Tag: عدالتی ریمانڈ

  • معروف اداکار کا بیٹا ساحر حسن عدالتی ریمانڈ پر جیل  منتقل

    معروف اداکار کا بیٹا ساحر حسن عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

    کراچی: عدالت نے معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتےہوئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل کمپلکس سینٹرل جیل میں معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

    ایس آئی یو پولیس نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کیا ، ایس آئی یو نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کی استدعا کی۔

    تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی ہے ، ریمانڈ میں توسیع کی جائے، وکیل صفائی کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی۔

    عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ساحر حسن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔

    گذشتہ روز ملزم ساحر نے دوران تفتیش بڑے بزنس مین، سیاستدانوں اور دیگر کے نام بتائے تھے ، ملزم کا کہنا تھا کہ منشیات کی آن لائن رقم والد ساجد کے منیجر کے اکاؤنٹ میں منگواتا تھا، پانچ سال سے ماڈلنگ اور تیرہ سال سے ویڈ کا نشہ کر رہا ہوں۔

    ملزم نے بتایا تھا کہ وہ دو سال سے ویڈ فروخت کر رہا تھا، بازل اور یحیی سے منشیات لے کر فروخت کرتا تھا کوریئر کمپنیوں کے ذریعے کروڑوں کی منشیات منگوائی، ہر ہفتے چار سے پانچ لاکھ روپے ادا کرتا تھا۔

  • انسدادِ دہشت گردی عدالت کا  حلیم عادل شیخ  کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

    انسدادِ دہشت گردی عدالت کا حلیم عادل شیخ کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

    کراچی : انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حلیم عادل شیخ کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو 25 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کو حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ اور شریک ملزمان کو ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت میں وکلا نے حلیم عادل کے کمرے سے سانپ نکلنے کےواقعے سے عدالت کو آگاہ کیا۔

    عدالت نے استفسار کیا سانپ کیا کررہا تھا وہاں ؟ حلیم عادل شیخ نے کہا میرے کمرے میں منصوبہ کے تحت سانپ چھوڑا گیا ، جس پر جج نے سوال کیا سانپ کے منہ میں دانت دیکھے تھے آپ نے ؟

    تفتیشی افسر نے حلیم عادل شیخ کا 3 مارچ تک ریمانڈ مانگا ، جس پر وکیل حلیم عادل شیخ نے کہا سیاسی انتقام کا کیس ہےدہشتگردی کا نہیں ،حلیم عادل پر حملہ ہوا گاڑی پرفائرنگ ہوئی ، سیون اے ٹی اے لگانا بدنیتی پر مبنی ہے۔

    حلیم عادل نے کہا مجھے قتل کرنے کی سازش ہورہی ہے ، جس پر جج نے کہا آپ سیاسی باتیں باہر جاکر کریں یہاں نہیں ، آپ کو جیل بھیج رہے ہیں وہاں آپ محفوظ رہیں گے۔

    عدالت نے حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو 25 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کو حکم دیا۔

    عدالت نے حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر 22 فروری کو دلائل طلب کرلئے۔

    یاد رہے حلیم حادل شیخ کو ملیر پی ایس88 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کے احکامات نہ ماننے پر گرفتار کیا گیا تھا ، پولنگ کے دوران پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ مسلح محافظوں کے ساتھ حلقے میں گشت کررہے تھے۔

    بعد ازاں حلیم عادل شیخ کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا اور عدالت نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا2روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرتے ہوئے جمعےکوپیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • لاہور:خودکشی کی دھمکی دینے والے مجنوں کا14 روزہ ریمانڈ

    لاہور:خودکشی کی دھمکی دینے والے مجنوں کا14 روزہ ریمانڈ

    لاہور میں خودکشی کی دھمکی دینے والے نوجوان کو عدالت نے چودہ روز کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا، کامران کا کہنا ہے جوکچھ کیالڑکی کی محبت میں کیا۔

    لاہور میں خود کشی کی دھمکی دینے والے آج کے مجنوں کامران کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ناکام عاشق نے بتایا جو کچھ کیا اس لڑکی کی محبت میں کیا ۔

    کامران کا کہنا تھا کہ شراب کے نشے میں تھا، بہت سی چیزوں کی سمجھ نہیں آئی لیکن اپنے کئے پر افسوس نہیں ۔

    کامران اپنی لیلٰی کو پانے میں کامیاب و کامران نہ ہوا توگزشتہ روز خود کشی کا ارادہ کر کے محبوبہ کے آفس جا پہنچا،  پستول تانے مرنے کی دھمکی دینے لگا ، ادھر پولیس آ پہنچی، ۔پولیس نے اسے باتوں میں لگایا، بہلایا اور پھراچانک پستول کا رخ اوپر کر دیا اور گولی فضا میں گم ہوگئی، یوں کامران کی زندگی کا دی اینڈ ہوتے ہوتے رہ گیا۔