Tag: عدالت

  • مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کی عدالت نے بڑی سزا سنا دی

    مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کی عدالت نے بڑی سزا سنا دی

    مفرور اور معزول سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے خاندان کو ڈھاکا کی عدالت نے بڑی سزا سنا دی ہے۔

    گزشتہ سال طلبہ احتجاج کے بعد 16 سالہ مطلق العنان اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہونے والی شیخ حسینہ واجد کو ان کی معزولی کے بعد ڈھاکا کی عدالت نے بڑی سزا سناتے ہوئے ان کی خاندانی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس ضط اور سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا کی عدالت نے حسینہ واجد کے دھان منڈی علاقے میں واقع گھر جس کو ’سوداسدھن‘ کہا جاتا ہے۔ اس گھر کو خاندان کے دیگر افراد کی ملکیتی جائیدادوں اور ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 124 بینک اکاؤنٹس کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ڈھاکا میٹرو پولیٹن کے سینئر اسپیشل جج ذاکر حسین غالب نے انسداد بدعنوانی کمیشن کی درخواست کے بعد نیوکلیائی توانائی پلانٹ قائم کرنے کے ایک معاملہ میں بدعنوانی سے متعلق کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے شیخ حسینہ واجد اور بیٹے سمیت خاندان کے کئی افراد کے سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

    اس مقدمہ میں معزول وزیراعظم شیخ حسینہ پر 59 ہزار کروڑ ٹکا کی ہیرا پھیری کرنے کا الزام ہے۔

    عدالتی حکم کے تحت شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد جوائے، بیٹی صائمہ واجد پوتول، شیخ ریحانہ کی بیٹیاں ٹیولپ صدیقی اور ازمینا صدیقی اور ان کے بیٹے رضوان مجیب صدیق سفر نہیں کر پائیں گے۔

    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت شیخ حسینہ پر گزشتہ سال طلبہ احتجاج میں قتل عام کا مقدمہ بھی چلانے جا رہی ہے۔ حال ہی میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیخ حسینہ کے دور اقتدار میں ملک میں قتل عام کیا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شیخ حسینہ واجد بنگلہ دیش آئیں یا نہ آئیں، لیکن ہم ان کے خلاف مقدمہ ضرور چلائیں گے کیونکہ قتل عام معاملے میں اگر انہیں بخشا گیا تو یہ بنگلہ دیش کی عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

    https://urdu.arynews.tv/viral-video-sheikh-hasina-wazed-house-burned-in-bangladesh/

  • ایشوریا اور ابھیشیک کی بیٹی کا ایک بار پھر عدالت سے رجوع، گوگل کو نوٹس جاری

    ایشوریا اور ابھیشیک کی بیٹی کا ایک بار پھر عدالت سے رجوع، گوگل کو نوٹس جاری

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکار ابھیشیک بچن کی بیٹی، آرادھیا بچن نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں کیخلاف دوبارہ سے عدالت سے رجوع کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بچن خاندان کی اکلوتی پوتی آرادھیاں کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مختلف ویب سائٹس سے ان کے بارے میں پھیلائے گئے جھوٹے دعوے اور ویڈیوز ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

    آرادھیا بچن نے اپنی پہلی درخواست میں عدالت کو بتایا تھا کہ یوٹیوب پر بعض ویڈیوز میں بے بنیاد دعویٰ کیا گیا ہے جس کے بعد عدالت نے گوگل سمیت دیگر تفریحی ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کو آرادھیا سے متعلق مواد ہٹانے کی ہدایت دی تھی۔

    عدالت نے اس دوران یہ بھی کہا تھا کہ ہر بچہ، چاہے وہ مشہور شخصیات کا ہو یا عام، عزت کے ساتھ برتاؤ کا حق رکھتا ہے۔

    تاہم اب آرادھیا بچن نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ پر دوبارہ دہلی ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کی ہے، جس میں مختلف ویب سائٹس سے اپنی صحت سے متعلق جھوٹے دعوے اور ویڈیوز ہٹانے کی درخواست کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سماعت میں ہائی کورٹ نے گوگل کو دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے، اور کیس کی مزید سماعت 17 مارچ 2025 تک ملتوی کردی ہے۔

  • عدالت نے ٹرمپ کی سزا سنانے کی کارروائی روکنے کی اپیل کو مسترد کر دیا

    عدالت نے ٹرمپ کی سزا سنانے کی کارروائی روکنے کی اپیل کو مسترد کر دیا

    واشنگٹن: امریکی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کیس میں ان کی سزا برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

    جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی ہے تاہم نو منتخب صدر کو جیل کی سزا ممکنہ طور پر نہیں سنائی جائے گی۔

    عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کے لیے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے، ٹرمپ نے سزا سنائے جانے کی سماعت حلف بردار سے پہلے روکنے کی اپیل کی تھی لیکن عدالت نے اسے مسترد کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔

    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائے گے جبکہ 10 جنوری کو ’ہش منی کیس‘ (یعنی کسی شخص کو مخصوص راز افشا نہ کرنے کے عوض رقم دینا) میں نیو یارک کی عدالت انہیں سزا سنائی گی۔

    https://urdu.arynews.tv/us-president-joe-biden-received-notable-gifts/

  • مقامی عدالت میں 15 سال سے ریڈر پوسٹ پر نوکری کرنے والا جعلی ملازم نکلا

    مقامی عدالت میں 15 سال سے ریڈر پوسٹ پر نوکری کرنے والا جعلی ملازم نکلا

    لاہور کے مقامی عدالت میں 15 سال سے ریڈر پوسٹ پر نوکری کرنے والا ملازم جعلی نکلا، اصلی سرکاری ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی عدالت میں 15 سال سے ریڈر پوسٹ پر نوکری کرنے والا جعلی ملازم نکلا، ملزم شہباز کی جگہ اصل سرکاری ملازم  مدد علی وٹو گھر بیٹھے تنخواہ لے رہا تھا۔

    پولیس نے ملزم شہباز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، ضلعی کچہری عدالت نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، ملزم جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کی عدالت میں ریڈر کی  پوسٹ پر کام کررہا تھا۔

  • عدالت نے بچی کو زیادتی کا شکار بنانے والے پھوپھا کو کیا سزا سنائی؟

    عدالت نے بچی کو زیادتی کا شکار بنانے والے پھوپھا کو کیا سزا سنائی؟

    کراچی: عدالت نے بچی کو زیادتی کا شکار بنانے والے درندہ صفت پھوپھا کو سزا سنادی، بچی اپنی پھوپھی کے زیرِکفالت تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ عدالت نے 13 سالہ بچی کو متعدد بار زیادتی کا شکار بنانے والے مجرم پھوپھا کو بامشقت عمرقید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، بچی اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ پھوپھی کے زیرکفالت تھی، مجرم بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

    اسد رضا کا بتانا تھا کہ 13 سالہ بچی کے والدین نشے کا شکار تھے، مجرم بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جب بچی کی طبیعت خراب ہوئی تو عقدہ کھلا۔

    اس گھناؤنے واقعے کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج تھا، ساؤتھ زون پولیس نے مؤثرانویسٹی گیشن سے مجرم کو سزا دلائی۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ 2023 میں درج کیے گئے مذکورہ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل جج ویسٹ کی عدالت نے کی۔

  • بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ نیب چلا کون رہا ہے، فیصل جاوید

    بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ نیب چلا کون رہا ہے، فیصل جاوید

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ نیب چلا کون رہا ہے، یہ دیکھنا ہوگا۔

    پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی سماعت پی ٹی آئی کے لیے تاریخی لمحہ تھا، آج بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں عوامی مسائل پر بات کی ہے، لائیو اسٹریمنگ کا مسئلہ آج عدالت کے سامنے بانی پی ٹی آئی نے رکھا ہے۔

    فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ترمیم کالعدم ہوئی تو میرا فائدہ ہوگا لیکن ملک کا دیوالیہ ہو جائے گا، بانی پی ٹی نے باہر اربوں روپے بھجیے جانے کا مسئلہ عدالت کے سامنے رکھا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر پوری قوم کی نظریں ہیں، حقیقی عوامی نمائندوں سے بات ہونی چاہیے، عوام 47 والوں کو مسترد کرتی ہے.

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اینٹی منی لانڈرنگ میں اپنی حکومت میں اپوزیشن سے معاونت مانگی تھی، اپوزیشن نے اس وقت بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کسی پر پرچہ نہیں درج کیا۔

    فیصل جاوید نے کہا کہ عوام نے جس کو ووٹ دیا ہے وہ اصل میں عوام کے نمائندے ہوتے ہیں، حقیقی جمہوریت ایسے ہی کام کرتی ہے منتخب نمائندے ہی پارلیمان میں آتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ فیٹف کی قانون سازی منی لانڈرنگ کیلئے کی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو کہا کہ فیٹف کی قانون سازی میں حصہ لیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بلیک میلنگ شروع کردی کہ ہم نیب ترامیم لائیں گے، بانی پی ٹی آئی نے دعوت دی کہ آئیں اینٹی منی لانڈرنگ قانون سازی کرتے ہیں۔

  • امید ہے عدالت ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت دے گی، علی محمد خان

    امید ہے عدالت ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت دے گی، علی محمد خان

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ عدالت ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت دے گی۔

    اے آر وائی کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع تھی کہ انتظامیہ پی ٹی آئی جلسے کی اجازت نہیں دےگی، ہمارے کارکنوں نے پُرامن ریلی نکالی لیکن انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ فی الحال جلسوں پر توجہ دی جارہی ہے دھرنے پر کوئی بات نہیں ہوئی، ہمیں بتایا جائے ہمارا مینڈیٹ کہاں گیا اس پر بات کی جائے۔ احسن اقبال پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کریں پھر کوئی بات ہوسکتی ہے، گاڑی چوری کرنے والا کبھی نہیں قبول کرے گا کہ چوری کی ہے.

    علی محمد خان کا غزہ کے حوالے سے کہنا تھا کہ غزہ میں بچوں اور خواتین کو قتل کیا جارہا ہے،غزہ کے لیے سب کو اپنے حصے کی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ نے بھی خوب حکومت چلائی ہمیں ان کی یاد آتی رہے گی۔ انوارالحق کاکڑ کو لمز کے طلبا بھی بہت یاد کرتے ہیں۔

    علی محمد خان نے کہا کہ ڈونلڈ لو کو کسی نے دھمکیاں دی ہیں تو ہم انکوائری میں تعاون کریں گے۔ ہم جاننا چاہیں گے کہ کس کی جرات ہے جو ایسی طاقت کو دھمکیاں دے۔

    اس طاقت کو کس نے دھمکیاں دیں جو دنیا میں مسلمانوں کا خون بہا رہی ہے۔ ڈونلڈ لو کو دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں، انکوائری ہونی چاہیے،

    انھوں نے کہا کہ ایف بی آئی اور بدنام زمانہ سی آئی اے سے انکوائری کرائیں۔ ڈونلڈ لو اپنے کام میں کامیاب ہوا، رجیم چینج تو ہوا ہے۔ ڈونلڈ لو اگر کہتے ہیں کوئی سائفر نہیں ہے تو بانی پی ٹی آئی پر کس کا کیس چلا رہے ہیں،

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈونلڈ لو اگر کہتے ہیں کہ کوئی دھمکی نہیں دی تو بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود پر کیوں کیس چلا رہے ہیں۔

    علی محمد خان نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت میں قومی سلامتی اعلامیے کی توثیق کی گئی۔ ثابت ہوا کہ بانی پی ٹی آئی سچے ہیں، انھوں نے اپنی ذمہ داری نبھائی۔

    انھوں نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی جیل میں کیسے زخمی ہوئے اس پر انکوائری کا مطالبہ غلط نہیں۔ وہ عمررسیدہ ہیں ان کی صحت پر رسک نہیں لینا چاہیے۔ پرویزالٰہی جس ڈاکٹر پر اعتماد کریں اس سے انکوائری کرنی چاہیے۔

  • کرسمس کے موقع پر عدالت کا بڑا اقدام

    کرسمس کے موقع پر عدالت کا بڑا اقدام

    لاہور: عدالت نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر شاپنگ سینٹرز کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی۔

    لاہور ہائی کورٹ ( ایل ایچ سی) نے اسموگ، ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے خاتمے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے۔

    عدالت نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس رات 12 بجے تک کھلی رکھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے بند روڈ سے ملحق سروس روڑ کھولنے کا حکم بھی دے دیا۔

    اس کے علاوہ عدالت نے کہا کہ تمام پراجیکٹس کی تکمیل کی  تاریخ 22 دسمبر ہے، لاہور ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ ٹیپا کے روڈ ماڈلنگ پروگرام کا کیا بنا؟ اسموگ سیزن کے بعد اس پر کام شروع کریں۔

    عدالے نے کہا کہ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے پراجیکٹس کے لیے باہر سے کنسلٹنٹ لیے جائیں تو بہتر ہے۔

  • دھوکہ دہی کیس: سابق بھارتی بولر کو عدالت سے ریلیف مل گیا

    دھوکہ دہی کیس: سابق بھارتی بولر کو عدالت سے ریلیف مل گیا

    کیرالہ: بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ایس سری سانتھ کو دھوکہ دہی کیس میں عدالت نے 8 دسمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

    کیرالہ پولیس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے سابق پیسر ایس سری سانتھ پر اسپورٹس اکیڈمی کے نام پر لاکھوں روپے اینٹھنے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سریش گوپالن نامی شخص نے سابق فاسٹ بولر پر ایف آئی آر درج کرائی تھی جس نے الزام لگایا تھا کہ سری سانتھ سمیت دو دیگر ملزمان راجیو کمار اور وینکٹیش کنی نے ان سے اسپورٹس اکیڈمی کی تعمیر کے لیے 18 لاکھ سے زائد رقم لی تھی۔

    تاہم اب رپورٹ سری سانتھ کی ممکنہ ضمانت کی درخواست پر غور کرنے کے بعد کیرالہ ہائی کورٹ نے ٹاون پولیس کو حکم دیا کہ دھوکہ دہی کے معاملے میں سابق بولر کو 8 دسمبر تک گرفتار نہ کیا جائے۔

  • 2017 کو جس سفر کا خاتمہ کیا گیا تھا، اس کا اب دوبارہ آغاز ہوگا: شہباز شریف

    2017 کو جس سفر کا خاتمہ کیا گیا تھا، اس کا اب دوبارہ آغاز ہوگا: شہباز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دوبارہ اسی سفر کا آغاز کیا جائے گا جس کا خاتمہ 2017 کو کیا گیا تھا۔

    لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے، میرے قائد نواز شریف بھی عدالت میں پیش ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگوں نے مشکلات اور سختیاں جھیلی ہیں، میاں نواز شریف نے جیلیں کاٹیں، ہتھکڑیاں لگوائیں، میاں نواز شریف کے سامنے انکی بیٹی کو گرفتار کیا گیا، انہوں نے خود کو قانون کے سامنے پیش کیا ہے۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومتیں گرائی گئیں، 2017 میں نواز شریف حکومت  کا تختہ الٹاگیا، صرف وفاق نہیں بلکہ بلوچستان حکومت کا بھی تختہ الٹ دیاگیا اس کے بعد ہم سب نے دیکھا کہ آج پاکستان 6 سال کے بعد کہاں کھڑا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف چاہتے تو 2013 کے الیکشن کے بعد کے پی میں مخلوط حکومت بنا سکتے تھے، نواز شریف نے انکار کیا بلکہ کہا سنگل لارجر پارٹی کو کے پی میں موقع ملنا چاہیے لیکن کسی کو علم نہیں تھا تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی۔

     ان کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نواز شریف اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور میں انصاف کے لیے لاہور کی عدالت میں پیش ہوا، اس سے زیادہ لیول پلئنگ فیلڈ کی اور کیا بات ہوسکتی ہے، کیا لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں، بنی گالہ کا غیر قانونی گھر ریگولرائز کیا گیا کہ وہ لیول پلیئنگ فیلڈ تھی۔

    شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاناما کا نام و نشان نہیں اقامہ کے نام پر نوازشریف کو نکال دیا گیا، عدالتی تاریخ کا سیاہ دن تھا بلیک ڈکشنری سے مطلب کا فیصلہ نکالا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف الیکشن مہم میں اپنے پروگرام کا بھر پور اعلان کرینگے، معاشرے سے جڑے طبقات کیلئے ہم اپنا منشور لیکر آئیں گے ہم دوبارہ اسی سفر کا آغاز کریں گے جس کا خاتمہ 2017 کو کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن بروقت ہونے چاہئیں، قانون اور جمہوری تقاضوں کی بھی یہی منشا ہے، نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ہم میدان میں اتریں گے، ہم الیکشن مہم میں پوری تیاری کیساتھ داخل ہونے والے ہیں۔