Tag: عدالتی حکم چیلنج

  • پاکستان تحریک انصاف  کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم سندھ ہائی کورٹ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل انور کمال کا کہنا تھا سماعت کے دوران مریم صفدر کو کیسے پتا چلا ضمانت ہوگئی، جواب دینا ہوگا انہیں کس نے پہلے بتادیا ؟

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی اٹارنی جنرل عبدالوہاب بلوچ نے کہا کہ اس آرڈر میں کئی غلطیاں ہیں ایم آئی ٹی کو بھی درخواست دیں گے اور سندھ ہائی کورٹ میں بھی فیصلہ چیلنج کریں گے۔

    اسسٹنٹ اٹارنی جنرل انور کمال کا کہنا تھا سماعت کے دوران مریم صفدر کو کیسے پتا چلا ضمانت ہوگئی، جواب دینا ہوگا انہیں کس نے پہلے بتادیا ؟

    مزید پڑھیں : کیپٹن (ر) صفدر کو رہا کردیا گیا

    گذشتہ روز مزارقائد کے تقدس کی پامالی سےمتعلق کیس میں عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت منظور کرلی تھی، جس کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کو رہا کردیا گیا، ان کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکے کےعوض ضمانت منظور کی گئی ۔

    ضمانت منظور ہونے سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا تھا کہ مریم اورنگزیب نے ابھی بتایا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منظورہوگئی ہے۔

  • ایم سی بی نجکاری کی انکوائری روکنے کا عدالتی حکم چیلنج

    ایم سی بی نجکاری کی انکوائری روکنے کا عدالتی حکم چیلنج

    اسلام آباد : نیب نےایم سی بی نجکاری کی انکوائری روکنےکا عدالتی حکم چیلنج کر دیا۔ سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف اپیل دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم کمرشل بینک کی نجکا ری کی انکو ائری روکنے کیخلاف سپریم کو رٹ میں اپیل دائر کردی گئی، سپریم کورٹ میں لاہورہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف دائر اپیل میں میاں منشا، نجکاری کمیشن، وفاق اور اسٹیٹ بینک کو فریق بنایا گیاہے۔

    درخواست گزار نیب کا مؤقف ہے کہ چیئرمین نیب نےایم سی بی نجکاری پرجولائی دوہزار پندرہ کو انکوائری کا حکم دیا۔ میاں منشا دویگر فریقین نے انکوائری کے اس فیصلے کیخلاف لا ہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی۔

    درخواست گزار نیب نے موقف اختیا کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے میاں منشا کی درخواست پر نیب کو نجکاری کی انکوائری سے روک دیاگیا۔

    نیب کے مطابق انکوائری روکنے کاحکم حقائق کے برعکس اورقانون سے متصادم ہے اور نیب کی انکوائری کوروکا نہیں جاسکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قراردیکر دوبا رہ انکوائری کرنے کاحکم دیا جائے۔