Tag: عدالت

  • مذہبی دل آزاری کےجرم میں بلاگر کوقیدکی سزا

    مذہبی دل آزاری کےجرم میں بلاگر کوقیدکی سزا

    سنگاپور: 17 سالہ نوجوان بلاگر کوانٹرنیٹ پر اسلام اور عیسائی مذاہب کے خلاف ویڈیوز اور پیغامات شائع کرنے کے جرم میں چھ ہفتے کی قید کی سزا سنادی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق نوجوان بلاگر ایموس یی کو سزا سناتے ہوئے جج نے کہاآپ کی اس حرکت سے معاشرے میں بد امنی پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

    اس سے قبل 2015 میں اس نوجوان بلاگر کو عیسائی مذہب کی توہین کے جرم میں چار ہفتے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔یہ دوسرا موقع ہے جب ایموس یی کو جیل کی سزا ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ سنگاپور مذہب اور نسل کی توہین کو سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے اور اس طرح کے جرائم کو برداشت نہیں کیا جاتا۔

    نوجوان بلاگر ایموس یی کاعدالت کی جانب سے سزا سنائےجانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا مجھے ملنے والی سزا ‘ منصفانہ’ ہے اور وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں۔

    یاد رہے کہ اس مقدمے پر انسانی حقوق کی تنظیمیں گہری نظر رکھی ہوئی تھیں اور ان کا موقف تھا کہ اس مقدمے سے آزادی رائے کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

    مزیدپڑھیں: توہین اسلام کا ملزم اردن میں قتل

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں توہین اسلام کے الزام میں گرفتار اردن کےمصنف ناہد حطار کو عدالت کے باہرفائرنگ کرکے قتل کردیاگیاتھا۔

  • قندیل بلوچ قتل،پولیس نےعبوری چالان جمع کرادیا

    قندیل بلوچ قتل،پولیس نےعبوری چالان جمع کرادیا

    ملتان : ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس نے عبوری چالان پر لگائےگئے اعتراضات دور کرکے چالان پراسیکیوٹر کو جمع کرادیا۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس کی جانب سے پراسیکیوٹر کوجمع کرائے گئےعبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ مفتی عبدالقوی سے تفتیش جاری ہے جبکہ قندیل کے والدین کے موبائل فون کی تفصیلات حاصل کی جار ہی ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد نہ ہونے کی وجہ سے ملزم کی گرفتاری التواکا شکار ہے جبکہ قندیل کے والدین سے بھی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔

    خیال رہےکہ پراسیکیوٹر کی جانب سے عبوری چالان پر اعتراضات لگائے گئے تھے اور پولیس کو چالان میں اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد اب پولیس نے اعتراضات دور کر کے عبوری چالان جمع کرادیا ہے۔

    مزیدپڑھیں: قندیل بلوچ کے بھائیوں کواشتہاری ملزم قراردلوانے کیلیے درخواست دائر

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ قندیل بلوچ کے دو بھائیوں کو اشتہاری ملزم قراردلوانے کے لیے پولیس نے ملتان کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

    مزید پڑھیں: شرمین چنائے ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنائیں گی

    واضح رہےکہ آسکرایوارڈ یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے معروف شو بزماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم سازی کا باقاعدہ آغازکردیا ہے،قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا۔

  • سامعہ شاہدقتل کیس،ایس ایچ او کی ضمانت منظور

    سامعہ شاہدقتل کیس،ایس ایچ او کی ضمانت منظور

    جہلم : پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی سامعہ شاہد قتل کیس میں عدالت نے معطل ایس ایچ او عقیل عباس کی ضمانت منظور جبکہ سامیہ کے والد چوہدری شاہد کی ضمانت منسوخ کردی ۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں سامعہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں گرفتار ایس ایچ او عقل عباس اور مقتولہ کے ماموں کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے جبکہ ملزم شاہد کی درخواست کو مسترد کردیاگیا ہے ۔

    عدالت نے سماعت میں معطل ایس ایچ او عقیل عباس اور مقتولہ کے ماموں حق نواز کی درخواست ضمانت ایک ،ایک لاکھ روپے مچلکے پر منظور کرلی گئی ہے جبکہ سامیہ کے والد چوہدری شاہد کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیاگیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سامعہ شاہد قتل کیس میں پیشرفت،ایس ایچ او گرفتار

    یاد رہے گزشتہ ہفتے پنجاب پولیس نے منگلہ کے علاقے میں پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد قتل کے مقدمے میں مقامی تھانے کے انچارج کو گرفتار کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ سامعہ کو 20جولائی کو جہلم میں قتل کیا گیا تھاکہ جس کا الزام اس کے سابق شوہر چوہدری شکیل پر ہے۔

  • بھارت میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والےکو سزائے موت

    بھارت میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والےکو سزائے موت

    ممبئی: بھارت میں شادی سے انکار پر لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کا الزام ثابت ہونے پر عدالت نے ایک شخص کو سزائے موت سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق شادی سے انکار پر لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کا الزام ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم انکور پنور کو سزائے موت سنادی۔

    ملزم نے پریتی پراس وقت حملہ کیا تھا جب وہ نئی دہلی سے نرسنگ کی نوکری کی تلاش کےلیے ممبئی آئی تھی،تیزاب کے حملے کی وجہ سے لڑکی کے جسم کا متعدد حصہ جل گیا تھا اور دوران علاج اسپتال میں جان کی بازی ہار گئی تھی۔

    india-post-1

    پبلک پروسیکیوٹر اوجوال نکام نے بتایا کہ ‘عدالت نے ملزم کو سزائے موت سنائی ہے، میں نےعدالت میں زور دیا تھا کہ یہ ایک انتہائی انوکھا مقدمہ ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی’۔

    india-post-2

    روسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے سنایا جانے والا فیصلہ اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے جو تیزاب حملے کے مقدمے میں سنایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں سزائے موت صرف انتہائی انوکھے مقدمات میں ہی دی جاسکتی ہے۔

    انسانی حقوق کے رضا کاروں نے اس طرح کے جرائم کی روک تھام کیلئے عدالتی فیصلے کو خوش آمدید کہا تاہم ساتھ ہی یہ شکوہ بھی کیا کہ مقتولہ کے ورثا کو انصاف فراہم کرنے میں بہت وقت لگا ہے۔

    واضح ریے کہ ملزم انکور پنور نے شادی سے انکار کرنے پر مئی 2013 میں ممبئی کے ریلوے اسٹیشن کے باہر 24 سالہ پریتی راتی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

  • تارکین وطن کو مارنے والی خاتون کیمرہ مین پر فرد جرم عائد

    تارکین وطن کو مارنے والی خاتون کیمرہ مین پر فرد جرم عائد

    بوداپست: ہنگری کی عدالت نے ہنگری اور سربیا کی سرحد پر بھاگتے ہوئے مہاجرین کو لات مارنے اور ان کو گرانے والی کیمرہ مین خاتون پر نقص امن کا فرد جرم عائد کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سربیا کی سرحد پر بھاگتے ہوئے مہاجرین کو مارتے وقت کیمرہ خاتون پیٹرا لیزلو کی ویڈیو بنائی گئی جس میں وہ ایک کم عمر مہاجرین کو لات مار رہی تھیں اور پھر انھوں نے ٹانگ ڈال کر ایک مرد جس کی گود میں بچہ تھا گرایا۔
    hungray-post-2

    پیٹرا کو نجی ٹی وی چینل نے اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد نوکری سے نکال دیا تھا۔

    انہوں نے اپنی حرکت پر معافی مانگی اور کہا کہ تارکین وطن کو سرحد عبور کرتے ہوئے دیکھ کر وہ گھبرا گئی تھیں۔پیٹرا نے کہا کہ اس حرکت کے باعث ان کی زندگی تباہ ہو گئی ہے۔
    hungray-post-image-3

    ہنگری کے استغاثہ کا کہنا ہے کہ یہ ثابت کرنا کہ پیٹرا کی حرکت سے کسی کو چوٹ لگی مشکل ہو گا اسی لیے نقص امن کا فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔’یہ بات واضح نہیں ہوئی کہ پیٹرا کی حرکت لسانی بنیادوں پر تھی یا متاثرین کا تارکین وطن ہونےپر تھی۔‘
    hungray-post-4

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیٹرا نے ایک مرد کو ٹانگ اڑا کر گرایا جس کی گود میں ایک بچہ بھی تھا۔یہ مرد اسامہ عبدالمحسن تھے جو شام میں فٹ بال کوچ تھے۔
    hungray-post-5

    واضح رہے کہ اسامہ عبدالمحسن اور ان کا خاندان سپین میں رہائش پذیر ہیں اور سپین کے ایک فٹ بال کلب میں کوچ ہیں۔

  • مضرصحت کھانے سےطلبہ کی ہلاکت،پرنسپل کو17سال قید کی سزا

    مضرصحت کھانے سےطلبہ کی ہلاکت،پرنسپل کو17سال قید کی سزا

    نئی دہلی: بھارتی عدالت نے مضر صحت کھانا کھانے سے ہلاک ہونے والے بچوں کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پرائمری اسکول کی پرنسپل کو 17 سال قید کی سزا سنادی.

    تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی مشرقی ریاست بہار کے ضلع سارن میں سرکاری اسکول کے بچوں کو2013 میں مفت کھانا دیا گیا تھا، جس سے تقریبا 24 بچے ہلاک اور 50 بچے متاثر ہوئے تھے.

    بھارتی عدالت کی جانب سے سرکاری اسکول کی پرنسپل پر مذکورہ کیس میں گذشتہ ہفتے فرد جرم عائد کی گئی تھی.

    پروسیکیوٹر سمیر مشرا نے بتایا کہ ‘مینا دیوی کو قتل کے جرم میں 10 سال اور اقدام قتل کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے’.

    عدالت نے مینا دیوی کو 3 لاکھ 75 ہزار روپے نقد جرمانہ بھی ادا کرنے کو کہا ہے یہ رقم واقعے میں بچ جانے والے متاثرہ بچوں کے ورثہ میں تقسیم کی جائے گی.

    پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ وہ پیر کے روز ہونے والی عدالتی کارروائی اور پرنسپل کو دی جانے والی سزا سے مطمئن ہیں لیکن شواہد کی کمی کے باعث مجرمہ کے شوہر ارجن رائے کو عدالت کی جانب سے دی جانے والی بریت کو چیلنج کریں گے.

    رائے پر الزام ہے کہ اس نے مذکورہ مضرصحت کھانا بنانے میں استعمال ہونے والا تیل فراہم کیا تھا.

    تفتیش کاروں نے عدالت کو بتایا تھا کہ رائے نے کھانے میں استعمال ہونے والے تیل کو اسٹور میں کیڑے مار ادویات کے ساتھ رکھا ہوا تھا اور یہ تیل بعد ازاں اسکول کو مفت خوراک بنانے کےلیے فراہم کیا گیا.

    یاد رہے کہ 16 جولائی 2013 کو دھرماساتی گاندامان کے گاؤں میں قائم پرائمری اسکول میں فراہم کیے جانے والے مضر صحت کھانے کے باعث 4 سے 12 سال کی عمر کے 23 بچے ہلاک اور دیگر 24 کی حالت غیر ہوگئی تھی.

    ایک مقتول بچے کے والد کا کہنا تھا کہ ‘ہم چاہتے تھے کہ دونوں ملزمان کو سزا سنائی جائے تاہم عدالت نے پرنسپل کے شوہر کو بری کردیا’.

    واضح رہے کہ ہندوستان میں 2001 سے دنیا کے سب سے بڑے مفت کھانا فراہم کرنے کے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے 12 کروڑ اسکول جانے والے بچوں کو خوراک فراہم کی جارہی ہے.

  • احمد شاہ ابدالی کے ورثا کی حکومت پنجاب کے خلاف عدالت میں درخواست

    احمد شاہ ابدالی کے ورثا کی حکومت پنجاب کے خلاف عدالت میں درخواست

    لاہور: حکومت پنجاب کے خلاف احمد شاہ ابدالی کے پڑپوتے شاہ پور درانی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پانی پت کی لڑائی کے ہیرو احمد شاہ ابدالی کے پڑپوتوں نے آئی ٹی یونیورسٹی کے حصول کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے زمین حاصل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے انگریز سرکار سے لاہور کے علاقہ برکی کے موضع کلاس ماری میں ایک سو بیاسی ایکٹر اراضی لیز پرحاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد انہوں نے وفاقی حکومت سے درخواست کر کے لیز کو بحال رکھا مگر حکومت پنجاب آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے نام پر کئی دہائیوں قبل حاصل کی جانے والی اراضی ہتھیانہ چاہتی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے لیز پر حاصل کی جانے والی زمین کو بحال رکھا جائے۔

  • فرانس میں برقینی پر عائد پابندی ختم

    فرانس میں برقینی پر عائد پابندی ختم

    پیرس :فرانس کی عدالت نے30قصبوں کے میئروں کی جانب سے ساحل سمندر پر اسلامی برقینی سوئمنگ سوٹ پہننے پر عائد پابندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے.

    تفصیلات کےمطابق فرانسیسی عدالت کا کہنا ہےکہ یہ ’پابندی واضح طور پر بنیادی حقوق کی آزادی کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ عقائد اور افراد کی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔‘

    خیال رہےکہ اس سے قبل تقریباً 30 شہروں کے میئروں نے ساحل پر برقینی پہننے پر پابندی عائد کردی تھی جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے اسے اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا تھا.

    اسلامی برقینی سوئمنگ سوٹ پہننے پرمسلمانوں کا کہنا تھا کہ انہیں غیر منصفانہ انداز میں ہدف بنایا جا رہا ہے.

    فرانس کے 26 قصبوں کے میئروں نے امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے اور سیکولرزم کے بنیادی اصول کے تحت ساحل پر برقینی پہننے پر پابندی لگائی تھی.

    *فرانسیسی پولیس نے ساحل سمندر پر خاتون کے کپڑے اتروا لیے

    یاد رہے کہ برقینی پر پابندی کے خاتمے کے لیے انسانی حقوق کی تنظیموں نے نیس کی عدالت سے رجوع کیا لیکن انھیں کامیابی نہیں ہوئی جس کے بعد انہوں نے یہ درخواست فرانس کی سب سے بڑی عدالت کونسل آف اسٹیٹ میں جمع کروائی تھی.

    برقینی پر پابندی کے اس فیصلے سے فرانس کی حکومت میں شامل سینیئر ارکان کی رائے بھی تقسیم ہو گئی تھی.

    واضح رہے کہ فرانس میں یہ تنازع اُس وقت سامنے آیا جب نیس کے ساحل پر پولیس برقینی پر عائد پابندی کو یقینی بناتے ہوئے ایک خاتون سے برقینی اتروا رہی تھی.سوشل میڈیا پر اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد کئی افراد نے بہت غصے کا اظہار کیاتھا.

  • اغواء و زیادتی کیس، عدالت نے ملوث جمال پٹھان کو دس سال قید کی سزا سنادی

    اغواء و زیادتی کیس، عدالت نے ملوث جمال پٹھان کو دس سال قید کی سزا سنادی

    لاہور : سیشن عدالت نے اغواءو زیادتی کے مقدمہ میں ملوث جمال پٹھان کو دس سال قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔

    ایڈیشنل سیشن جج لاہور اعجاز احمد نے اغواءو زیادتی کے مقدمہ میں ملوث جمال پٹھان کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی مجرم جمال اور اس کی ساتھی کلثوم بی بی عورتوں کے اغواءاور ان سے زبردستی غیر اخلاقی کروانے میں ملوث تھے۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم اپنی ساتھی سمیت سادہ لوح خواتین کو جھانسا دے کر اغو کرتا اور بعد ازاں انھیں مختلف علاقوں میں فروخت کر دیتا ۔

    عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے دس سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ اسکی ساتھی کلثوم بی بی کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

    سیشن عدالت نے جمال پٹھان کی ضمانت بھی خارج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری دیئے۔

  • اسلام آباد : سیکورٹی گارڈ ہلاکت،رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

    اسلام آباد : سیکورٹی گارڈ ہلاکت،رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

    اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر پر سیکورٹی گارڈ ہلاکت کیس ميں فرد جرم عائد نہ ہو سکی،عدالت نے فريقين کو صلح کےلیے وقت دے ديا.

    تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور ڈرائیور ذوالفقار بھٹی اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ ہمایوں دلاور کے روبرو عدالت میں پيش ہوئے ، ملزم شیخ روحیل اصغر نے موقف اختيار کيا کہ وہ کلمہ پڑھ کر کہتے ہيں، حادثے کے وقت گاڑی میں نہیں تھے، پیشی کےلیے آتے وقت ان کےساتھ تین ڈرائیورز ہوتے ہیں،وہ گاڑی چلاتے ہی نہیں ہیں.

    فاضل جج نے شيخ روحيل اصغر سے مخاطب ہوئے کہا کہ وہ صلح کر لیں تاکہ مدعیہ کے بچوں کا کچھ بن جائے،عدالت نے فریقین کو صلح کے لیے وقت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی.

    *اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

    واضح رہے کہ کوہسار پولیس نے سیکیورٹی گارڈ راز محمد کو کچلنے پر رکن قومی اسمبلی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا.