہ چند ہفتوں سے رات میں عجیب آوازیں آ رہی تھیں اور گھوڑے بھی کافی ڈرے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ جب یہ معلوم کرنے کے لیے کہ اس احاطے میں کیا ہو رہا ہے، اس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج چیک کی تو وہ دہشت زدہ ہو گئی کیوں کہ اس میں یہ عجیب سی پرچھائیں ٹہلتی دکھائی دی۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پرچھائیں دیکھ کر ڈر گئی تھی، یہ کسی انسان کا ہیولا نہیں ہو سکتا تھا کیوں کہ گھر کا دروازہ بند تھا، کسی کے اندر آنے کا امکان ہی نہیں تھا۔

    دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اکثر سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس طرح کی پرچھائیں دکھائی دے جاتی ہے، یہ روشنی کے اینگل کے سبب ہوتا ہے اور اسے ٹرانسلیوسینٹ کہتے ہیں۔

  • دنیا بھر میں‌ نئے سال سے جُڑی دل چسپ اور عجیب و غریب روایات

    دنیا بھر میں‌ نئے سال سے جُڑی دل چسپ اور عجیب و غریب روایات

    نئے سال کا استقبال کرنے کے لیے جہاں دنیا بھر میں رنگا رنگ تقاریب منعقد کی جاتی ہیں، وہیں اس روز کچھ عجیب و غریب رسومات اور روایات پر بھی عمل کیا جاتا ہے۔

    دنیا کی بعض اقوام میں اس دن سے متعلق توہم پرستی بھی پائی جاتی ہے۔ کسی کے نزدیک گزرتے ہوئے سال کے کچھ خاص لمحے نحوست اور بدشگونی کی علامت ہوتے ہیں تو کوئی اسے خوش قسمتی سمیٹنے کا نادر موقع سمجھتا ہے۔ ایسے لوگ اس روز کچھ خاص اعمال انجام دینا ضروری سمجھتے ہیں جب کہ مخصوص عبادات کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ سالِ نو سے متعلق چند عجیب و غریب تصورات اور روایات یہ ہیں۔

    رشتے داروں کے دروازے پر شیشے کے برتن توڑنا
    اس عجیب و غریب روایت پر برسوں سے ڈنمارک کے باسی عمل کرتے آرہے ہیں۔ وہاں شیشے کے پرانے برتنوں کو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے گھروں کے صدر دروازے پر مار کر چکنا چور کر دیا جاتا ہے۔ اس روایت پر اکتیس دسمبر کی شام گہری ہوجانے پر عمل کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد دوستوں اور عزیزوں کو خوش بختی کا پیغام دینا ہوتا ہے۔

    دروازے، کھڑکیاں اور تمام لائٹس کھول دینا
    سال کی آخری شب فلپائن میں لوگ گھر کو برقی قمقموں سے روشن کر کے تمام دروازے اور کھڑکیاں بھی کھول دیتے ہیں اور رات کے بارہ بجتے ہی پُھرتی کے ساتھ انھیں بند کر دیا جاتا ہے۔ اکتیس دسمبر کو فلپائن میں لوگ گول اشکال والی اشیا کا استعمال بڑھا دیتے ہیں جن میں پھل اور سبزیاں وغیرہ شامل ہیں۔ اس روایت کے پیچھے تصور یہ ہے کہ اس طرح خوش حالی آئے گی اور نیا سال منافع بخش ثابت ہو گا۔

    بدقسمتی کو گھر سے باہر نکالنے کے لیے جھاڑو دینا
    نئے سال کی آخری شب چلی کے لوگ قبرستان کا رخ کرتے ہیں۔ وہ یہ لمحات اپنے ان پیاروں کے ساتھ گزارتے ہیں جو ہمیشہ کے لیے ان سے دور جا چکے ہوں۔ اسی طرح اکتیس دسمبر کی رات منہ بھر کر دال کھانا بھی چلی میں خوش قسمتی سمیٹنے کا ذریعہ تصور کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سال کی آخری رات گھر میں جھاڑو دی جاتی ہے جس کا مطلب یہ لیا جاتا ہے کہ خاندان نے بدقسمتی کو گھر سے باہر نکال دیا ہے۔

    بارہ انگوروں سے جڑی خوش نصیبی
    اسپین میں نئے سال کی آمد کا جشن مناتے ہوئے رات بارہ بجے سے پہلے اگر کوئی شخص بارہ انگور منہ میں رکھ کر ایک ساتھ کھا لے تو اسے خوش قسمت تصور کیا جاتا ہے۔

    کھڑکی سے باہر پانی پھینکنے کی روایت
    پورٹو ریکو میں روایت ہے کہ گزرتے ہوئے سال کی آخری شام بالٹی یا گلاس میں پانی بھر کے گھر کی کھڑکی سے باہر پھینکا جائے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ اس عمل سے بُری قوتوں کو گھر سے باہر نکال دیتے ہیں۔

  • ’انسانی دانتوں‘ والی مچھلی نے لوگوں کو حیران کر دیا

    ’انسانی دانتوں‘ والی مچھلی نے لوگوں کو حیران کر دیا

    جارجیا: امریکا کے ایک جزیرے پر ’انسانی دانتوں‘ والی مچھلی نے لوگوں کو حیران کر دیا، انسانی دانتوں سے حیران کن مشابہت رکھنے والی مچھلی ساحل پر نکل آئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں ساحل پر ایک ایسی مچھلی مردہ حالت میں پڑی ملی جس کے دانت انسانی دانتوں کی طرح تھے۔

    ساحل پر پڑی مچھلی کا انکشاف ایک خاتون نے کیا جو اپنے بچے کے ساتھ سیر کرنے نکلی تھیں، خاتون نے مچھلی کی متعدد تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ پہلے جب اس نے مچھلی دیکھی تو کوئی توجہ نہیں دی، لیکن قریب جا کر دیکھا تو حیران رہ گئی، اس کے دانت بالکل انسانی دانتوں جیسے قطار میں تھے۔

    خاتون نے بتایا کہ اس نے مچھلی کی تصاویر لیں اور جس کو بھی دکھائیں، اس نے حیرانی کا اظہار کیا، ایسی مچھلی ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔

    ماہرین آبی حیات کا کہنا ہے کہ یہ دراصل شیپ ہیڈ مچھلی ہے، جو اپنے عجیب دانتوں سے کئی اہم کام لیتی ہے، جن میں جھینگے، گھونگھے اور کیکڑوں کو پیسنا بھی شامل ہیں۔

    شیپ ہیڈ مچھلی کے دانت اس وقت سے نکلنے لگتے ہیں جب یہ صرف 4.5 ملی میٹر لمبی ہوتی ہے، اور جب یہ 15 ملی میٹر ہو جاتی ہے تو اس کے دانتوں کا سیٹ مکمل ہو چکا ہوتا ہے۔

    یہ مچھلی 76 سینٹی میٹر تک لمبی ہو سکتی ہے، اور کبھی کبھی آدھے میٹر تک بھی اس کا سائز چلا جاتا ہے۔ یہ خلیج اور امریکی اٹلانٹک سواحل پر پائی جاتی ہے، امریکا میں اسی مچھلی کے نام پر شیپس ہیڈ بے رکھا گیا۔

  • ’’شیطان کی عبادت‘‘ کے دوران خاتون کو قربان کرنے کی ویڈیومنظرِعام پرآگئی

    ’’شیطان کی عبادت‘‘ کے دوران خاتون کو قربان کرنے کی ویڈیومنظرِعام پرآگئی

    جنیوا : معروف سائینس لیب میں موجود لان میں رات گئے شیطان کی عبادت کے لیے موجود لوگوں کی شیطانی رسم ادا کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

    آدھی رات کا پہر اور چار سُو اندھیرے میں سیاہ لباس زیب تن کیے کچھ افراد ایک ریسرچ لیب کے سبزہ زار میں کسی تحقیق کے لیے نہیں بلکہ شیطان کی عبادت کے لیے یکجا ہوتے ہیں۔

    human-post-3

    کسی فلمی منظر کی طرح یہ تمام افراد ایک خاص ترتیب کے ساتھ شیطان کے بت کے گرد باادب کھڑے ہوجا تے ہیں اور پھر اُن میں سے ایک خاتون شیطانی مجسمے کے سامنے کھڑی ہو جاتی ہیں جن کا جبہ اُتار کر شیطان کی مورت کے آگے لیٹا دیا جاتا ہے اور پھر اُنہی کا ایک ساتھی کچھ مخصوص کلمات کا تکرار کرتے ہوئے خاتون کو شیطان کی بلی چڑھانے کے لیے وار کرتا ہے۔

    human-post-1
    اس عجیب وغریب عبادت کی ویڈیو قریبی رہائشی عماری کی کھڑکی سے بنائی جاتی ہے جیسے ہی شیطان کی پجاری خاتون کو بلی چڑھانے کے لیے وار کیا جاتا ہے ویڈیو منقطع ہوجاتی ہے۔

    تا ہم اس ویڈیو کو دیکھنے والے الگ الگ نقطعہ نگاہ رکھتے ہیں اور ہر کوئی اسے اپنے انداز سے پیش کر رہا ہے حالانکہ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنے مخصوص اور قابل اعتراض خیالات اور سیاہ اعمال کو پورا کرنے کے لیے اس جگہ کو استعمال کیا گیا۔

    human-post-2

    واضح رہے مذکورہ سائینس لیب جنیوا کے قریبی علاقے میں واقع ہے جہاں اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سے مختلف قسم کی خیالات اور توہمات گردش کرنے لگے ہیں لوگ خوف و ہراس کا شکار ہیں اور ایسے واقعات کے سدباب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    خیال رہے یہ آرٹیکل بنیادی طورپرہفنگٹن پوسٹ میں شائع ہوا تھا اوراسے معلوماتِ عامہ کے مقصد کے تحت اردو میں ترجمہ کرکے یہاں پبلش کیا جارہا ہے۔

    آرٹیکل  ہفنگٹن پوسٹ سے لیا گیا ہے