Tag: عدالت

  • سری دیوی کی جائیداد پر قبضہ، بونی کپور عدالت پہنچ گئے

    سری دیوی کی جائیداد پر قبضہ، بونی کپور عدالت پہنچ گئے

    نئی دہلی: بھارت کی نامور اداکارہ سری دیوی کی جائیداد پر غیر قانونی قبضے کے خلاف ان کے شوہر مشہور فلم پروڈیوسر بونی کپور مدراس ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بونی کپور کا کہنا ہے کہ تین افراد نے دھوکہ دہی کے ذریعے اس جائیداد کے حقوق کو اپنے نام کرالیا ہے، انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے کیونکہ سری دیوی نے یہ جائیداد اپنی محنت سے خریدی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق اپریل 1988 میں سری دیوی نے مدراس میں ایم سی سمبند مدلیار نامی شخص سے اس جائیداد کو خریدا تھا، بونی کپور کا کہنا تھا کہ اس وقت سمبند مدلیار کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں اور ان سب کی طرف سے وراثتی سرٹیفکیٹ دیکھنے کے بعد ہی سری دیوی نے اس جائیداد کو خریدا تھا۔

    تاہم حال ہی میں سمبند مدلیار کی دوسری بیوی کے بیٹوں کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اس جائیداد میں ان کا بھی حصہ ہے اور انہوں نے تحصیلدار کے دفتر میں درخواست دائر کی۔

    بونی کپور کا کہنا ہے کہ سرکاری حکام نے غیر قانونی طور پر ان کے حق میں فیصلہ دے کر اس جائیداد کی ملکیت ان کے نام کردی ہے۔بونی کپور نے عدالت میں عرضی دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اور جعلی دستاویزات منسوخ کی جائیں اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ان کی اہلیہ سری دیوی زندہ تھیں تب ہی مدلیار نے دوسری شادی کی تھی جو ان کے دعوے کی قانونی حیثیت پر سوال کھڑا کرتی ہے۔

    سری دیوی کو مجسٹریٹ نے کیوں بلایا تھا؟ وکیل کا حیرت انگیز انکشاف

    مدراس ہائی کورٹ کے جسٹس آنند وینکٹیش نے اس معاملے پر چار ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے اور ساتھ ہی تامبرم تعلقہ کے تحصیلدار کو وضاحت پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ بونی کپور نے 1996 میں سری دیوی سے شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں،سال 2018 میں سری دیوی دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔

  • قومی ٹیم میں سلیکٹ کیوں نہ کیا ؟ کرکٹر عدالت پہنچ گیا

    قومی ٹیم میں سلیکٹ کیوں نہ کیا ؟ کرکٹر عدالت پہنچ گیا

    کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے پر ڈیرہ مراد جمالی کے کرکٹر تیمور علی نے پی سی بی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    وکیل درخواست گزار کے مطابق تیمور علی پاکستان کے بہترین فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں، ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین پرفارمنس رہی ہے۔

    وکیل کے مطابق ورلڈکپ کیلئے سلیکٹ کھلاڑیوں کا پرفارمنس ریکارڈ درخواست گزار سے انتہائی کم ہے۔ تیمور علی نے امتیازی سلوک کیخلاف پی سی بی میں سیکشن 37 کے تحت اپیل دائر کی ہے۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پی سی بی نے تاحال درخواست گزار کی اپیل پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، پی سی بی کو تیمور علی کی اپیل پر فیصلہ کرنے کاحکم دیا جائے۔

    کپتانوں کی تبدیلی، پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا

    جسٹس عدنان اقبال کا کہنا تھا کہ کیا سندھ ہائیکورٹ پی سی بی کیخلاف کرکٹرکی درخواست سننے کی مجازہے؟ وکیل نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کی درخواست پر اعلیٰ عدالتوں نے فیصلے جاری کر رکھے ہیں۔

    عدالت نے درخواست گزار وکیل سے کرکٹر سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کی نقول طلب کرلیں، سند ھ ہائیکورٹ نے سماعت دو روز کے لیے ملتوی کردی۔

  • عدالت کا قیام پاکستان سے قبل کی دکانوں کو ڈی سیل کرنے کا حکم

    عدالت کا قیام پاکستان سے قبل کی دکانوں کو ڈی سیل کرنے کا حکم

    کراچی (15 اگست 2025): سندھ ہائیکورٹ نے نیپئر روڈ پر غیر قانونی قرار دے کر سیل کی جانے والی دکانوں کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نیپئر روڈ پر دکانوں کو غیر قانونی قرار دے کر سیل کرنے کے خلاف درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

    سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جن دکانوں کو غیر قانونی قرار دے کر سیل کیا گیا وہ قیام پاکستان سے قبل کی بنی ہوئی ہیں۔ اب جا کر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسے غیر قانونی قرار دے رہی ہے۔

    عدالت نے ایس بی سی اے سے استفسار کیا کہ اتنے سالوں سے عمارت بنی ہوئی ہے اب آپ کو خیال آیا کہ غیر قانونی ہے۔

    اس کے ساتھ ہی عدالت نے درخواست گزار سے بھی استفسار کیا کہ آپ نے اپنی دکان بھی آگے سڑک پر بڑھا دی ہے، جس پر وکیل نے بتایا کہ ہم نے ایک انچ بھی دکان کو اگے نہیں بڑھایا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی سماعت کے بعد ایس بی سی اے کو دکان مالکان کی درخواست پر 3 ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے دکانیں ڈی سیل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

  • عدالت بیرون ملک مقیم شہری کے بغیر مقدمہ حفاظتی ضمانت مانگنے پر حیران

    عدالت بیرون ملک مقیم شہری کے بغیر مقدمہ حفاظتی ضمانت مانگنے پر حیران

    اسلام آباد (22 جولائی 2025): عدالت نے بیرون ملک مقیم شہری کا بغیر کسی مقدمہ حفاظتی ضمانت مانگنے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرون ملک مقیم شہری طارق عزیز کی حفاظتی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔

    عدالت نے بغیر کسی مقدمہ حفاظتی ضمانت مانگنے اور رجسٹرار آفس کا اس پر کوئی اعتراض نہ ہونے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ مقدمہ کیا ہے اور درخواست گزار کس وجہ سے حفاظتی ضمانت مانگ رہا ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس میں گواہ، ملزمان اور مدعی کا بھی لکھا ہوا ہے، تاہم مقدمےکی کاپی نہیں ہے۔ مقدمے کی معلومات اور کاپی کیلیے کوشش کی لیکن نہیں ملی۔

    جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ جب کوئی مقدمہ ہی نہیں تو ہم حفاظتی ضمانت کیسے دے سکتے ہیں۔ عدالت کوئی ایسی روایت قائم نہیں کر سکتی، جو بعد میں غلط استعمال ہو۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقدمہ کی نقل یا حوالہ نہ ہونے پر رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض نہ ہونا بھی حیران کن ہے۔

    بعد ازاں درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا پر عدالت نے کیس نمٹا دیا۔

  • بچوں سمیت 3 افراد کو زخمی کرنے والے پالتو افریقی شیر سے متعلق عدالت کا بڑا حکم

    بچوں سمیت 3 افراد کو زخمی کرنے والے پالتو افریقی شیر سے متعلق عدالت کا بڑا حکم

    لاہور کی مقامی عدالت نے فیملی پر حملہ کر کے دو بچوں سمیت 3 افراد کو زخمی کرنے والے پالتو افریقی شیر سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع ایک فارم ہاؤس میں پالتو شیر نے ایک فیملی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے تھے، بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    واقعہ کے بعد فارم ہاؤس کو مکمل خالی کرا لیا گیا تھا اور پولیس نے شیر کے مالک سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

    آج لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے وائلڈ لائف کی درخواست پر اس کیس کی سماعت کی اور عدالت نے شیر کو فوری طور پر سفاری پارک منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    سماعت کے موقع پر وائلڈ لائف انسپکٹر نے عدالت میں چالان پیش کیا۔ اس میں عدالت کو بتایا گیا کہ تین جولائی کی رات کو ملزم سے شیر کو وائلڈ لائف نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ ملزم نے غیر قانونی طور پر افریقی شیر کو پالا ہوا تھا جس نے حملہ کر کے بچوں اور خاتون کو زخمی کیا ۔

    وائلڈ لائف حکام نے استدعا کی کہ شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کا حکم دیا جائے عدالت نے تمام ریکارڈ دیکھنے کے بعد حکم دیا کہ شیر کو محفوظ طریقے سے سفاری پارک منتقل کر دیا جائے۔

    عدالت کے فیصلے کے بعد وائلڈ لائف کے عملے نے شیر کو سفاری پارک منتقل کر دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-lion-citizens-attacks-video-viral/

  • تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

    تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

    تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پیتونگاترن شیناوترا کی سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہونے کے معاملے پر آئینی عدالت نے وزیر اعظم کو معطل کر دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 36 سینیٹرز نے تھائی وزیر اعظم کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

    تھائی آئینی عدالت کے مطابق درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیر اعظم عہدے سے معطل رہیں گی، وزیر اعظم پر تھائی سینیٹرز نے بے ایمانی اور آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحدی فورسز کے درمیان لڑائی ہوئی تھی، واقعے کے بعد تھائی وزیراعظم کی کمبوڈین رہنما سے فون کال میں تھائی فوج پر تنقید کی کال منظر عام پر آئی تھی۔

    وزیر اعظم کو معطل کیے جانے کے بعد نائب وزیر اعظم تھائی لینڈ کے عبوری وزیر اعظم کے فرائض انجام دیں گے۔

    تھائی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آئینی عدالت کے فیصلے کو قبول کرتی ہوں، ملک کے لیے 100 فیصد کام کرنے کی کوشش کی، میرے عمل سے عوام کو دکھ پہنچا معافی کی طلبگار ہوں۔

    تھائی لینڈ کے سیاحتی ویزا کیلیے اکاؤنٹ میں کتنی رقم ہونا ضروری؟

    تھائی لینڈ ایک بار پھر اپنی امیگریشن پالیسیوں میں وسیع تر اپ ڈیٹ کے حصے کے طور پر مسافروں سے تھائی لینڈ کے سیاحتی ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت فنڈز کا ثبوت دینے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

    یہ اقدام نئے تھائی لینڈ ڈیجیٹل ارائیول کارڈ (TDAC) کے تعارف اور ویزا فری قیام کو مختصر کرنے کے بارے میں جاری بات چیت کے ساتھ سامنے آیا ہے۔

    اگر آپ اس سال تھائی لینڈ جانے کا ارادہ کر رہے ہیں تو یہاں کچھ معلومات موجود ہیں جو آپ کے لیے کارآمد ہوں گی اور جن کا جاننا سیاحوں کے لیے ضروری ہے۔

    درخواست دہندگان کو یہ ظاہر کرنا چاہیے کہ ان کے قیام کے دوران اپنی مدد کے لیے ان کے پاس کم از کم 20,000 بھات (تقریباً US$550 یا €510، شرح مبادلہ کے لحاظ سے) ہیں۔

    یہ اب سیاحتی ویزا کی درخواستوں کے لیے مالی ضروریات کا ایک اہم حصہ ہے، اور اس کا اطلاق ہوتا ہے قطع نظر اس کے کہ آپ کہاں سے درخواست دے رہے ہیں۔

    پچھلے تین مہینوں کے بینک اسٹیٹمنٹس

    آپ کے سفر کی حمایت کرنے والے کسی شخص کی طرف سے اسپانسر شپ لیٹر

    دنیا بھر میں تھائی سفارت خانے — بشمول امریکا، فرانس اور ناروے — اب اس ضرورت کو فعال طور پر نافذ کر رہے ہیں۔

    سیاحتی ویزا کی منظوری کے لیے مالی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ، مسافروں کو تھائی لینڈ کے سیاحتی ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت درج ذیل دستاویزات بھی جمع کرانا ہوں گی۔

    یہ تقاضے سنگل انٹری ٹورسٹ ویزا پر لاگو ہوتے ہیں جو عام طور پر 60 دن تک رہنے کی اجازت دیتے ہیں۔

    اٹلی نے کن ممالک کیلیے لاکھوں ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا؟

    اگرچہ سیاحتی ویزا کے درخواست دہندگان کے لیے نئے بحال کیے گئے مالیاتی تقاضے تکنیکی طور پر ویزا آن ارائیول (VoA) اسکیم کے تحت داخل ہونے والوں پر لاگو نہیں ہوتے ہیں لیکن تھائی امیگریشن افسران کے پاس اب بھی داخلے کے مقام پر فنڈز کا ثبوت مانگنے کا اختیار ہے۔

    اگرچہ یہ ہمیشہ نافذ نہیں ہوتا ہے اگر آپ ناکافی ذرائع دکھانے میں ناکام رہتے ہیں تو آپ کو داخلے سے انکار کیا جا سکتا ہے۔

  • آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور عدالت پہنچ گئی

    آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور عدالت پہنچ گئی

    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنجر بنگلور عدالت پہنچ گئی وجہ بنی ہے یوٹیوب پر نشر ہونے والا ایک اشتہار۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رواں آئی پی ایل کے دوران لیگ کی ایک فرنچائز رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا لیا ہے اور وجہ بنی ہے یوٹیوب پر نشر ہونے والا ایک اشتہار۔ آر سی بی نے اوبر کے اس اشتہار کو اپنے ٹریڈ مارک کی توہین قرار دیتے ہوئے دہلی ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی۔

    رپورٹ کے مطابق رائل چیلنجرز سپورٹس پرائیویٹ لیمیٹڈ نے ’اوبر موٹو انڈیا سسٹمز پرائیویٹ لیمیٹڈ‘ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے یوٹیوب پر چلنے والے اشتہار ’ٹریوس ہیڈ کی بدمعاشیاں‘ آر سی بی کے ٹریڈ مارک کی توہین قرار دیا ہے۔

    عدالت کے جج جسٹس سوربھ بینرجی نے آر سی بی کی جانب سے دائر عبوری درخواست کی سماعت کی۔

    سماعت میں آر سی بی کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں ’سن رائزرز حیدرآباد‘ کے کرکٹر ٹریوس ہیڈ مرکزی کردار کے طور پر دکھائی دیتے ہیں جو بنگلور کرکٹ سٹیڈیم کی طرف دوڑتے ہیں اور وہاں ’بنگلور ورسز حیدر آباد‘ کے سائن بورڈ کو خراب کرتے ہیں۔

    وہ ایک سپرے پینٹ اور ’رائل چیلینجرز بنگلور‘ سے پہلے ’رائلی چیلینجڈ بنگلور‘ لکھ دیتے ہیں جو کہ آر سی بی کے ٹریڈ مارک کی توہین ہے۔

    اوبر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ’اشتہار کا عمومی پیغام یہ تھا کہ 13 مئی کو بنگلورو کرکٹ سٹیڈیم میں آر سی بی اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان میچ ہے اور چونکہ یہ شہر ٹریفک جام کے لیے مشہور ہے،اس لیے عوام کو اوبر استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی۔‘

    اوبر موٹو کے وکیل نے مزید کہا کہ ’اشتہارات میں ہلکی پھلکی مزاح اور چھیڑ چھاڑ عام بات ہے اور اگر آر سی بی جیسے معیار کو نافذ کیا گیا تو اشتہارات سے یہ عنصر ختم ہو جائے گا۔‘

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

  • توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے: علیمہ خان

    توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے: علیمہ خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا ہے کہ توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علیمہ خانم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ منگل کا دن بانی پی ٹی آئی کے کیسز کے حوالے سے ملاقات کا دن ہے، عدالت نے وکلا فہرست کا حکم جاری کیا ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کے وکلاکو باہر روکا جا رہا ہے۔

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے کیسز خراب کرنا چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی وکلا سے کیسز کی مشاورت نہ کرسکیں، جب تک وکلاکی ملاقات نہیں ہوتی باقی کسی کو جانے کی ضرورت نہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے مزید کہا کہ سلمان صفدر چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حکم سے اڈیالہ گئے تھے، توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہےکیوں کہ عدالت کے 3 رکنی بینچ نے ملاقات کا حکم جاری کیا تھا۔

  • عدالت کا صحافی فرحان ملک کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار، جیل بھیج دیا

    عدالت کا صحافی فرحان ملک کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار، جیل بھیج دیا

    کراچی کے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صحافی فرحان ملک اور دیگر کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انہیں آج اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    پیشی کے موقع پر ایف آئی کی جانب سے کال سینٹر کیس میں فرحان ملک اور محمد اطیر کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

    تاہم عدالت نے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرحان ملک اور محمد اطیر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا جس کے بعد انہیں ملیر جیل روانہ کر دیا گیا۔

    علاوہ ازیں ملیر جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان ملک کے وکیل نے کہا کہ فرحان ملک کو جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، تاہم عدالت نے ان کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو مقدمہ بنایا گیا اُس کے ملزم نے کہا کہ وہ فرحان ملک سے پہلی بار ایف آئی اے آفس میں ملا ہے۔ ان کے موکل نے جو جرم کیا ہے، ایف آئی اے وہ بتانے سے قاصر ہے۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 20 مارچ کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں صحافی فرحان ملک کو گرفتار کیا تھا بعد ازاں ان کی کال سینٹر کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔

    ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا

    ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈا) اور پی ایف یوجے نے صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/aemend-and-pfuj-condemn-journalist-farhan-malik-arrest/

  • اداکارہ نازش جہانگیر کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    اداکارہ نازش جہانگیر کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    لاہور کی مقامی عدالت نے مبینہ فراڈ کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کینٹ کی کچہری عدالت کے میجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے گزشتہ روز اداکارہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 22 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    تاہم اداکارہ نازش جہانگیر آج خود ہی عدالت پیش ہوئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

    نازش جہانگیر اپنے وکیل بیریسٹر حارث کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں اور انہوں نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

    عدالت نے آئندہ ماہ 28 اپریل تک کیس کی سماعت ملتوی کردی واضح رہے کہ اداکارہ کیخلاف ساتھی اداکار اسود ہارون نے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔