Tag: عدالت جانے کا اعلان

  • مسلم لیگ ن کا سینیٹ کے قبل ازوقت انتخاب کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان

    مسلم لیگ ن کا سینیٹ کے قبل ازوقت انتخاب کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان

    لاہور : مسلم لیگ ن نے سینیٹ کےقبل ازوقت انتخاب کی صورت میں عدالت جانےکااعلان کردیا ، رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ 11فروری سےقبل انتخابی شیڈول دیاجاتاہےتویہ غیرآئینی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 11فروری سےقبل انتخابی شیڈول دیا جاتا ہے تویہ غیرآئینی ہوگا، 11فروری سے قبل سینیٹ انتخاب کاشیڈول جاری ہواتوعدالت جائیں گے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سےایسی امیدنہیں کہ کوئی غیرقانونی اقدام اٹھایا جائے گا، اگر11فروری کو ہی شیڈول دینا ہے تو کیا فرق پڑتا ہے۔

    راناثنااللہ نے میاں جاویدلطیف کے بیان کوسستی شہرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جاویدلطیف جیسےدوست بیان دے دیتے ہیں تاکہ پذیرائی مل جائے، سستی شہرت کےلئےبیان دیاگیا اس سے زیادہ انکی کوئی حیثیت نہیں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ کیا عدالت صرف مسلم لیگ ن معاملہ لیکرجائے گی یاپوری اپوزیشن؟ جس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب ایساوقت آئے گا توپوری اپوزیشن مل کرفیصلہ کرے گی۔

  • خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو ملک کی سب سے بڑی مافیا قرار دے دیا

    خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو ملک کی سب سے بڑی مافیا قرار دے دیا

    کراچی : پی ٹی آئی رہنما رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو ملک کی سب سے بڑی مافیا قرار دیتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی نے شہرِ قائد کو لوٹنے کی قسم کا رکھی ہے،خرم شیر زمان اب عدالتوں میں جانا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے کراچی واٹر بورڈ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا موجودہ نظام میں واٹر بورڈ ٹھیک نہیں ہوسکتا ، شہر میں پانی پر جھگڑے شروع ہوجائیں گے ، ہر گھر سے ٹیکس ملتا ہے اربوں روپے جانے کہاں جارہے ہیں۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں کیس کرنے پڑیں گے ، منہ دھونے کو پانی نہیں ،میں نےآج منہ بھی منرل واٹر سے منہ دھویا ، پیپلز پارٹی نے حلف اٹھایا کراچی کو کچھ نہیں دینا ، جب تک پیپلز پارٹی سے چھٹکارا نہیں ملے گا سندھ کا کچھ نہیں ہوسکتا۔

    جب تک پیپلز پارٹی سے چھٹکارا نہیں ملے گا سندھ کا کچھ نہیں ہوسکتا

    انھوں نے کہا کراچی میں تمام غیر قانونی سرگرمیوں کی نگراں سندھ حکومت ہے، پیپلز پارٹی نے شہرِ قائد کو لوٹنے کی قسم کا رکھی ہے۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی نے ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ سے ملاقات کی، ملاقات میں پانی چوری روکنے اور فراہمی آب کے منصوبوں سے متعلق گفتگو ہوئی۔

    آفتاب صدیقی نے کہا سیوریج کےمسائل اتنے ہیں کہ کراچی شام سے بھی بدتر ہوگیا، کراچی میں اپنے ووٹرز کو جواب دینامشکل ہوگیا ہے، لکھ کر دیں کام نہیں کرسکتے ہم اسمبلیوں میں آواز اٹھائیں گے۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بنگلے بلاول ہاؤس کے قریب خرید لئے، بلاول ہاؤس میں نہ پانی کامسئلہ ہے نہ ہی سیوریج کا، جس پر ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ نے کہا بلاول ہاؤس میں بھی پانی ٹینکر سے جاتاہے اور وہ بل ادا کرتے ہیں۔

  • نواز شریف کے حق میں‌ بل منظور،شیخ رشید کا عدالت جانے کا اعلان

    نواز شریف کے حق میں‌ بل منظور،شیخ رشید کا عدالت جانے کا اعلان

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں بدمعاشی چل رہی ہے، نااہل شخص کو دوبارہ پارٹی صدر نہیں بنایا جاسکتا، شق 203 پر کوئی عدالت نہیں گیا تو میں جاؤں گا۔


    اسی سے متعلق: نواز شریف کی دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، سینیٹ میں بل منظور


    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چور اور ڈاکو ڈکیتی مارتے ہوئے پکڑا جائے اور نااہل ہوجائے پھر اسے دوبارہ پارٹی کا صدر بنا دیا جائے، یہ ساری ان کے گھر کی لڑائی ہے جسے وہ لندن میں بیٹھ کر حسین کے دفتر سے چلارہے ہیں۔

    بل اسمبلی میں آیا تو سخت مخالفت کروں گا

    شیخ رشید نے کہا کہ یہ ان کی بھونڈی حرکت ہے، ان کی عقل پر ماتم کرنے کا دل کررہا ہے، مجھے امید ہے کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے اسٹے مل جائے گا، یہ بل ابھی سینیٹ میں ہے، سینیٹ میں سے کسی کو عدالت جانا چاہیے، یہ بل قومی اسمبلی میں آیا تو اس کے خلاف عدالت جاؤں گا۔

    این اے 120 کے انتخابی نتائج تسلیم کرتا ہوں

    دریں اثنا اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے  میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 120 کے انتخابی نتیجے کو تسلیم کرتا ہوں لیکن اب اگر یہ ترامیم لائی گئیں تو عمران خان کو ساتھ لے کر انقلاب کی ایسی کال دیں گے کہ دنیا یاد رکھے گی، یہ لوگ بدمعاشی پر اتر آئیں ہیں جو لندن میں اثاثے لے کر بیٹھ گئے ہیں، یہ ان کے باپ کے اثاثے نہیں ہیں، ہمارے اور قوم کے پیسوں سے بنائے گئے اثاثے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اہل تشیع اور سنی آپس میں لڑتے نہیں، عالمی قوتیں لڑاتی ہیں، امید ہے محرم خیریت سے گزرے گا۔

    مریم نے دونوں بھائیوں کو لڑایا، پارٹی تباہ کردی

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف ان جھگڑوں میں نہیں لوٹ مار اور چور بازاری میں ملوث ہے، مریم نواز نے ان لوگوں کو گھر سے نکالا، ملک سے نکالا، دونوں بھائیوں کو لڑایا، پارٹی کو تباہ کیا اب وقت بتائے گا کہ یہ ٹک شاپ یا ماما جی کی دکان نہیں ملک ہے جو یہ انڈر 19 نہیں چلاسکتا۔

    ایم کیو ایم نے ن لیگ کا ساتھ دیا، 25 کیا 5 ارب بھی نہیں ملیں گے

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پر ن لیگ کے ردعمل پر شیخ رشید نے کہا کہ یہ سارے مسائل جنگ کی طرف جارہے ہیں، یکم محرم کو اعلان کرتاہوں کہ ان یزیدی قوتوں کو شکست دینا ہوگی جنہوں نے ملک کو تباہ کیا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکو ڈاکو سے ملا ہوا ہے، یہ سوچ غلط ہے کہ ہم نہیں ہوں گے اسمبلی نہیں چلے گی، آج جو سیاست کررہے ہیں ایم کیو ایم والے وہ بھی اب سامنے آگئے ہیں، ن لیگ نے 25 ارب روپے کے عوض ڈیولپمنٹ کے پروگرام کی یقین دہانی کرائی ہے، ایم کیو ایم کو 5 ارب بھی نہیں ملیں گے۔

    رانا ثنا اللہ جیسے بدبودار لوگ پریشان ہیں

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو شیشہ دکھانے کا فیصلہ ہوا ہے ہتھکڑی لگانے کا نہیں، یہ لوگ اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ ان کے چہروں سے نقاب اترا تو رانا ثنا اللہ جیسے بدبودار لوگ جن کا اس رپورٹ میں نام ہے وہ لوگ پریشان ہیں۔


    انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ سینیٹ میں ہوا ہے اس سے لگتا ہے کہ ملک میں جھاڑو پھیرنے کا وقت آگیا ہے، اگر چور اور لٹیرے لندن میں بیٹھ کر یہ سازشیں کررہے ہیں کہ آئین میں ترمیم کی جائیں تو یہ جان لیں کہ نواز شریف اور پاکستان اب ساتھ نہیں چل سکتے۔

  • بھارتی رویے کے خلاف عدالت جائیں گے، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

    بھارتی رویے کے خلاف عدالت جائیں گے، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز نہ کھیلنے پر ہمیں کئی ملین ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے، سیریز نہ کھیلنے کا معاملہ آئی سی سی لے کر جائیں گے اگر حل نہ ہوا تو بھارت کے خلاف عدالت جائیں گے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہمارا کیس مضبوط ہے کیونکہ ہمیں اب تک کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، بھارت مسلسل معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے اور آج بھی اس کا رویہ اس بات کی غمازی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لیے تیار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دبئی سیریز سے انکار پر بھارت کو قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں اورآئی سی سی میں اپنے تحفظات پیش کرنے جارہے ہیں اگر وہاں شنوائی نہ ہوئی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے بگ تھری ختم کرنے کے لیے اختیارات دے دیے ہیں اس کے لیے آئی سی سی سے مطالبہ کیا جائے گا کہ بگ تھری کے سلسلے کو ختم کیا جائے  اور اس مطالبے میں انگلینڈ، آسٹریلیا بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

    پڑھیں: ’’ بھارتی کرکٹ بورڈ کااپنی حکومت سے’پاک بھارت سیریز‘ کا مطالبہ ‘‘

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت اور سری لنکا کے علاوہ سب بگ تھری کا خاتمہ چاہتے ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ پیسوں کے لالچ میں اسے جاری رکھنے کا خواہش مند ہے باوجود اس کے کہ آئی سی سی میں بھی بگ تھری ختم کرنے کا معاملہ زیر بحث ہے، پاکستان بھی اس کے خاتمے کے لیے مضبوط لابنگ کرنے کی کوشش کرے گا۔

    پی ایس ایل تھری کے حوالے سے پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ ’’پی ایس ایل کی تیاریاں شروع کردی ہیں، پاکستان سپر لیگ تھری کے میچز مختلف شہروں میں کروائے جائیں گے‘‘۔

    شہریار خان کا کہنا تھا کہ جائلز کلارک نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھ کر ورلڈ الیون ٹیم لانے کی یقین دہانی کروائی، یہ ٹیم پاکستان کے مختلف شہروں میں 4 میچز کھیلے گی۔

    مزید پڑھیں: ’’ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا فیصلہ مودی کریں‌ گے ‘‘

    عہدے سے مستعفیٰ ہونے کے سوال پر شہریار خان نے کہا کہ ’’اگست کے بعد عہدے پر نہیں آؤں گا اور دوبارہ کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے سے انکار کردوں گا تاہم اگر کام جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی تو دیکھا جائے گا، قانون کے مطابق بورڈ کے نئے چیئرمین کو منتخب کیا جائے گا‘‘۔

     اُن کا کہنا تھا کہ محمد عرفان کو کم سزا اس لیے دی گئی کہ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کی اسی طرح محمد عامر نے بھی اپنی غلطی تسلیم کی جبکہ محمد آصف نے عدالتی فیصلے کے بعد اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔