Tag: عدالت

  • سکھر:حاضری پر آنے والا شخص عدالت پہنچے سے پہلے ہی قتل

    سکھر:حاضری پر آنے والا شخص عدالت پہنچے سے پہلے ہی قتل

    سکھر سیشن کورٹ میں قتل کیس کی سنوائی کے لئے آنے والا شخص اسرار ملنگ کورٹ پہنچنے سے قبل ہی قتل کردیا گیا ، مقتول کے والد غازی ملنگ کا کہنا تھا کہ مہر برادری اور پو لیس اہلکار نے مل کرقتل کیا ہے ، اسکے بیٹے اسرارکے اوپرقتل کا جھوٹاکیس درج تھا جس کی سنوائی کے لئے و ہ سیشن کورٹ آیا تھا۔

    جہاں پہلے سے مو جود مہر برادری کے افراد اور قادر پور تھا نے کے منشی نے اسکے بیٹے کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔ والد نے روتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اسکے بیٹے کے قاتلوں کوفوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جا ئے ۔بعدازاں نعش کوپوسٹ مارٹم کے لئے جی ایم سی ہسپتال لایا گیا ہے۔

     

  • سابق صدر آصف زرداری کل نیب کی عدالت میں پیش ہوں گے

    سابق صدر آصف زرداری کل نیب کی عدالت میں پیش ہوں گے

    سابق صدر آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے کل وہ نیب کی عدالت میں پیش ہوں گے،حفاظتی انتظامات کرلئے گئے، اعتزاز کہتے ہیں سیاستدان عدالت کا سامنا کرتے ہیں اور جرنیل بیمار پڑجاتے ہیں،رحمان ملک کا کہناہے کہ ہتھکڑیاں،جیلیں،عدالتیں پیپلزپارٹی کیلئے نئی بات نہیں۔

    سابق صدر آصف زرداری نیب میں پیشی کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے،کارکنوں کی بڑی تعداد نے سابق صدر کا استقبال کیا۔اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں آصف زرداری کے وکیل اور سینیٹر اعتزاز احسن کا کہناہے کہ سابق صدر پھر قوم کو بتائیں گے کہ جرنیل اور سیاست دان میں کیا فرق ہے۔ سیاستدان عدالت کا سامنا کرتے ہیں جبکہ جرنیل بیمار پڑ جاتے ہیں،سابق صدرآصف زرداری کی اسلام آباد آمد پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہناتھا کہ حکومت نے شروعات کردی ہیں، ہتھکڑیاں ،جیلیں اور عدالتیں پیپلزپارٹی والوں کیلئے نئی بات نہیں۔

    آصف زرداری کی نیب عدالت میں متوقع آمدکا سیکیورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا ،فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ زرداری ہاؤس اورنیب عدالت کے باہر اضافی نفری تعینات کی جائے گی ،حفاظتی انتظامات کی نگرانی ایس پی،ڈی ایس پی اور دو انسپکٹر کریں گے،سیکیورٹی کے لئے ساٹھ سے زائد پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گے ۔
       

  • پرویز مشرف بیمار ہیں،عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے،احمد رضا قصوری

    پرویز مشرف بیمار ہیں،عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے،احمد رضا قصوری

    سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف بیمار ہیں، وہ کل عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، اگر ہمیں آج پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ نہ ملی تو خصوصی عدالت سے زبانی درخواست کریں گے کہ انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

    سابق صدر پرویز مشرف کی وکیل احمد رضا قصوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف بیماری کی وجہ سے کل غداری کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔۔۔۔۔ پرویز مشرف کی بیماری کا عدالت اور ساری دنیا کو علم ہے،مشرف کوئی عام آدمی نہیں، انہیں پوری دنیا جانتی ہے، وہ بیمار ہیں اور کل عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

    کوشش ہے کہ ڈاکٹرز کی رائے کو کل رپورٹ کی صورت میں عدالت میں پیش کر سکیں۔۔۔۔ اگر ہمیں آج پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ نہ ملی تو خصوصی عدالت سے زبانی درخواست کریں گے کہ انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

    احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی ہوگا مشرف کی حالت خطرناک نہیں تاہم ان کی طبیعت میں دباؤ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کی رائے حتمی ہوتی ہے اور اس کے الفاظ آخری ہوتے ہیں چھ جنوری کو رپورٹ آجائے گی جسے کوئی چیلنج نہیں کرسکتا ۔۔۔گزشتہ روز صہبا مشرف کی جانب سے مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دی گئی تھی جسے وزارت داخلہ نے مسترد کردیا تھا۔