Tag: عدالت میں جھگڑا

  • عدالت میں ملزم پر مدعی خاندان کا زبردست حملہ، جج اور وکلا بھاگ گئے، ویڈیو وائرل

    عدالت میں ملزم پر مدعی خاندان کا زبردست حملہ، جج اور وکلا بھاگ گئے، ویڈیو وائرل

    البکرکے: امریکی ریاست نیو میکسیکو کی ایک عدالت میں اس وقت نہایت دل چسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب قتل کے ایک ملزم پر متاثرہ خاندان والوں نے ہلہ بول دیا، اور جج اور وکلا عدالت سے بھاگ گئے۔

    رپورٹس کے مطابق نیو میکسیکو میں عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران کورٹ روم میدان جنگ بن گیا، قتل کے ملزم پر متاثرہ خاندان نے ہلہ بول دیا، اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    ملزم پر حملہ ہوتے ہی جج اور وکلا بھاگ گئے، اور حملہ آور افراد نے ملزم کو لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، تاہم پولیس نے صورت حال جلد کنٹرول کر لی۔

    الیگزینڈر اورٹیز پر گزشتہ سال اپنی سابق گرل فرینڈ الیانا فرفن کو قتل کرنے کا الزام ہے، وہ 31 جنوری کو البکرکے میں ڈسٹرکٹ جج کے سامنے کھڑا تھا، جب جھگڑا شروع ہو گیا۔

    بے ہوش مالک کی بے قابو گھومتی کشتی خوفناک حادثے سے کیسے بچی؟ ویڈیو وائرل

    سماعت کے دوران فرفن کے چچا کارلوس لوسیرو اور پیٹ یساسی نے اورٹیز پر حملہ کیا تھا، ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کمرہ عدالت کے ایک افسر پر بھی حملہ کیا گیا جب اس نے ملزم کو بچانے کی کوشش کی۔

    لوسیرو نے کہا کہ اس نے میری بھانجی کو ایک بزدل کی طرح جان سے مارا۔ اس جھگڑے میں حملہ آور دونوں افراد خود زخمی ہو گئے تھے، جن کو علاقے کے اسپتال میں علاج کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

  • لاہور: لومیرج کیس، عدالتی احاطہ میدان جنگ بن گیا

    لاہور: لومیرج کیس، عدالتی احاطہ میدان جنگ بن گیا

    لاہو: لو میرج کیس میں بیوی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت ملنے کے بعد عدالت کا احاطہ میدان جنگ بن گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ عابد خان کے مطابق حلیمہ اور شعیب نے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکے کے خلاف لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج تھا، عدالت میں پیشی کے بعد لڑکی نے جج کے روبرو بیان دیا کہ وہ بالغ ہے اور اپنے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے جس پر جج نے اسے شوہر کے ساتھ جانے کا حکم دے دیا۔

    دونوں جیسے ہی کمرہ عدالت سے باہر نکلے تو دونوں گھرانے ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے، لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا، ہائی کورٹ کی سیکیورٹی نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو مشتعل افراد نے اہل کاروں کو بھی زدوکوب کرنے کی کوشش کی اور انہیں گھیسٹا جس پر اہل کاروں نے مشتعل افراد کی اچھی خاصی دھنائی کردی۔

    جھگڑے کی ویڈیو دیکھیں:


    عدالتی اہل کاروں نے ان افراد میں سے دو کو گرفتار کرکے تھانہ پرانی انکار کلی کے حوالے کردیا۔