Tag: عدالتی ریمانڈ پر جیل

  • کراچی میں ڈکیتیاں مارنے والے ڈی ایس پی عمیر طارق کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    کراچی میں ڈکیتیاں مارنے والے ڈی ایس پی عمیر طارق کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    کراچی : شہر میں ڈکیتیاں مارنے والے ڈی ایس پی عمیر طارق کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ گرفتار دیگر تین ملزمان کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں اورنگی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی ، گرفتار ڈی ایس پی عمیر طارق سمیت 4ملزمان کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت لایا گیا۔

    گرفتار ڈی ایس پی عمیر طارق سمیت 4ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا، گرفتار تین ملزمان میں اظہار، محمود اور ستار شامل ہیں۔

    تفتیشی حکام کے مطابق پولیس کارروائی کے دوران 5نجی لوگ بھی پولیس پارٹی کےہمراہ تھے، گزشتہ روز عدالت میں ان پانچ نامعلوم افراد گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    مجسٹریٹ نے ڈی ایس پی عمیر طارق کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ گرفتاردیگر3ملزمان کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    گذشتہ روز کراچی کی مقامی عدالت نے تاجر کے گھر ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار ڈی ایس پی کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا اور پولیس سے آج پیش رفت رپورٹ طلب کی تھی۔

  • کراچی یونیورسٹی خود کش حملے کا ماسٹرمائنڈ 14روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

    کراچی یونیورسٹی خود کش حملے کا ماسٹرمائنڈ 14روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

    کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی یونیورسٹی خود کش حملے کے ماسٹرمائنڈ کو 14روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت منتظم جج نے کراچی یونیورسٹی خود کش حملہ کیس کی سماعت کی۔

    پولیس نےگرفتار مبینہ سہولتکار داد بخش کوعدالت میں پیش کیا، پولیس نے مؤقف میں کہا کہ ملزم سےابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی ، ملزم بی ایل اے اوربی ایل ایف کراچی کا کمانڈ رہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کراچی یونیورسٹی میں اساتذہ پرخود کش حملےکاماسٹرمائنڈ ہے اور کراچی میں حملوں میں سہولت کاری کا کام کرتا تھا۔

    کراچی:عدالت نےملزم کو 14روزہ عدالتی ریمانڈپرجیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر کیس کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے جامعہ کراچی خودکش دھماکے میں ملوث کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر دادبخش کو ماڑی پورروڈ سے کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار دہشت گرد سلیپر سیل کا کمانڈر ہے۔

    دہشت گرد نے انکشاف کیا تھا کہ ماسٹر مائنڈ زیب ہے اور خود بھی آئی ای ڈی بنانے کا ماہر ہے، یہ حملے کے بعد بلوچستان بھاگ گیا تھا۔