Tag: عدالتی احکامات

  • کوالالمپور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا مسافر طیارہ روک لیا گیا

    کوالالمپور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا مسافر طیارہ روک لیا گیا

    ملائیشیا کی ایک مقامی عدالت کے احکامات  پر کوالالمپور ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ بوئنگ 777 روک لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق  پی آئی اےکا مسافر طیارہ بوئنگ 777 کو ملائیشیا کی  مقامی عدالت کے احکامات پر چار ملین ڈالرز واجبات وصولی کے لئے دوسری بار روکا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ملائیشین کمپبی سے لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا گیا تھا، لیز رقم کی عدم ادائیگی پر متعلقہ کمپنی نے واجبات وصولی کے لئے مقامی عدالت حکمنامہ حاصل کیا تھا۔

    عدالتی احکامات پر کچھ عرصہ قبل بھی اس بوئنگ طیارے کی ضبطگی کی کارروائی کوالالمپور ائرہورٹ پر کی گئی تھی، جس کے بعد سفارتی چینل کے ذریعے واجبات ادائیگی کی یقین دہانی پر طیارے کو روانگی کی اجازت دی گئی تھی۔

    تاہم اب دوبارہ چار ملین ڈالرز کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے پرواز پر مشتمل طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا، بی ایم ایچ رجسٹریشن نمبر کے حامل مذکورہ طیارے کو ائرپورٹ انتظامیہ نے دوسری بار روکا ہے۔

  • کراچی: ایم سی بی کاعدالتی احکامات ماننے سے انکار

    کراچی: ایم سی بی کاعدالتی احکامات ماننے سے انکار

    کراچی: مسلم کمرشل بینک کی انتظامیہ عدالتی احکامات ماننے سے مسلسل انکار کر رہی ہے، سندھ ہائیکورٹ نے حاجی عبدالرزاق مرحوم کے اثاثوں کی تفصیلات ورثا کو فراہم کرنے کیلئے بینک کو آخری مہلت دے دی۔

    یم سی بی کی نجکاری میں ہونے والی کرپشن کی کہانیاں اپنی جگہ تاہم اب یہ ادارہ میاں منشا کی ایماء پرعدالتی احکامات ماننے سے بھی انکاری ہے، ملک کی معروف سماجی ، کاروباری شخصیت مرحوم حاجی عبدالرزاق کے انتقال کے بعد ان کے ورثاء تاحال انکے اثاثوں کی تفصیلات جاننے سے محروم ہیں۔

    سندھ ہائیکورٹ نےچار مرتبہ نوٹسز جاری کئے تاہم بینک انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی لیکن انصاف کے متلاشیوں کو انصاف نہ ملا۔۔عدالت عالیہ کے احکامات کے باوجود ورثاء کی داد رسی نہیں کی جارہی ۔

    دو مارچ کو سماعت کے بعد اب سندھ ہائیکورٹ نے ایم سی بی کو ریکارڈ پیش کرنے کےلئے آخری مہلت دی ہے،ریکارڈ آئندہ تاریخ پر پیش نہ کرنے کی صورت میں عدالت نے کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔